Author: سنجے سادھوانی

  • سندھ کے کن شہروں میں خشک سالی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں؟

    سندھ کے کن شہروں میں خشک سالی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں؟

    کراچی: سندھ حکومت کے محکمہ آبپاشی نے ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کی شدید قلت اور خشک سالی کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

    مراسلے کے مطابق رواں ربیع سیزن میں بارشوں کی کمی سے پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں، تربیلا میں صرف 0.102 ملین ایکڑ فٹ اور منگلا میں 0.226 ملین ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔

    مراسلے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کے ذخائر 4 سے 5 روز میں مکمل ختم ہو جائیں گے، اگر پانی کی کمی اسی طرح جاری رہی، تو خریف سیزن کے آغاز میں قلت 50 فی صد سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

    مراسلے میں محکمہ آبپاشی نے کہا ہے کہ دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے منظم منصوبہ بندی کی جائے۔ مراسلے کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹھٹھہ، بدین میں خشک سالی کے اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں، دادو، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، جیکب آباد اور تھرپارکر میں بھی صورت حال خشک سالی والی ہے۔

  • قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرادیا

    قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرادیا

    کراچی: قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شطرنج میں ہرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈر 18قومی شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے 15چالوں میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ہرایا، مراد علی شاہ نے انڈر  18 قومی شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔

    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ مہک مقبول نے سرکاری اسکول کی بہتر تعلیم کیساتھ کھیل میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دی تھی۔

    مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں اور انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

  • کراچی میں ٹریفک حادثات پر ہنگامی اجلاس میں ڈمپرز سے متعلق اہم فیصلہ

    کراچی میں ٹریفک حادثات پر ہنگامی اجلاس میں ڈمپرز سے متعلق اہم فیصلہ

    کراچی: بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت نے دن کے اوقات میں کراچی میں ڈمپر کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈمپرز کو رات 11 سے صبح 6 بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری کا ٹریفک حادثات پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، اے آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر نے شرکت کی۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ میں آپریشن رات کے ٹائم شفٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    اجلاس میں کراچی میں چلنے والی بڑی گاڑیوں اور ڈرائیورز کے فزیکل ویری فکیشن اور گاڑیوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ سے کیو آر کوڈ لگا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: میں اب سڑکوں پر نکل کر ڈمپر روکوں گا، انہیں پکڑوائیں گے، گورنر سندھ

    چیف سیکرٹری سندھ نے واٹر بورڈ کے تمام واٹر ٹینکرز کی ایک ماہ میں انسپکشن اور موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے اور ٹریفک پولیس عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات ٹریفک قوانین اور آگاہی کیلیے میڈیا پر مہم چلائے، لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف چالان اور مقدمہ درج کریں۔

    اجلاس میں سندھ حکومت نے صوبے میں وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی میں چلنے والی گاڑیوں میں 65 فیصد موٹر سائیکل ہیں، 55 فیصد حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ہوتے ہیں۔

    اس پر چیف سیکریٹری سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ایک ماہ میں ٹریفک حالات بہتر کرنے اور ٹریفک چالان کو 4 گنا بڑھانے کی ہدایت کی۔

  • بلاول بھٹو ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شریک

    بلاول بھٹو ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شریک

    واشنگٹن : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شریک ہیں۔

    بلاول ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کی نمائندگی کرنے امریکا گئے ہیں،

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر کے رہنماؤں کیلیے خصوصی ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ناشتے میں دنیا بھر کے سینئر سیاستدان، امریکی سینیٹرز شریک ہیں۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری دیگر ممالک کے سیاستدانوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، چیرمین پی پی کا سیکیورٹی عملہ اور دیگر آفیشلز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دعوت ملنے سے متعلق ایک سوال پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا، یہ سلسلہ ہماری والدہ کے دور سے چلتا آ رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو کی امریکا روانگی اچانک ملتوی، ایئرپورٹ سے واپس

