Author: شاہ خالد

  • پاکستان ویمنز سپر لیگ کا پہلا نمائشی میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان ویمنز سپر لیگ کا پہلا نمائشی میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان ویمنز سپر لیگ کا پہلا نمائشی میچ کا میلا آج پنڈی اسٹیڈیم میں سجے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ویمنز سپر لیگ کا پہلا نمائشی میچ آج پنڈی اسٹیڈیم میں دن 2 بجے کھیلا جائے گا۔

    پاکستان ویمنز سپر لیگ کا پہلا میچ ایمازونز اور سپر ویمنز کے مابین کھیلا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 26 نامور اور ابھرتی ہوئی خواتین کرکٹرز اس لیگ کا حصہ ہیں اس کے علاوہ سات ممالک کی 10 بین الاقوامی اسٹارز بھی لیگ میں شامل ہیں۔

    ایمازونز میں کپتان بسمہ معروف ،عالیہ ریاض، انعم امین، اریشہ نور شامل ہیں اس کے علاوہ انگلینڈ کی ڈینی وائٹ ،ایمن فاطمہ، فاطمہ خان، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، بھی ایمازونز ٹیم کا حصہ ہے۔

    گل فیروزہ، کائنات امتیاز،آئرلینڈ کی لورا ڈیلانی اور مایا بوچیر نشرہ سندھو، صدف شمس، سدرہ نواز،انگلینڈ کی ٹمی بیومونٹ اور آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹاف بھی ایمازونز اسکواڈ کا حصہ ہے۔

    سپر ویمنز میں کپتان ندا ڈار، ایمن انور، سری لنکا کی چماری اتھاپتھو، ارم جاوید شامل ہیں اس ٹیم میں بنگلہ دیش کی جہاں آراء عالم  ،جنوبی افریقہ کی لورا وولوارڈٹ ، انگلینڈ کی لارین ونفیلڈ ہل، نیوزی لینڈ کی لیا تہوہو، منیبہ علی، نتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار سپر ویمنز اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

     اس کے علاوہ سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، سیدہ معصومہ زہرا، طوبہ حسن اور ام ہانی بھی سپر ویمنز ٹیم کا حصہ ہے۔

    ویمنز سپر لیگ میں دو خواتین امپائرز کی زمہ داری حمیرا فرح اور سلیمہ امتیاز ادا کریں گی،  شوزب رضا میچ میں طارق رشید کے ساتھ آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

    واضح رہے کہ آج کے میچ خواتین کا عالمی دن منانے کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔

  • توشہ خانہ کیس: نیب کی تفتیشی ٹیم تحقیقات کے لیے دبئی پہنچ گئی

    توشہ خانہ کیس: نیب کی تفتیشی ٹیم تحقیقات کے لیے دبئی پہنچ گئی

    اسلام آباد: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے نیب کی تفتیشی ٹیم دبئی پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ڈائریکٹر رضوان احمد کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے، یہ ٹیم سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں نیب ٹیم نے قیمتی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کر لی ہیں، نیب ٹیم نے تحفے کی گھڑی خریدنے کے دعوے دار عمر فاروق کے گھر کا بھی دورہ کیا۔ نیب کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے اور کچھ دکانوں کا بھی دورہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو گراف کعبہ ایڈیشن گھڑی اور دیگر تحائف کی فروخت کی تحقیقات کر رہا ہے، یہ گھڑی سعودی ولئ عہد نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی۔

    توشہ خانہ کیس : عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

    واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے عمران خان کو کل طلب کر رکھا ہے۔

  • توشہ خانہ کیس : عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

    توشہ خانہ کیس : عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

    اسلام آباد : عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ناقابل وارنٹ گرفتاری کیخلاف دی گئی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئےعمران خان کو 13 مارچ کو سیشن عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

    عدالت میں عمران خان کے وکلاء نے پیشی کیلئے 4 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی تھی، توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کیلئے رجوع کیا گیا تھا۔

    توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو 13 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فرد جرم عائد ہونے کے لیے 13 مارچ کو عدالت کے روبرو پیش ہوں

     

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

    عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کو 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں طلب کیا گیا، اسی دن عمران خان کو 3 دیگر عدالتوں میں پیش ہونا تھا، عمران خان مقررہ وقت میں وہاں پیش نہیں ہوسکے۔ جس پر وارنٹ جاری کردیئے گئے۔ ان وارنٹس کی بنیاد پر پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی۔

    جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ میں وارنٹس منسوخ بھی کردوں تو کیا ہو گا؟ عدالت تو آپ کو صرف فرد جرم کے لیے بلارہی ہے، قانون کو تو اپنا راستہ لینا ہی ہوتا ہے عدالت اورکس طرح بلائے؟ آپ پیش ہوجائیں فرد جرم کے بعد جو استثنیٰ لینا ہو لیتے رہیں۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

    الیکشن کمیشن میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہو رہے، عمران خان کو 14 مارچ کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں طلب کرلیا گیا۔

  • وسیم وزیر نے منگنی کر لی

    وسیم وزیر نے منگنی کر لی

    اسلام آباد: قومی کھلاڑی وسیم وزیر نے منگنی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق محمد وسیم جونیئر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں، انھوں نے مشہور بزنس من ایشیا کارگو کے مالک کی صاحب زادی کے ساتھ اسلام آباد میں منگنی کر لی۔

