Author: شاہ خالد

  • شہباز گِل پر ایک بار پھر فرد جرم عائد ہونے کی کارروائی موخر

    شہباز گِل پر ایک بار پھر فرد جرم عائد ہونے کی کارروائی موخر

    اسلام آباد : مقامی عدالت نے اداروں کیخلاف بغاوت کے کیس میں پی ٹی آئی شہبازگِل پر فرد جرم عائد ہونے کی کارروائی موخر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگل کی جانب سے اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کےکیس کی سماعت ہوئی۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ دونوں درخواستیں سماعت کل کے لیے رکھ دیں۔

    عدالت نے اداروں کیخلاف بغاوت کے کیس میں شہبازگِل کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکردی۔

    عدالت نے فرد جرم عائد ہونے کی کارروائی موخر کردی ، اب شہباز گل پر فرد جرم گیارہ مارچ کو عائد کی جائے گی۔

    دوسری جانب شہباز گل نے ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں دو درخواستیں دائر کردیں، جس میں شہباز گل نے سپریم کورٹ میں ارشدشریف از خود نوٹس کیس کے فیصلےتک سماعت روکنے کی استدعا کی ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس : عمران خان کا بینکنگ عدالت  میں تحریری  بیان جمع کرانے کا فیصلہ

    منی لانڈرنگ کیس : عمران خان کا بینکنگ عدالت میں تحریری بیان جمع کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ عدالت میں تحریری بیان جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بینکنگ عدالت اسلام آباد میں تحریری بیان جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    عمران خان کے تحریری بیان کی کاپی اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی، عمران خان کی جانب سے سلمان صفدر ایڈووکیٹ کل عدالت میں جواب جمع کرائیں گے۔

    جواب میں کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو پی ڈی ایم جماعتوں نے حکومت سے نکالا ،حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں ،کارکنوں کیخلاف بے بنیادمقدمات کررہی ہے اور اداروں کو پی ٹی آئی کیخلاف سیاسی انتقام کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

    جواب میں کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف صرف اسلام آباد میں 17ایف آئی آرز درج ہوئیں،حکومت نے مقدمات کیساتھ رہنماؤں ،کارکنوں پر جسمانی تشدد بھی کیا، جواب

    عمران خان نے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف پر اپنے سپورٹرز سے فنڈز لینے پر مقدمہ درج کیا گیا ،حیرت انگیز طور پر صرف عمران خان کے خلاف کارروائی ہورہی ہے جبکہ ابھی غیر قانونی فنڈنگ کا الزام ثابت ہونا ہے۔

    جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ حتمی نہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل زیرسماعت ہے ، ایف آئی اے کا الزام بے بنیاد اور سیاسی انتقام کے لیے ہے ، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کیخلاف جانبدار ہو چکا جو اسکے عمل سے ظاہر ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کاحکم ہےتمام جماعتوں کے فنڈزکیسزکی اکٹھی سماعت کی جائے، الیکشن کمیشن نے صرف تحریک انصاف کیس کا فیصلہ سنایا اور کارروائی کی۔

    جواب میں مزید کہا ہے کہ جتنے فنڈز آئےبینکنگ چینل سے آئےاور ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا ،پی ٹی آئی کیخلاف منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت آج تک سامنے نہ آ سکا ، پی ٹی آئی کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمہ سیاسی محرکات کی بناپر درج کیا گیا۔

  • اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد : مقامی عدالت نے اداروں کیخلاف اکسانے کے کیس میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں گرفتار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    تفتیشی افسر اور پروسیکیوٹر عدنان کی جانب سے امجد شعیب کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

    امجد شعیب کے وکیل مدثر خالد نے عباسی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے امجد شعیب کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔

    عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے ہر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سناتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    بعد ازاں اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب پر اداروں کیخلاف اکسانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا کہ ناقابل ضمانت دفعات کے کیس میں پولیس نے ملزم کے پہلے ریمانڈ کی استدعا کی، پولیس کاموقف ہے لاہور سے فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ اسلام آباد سے وائس میچنگ ٹیسٹ کرانا ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ امجدشعیب کا 2 مارچ تک 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، ان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں طبی معائنہ کروایا جائے۔

  • اقدام قتل کا کیس : بابراعوان نے کل عمران خان کی عدالت پیشی کی یقین دہانی کرا دی

    اقدام قتل کا کیس : بابراعوان نے کل عمران خان کی عدالت پیشی کی یقین دہانی کرا دی

    اسلام آباد : وکیل ڈاکٹر اعوان نے اقدام قتل کیس میں کل عمران خان کی عدالت پیشی کی یقین دہانی کرا دی، جس پر عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف تھانہ سیکریٹری میں درج اقدام قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    وکیل بابراعوان ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے ، جج کے ریمارکس نے استفسار کیا مقدمے کا تفتیشی افسر کہاں ہے؟تفتیشی افسرکوبلائیں، تفتیشی افسر جہاں بھی ہے اسے عدالت پیش ہونے کا کہیں۔