    واضح رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی کو دعوت نامہ موصول ہونے کی متضاد خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں وہ کہیں نظر نہیں آئے تھے۔

    علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی دورہ امریکا کے دوران صدر ٹرمپ کے خصوصی ناشتہ میں شرکت کے علاوہ آکسفورڈ یونین بھی جائیں گے جہاں وہ طلبہ سے خطاب کریں گے۔

    دورہ امریکا مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی جرمنی جائیں گے، جہاں وہ میونخ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

  • آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی گئی

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی گئی

    کراچی : آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی گئی، جس سے مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سندھ کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ایگریکلچر انکم ٹیکس بل جنوری 2025 سے نافذ ہوگا، سندھ حکومت نے ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیو اسٹاک کوشامل نہیں کیا۔

    پندرہ کروڑ روپے تک کی زرعی آمدنی کمانے والے پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا جبکہ پندرہ سے بیس کروڑ روپے زراعی آمدنی کمانے والوں پر صرف ایک فیصد ٹیکس ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیو اسٹاک کو شامل نہیں کیا جبکہ زرعی ٹیکس بورڈ آف ریونیو کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ جمع کرے گی۔

    بل کے متن میں کہا گیا کہ قدرتی آفات کی صورت میں ایگریکلچر انکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ ہوگی، آباد اراضی کو چھپانے کی صورت میں جرمانہ لگایا جائے گا۔

    بل میں کہا گیا کہ چھوٹی کمپنیوں پر زرعی ٹیکس 20 فیصد اور بڑی کمپنیوں پر 28 فیصد لاگو ہوگا اور 150ملین روپے زرعی آمدن والے ایگریکلچر انکم ٹیکس سےمستثنی ٰ ہونگے۔

    اس ساتھ زرعی آمدنی 150 ملین تا 200 ملین روپے تک ایک فیصد ٹیکس لگے گا، 200 ملین سے 250 ملین روپے تک زرعی آمدن پر 2 فیصد ٹیکس لگے گا۔

    زرعی آمدنی 250 ملین تا 300 ملین روپےتک 3 فیصد ٹیکس ، 300 ملین سے 350 ملین روپے تک زرعی آمدن پر 4 فیصد ٹیکس اور 350 ملین سے 400 ملین روپے تک 6 فیصد ٹیکس لگے گا۔

    400 ملین سے 500 ملین روپےتک زرعی آمدن پر 8 فیصد ٹیکس اور 500 ملین روپے سے زائد پر 10 فیصد ایگریکلچر انکم ٹیکس لگے گا۔

    سندھ کابینہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات کرنے سے پہلے سندھ کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا، جس پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے ایک مرتبہ دوبارہ میں بات کروں گا۔

    سندھ کابینہ کے ارکان کا مزید کہنا تھا کہ ایگریکلچر انکم ٹیکس لگانے سے سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور گندم، چاول و دیگر اجناس بھی مہنگی ہوں گی تو مراد علی شاہ نے کہا کہ ملکی مفادمیں سندھ کابینہ زرعی ٹیکس کی منظوری دے رہی ہے۔

  • آئی ایم ایف کی شرط پر سندھ حکومت کا زرعی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

    آئی ایم ایف کی شرط پر سندھ حکومت کا زرعی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کی شرط کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، اور زرعی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں بھی زرعی ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حالاں کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاق میں اس حوالے سے احتجاج بھی کیا تھا۔

