Author: سنجے سادھوانی

  • مولانا کو آئینی مسودے کے کن نکات پر اعتراض ہے، اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا

    مولانا کو آئینی مسودے کے کن نکات پر اعتراض ہے، اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آئینی مسودے کے کن نکات پر اعتراض ہے یہ اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مولانا نے 2028 تک سود فری ریاست بنانے کے لیے آرٹیکل 38 میں ترمیم کی تجویز دی ہے، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جو بل منظور کیا اس میں آرٹیکل 38 کی ترمیم شامل نہیں۔

    جے یو آئی کی آرٹیکل 38 میں موجودہ ذیلی آرٹیکل ایف کو ذیل میں تبدیل کرکے ترمیم کی تجویز ہے، ہر قسم کے سود سے پاک اسلامی مالیاتی نظام متعارف کروائے جائیں۔

    جمعیت علمائے اسلام کی آئین کے آرٹیکل 70 ون میں مزید شق شامل کرنے کی تجویز ہے جبکہ آرٹیکل 70 مزید شق شامل کرنے کی تجویز خصوصی کمیٹی کے منظور کردہ بل میں شامل نہیں۔

    جے یو آئی نے کسی بھی ایوان میں بل پیش کرنے پر نقل اسلامی نظریاتی کونسل کو غور، رائے کے لیے بھیجنے کی تجویز دی ہے۔

  • ایسی کوئی ترمیم نہیں لانا چاہتے جس میں کسی کو لوٹا بنانا ہو، بلاول بھٹو

    ایسی کوئی ترمیم نہیں لانا چاہتے جس میں کسی کو لوٹا بنانا ہو، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ایسی کوئی بھی ترمیم لانا نہیں چاہتے جس میس کسی کو لوٹا بنانا ہو۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پارٹی چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی کوئی ترمیم لانا نہیں چاہتے جس میں کسی کو لوٹا بنانا ہو۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ترامیم پبلک کی ہیں اور سب کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔ میں مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ ملاقات کروں گا اور وہ مان جائیں گے۔

    دوسری جانب ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئینی ترامیم کو سپورٹ کرینگے۔ اس حوالے سے پارٹی قیادت نے اراکین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی پالیسی آئینی ترامیم پر واضح ہے۔ کوئی رکن پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/constitutional-amendment-pm-and-bilawal-bhutto-met-with-fazlur-rehman/

  • آئینی ترمیم پر جے یوآئی ف کے مسودے کے اہم نکات سامنے آگئے

    آئینی ترمیم پر جے یوآئی ف کے مسودے کے اہم نکات سامنے آگئے

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے آئینی ترامیم کے مسودے کے اہم نکات سامنے آگئے، جس میں آئین میں 19 ترمیم کو منسوخ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کی تقرری کی حد تک آئین میں 18 ویں ترمیم کو بحال کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے آئینی ترامیم کے مسودے کے اہم نکات اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے جےیوآئی کے مسودے کے تمام نکات سے اتفاق نہیں کیا، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودہ تیار کیا جس پراتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں۔

    جے یو آئی نے تجویز دی ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں آئینی بینچ بننے چاہیں اور سپریم کورٹ میں بننے والے آئینی بینچ میں چیف جسٹس سمیت پانچ سینئر ترین ججوں کوشامل کیا جائے۔

    مسودے میں ہائیکورٹ کےآئینی بینچ میں چیف جسٹس سمیت تین سینئر ججوں کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ابتدائی مسودے میں آرٹیکل 175 میں ترمیم آرٹیکل175 (1) کے بعد درج ذیل پر وویژن کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی اور کہا گیا ہے کہ آئینی تنازعات یا تشریح کا فیصلہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کےذریعے ہی ہوگا۔

    مسودے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں 19ویں ترمیم کو منسوخ کرنے کی بھی تجویز ہے۔

    جے یو آئی کے ابتدائی ڈرافٹ میں کہنا ہے کہ ججز کی تقرری کی حد تک آئین میں 18 ویں ترمیم کو بحال کیا جائے جبکہ آرٹیکل 184 میں ترمیم آرٹیکل 184 (3) کے آخرمیں درج ذیل شق کے اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ آئینی تنازعات یاتشریح کا فیصلہ سپریم کورٹ آئینی بینچ کے ذریعے ہی ہوگا ، پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 185 ون میں شامل کیا جائے اور آئین کے آرٹیکل 186 (2) میں موجودہ ذیلی آرٹیکل کو ذیل میں تبدیل کرکے ترمیم کی جائے۔

    تجویز میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا آئینی بنچ اس سوال پر غور کرے گا اور اپنی رائے صدر کو رپورٹ کرے گا، آئین کے آرٹیکل 192 4 میں ترمیم کے آخر میں درج ذیل شقوں کو شامل کیا جائے اور ہر ہائیکورٹ میں آئینی بینچ موجود ہو جسے آئینی بینچ کہا جائے گا۔

