Author: سنجے سادھوانی

  • ‘تنخواہوں میں اضافہ ہوگا’

    ‘تنخواہوں میں اضافہ ہوگا’

    کراچی : سندھ حکومت نے میئرز ،ڈپٹی میئرز، چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میئرز ،ڈپٹی میئرز، چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔

    سندھ حکومت نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے مراعات میں بھی اضافے سمیت بلدیاتی ایکٹ 2013 اور رولز 2017 میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے کہا کہ میئرز اور ڈپٹی میئرز کی تنخواہ میں 100 فیصد اضافے کی تجویز ہے، بلدیاتی نمائندوں کی تنخواہوں، مراعات کا ترمیمی بل کل سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    سندھ کابینہ سے بلدیاتی ایکٹ 2013 دیگر ترامیم بھی کل کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی ، سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ کابینہ کے سامنے ترامیم پیش کریں گے۔

  • دریائے سندھ پر بننے والے گھوٹکی، کندھ کوٹ پل کی سیکیورٹی ایف سی کے حوالے

    دریائے سندھ پر بننے والے گھوٹکی، کندھ کوٹ پل کی سیکیورٹی ایف سی کے حوالے

    کراچی: دریائے سندھ پر بننے والے گھوٹکی، کندھ کوٹ پل کی سیکیورٹی ایف سی کے حوالے کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری محکمہ داخلہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں گھوٹکی کندھ کوٹ پل کی سیکیورٹی فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ گھوٹکی، کندھ کوٹ پل کی لمبائی 12 کلو میٹر ہے، اور ابھی 8 کلومیٹر کی تعمیر باقی ہے، کچے کی صورت حال کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کے ساتھ ایف سی کی تعیناتی بھی ناگزیر ہے۔

    بتایا گیا کہ پل پر کام کرنے والے 3 مزدوروں کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا تھا، جس پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے سیکیورٹی کے بغیر کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، اجلاس میں پل کی سیکیورٹی کے لیے ایف سی اہلکاروں کو تعینات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

  • پی پی قیادت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی اجازت دے دی

    پی پی قیادت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی اجازت دے دی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے میں پی پی قیادت نے گرین سنگل دے دیا ہے، پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو کہا گیا ہے کہ اگر ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر کے لیے زیادہ نمبرز ظاہر کرتی ہے تو اس کی درخواست پر عمل کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کی حمایت کے بعد ایم کیو ایم آج ہی سندھ اسمبلی میں نئی درخواست جمع کرائے گی، جس کے 24 گھنٹے کے اندر نئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نگراں سیٹ اپ کے لیے پی ٹی آئی یا حلیم عادل شیخ سے مشاورت نہیں چاہتی۔

  • جی ڈی اے قیادت اور مولانا فضل الرحمان میں اچانک بڑی ملاقات

    جی ڈی اے قیادت اور مولانا فضل الرحمان میں اچانک بڑی ملاقات

    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت اور مولانا فضل الرحمان میں اچانک بڑی ملاقات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیاسی اتحاد بنانے کے لیے جی ڈی اے اور جے یو آئی ف میں گفتگو کا آغاز ہو گیا ہے، گزشتہ روز جی ڈی اے کی قیادت اور مولانا فضل الرحمان میں ملاقات ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمان آئندہ الیکشن میں سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد بنانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں، انھوں نے پیپلز پارٹی کے مخالفین جی ڈی اے، مرزا اور زین شاہ سے ملاقات کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کی قیادت چاہتی ہے سندھ میں پی پی مخالفین سے مل کر الیکشن لڑا جائے، جی ڈی اے کے رکن نے ملاقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی شیڈول نہیں تھا بس اچانک ہی ملاقات ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ میں آئندہ سیاسی اتحاد بنانے پر گفتگو ہوئی، سندھ سمیت دیگر علاقوں میں مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات زیر غور لائے گئے۔ آئندہ الیکشن میں اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا، مزید ملاقاتوں پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔

  • ‘پیپلز پارٹی نے نواز شریف کو بر وقت انتخابات کروانے کے لئے پیغام پہنچا دیا’

    ‘پیپلز پارٹی نے نواز شریف کو بر وقت انتخابات کروانے کے لئے پیغام پہنچا دیا’

    کراچی : پیپلزپارٹی نے نواز شریف کو بروقت انتخابات کروانے کے لئے پیغام پہنچا دیا اور کہا بعض جماعتوں کے بیانات سے تاثر ملا کہ انتخابات میں تاخیر کی بات ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے انتخابات میں تاخیر سے متعلق بیانات پر تحفظات کا اظہار کردیا، ذرائع نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے نواز شریف کو بر وقت انتخابات کروانے کے لئے پیغام پہنچا دیا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی، بعض جماعتوں کے بیانات سے تاثر ملا کہ انتخابات میں تاخیر کی بات ہو رہی ہے۔

    فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا بڑا واضح موقف ہے انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں تاہم آصف زرداری نےنواز شریف سےبروقت انتخابات کی بات کی یا نہیں علم نہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ دبئی میں ہونیوالی ملاقاتوں میں انتخابات کا معاملہ زیر غور آیا ہوگا۔

  • کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بل گورنر سندھ کے پاس پہنچ گیا

    کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بل گورنر سندھ کے پاس پہنچ گیا