    تاہم، سندھ میں جہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، اب آئی ایم ایف کے دباؤ پر صوبائی حکومت نے بھی زرعی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وفاق کی قانون سازی کے بعد سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اراکین کو بتایا گیا کہ ہماری مجبوری ہے، ہم وفاقی پارٹی ہیں اور آئی ایم ایف کا دباؤ ہے کہ اگر ریاست کے ساتھ رہنا ہے تو سندھ میں بھی یہ ٹیکس نافذ کرنا پڑے گا۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے پارلیمانی پارٹی کو بتایا کہ ان کی کوشش تھی کہ صوبے میں یہ ٹیکس نافذ نہ ہو، اور کسانوں کو تکلیف نہ پہنچے لیکن اب ریاست پاکستان کے آگے ہم مجبور ہیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب، خیبر پختوںخوا اور بلوچستان میں یہ ٹیکس پہلے سے نافذ کیا جا چکا ہے، اب سندھ اسمبلی میں اس کا بل کل پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق زرعی ٹیکس سے متعلق سندھ اسمبلی سے کل بل منظور کروایا جائے گا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے میں سالانہ 15 سے 45 فی صد زرعی ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔

  • بلاول بھٹو کی امریکا روانگی اچانک ملتوی، ایئرپورٹ سے واپس

    بلاول بھٹو کی امریکا روانگی اچانک ملتوی، ایئرپورٹ سے واپس

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا جاتے جاتے ایئر پورٹ سے اچانک واپس اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کے لیے روانگی کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد چیئرمین پی پی اچانک واپس بلاول ہاؤس روانہ ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی پی کو امریکا جانے کے لیے بذریعہ دبئی روانہ ہونا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی روانگی کیلیے بلاول بھٹو زرداری اور ان کے سیکیورٹی اسٹاف کی بورڈنگ بھی ہوچکی تھی کہ روانگی اچانک ملتوی کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو بذریعہ دبئی امریکا روانہ ہونا تھا جہاں انہوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کرنا تھی۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز نے جب بلاول ہاؤس ذرائع سے رابطہ کیا تو وہاں سے بھی کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے کتراتے ہوئے خاموشی اختیار کی گئی۔

    مزید پڑھیں : حکمران مرضی سے فیصلے کریں تو پورا نظام گر جاتا ہے، بلاول بھٹو

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکمران مرضی سے فیصلے کریں تو پورا نظام گر جاتا ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے پالیسیاں بناتی ہے جیسے اس کے پاس دو تہائی اکثریت ہو۔

    انہوں نے کہا کہ جب اتفاق رائے کے بغیر فیصلے ہوں تو ان پر عمل کرنا مشکل ہوجاتا ہے، حکومت منتخب نمائندوں کی مشاورت سے پالیسی بنائے تو بہتر ہوگا۔

  • پیپلزپارٹی کا کراچی کے تاجروں کے تحفظات سننے کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کا کراچی کے تاجروں کے تحفظات سننے کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی نے کراچی کے تاجروں کے تحفظات سننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اے آر اوئی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی کل تاجر برادری کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کریں گے جس میں وہ تاجر برادری کے تحفظات اور مسائل بھی سنیں گے۔

    بلاول بھٹو نے تاجروں و صنعتکاروں کو کل تین بجے بلایا ہے۔

    اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی حکومت کی شکایتیں اوپر کرنےپرتاجروں سے ناراضی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا ایسے بیانات صرف ہیڈلائن میں رہنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے تاجر رہنما عتیق میر نے مریم ہمیں دے دیں کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور مرادعلی شاہ سے متعلق بیان مذاق تھا۔

    تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں کون سے ایسے جھنڈے گاڑ دیے جو ہم انہیں مانگیں گے۔

    دوسری جانب سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا عتیق میر نے یوٹرن لے لیا، پاکستان میں لوگوں کو یوٹرن لینے کی عادت پڑگئی ہے اور مخصوص تاجر ٹولہ سندھ کے مینڈیٹ کی توہین کررہا ہے۔

    سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کے شعبے کا حال سب کے سامنے ہے، مریم نواز چاہیں تو سندھ آکر سیکھ سکتی ہیں۔

    خیال رہے وفاقی وزیراحسن اقبال کراچی آئے توتاجروں کےساتھ بیٹھک لگائی، جس میں تاجروں نے اپنے اپنے مسائل بتائے۔۔ شہر قائد کے دُکھڑے سنائے۔