    سیشن جج کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حاضری معافی کی درخواستیں مسلسل آرہی ہیں، عمران خان کابیان حلفی دیں کہ کل عدالت میں پیش ہونگے، آج تک کبھی نہیں ہوا کہ میں کسی اورعدالت جا کر بیٹھ جاؤں، میں ساتھ والی عدالت میں بھی جا کر نہیں بیٹھ سکتا۔

    بابراعوان نے کل عمران خان کی عدالت پیشی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تھانہ سیکریٹریٹ کیس میں عمران خان کل عدالت پیش ہوں گے۔

    جس پر عدالت نےمستقل حاضری سے استثنیٰ اورپمز سے طبی معائنے کی درخواست مسترد کردی اور عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

  • بغاوت پر اکسانے کا کیس : شہباز گل کی ارشد شریف کیس کے فیصلے تک سماعت روکنے کی استدعا

    بغاوت پر اکسانے کا کیس : شہباز گل کی ارشد شریف کیس کے فیصلے تک سماعت روکنے کی استدعا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سپریم کورٹ میں ارشدشریف از خود نوٹس کیس کے فیصلے تک بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت روکنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابنق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں شہباز گل کی جانب سے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے  کے کیس میں دو درخواستیں دائر کردی گئیں۔

    شہبازگِل نے دونوں درخواستیں اپنے وکیل برہان معظم کے زریعے دائر کیں۔

    شہباز گل نے سپریم کورٹ میں ارشدشریف از خود نوٹس کیس کے فیصلے تک سماعت روکنے کی استدعا کردی جبکہ آج حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائرکی۔

    شہباز گل نے درخواست میں استدعا کی گوادر میں میرے خلاف مقدمہ درج ہوا جس کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، آج بلوچستان ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت کے لیے وہاں موجود ہوں، بلوچستان ہائیکورٹ میں موجودگی کے باعث حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کی جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں ارشدشریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت زیرالتوا ہے، سپریم کورٹ کی مقرر کردہ خصوصی تفتیشی ٹیم ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمہ میں مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو کا بیان بھی ریکارڈ کیاگیاہے، خصوصی تفتیشی ٹیم ارشد شریف کے خلاف مختلف مقدمات کے ہمراہ میرے خلاف درج مقدمے کی تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

    شہبازگل نے استدعا کی میرے خلاف مقدمہ میں مرحوم ارشدشریف بھی شریکِ ملزم تھے، جب تک سپریم کورٹ میں از خود کیس کا فیصلہ نہیں آتا تب تک میرے کیس کی سماعت مؤخر کی جائے۔

  • لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل میچز سے متعلق اہم خبر آگئی

    لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل میچز سے متعلق اہم خبر آگئی

    لاہور: راولپنڈی اور لاہور میں پی ایس ایل 8 کے میچز سے متعلق چند گھنٹوں میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت میچز کے لیے 25 کروڑ روپے ادا کرے گی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت نے فیصلے سے پی سی بی حکام کو آگاہ کردیا ہے جبکہ نگراں پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ میچز کے باقی اخراجات پی سی بی ادا کرے گا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد پی سی بی حکام نے سر جوڑ لیے ہیں اور صوبائی حکومت کے فیصلے سے فرنچائز نمائندگان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    یہ پڑھیں: لاہور میں پی ایس ایل میچز خطرے میں پڑ گئے

    واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت پی ایس ایل کے لیے 50 کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی تھی۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ حکومت پی سی بی کو اخراجات تب دے گی جب پی سی بی 25 کروڑ ادا کرے گا جبکہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچز پر 45 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے۔

    گزشتہ روز پنجاب کی نگراں حکومت نے سیکیورٹی کے لیے 45 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تو بورڈ اور فرنچائز نے پیسے دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ متبادل پلان تیار

    کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پی ایس ایل کی مد میں پنجاب حکومت کو ستر کروڑ ٹیکس جائے گا بھاری ٹیکس دینے کے باوجود سزا دی جارہی ہے۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ پی سی بی نے متبادل پلان بھی تیار کرلیا ہے منگل سے پی ایس ایل میچ پنڈی اور لاہور سے کراچی منتقل کردیے جائیں گے۔

  • لاہور میں پی ایس ایل میچز خطرے میں پڑ گئے

    لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے پی ایس ایل کے لیے 50 کروڑ دینے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے حتمی فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پی سی بی کو اخراجات تب دے گی جب پی سی بی 25 کروڑ ادا کرے گا جبکہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچز پر 45 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ متبادل پلان تیار