    ابتدائی ڈرافٹ میں کہنا ہے کہ آئینی بینچ میں ہائیکورٹ چیف جسٹس اور 2 دیگر سینئر ترین جج شامل ہوں، آرٹیکل 203 سی ذیلی آرٹیکل (3) میں لفظ ‘ہائیکورٹ’ کے بعد اصطلاح یا وفاقی شرعی عدالت کا جج شامل کیا جائے۔

    ڈرافٹ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 203ایف تھری شق (b) میں ترمیم کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 203ایف تھری شق بی میں لفظ دی بینچ کے بعد کا لفظ ‘بطور ایڈہاک ممبر’ کو خارج کیا جائے ، آئین کے آرٹیکل 203ڈی میں ترمیم، آرٹیکل 203 بی ڈی ٹو کو ختم کیا جائے اور آرٹیکل 203 ڈی ڈی ون میں لفظ کے بعد ‘حدود’ کا جملہ اور ‘قصاص اور دیت’ کا اضافہ کیا جائے۔

    مسودے میں کہنا ہے کہ تعیناتی، دوبارہ تقرری، سروس میں توسیع اور سروسز چیف کی برطرفی مسلح افواج قوانین کے تحت ہوگی، ایک بار، دوسری بار تقرری یا سروس میں توسیع کے بعد تبدیلی نہیں ہو گی، تقرری یاسروس میں توسیع کا کوئی سوال ہو تو دونوں ایوانوں کی خصوصی کمیٹی میں رکھا جائے۔

    جے یو آئی کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی، خصوصی کمیٹی میں دونوں ایوانوں سے برابر نمائندگی، ہر پارلیمانی جماعت کا رکن ہوگا پارلیمانی کمیٹی سروسزچیفس کی تعیناتی اور دوبارہ تقرری یا توسیع سے متعلق تجاویز صدر کو بھیجے گی اور پارلیمان کی خصوصی کمیٹی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی ملکر بنائیں گے۔

  • پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترامیم پر اتفاق، بلاول اور مولانا نے اعلان کردیا

    پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترامیم پر اتفاق، بلاول اور مولانا نے اعلان کردیا

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں طویل ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان میں آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    پی ٹی آئی کی قیادت سے بھی ملوں گا، مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترامیم کے مسودے پر پی پی اور ہمارا اتفاق ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف سے ملاقات ہوگی، پی ٹی آئی کی قیادت سے بھی ملوں گا، پوری کوشش ہوگی ایوان میں متفقہ ترمیم پیش کی جائے۔

    کوشش ہو گی کہ اس اتفاق رائے میں ن لیگ بھی شامل ہو جائے، بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ کل مولانا فضل الرحمان، نواز شریف سے مل رہے ہیں اور ہمیں بھی کھانے کی دعوت دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں آج جو اتفاق رائے ہوا ہے کوشش ہو گی کہ اس اتفاق رائے میں ن لیگ بھی شامل ہو جائے اور پرامید ہوں کی جے یوآئی اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوا ہے بل کی بنیاد یہی اتفاق رائے بنے گا، ہم سب کا مقصد اور فوکس کسی مخصوص شخص کیلئے نہیں اور نہ ٹائمنگ کا ہے، ہم نے عوام کےمسائل کا حل نکالنا ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد آئین سازی غیر متنازع طریقے سے کرنا ہے، امید کرتا ہوں تمام سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کیلئے نہیں، ملک کے مفاد کیلئے اتفاق رائے کریں گی۔

  • عمرکوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کا قتل، انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی

    عمرکوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کا قتل، انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی

    سندھ کے شہر عمرکوٹ میں توہین مذہب کے الزام کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت سے متعلق انکوائری رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے 18 گریڈ کے ڈاکٹر شاہنواز کو کراچی سے گرفتار کیا اور انہیں میرپور خاص پولیس کے حوالے کیا۔

    رپورٹ کے مطابق میرپور خاص پولیس نے ڈاکٹر شاہنواز کو قتل کیا اور مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جس سے سندھ پولیس کا امیج خراب ہوا، میرپور خاص پولیس کے اہلکاروں نے مقتول کے قتل پر جشن بھی منایا۔

    انکوائری رپورٹ میں ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپور خاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ پر مقدمے کی سفارش کی گئی جبکہ مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی مزید انکوائری سی ٹی ڈی سے کروائی جائے۔

    ادھر، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، ڈی آئی جی اور ماتحت پولیس عملہ واقعے میں ملوث ہیں جن کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دے رہے ہیں۔