    وزیرستان کے رسم و راوج کے مطابق فی الوقت صرف منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جب کہ رخصتی بعد میں کی جائے گی۔

    شادی کی تمام تقریبات بھی اسلام آباد میں منعقد ہوں گی۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ  میں عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ کیخلاف درخواست دائر

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ کیخلاف درخواست دائر

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، جس میں آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    عمران خان نے علی بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں ایڈیشنل سیشن جج کےوارنٹ گرفتاری سےمتعلق فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    عمران خان کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنےکی درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

    توشہ خانہ کیس میں مقامی عدالت نے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں، عمران خان نے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    گزشتہ روز مقامی عدالت نے عمران خان کی وارنٹ کی منسوخی کی درخواست مسترد کی تھی۔

  • عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی ہے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

    ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی درخواست خارج کی اور انہیں کل ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ عدالت نے 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عدم حاضری پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی کمپلینٹ دائر کر رکھی ہے اور توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کی کمپلیننٹ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

  • توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پر توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی، عمران خان کی جانب سے قیصر امام ، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل قیصرامام نے بتایا کہ پرائیویٹ کمپلیننٹ میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے، استدعا ہے عدالت عمران خان کےوارنٹ گرفتاری منسوخ کرے۔

    عدالت نے کہا کہ 28 فروری کو صبح ہی عمران خان کے وکلا نے کہہ دیا تھا وہ نہیں آئیں گے۔

    جس کے بعد اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نےعمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    یاد رہے سیشن کورٹ نے عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ عدم حاضری پر جاری کئے تھے، جس کے بعد اسلام آباد پولیس کل لاہور میں ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کرانے بھی پہنچی تھی۔

  • عمران خان کی 9 مارچ کو عدالت میں پیشی ،  ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری

    عمران خان کی 9 مارچ کو عدالت میں پیشی ، ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 9 مارچ کو پیشی  کے حوالے سے  ایس اوپیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی 9مارچ کو پیشی کے معاملے پر سیکیورٹی اور دیگر ایس او پیز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

    جس میں کہا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کے کیمرہ عدالت میں انٹری پاس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی۔

    سرکلر میں اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کو سیکیورٹی انتظامات کرنےاور عمران خان کے وکلاء کو پندرہ ناموں کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    رجسٹرارہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو پانچ پانچ ناموں کی لسٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو 30 صحافیوں کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

    سرکلر میں 8 مارچ دوپہر تین بجے سے پہلے تمام متعلقہ افراد کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

    عمران خان کے خلاف اقدامِ قتل کیس کی ضمانت میں توسیع کی سماعت کورٹ روم نمبر 1 میں 3 بجے مقرر ہے۔

  • عمران خان  پیشی پر غنڈے اور بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لے آتے ہیں، جج کے ریمارکس

    عمران خان پیشی پر غنڈے اور بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لے آتے ہیں، جج کے ریمارکس

    اسلام آباد : انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد پر ریمارکس میں کہا کہ مثالیں برطانیہ کی دیتے ہیں عدالت کا احترام نہیں کرتے، اپنے ساتھ غنڈے اور بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لے آتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی گزشتہ جوڈیشل کمپلیکس آمد کا ذکر ہوا ، دورانِ سماعت جج راجہ ناصر عباس نے عمران خان کی گزشتہ پیشی پر اہم ریمارکس دیئے۔

    جج نے برہمی اظہار کرتے ہوئے کہا اس دن آئے تھے اور اپنے ساتھ ڈھائی ہزار بندہ بھی کمرہ عدالت لے آئے تھے، برطانیہ کی مثالیں دیتےہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے۔

    جج راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عدالتی پیشی کےدوران عدالت کا احترام نہیں کیاگیاتھا، اپنے ساتھ غنڈے ،بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لے آتے ہیں، ایک سال کی پیشی پر آئے تھے اور اپنے ساتھ 2 سال کی پیشیاں ساتھ لے کر چلے گئے۔

    انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نے کہا کہ اب ایک سال مزید مجھے عدالتی سماعتوں میں مصروف رکھیں گے، میرے پاس اس معاملے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

    خیال رہے عمران خان 28 فروری کو اےٹی سی میں تھانہ سنگجانی میں درخواست ضمانت پر حاضری لگانے آئے تھے، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے باعث عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

  • آصف  زرداری کے خلاف متنازعہ بیان : شیخ رشید کے خلاف فردِ جرم کی تاریخ تبدیل

    آصف زرداری کے خلاف متنازعہ بیان : شیخ رشید کے خلاف فردِ جرم کی تاریخ تبدیل

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری کےخلاف متنازعہ کیس میں شیخ رشید کےخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے نئی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف متنازعہ بیان پر شیخ رشید پر درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے عدالت سے حاضری کےلئے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے بیڈ ریسٹ پر ہوں، پیش نہیں ہو سکتا۔

    شیخ رشید نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی۔

    عدالت نے سابق وزیرداخلہ کی طبی بنیادوں پرآج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف متنازعہ کیس میں شیخ رشید کےخلاف فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی۔