Author: سنجے سادھوانی

  • میئر، ڈپٹی میئر کراچی انتخاب کیلیے ووٹنگ جاری، شو آف ہینڈ کرا دیا گیا

    میئر، ڈپٹی میئر کراچی انتخاب کیلیے ووٹنگ جاری، شو آف ہینڈ کرا دیا گیا

    میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان میں اراکین کا شو آف ہینڈ کرا دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ شروع ہونے سے قبل آرٹس کونسل کا مرکزی دروازہ بند کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کے لیے اراکین کا شو آف ہینڈ کرا دیا گیا ہے اور مرتضیٰ وہاب کو ووٹ دینے والوں کی گنتی کا اندراج کیا جا رہا ہے جب کہ جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم کی جانب سے پولنگ روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    کے ایم سی کے مجموعی طور پر 366 ارکان نے ووٹ کاسٹ کرنا تھا تاہم 332 ارکان آرٹس کونسل پہنچے ہیں جب کہ 34 ارکان ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں آئے ہیں۔ پ پی ٹی آئی کے 30 سے زائداراکین ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے موجود نہیں ہیں ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے تین گرفتار یوسی چیئرمین فردوس شمیم نقوی، ملک محمد اور محمد فراز کو بھی پروڈکشن آرڈر پر آرٹس کونسل لایا گیا ہے۔

    پولنگ سے قبل پی پی کے منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین آرٹس کونسل پہنچے جن کو بس میں لے کر آیا گیا۔ ان کے ہمراہ امیدوار برائے میئر اور ڈپٹی میئر مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد بھی موجود تھے۔

    دوسری جانب میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین انتخابات کے لیے اسلام آباد سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو کل صبح 8 بجے تک کام کرے گا۔

    ’میئر الیکشن کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیے قیدی وین بھی موجود ہے‘

    واضح رہے کہ میئر الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نے آرٹس کونسل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارا 173 کا نمبر پورا ہے۔ ہمارے 155 اراکین ہیں جب کہ ہمارے اتحادیوں ن لیگ کے 14 اور 4 جے یو آئی کے اراکین ہیں۔

  • پی ٹی آئی منحرف اراکین کا میئر الیکشن ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ

    پی ٹی آئی منحرف اراکین کا میئر الیکشن ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین کے ہونے والے اجلاس میں میئر الیکشن ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر  الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کے اراکین کا   اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے 30 منحرف ارکان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یونین کونسل (یو سی) چیئرمین اسد امان کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے۔

    اراکین کا کہنا ہے کہ پارلیمانی لیڈر اسد امان جسے کہےگا اسے ووٹ کرینگے وہ کہے گا ووٹ نہیں کرنا تو نہیں کرینگے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یونین کونسل (یو سی) چیئرمین اسد امان نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ 12 جون کے اعلان پر قائم ہیں، میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم کو ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

    کراچی کی میئرشپ کے لیے الیکشن آج کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا، میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، جب کہ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

    ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلمان عبداللّٰہ مراد اور جماعت اسلامی کے سیف الدین کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

  • پیپلزپارٹی کا میئر بلامقابلہ منتخب

    پیپلزپارٹی کا میئر بلامقابلہ منتخب

    سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کا میئر بلامقابلہ منتخب ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے کاشف شورو کی بطور حیدرآباد میئر کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کرے گا۔

    Image

    میئرحیدرآباد کیلئے پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ تحریک لبیک پاکستان کےرکن کے میئر کےلئے کاغذات نامزدگی مستردہوئے۔

    ضلعی الیکشن کمشنر حیدرآباد نے میئر کے امیدواروں کا فارم 7جاری کر دیا ہے جس کے مطابق میئر الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کے سوا کسی اورجماعت نےکاغذات جمع نہیں کرائے۔

  • کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ

    کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کویت انویسٹمنٹ ایجنسی نے جدید ریزورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    امتیاز شیخ نے کہا کہ حکومت کینجھر جھیل کو پرکشش سیاحتی مقام بنانے کے لیے پرعزم ہے، جہاں سیاحوں کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ جدید ریزورٹ جدید ترین سہولیات سے مزین ہوگا، اور اس کی تعمیر سے ملکی اور غیر ملکی سیاح اس تفریحی مقام کی جانب مائل ہوں گے۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کینجھر جھیل 24 کلو میٹر رقبے پر محیط ہے، جدید ریزورٹ کی تعمیر کے لیے مناسب جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے ملکی اور غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

  • میئر کراچی کا  انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوگا، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا

    میئر کراچی کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوگا، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا

    کراچی : سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی کے میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے میئر کے انتخاب کے عمل سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ بلدیات کے مطابق بلدیاتی ایکٹ کے مطابق میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے ہوگا۔

    محکمہ بلدیات کا کہنا تھا کہ کہ میئر کا الیکشن شفاف ہوگا جس کی اکثریت حاصل کرے گا میئر اْسی کا آئے گا۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن نے میئرکراچی الیکشن سےمتعلق محکمہ بلدیات سے وضاحت مانگی تھی۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب 15 جون کو ہوگا جب کہ کاغذات نامزدگی 9 سے 10 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

    شیڈول میں کہا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسر 11 جون کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 14 جون کو جاری کی جائے گی۔

    ای سی پی کا کہنا تھا کہ 16 جون کو ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان کریں گے جب کہ کامیاب امیدوار 19 جون کو حلف اٹھائیں گے۔

  • ٹیچنگ لائسنس پالیسی کی منظوری دے دی گئی

    ٹیچنگ لائسنس پالیسی کی منظوری دے دی گئی

    کراچی : سندھ کابینہ نے ٹیچنگ لائسنس پالیسی کی منظوری دے دی، وزیرتعلیم سردار شاہ نے کہا کہ نئے 700 اساتذہ کی اسامیوں کیلئے ٹیچرز لائسنس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزرا، مشیر، معان خصوصی، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، سیکریٹری فنانس ساجد جمال ابڑو، سیرکیٹری جی اے محمد علی کھوسو اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

    سندھ کابینہ میں اسکول ایجوکیش ڈپارٹمنٹ نے ٹیچنگ لائسنس پالیسی پیش کی، وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل میتھ میٹکس اور سائنس اسٹڈیز کے ٹرینڈز میں 64 ممالک میں پاکستان 63 رینک پر ہے۔

    سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیچنگ لائسنس پالیس کا مقصد اساتذہ میں پیشہ ورانہ مہارت لانا ہے، جن ممالک نے ٹیچنگ لائسنس کا سسٹم متعارف کرایا ہے وہ تعلیم میں آگے بڑھ گئے ہیں۔

    وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ٹیچنگ لائسنس کی 3 اقسام ہونگی، ان اقسام میں پرائمری، ایلیمینٹری اورسیکنڈری شامل ہیں، لائسنس نئے ٹیچر بننے والوں کو ٹیسٹ لینے کے بعد دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لائسنس لائف ٹائم نہیں ہوگا بلکہ 5 سالوں کیلئے ہوگا اور 5 سال کے بعد تجدید کیا جائے گا، نئے 700 اساتذہ کی اسامیوں کیلئے ٹیچرز لائسنس ہوگا اور وہ گریڈ بی ایس 16 میں بھرتی ہونگے۔

    سردار شاہ نے کہا کہ آغا خان، ڈربین اور دیگر اداروں کے ماہرین پالیسی بنائیں گے، پالیسی کے تحت پروموشن کیلئے استاد کے پاس ٹیچنگ لائنسنس ہونا چاہئے، سندھ کابینہ نے پالیسی کی منظوری دے دی۔

  • الیکشن کمیشن نے میئر کراچی کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا، تبدیلی کا امکان

    الیکشن کمیشن نے میئر کراچی کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا، تبدیلی کا امکان

    کراچی: الیکشن کمیشن نے میئر کراچی اور ضلع چیئرمینز کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے میئر کراچی کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے الیکشن کے لیے جاری شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

    الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق کراچی میئر کے انتخاب کے لیے 9 اور 10 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، پولنگ 15 جون کو ہوگی، اسی روز ڈپٹی میئر، ٹاؤن چیئرمین، وائس چیئرمین اور ضلع چیئرمین کے الیکشن بھی ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن 16 جون کو باضابطہ الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان کرے گا، میئر، ڈپٹی میئر، ٹاؤن اور ضلع چیئرمین 19 جون کو حلف اٹھائیں گے۔

  • پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کے حلف اٹھانے سے قبل پیپلزپارٹی سے رابطے

    پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کے حلف اٹھانے سے قبل پیپلزپارٹی سے رابطے

    کراچی: بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمینز نے حلف اٹھانے سے قبل پیپلزپارٹی سے رابطے شروع کردیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کامیاب ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے منتخب اراکین کل حلف اٹھائیں گے لیکن پی ٹی آئی کے منتخب 43 یوسی چیئرمینز میں سے بیشتر کل حلف نہیں اٹھائیں گے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ درجن سے زائد یوسی چیئرمینز پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں نہیں ہیں اور ملیر، جنوبی، غربی سے منتخب یوسی چیئرمینز نے پیپلزپارٹی سے رابطے کیے ہیں۔

    علاوہ ازیں سندھ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ حلف اٹھانے کے لیے آنے والے کسی منتخب رکن کو نہ روکا جائے۔
    پیپلزپارٹی نے اپنے تمام منتخب بلدیاتی نمائندگان کو کل حلف اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر ٹاؤن میں 9 یوسی چیئرمین ہیں، شاہ فیصل ٹاؤن، ضلع شرقی، غربی میں پی ٹی آئی اراکین نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ حلف نہ اٹھانے والے یوسی چیئرمین میئر کے لیے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔

  • مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ

    مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ

    کراچی: پیپلز پارٹی نے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میئر کراچی کے لئے پیپلز پارٹی نے  آصف زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو اور سینئر رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفقی وزیر بلاول بھٹو نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی کیلئے پی پی کے امیدوار کی منظوری دیدی ہے۔

    کراچی کے 25 ٹاؤنز میں چیئرمین کے امیدواروں کے نام بھی فائنل کرلیے گئے ہیں، پرویز دودا بلدیہ، ہمایوں محمد خان ماڑی پور ٹاؤن چیئر مین جبکہ سلمان عبداللہ مراد گڈاپ ٹاؤن کیلئےچیئرمین کے امیدوار ہونگے۔

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی نے حیدرآباد میئر  کے لیے کاشف شورو کے نام کی منظوری دی ہے۔

  • سندھ اسمبلی نے بلدیاتی قانون میں اہم ترمیم کر دی

    سندھ اسمبلی نے بلدیاتی قانون میں اہم ترمیم کر دی

    سندھ اسمبلی نے بلدیاتی قانون میں اہم ترمیم کر دی ہے اس ترمیم بل کی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے بھی حمایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں آج بلدیاتی قانون میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا تھا جو منظور کرلیا گیا ہے۔ اس ترمیمی بل کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جی ڈی اے نے بھی حمایت کی ہے جب کہ ایوان میں بل پیش کیے جانے کے وقت پی ٹی آئی کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔

    بلدیاتی ترمیم کا بل پیپلز پارٹی کی مشاورت کے بعد لایا گیا تھا اور اسے سندھ اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل سندھ کابینہ نے اس بل کے مسودے کی منظوری دی تھی۔

    اس ترمیمی مسودے کے مطابق 2001 کے بلدیاتی قانون کی طرز پر کونسل رکن ہوئے بغیر کوئی بھی شخص میئر اور ڈپٹی میئر بن سکتا ہے تاہم میئر بننے کے بعد 6 ماہ کے اندر اس کو الیکشن لڑنا ہوگا۔

    صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں وفاقی طرز پر 6 ماہ میں رکن منتخب ہونے کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