    ضیا لنجار نے کہا کہ واقعے کی بھرپور انکوائری کی گئی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی، مقتول کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں اور چاہتے ہیں کہ فیملی ایف آئی آر کٹوائے جس میں ذمہ داروں کو نامزد کرے۔

    انہوں نے کہا کہ مقتول کی فیملی ایف آئی آر نہیں کٹواتی تو سرکار کی مدعیت میں کاٹیں گے جو بھی ملوث ہوا چھوڑا نہیں جائے گا۔

  • ہمارا لائسنس منسوخ کردیں، حکومت خود بجلی سپلائی کرے، سی ای او کے الیکٹرک

    ہمارا لائسنس منسوخ کردیں، حکومت خود بجلی سپلائی کرے، سی ای او کے الیکٹرک

    کراچی: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارا لائسنس منسوخ کردے اور خود بجلی سپلائی کرے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ممبران اور سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے شرکت کی۔

    اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مونس علوی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ہم کرتے ہیں لیکن ریٹ ہم طے نہیں کرتے، ہمارا لائسنس منسوخ کردیں اور حکومت خود بجلی سپلائی کرے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کی اور ہماری مشترکہ کمیٹی بنادیں، جہاں بجلی کی چوری نہیں ہورہی وہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، لوڈشیڈنگ اس وقت ہوتی ہے جب کسی علاقے میں چوری زیادہ ہوتی ہے۔

    مونس علوی نے کہا کہ بل کی ادائیگی نہیں ہوتی تو اس وقت بھی علاقے میں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، ان تمام معاملات پر قومی اسمبلی میں بھی بات ہوچکی ہے۔

    سعدیہ جاوید نے کہا کہ مانتے ہیں کے الیکٹرک کو کراچی والوں سے بہت شکایت ہے، آپ کے مسائل ہوں گے لیکن آپ بتائیں مسائل کا حل کیا ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کمیٹی اراکین نے تسلیم کیا کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی بقیہ ڈیسکوز سے بہت بہتر ہے۔

    کے الیکٹرک کے مطابق الیکٹرک سٹی ڈیوٹی اور حکومت سندھ پر کے الیکٹرک کے جوابات کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کمیٹی اراکین سے مدد طلب کی گئی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وفاقی قوانین اور ریگولیٹری ہدایات کے مطابق پاکستان میں تمام صارفین سے بلوں میں وصول کیے جانے والے نرخ برابر ہیں۔

    آپ بجلی چوری کا بوجھ بھی عوام پر ڈال دیتے ہیں، شبیر قریشی

    کمیٹی رکن شبیر قریشی نے کہا کہ آپ لوڈشیڈنگ کرتے ہیں اور جواز بجلی چوری کا پیش کرتے ہیں، آپ کے پاس ادارے موجود ہیں تو بجلی چوری روکیں۔

    شبیر قریشی نے کہا کہ آپ بجلی چوری کا بوجھ بھی عوام پر ڈال دیتے ہیں۔

    آپ کسی کو جوابدہ ہی نہیں ہوتے، محمد فاروق

    محمد فاروق نے کہا کہ آپ کسی کو جوابدہ ہی نہیں ہوتے، ہمارا آپ سے کوئی ذاتی کام ہے نہ ذاتی دشمنی ہے، آپ اس صوبے میں کام کریں گے تو یہاں کے نمائندوں کو جوابدہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ آپ یہاں کے لوگوں کو جوابدہ نہیں ہیں۔

    آپ ایسا نظام نہیں بناسکے کہ بل ادا کرنے اور نہ ادا کرنے والے میں تفریق کی جاسکے، سلیم بلوچ

    کمیٹی کے رکن سلیم بلوچ نے کہا کہ آپ ایسا نظام نہیں بناسکے کہ بل ادا کرنے اور نہ ادا کرنے والے میں تفریق کی جاسکے، ایک پی ایم ٹی پر 100 میں سے 40 لوگ بل نہیں بھرتے تو باقیوں کو سزا کیوں دی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تجویز ہے واٹر پمپس کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ پانی کی سپلائی جاری رہے۔

  • پولیو ورکر کیس : ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد معطل

    پولیو ورکر کیس : ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد معطل

    جیکب آباد : پولیو ورکر سے ہونے والی زیادتی کے معاملے پر سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کو عہدے سے ہٹادیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں پولیو ورکر سے ذیادتی کے واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سختی سے نوٹس لیا۔

    اس حوالے سے سید مراد علی شاہ نے جیکب آباد میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی اور انتظامات میں غفلت کا معاملہ سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کو عہدوں سے معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    polio

    اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صوبے سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اگر ضلعی انتطامیہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کرے گی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    انہوں نے صوبے بھر کے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ جو پولیو ورکرز قطرے پلانے کے فرائض انجام دے رہے ہیں انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیکب آباد کے نواحی گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں بچوں کو پولیو کے خاتمے کے قطرے پلانے کے لیے جانے والی ورکر سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    بعدازاں خاتون نے خود سے زیادتی کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، تاہم اگلے روز مذکورہ خاتون نے ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ کو بتایا کہ ایک ملزم اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے گھر لے کر گیا تھا، جہاں 3 نقاب پوش ملزمان پہلے سے موجود تھے، ایک ملزم نے زیادتی اور 3 نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ سیف ہاؤس میں پولیس نے دباؤ ڈال کر بیان تبدیل کرایا، ڈی آئی جی نے کہا کہ بیان تبدیل کرانے والے پولیس افسران و اہل کاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • حکومت  سندھ کی الیکٹرک ٹیکسیاں شروع  کرنے کے لئے کوششیں تیز

    حکومت سندھ کی الیکٹرک ٹیکسیاں شروع کرنے کے لئے کوششیں تیز

    کراچی : صوبائی وزیر شرجیل میمن نے الیکٹرک ٹیکسیوں کے حوالے سے چینی آٹوموبائل کمپنی جی اےسی اوردیوان موٹرزکےوفد سے ملاقات کی۔
    .
    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی الیکٹرک ٹیکسیاں شروع کرنے کے لئےکوششیں تیز کردی، صوبائی وزیر شرجیل میمن سے چینی آٹو موبائل کمپنی جی اے سی اور دیوان موٹرز کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں جی اے سی کے جنرل منیجرنے الیکٹرک وہیکلزپربریفنگ دی اور سندھ میں الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کرانے کیلئے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شرجیل میمن کی جانب سے چینی کمپنی کو سرمایہ کاری میں تعاون کی یقین دہانی کرادی اور کہا حکومت سندھ الیکٹرک ٹیکسیوں کیلئےانفرااسٹرکچراورسہولتیں دے گی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چارجنگ اسٹیشنز کا قیام اور ہموارریگولیٹری عمل کو یقینی بنایا جائے گا، سرمایہ کاروں کیلئےسازگارماحول کوحکومت سندھ یقینی بنائےگی ، نئی ٹیکسی سروس شروع ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

  • عدلیہ سے متعلق قانون سازی، پیپلز پارٹی نے اپنے ارکان اسمبلی کو اہم ہدایت کر دی

    عدلیہ سے متعلق قانون سازی، پیپلز پارٹی نے اپنے ارکان اسمبلی کو اہم ہدایت کر دی

    اسلام آباد: عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں صدر مملک آصف علی زرداری ایوان صدر میں اتوار یا پیر کو عشائیہ دیں گے جس میں ملک سے باہر ارکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو جلد از جلد شہر اقتدار پہنچنے کی ہدایت کی ہے، آئندہ ہفتے قومی اسمبلی سے اہم قانون سازی کیے جانے کا امکان ہے۔

    چند روز قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ موجودہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ توسیع کے خواہش مند نہیں ہیں اور انہوں نے واضح کہہ دیا تھا کہ کسی قسم کی توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کی توسیع سے متعلق بار بار بات کرنا غیر مناسب ہے، یہ باتیں تب ہوں گی جب نمبرز ہوں لیکن حکومت کے پاس ترمیم کیلیے دوتہائی اکثریت نہیں۔

    اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں، توسیع ہوگی یا نہیں اس کا فیصلہ میں نے نہیں کرنا۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی نیا ترمیمی بل نہیں لایا جا سکتا۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت کوئی سرپرائز قانون سازی کا ارادہ نہیں رکھتی، کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا، حکومتی ارکان کے سینکڑوں بل موجود ہیں۔

  • ن لیگ گورنر سندھ کی تبدیلی کیلئے کوشاں

    ن لیگ گورنر سندھ کی تبدیلی کیلئے کوشاں

    وفاقی حکومت میں اتحادی پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں گورنر سندھ کی تبدیلی پر اتفاق ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے تجویزکردہ نام بشیر میمن پر پیپلزپارٹی کو راضی کر لیا گیا ہے۔ بشیرمیمن سابق ڈی جی ایف آئی اےاورن لیگ سندھ کےصدر ہیں۔

    ن لیگ گورنر سندھ کی تبدیلی کیلئے عرصے سے کوشاں تھی تاہم پیپلزپارٹی نئے گورنر سندھ کے نام پر متفق نہیں تھی۔

    ن لیگ کی جانب سے تجویز کردہ بشیر میمن کے نام پر پیپلزپارٹی کو اعتراض تھا جس کی وجہ سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو تبدیل کرنے میں تاخیر ہو رہی تھی۔

    تاہم اب اتحادی جماعتوں میں بشیرمیمن کے نام پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور جلد ہی گورنر سندھ کی تبدیلی عمل میں لائی جائے گی۔