    تاجر رہنما عتیق میر نے احسن اقبال سے مکالمے میں کہا کہ مریم نواز سندھ کو دے دیں۔۔ مراد علی شاہ آپ لے لیں، جس کے بعد ایک نیا محاذ کھل گیا۔

  • ’(ن) لیگ کی حکومت اور وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑے ہیں‘

    ’(ن) لیگ کی حکومت اور وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑے ہیں‘

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کا اندرونی احوال سامنے آگیا جس میں ارکان نے سخت مؤقف اختیار کیا۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سی ای سی اجلاس میں میں بیشتر ارکان نے حکومتی رویے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت اور وزیر اعظم شہباز شریف ہمارے ووٹوں پر کھڑے ہیں، حکومتی کمیٹیوں سے مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کو وعدے پورے کرنے کیلیے وقت دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی ملی بھگت سے کورم ٹوٹنے کا انکشاف

    اجلاس میں کہا گیا کہ وعدوں کو پورا کرنے کیلیے حکومت کی سنجیدگی دکھائی نہیں دے رہی، حکومت بغیر مشاورت ہر فیصلہ اور بل منظور کر رہی ہے، طے کرنا چاہیے آئندہ حکومت کی کسی بل میں حمایت نہ کی جائے، حکومت سے الگ نہیں تو وعدے پورے کرنے تک حمایت نہ کی جائے۔

     

    تاہم جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت سی ای سی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کی کاوش کو سراہا گیا، کمیٹی میں گورنر کی اے پی سی تجاویز کی توثیق کی گئی۔

    اجلاس میں وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا حکومت سے اے پی سی کی تجاویز پر عملدرآمد کا مطالبہ اور قرارداد میں کرم کی صورتحال پر تشویش کا اظہار جبکہ کرم میں امدادی سامان کی ترسیل کے راستوں کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    قرارداد میں معاہدے کے تحت پنجاب اور اسلام آباد میں مقامی حکومت کے انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے قرارداد میں متنازع کینالوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ 11 ماہ سے زیر التوا مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کو فوری بلانے کا مطالبہ کیا۔

    اعلامیے کے مطابق متنازع کینالوں کے معاملے کو فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا مطالبہ اور پی ڈبلیو ڈی، کراچی ڈاک لیبر بورڈ، یوٹیلٹی اسٹورز و دیگر اداروں میں اقدامات پر اظہار تشویش کیا گیا۔

    قرارداد میں حکومت کی زرعی پالیسیوں پر تنقید اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کسانوں کو کسی بھی قسم کی امداد نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    سی ای سی میں بلوچستان سیلاب متاثرین کیلیے فنڈز کے فی الفور اجرا کا مطالبہ کیا گیا۔

    اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی استبداد اور ظلم و ستم کی مذمت جبکہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ گلگت بلتستان کے عوام کے حق ملکیت اور حق حاکمیت کے مطالبے پر عمل کیلیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کے جہاز میں فیملی کے ہمراہ سفر کرنا افسران کو مہنگا پڑ گیا

    وزیراعلیٰ سندھ کے جہاز میں فیملی کے ہمراہ سفر کرنا افسران کو مہنگا پڑ گیا

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے جہاز میں فیملی کے ہمراہ سفر کرنا افسران کو مہنگا پڑ گیا دونوں افسران کو معطل کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے سرکاری جہاز میں فیملی کے ہمراہ سفر کرنا افسران کو مہنگا پڑ گیا اور 17 گریڈ کے دونوں افسران کو معطل کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے افسران میں 17 پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی فلائٹ سید فراز علی اور سندھ ہاؤس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل ہیں۔ یہ دونوں افسران وزیراعلیٰ کے سرکاری جہاز میں اسلام سے کراچی آئے۔

    چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کا سرکاری جہاز ٹیسٹ فلائی کے طور پر اسلام آباد سے کراچی آ رہا تھا اور مذکورہ دونوں افسران نے بغیر اجازت فیملی کے ہمراہ اس میں سفر کیا۔