Author: شاہد ہاشمی

  • جیمز فلکنر نے ہیلمٹ اور بیٹ پھینک کر ہوٹل کی لائٹس توڑ دیں، ذرائع

    جیمز فلکنر نے ہیلمٹ اور بیٹ پھینک کر ہوٹل کی لائٹس توڑ دیں، ذرائع

    کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کے جیمز فالکنر واپس وطن روانہ ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر ہوٹل میں قیمتی چیزیں ٹویں، جب رقم کا اصرار کیا گیا تو جیمز فالکنر نے واپسی کا فیصلہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر پی سی بی پر الزامات عائد کرنے کے بعد واپس وطن روانہ ہوگئے۔

    شاہد ہاشمی کا کہنا ہے کہ جیمز فالکنر سے ہوٹل میں قیمتی چیزیں ٹوٹ گئی تھیں لیکن آسٹریلوی کرکٹر اس کا نقصان ادا کرنے سے انکاری تھے اور جب رقم کا مسلسل اصرار کیا گیا تو جیمز فالکنر نے واپسی کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیمز فالکنر نے نشے کی حالت میں بدتمیزی اور توڑ پھوڑ کی اور آج صبح ہیلمٹ اور بیٹ پھینک کر ہوٹل کی لائٹس توڑ دیں حتیٰ کہ ایئرپورٹ پر بھی امیگریشن حکام اور دیگر عملے سے کافی بدتمیزی کی۔

    اے آر وائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مہمان نوازی کا خیال کیا ورنہ جیمز فالکنر اپنی حرکتوں پر جیل جاسکتے تھے۔

    نمائندہ اے آر وائی نے بتائا کہ جیمز فلکنر کے الزامات غلط، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑی کو پرانے اکاؤنٹ میں ادائیگی کی تھی تاہم آسٹریلوی کرکٹر نئے اکاؤنٹ میں رقم چاہتے تھے۔

    جیمز فالکنر کے اصرار پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دلایا تھا کہ بے فکر رہیں معاملہ حل ہوجائے گا مگر غیرملکی کھلاڑی نے ایک نہ مانی۔

    مزید پڑھیں : جیمز فالکنر کے الزامات پر ناصر شاہ کی یقین دہانی

    خیال رہے کہ جیمز فالکنر کے الزامات پر پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے بھی بطور وزیر یقین دہانی کرائی تھی کہ ‘آپ سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا جائے گا’۔

    ناصر شاہ نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کےلیے دن رات محنت کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ پی سی بی کی نیت ٹھیک ہے۔

  • محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل

    محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ابھرتے ہوئے پاکستانی اسپیڈ اسٹار محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا نے جاری کی۔

    رپورٹ میں تیزگیند باز حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں بولنگ ایکشن درست کرنے کےلیے ری ہیب کرنا ہوگا۔

    حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے بولنگ ایکشن رپورٹ کیا تھا جس کے بعد لاہور کی لیبارٹری میں فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا۔

    ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار نے 18 ٹی ٹوئنٹی اور 8 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اب وہ بولنگ ایکشن کی درستگی تک محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی معطل رہیں گے۔

    بگ بیش لیگ میں سڈنی ٹھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے حسنین شاندار بولنگ کے ذریعے ایک ہی اوورز میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، واضح رہے کہ محمد حسنین 75 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 92 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

  • کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، 3 کھلاڑی انجری کا شکار

    کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، 3 کھلاڑی انجری کا شکار

    پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، کراچی کنگز کے تین اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کنگز کے اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد الیاس انجری کی وجہ سے پی ایس ایل 7 سے باہر ہوگئے۔

    محمد عامر سائیڈ اسٹرین انجری کی وجہ سے ان فٹ ہوئے، فاسٹ بولر محمد الیاس بھی باقی میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

    محمد الیاس کو لاہور قلندرز کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے پر چوٹ لگی تھی، ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر کو باقی میچز کھیلنے سے روک دیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بلے باز جو کلارک بھی انجرڈ ہوگئے ایونٹ کے مزید میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

    جو کلارک مزید میچز کھیلیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ چیف میڈیکل آفیسر کریں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