    کراچی: واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بل گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے پاس پہنچ گیا، گورنر کی منظوری سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کارپوریشن کا درجہ مل جائے گا۔

    کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کا چیئرمین میئر کراچی ہوگا، یہ بل گورنر کی منظوری سے نافدالعمل ہوگا، اور اس سے میئر کے اختیارات میں اضافہ ہو جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری، مشیر قانون اور سندھ اسمبلی بل کی منظوری پہلے ہی دے چکے ہیں۔

  • زرداری اور نواز شریف کی آج دبئی میں ملاقات ہوگی

    زرداری اور نواز شریف کی آج دبئی میں ملاقات ہوگی

    سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات طے ہوگئی ہے وہ آج دبئی میں ملاقات کریں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر و پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ن لیگ کے تاحیات قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف کی آج دبئی میں ملاقات طے ہوگئی ہے یہ ملاقات نجی ہوٹل میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ سے سات بجے کے درمیان ہوگی۔

    اس ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا اور ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں آصف زرداری میثاق معیشت معاہدہ کرنے پر بات کریں گے اور اپنا پرپوزل دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر زرداری کا موقف ہے کہ سیاست ہوتی رہے گی لیکن معیشت کے ایک نکاتی ایجنڈے پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوں تاکہ ملکی معیشت کو استحکام دیا جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیر خارجہ و پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔ ملاقات میں آئندہ الیکشن اور دونوں جماعتوں کی مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

     

    واضح رہے کہ نواز شریف لندن سے دبئی پہنچے ہیں اور شاہی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں قیام پذیر ہیں۔ دبئی حکومت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو خصوصی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، نواز شریف اور مریم نواز دبئی کی اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔ دوسری جانب آصف علی زرداری بھی دبئی میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب بھی جائیں گے۔

  • کراچی ناگن چورنگی نالے سے بھاری پتھر نکل آئے

    کراچی ناگن چورنگی نالے سے بھاری پتھر نکل آئے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے نالے سے بھاری پتھر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے ناگن چورنگی نالے میں بھاری پتھر ڈال کر اسے چوک کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم واٹر بورڈ کے عملے نے نالے سے بھاری پتھر نکال لیے۔

    واٹر بورڈ عملے نے مرتضیٰ وہاب کے حکم پر نالے سے بھاری پتھر نکالے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نالے کو بھاری پتھر ڈال کر چوک کرنے کو سازش قرار دے دیا۔

    ناگن چورنگی نالے کے دورے کے موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ ایک بار پھر وہی حرکتیں شروع کر دی گئی ہیں، شہر سب کا ہے، یہاں ہمارے اپنے بستے ہیں، انھوں نے کہا کہ ناگن چورنگی نالا چوک ہوگا تو نقصان شہریوں کا ہوگا۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی کراچی میں ایسے مذموم واقعات ہوتے رہے ہیں، نالوں میں بھاری پتھر ڈال کر انھیں جان بوجھ کر چوک کر دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے بارشوں میں آس پاس کے علاقے پانی میں ڈوب جاتے ہیں۔

  • چینی کمپنی  سندھ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعت لگانے کی خواہشمند

    چینی کمپنی سندھ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعت لگانے کی خواہشمند

    کراچی : چینی کمپنی نے سندھ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعت لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا، شرجیل میمن نے چینی کمپنی کے خواہش کا خیر مقدم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرشرجیل میمن سے چائنا پاور کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں معاون خصوصی قاسم نویدقمر، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو شریک تھے۔

    چینی کمپنی کی جانب سےسندھ میں بجلی پر چلنےوالی گاڑیاں بنانےوالی صنعت لگانےکی خواہش کااظہار کیا گیا ، شرجیل میمن نے چینی کمپنی کے خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہر قسم کے معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرمایہ کاروں ،صنعتکاروں کی معاونت کیلئےسندھ حکومت ہمہ وقت تیار ہے، صنعتکاروں کو زمین دینے کے ساتھ ساتھ انہیں سبسڈی بھی دی جائے گی۔

    ،صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پلانٹ لگنے سے ملک و قوم کو فائدہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔

  • اختلافات ختم : پیپلز پارٹی کا وفاقی بجٹ منظوری میں اتحادی حکومت کو ووٹ دینے کا فیصلہ

    اختلافات ختم : پیپلز پارٹی کا وفاقی بجٹ منظوری میں اتحادی حکومت کو ووٹ دینے کا فیصلہ

    کراچی : پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ منظوری میں اتحادی حکومت کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے رہنماؤں کو ن لیگ کے خلاف بیان بازی سےبھی روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان بجٹ تنازع پر اختلافات ختم ہوگئے اور پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ منظوری میں اتحادی حکومت کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    پیپلز پارٹی نے رہنماؤں کو ن لیگ کے خلاف بیان بازی سے بھی روک دیا ہے ، وفاق نےسندھ کو تیس ارب روپےاضافی دے دیئے، تیس ارب سیلاب سے متاثرہ مکانات اورانفراسٹریکچر کی بحالی پر لگائے جائیں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب متاثرین کیلئےوفاقی بجٹ میں الگ بجٹ مختص کرنے کامعاملہ اٹھایا تھا۔

    وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا تھا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے25 ارب روپے رکھے ہیں جب کہ وفاق بھی25 ارب روپے مختص کرے۔

    وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی بجٹ میں 25ارب روپے مختص کرنےکی یقین دہانی کروائی تھی۔