    واضح رہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے سیکیورٹی کے لیے 45 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تو بورڈ اور فرنچائز نے پیسے دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

    کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ایس ایل کی مد میں پنجاب حکومت کو ستر کروڑ ٹیکس جائے گا بھاری ٹیکس دینے کے باوجود سزا دی جارہی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے متبادل پلان بھی تیار کرلیا ہے منگل سے پی ایس ایل میچ پنڈی اور لاہور سے کراچی منتقل کردیے جائیں گے۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس :  عمران خان کا  شامل تفتیش ہونے کیلئے ایف آئی اے کو خط

    ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان کا شامل تفتیش ہونے کیلئے ایف آئی اے کو خط

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے ایف آئی اے کو خط بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں زیرسماعت مقدمے میں ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہے۔

    تحقیقات میں معاونت کیلئےعمران خان نے ایف آئی اے کو خط بھجوادیا ہے ، ایف آئی اےکےتحقیقاتی افسرکومراسلہ عمران خان کے وکلا نے بھجوایا۔

    عمران خان نے خط میں تحریری بیان بھی ایف آئی اے کو ارسال کر دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کوغلط طریقےسےمقدمےمیں شامل کیاگیا، عمران خان ایف آئی اےکی تحقیقات میں معاونت کیلئےتیارہیں۔

    خط میں کہنا تھا کہ عمران خان پربلا تحقیق ممنوعہ فنڈنگ کے الزام پرمبنی مقدمہ درج کیاگیا، عمران خان حقیقی آزادی مارچ کےدوران قاتلانہ حملےکانشانہ بنے، عمران خان کی طبی رپورٹس کومختلف عدالتوں میں پیش کیا جا چکا ہے۔

    وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ تمام عدالتوں نےعمران خان کوذاتی حاضری سےاستثنیٰ دیا، عمران خان پہلے بھی تحقیقات کاحصہ بننےکیلئےخودکورضاکارانہ پیش کرچکےہیں اور ویڈیولنک یاسوالنامےکےذریعےتحقیقات کاحصہ بننےکی پیشکش کرچکےہیں۔

    خط کے متن میں کہا ہے کہ بدقسمتی سےایف آئی اےتحقیقات مکمل کرنےسےگریزاں دکھائی دےرہی ہے، لگتا ہے ایف آئی اےموجودہ حکومت کےدباؤمیں کام کررہی ہے، تحقیقات میں شامل کرنےکی صورت نہ بن پانےپرپھرمراسلہ بھیج رہےہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آخری بار شامل تفتیش ہونے کی درخواست کر رہے ہیں، ایف آئی اے کو تین بار پہلے بھی شامل تفتیش ہونے کا لکھا، ویڈیو لنک پر دستیابی ظاہر کی، یہ بھی کہا ٹیم آکر تفتیش کر لے۔

    خیال رہے کیس میں عمران خان سمیت دیگر 9 ملزمان نامزد ہیں ، سیف اللہ نیازی،عامر کیانی ،سردار اظہر اور سید یونس درخواست ضمانت واپس لے چکے ہیں۔

  • ایف آئی اے کی عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے  بورڈ بنانے کیلئے درخواست

    ایف آئی اے کی عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے بورڈ بنانے کیلئے درخواست

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے بورڈ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے پمز یا پولی کلینک کا بورڈ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی۔

    ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرنےکی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیرالتواہے، عبوری ضمانت کےبعدعمران خان رعایت کاغلط فائدہ اٹھارہے ہیں،عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان ایف آئی اے کے ساتھ تفتیش کے حوالے سے تعاون نہیں کررہے،عمران خان کو آرتھوپیڈک کا مسئلہ ہے لیکن میڈیکل رپورٹ کینسراسپتال کی جمع کرا رہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کی سربراہی عمران خان کرتے ہیں، میڈیکل رپورٹ کو معتبر تسلیم نہیں کرسکتے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کا پمز یا پولی کلینک اسپتال سے طبی معائنہ کرانا چاہیے، پمز یا پولی کلینک میں کی گئی عمران خان کی طبی رپورٹس کو زیرغور لایاجاسکتاہے۔

    ایف آئی اے نے یہ بھی استدعا کہ عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور عمران خان کی طبی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاجائے۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس‌: عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

    ممنوعہ فنڈنگ کیس‌: عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

    اسلام آباد : ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

    بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل نعیم پنجوتھہ نےکہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان 28 فروری کوبینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔

    عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی کاپی بھی بینکنگ کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

    عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے کر سماعت ملتوی کردی۔

    خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ پیش ہونےکی ہدایت کررکھی ہے۔

    یاد رہے ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ایف آئی اے نے گرفتاری کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ حتمی منظوری کے لیے سمری ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی گئی تھی۔