  • رنگ ونور کی برسات میں پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

    رنگ ونور کی برسات میں پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

    کراچی: انتظار کی گھڑیاں ختم، چوکوں چھکوں کی برسات کے ساتھ پی ایس ایل سیزن 7 کا شاندار آغاز آج ہونے جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی ہے، میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کئے جاچکے، پی ایس ایل کے آغاز سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے،میدان بھی رنگ برنگی لائٹس سےجگمگا اٹھا، اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت، مرکزی راستے اوردرختوں کو چھوٹی چھوٹی لائٹس لگا کرروشن کیا گیا ہے۔

    گراؤنڈ کے فرنٹ پر دلکش اسٹیج بنایا گیا ہے، ستاروں کی جھرمٹ میں ایونٹ کا شاندار افتتاح ہوگا،  افتتاحی تقریب تقریباً شام ساڑھے 6بجے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگی ، تقریب میں نامور گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کے بارے میں اہم معلومات

    افتتاحی تقریب کی خاص بات پیراگلائیڈرز کا 10 ہزار فٹ کی بلندی سے نیشنل اسٹیڈیم میں اترنا ہے، پیراگلائیڈرز کی حیران کردینے والی پرفارمنس ٹیلی ویژن اسکرین پر ریکارڈ نشر کی جائے گی۔

    پاکستان کے دورے پر موجود معروف انگلش فٹبالر مائیکل اوون بھی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے جبکہ افتتاحی تقریب کےدوران وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی چلایا جائے گا۔

    اسے بھی پڑھیں: کراچی :پی ایس ایل میچز کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب

    ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا، جہاں کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے،دوسرے مرحلے میں شامل 19 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔Imageپاکستان میں بسنے والے کرکٹ فینز پی ٹی وی اسپورٹس اور اے اسپورٹس پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے میچز براہ راست ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔ اسی طرح مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں موجود فینز اتصالات، کیریبین سرزمین میں فلو اسپورٹس ، نیوزی لینڈ میں اسکائی این زیڈ ، برطانیہ میں اسکائی اسپورٹس ،آسٹریلیا میں فوکس اسپورٹس، پاکستان کے علاوہ پورے جنوبی ایشیا ء میں سونی ، سب صحارا افریقہ میں سپر اسپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی نشریات براہ راست دیکھ سکیں گے۔Imageپاکستان میں لائیواسٹریم کے حقوق دراز ایپ نے خرید رکھے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی نےاو ٹی ٹی صارفین کے لیے آئی سی سی ٹی وی اور ٹیمپاڈ ٹی وی سے بھی معاہدہ کرلیا ہے۔ ان دونوں پلیٹ فارمز کو مندرجہ ذیل علاقوں میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت ہوگی۔

  • کراچی کنگز کے صدر  وسیم اکرم کورونا میں مبتلا

    کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کورونا میں مبتلا

    کراچی : کراچی کنگز کے صدر اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کورونا میں مبتلا ہوگئے ، جس کے بعد انھوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے صدر اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کورونا میں مبتلا ہوگئے ، کوروناٹیسٹ مثبت آنے پر وسیم اکرم نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

    کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا اومان سے نجی لیگ میں شرکت سے واپسی پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے شاہد ہاشمی نے بتایا کہ دو روز قبل اومان سے واپسی پر وسیم اکرم کی طبیعت ناساز تھی اور گلے میں بھی تکلیف تھی ، جس پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔

    اس سے قبل پشاور زلمی کے 2 کھلاڑیوں ارشد اقبال اور کامران اکمل کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

    خیال رہے ایس ایل سیزن 27 جنوری سے شروع ہورہا ہے، میگا ایونٹ کیلئے ٹیموں نے کراچی میں ٹریننگ سے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

    کراچی کنگز اور اسلام آبادیونائیٹڈ آج پریکٹس میچ کھیلیں گے جبکہ ملتان سلطانز اور زلمی کا پریکٹس میچ بھی آج شیڈول ہے۔

  • بہترین کرکٹر کا ایوارڈ شاہین آفریدی کے نام

    بہترین کرکٹر کا ایوارڈ شاہین آفریدی کے نام

    دبئی: آئی سی سی ایوارڈز پر پاکستانی کرکٹرز کی حکمرانی جاری ہے، بابراعظم، محمد رضوان کے بعد شاہین شاہ آفریدی بھی ایوارڈ لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ کے مختلف فارمیٹس میں کئی گئی نامزدگیوں کا اعلان کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سال 2021 میں شاندار کارکردگی کے عوض کرکٹ میں بھونچال لانے والے پاکستانی کرکٹر آئی سی سی ایوارڈ کے حق دار بن رہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے، انگلش کپتان جوئے روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور پاکستان کے محمد رضوان بھی اس نامزدگی کا حصہ تھے لیکن شاہین شاہ سب پر بازی لےگئے۔

    نوجوان فاسٹ بالر نے کیلنڈر ائیر میں 36 میچز میں 78 وکٹیں حاصل کیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہین نے بھارت کی بیٹنگ لائن کوتہس نہس کیا تھا, جس پر آئی سی سی نے شاہین آفریدی کو ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کے اعزاز سے نوازا تھا۔

    شاہین آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سال 2021 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی۔

    اس سے قبل آج قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ گذشتہ روز (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز محمد رضوان کو گذشتہ سال 1326 انٹر نیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا تھا۔

    کرکٹر آف دی ائیر کے لئے رضوان کے علاوہ وانندو ہسارنگا، مچل مارش اور جوز بٹلر کی نامزدگیاں ہوئیں تھی تاہم قرعہ ان کے نام نکلا تھا۔

    محمد رضوان نے سال 2021 میں مجموعی طور پر 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے جس میں انہوں نے 73 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 1326 رنز اسکور کیے، جس میں ایک سنچری بھی شامل تھی۔

  • شاباش کپتان: بابراعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

    شاباش کپتان: بابراعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

    دبئی: کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2021 میں شاندار کارکردگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایوارڈ بابر اعظم کی جھولی میں گرنے لگے ہیں۔

    ’ٹی 20 ٹیم آف دا ایئر‘ کے کپتان اور ’ون ڈے ٹیم آف دے ایئر‘ کا بھی کپتان قرار دئیے جانے کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

    سال دوہزار اکیس قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے لئے ناقابل فراموش رہا، ٹی ٹوئنٹی میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرنے والے کپتان نے 6میچز میں 67 کی اوسط کے ساتھ 405 رنزبنائے اور یہ اعزاز اپنے نام کیا۔بابراعظم نے 2021میں انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 177 جبکہ جنوبی افریقا کےخلاف ون ڈےسیریزمیں 228رنزبنائے تھے۔

    آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کے لئے بابراعظم، بنگلا دیش کے شکیب الحسن،جنوبی افریقا کے ڈیوڈمیلان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نامزد ہوئے تھے۔

    کپتان کرکٹ ٹیم آف دی ایئر

    اس سے قبل بیس جنوری کو آئی سی سی نے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا، مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کپتانی کا قرعہ بابر اعظم کے نام نکلا تھا، سال کی بہترین ٹیم میں بنگلہ دیش کے تین، آئرلینڈ، سری لنکا، اور جنوبی افریقا کے دو دو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

    رواں ماہ کی انیس تاریخ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کیا تھا، ٹیم کا کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا گیا تھا، پاکستان کے محمد رضوان ٹیم کے وکٹ کیپر ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، دوسری جانب بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں۔

     

  • آئی سی سی نے بابراعظم کو ایک اور خوشخبری سنادی

    آئی سی سی نے بابراعظم کو ایک اور خوشخبری سنادی

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی نے ایک اور بڑے اعزاز سے نوازدیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے، مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کپتانی کا قرعہ بابر اعظم کے نام نکلا ہے، سال کی بہترین ٹیم میں بنگلہ دیش کے تین، آئرلینڈ، سری لنکا، اور جنوبی افریقا کے دو دو کھلاڑی شامل ہیں۔

    آئی سی سی کی گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ فخر زمان بھی شامل ہیں جنہوں نے پچھلے سال دو سنچریاں بنائی تھیں، دیگر کھلاڑیوں میں پال اسٹرلنگ، ینامن میلان، راسیون ڈر ڈاوسن ، شکیب الحسن ، مشفیق الرحیم، وانندو ہسارنگا ، مستفیض الرحمٰن، سیمی سنگھ اور دشمنتھا چمیرا شامل ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم کی طرح ون ڈے ٹیم میں بھی کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

    گذشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کیا تھا، جہاں کپتانی کا قرعہ بابر اعظم کے نام نکلا تھا، محمد رضوان ٹیم کے وکٹ کیپر ہوں گے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

    بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں کیا گیا۔

  • آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کپتان کون؟

    آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کپتان کون؟

    دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، اس ٹیم کا کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا گیا ہے۔

    محمد رضوان ٹیم کے وکٹ کیپر ہوں گے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں، دوسری طرف بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں کیا گیا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

    جوز بٹلر

    محمد رضوان (وکٹ کیپر)

    بابر اعظم (کپتان)

    ایڈن مارکرن

    مچل مارش

    ڈیوڈ ملر

    تبریز شمسی

    جوش ہیزلووڈ

    ونندو ہسارنگا

    مستفیض الرحمان

    شاہین آفریدی

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ بھی جاری کی ہے، جس میں بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی ہوگئی ہے، اور وہ نویں نمبر پر پہنچ گئے، نئی رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی7 درجے ترقی ہوئی، وہ ٹیسٹ بیٹرز میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

    آئی سی سی کی پلیئرز رینکنگ جاری

    فاسٹ بالر شاہین آفریدی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے، بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنو لابوشین پہلی پوزیشن پر ہیں جب کہ بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے، بیٹرز میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا دوسرا جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔

  • میچ فکسنگ الزامات: سلیم ملک ایک بار پھر شین وارن کے نشانے پر

    میچ فکسنگ الزامات: سلیم ملک ایک بار پھر شین وارن کے نشانے پر

    کراچی: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی نئی ڈاکیو مینٹری میں کئے گئے سنسنی خیز انکشافات نے ایک بار پھر پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شین وارن نے سابق پاکستانی کپتان سلیم ملک پر فکسنگ کےالزامات دہرا دیئے، شین وارن نے انکشاف کیا ہے کہ سلیم ملک نے1994میں کراچی ٹیسٹ ہارنے کیلئے فکسنگ کی آفر کی، جس کے لئے ٹیسٹ میچ کےچوتھےروز سلیم ملک نےمجھ سےرابطہ کیا اور ہارنے کی صورت میں مجھےاور ساتھی کھلاڑی ٹم مے کو 2،2لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی گئی۔

    سلیم ملک نے کہا کہ آپ اور ٹم مے میچ کے آخری روز اسٹمپ کے باہر بولنگ کرینگے اور وکٹ لینے کی کوشش نہیں کرینگے۔

    شین وارن کے مطابق سلیم ملک نے کہا آپ نہیں جانتے ہیں کہ پاکستان میں ہارنےکا مطلب کیاہے؟ سلیم ملک کہہ رہے تھے کہ ہار کی صورت میں ہمارے گھرجلا دیئےجائیں گے۔

    شین واران نے اپنی نئی ڈاکیو مینٹری میں بتایا کہ میں حیران ہوا اس وقت سمجھ نہیں آیا کیاجواب دوں؟ بعد میں میں نے پیشکش مسترد کردی اور سلیم ملک کو کہا کہ ہم یہ میچ جیتیں گے، میں نےاس واقعےکےبعد کبھی سلیم ملک سےرابطہ نہیں کیا۔

    شین وارن کی نئی ڈاکیومینٹری رواں ماہ کے آخر میں ایمیزون پرائم پر نشر کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ دائیں بازو کے بلے باز سلیم ملک میچ فکسنگ کے الزام میں مجرم قرار پائے تھے اور سال 2000 میں ایک اسکینڈل میں عدالتی تفتیش کے بعد ان پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    آسٹریلیا کے 3 کھلاڑیوں شین وارن ، مارک وا اور ٹم مے نے ان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے 95-1994 میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران کم کارکردگی دکھانے کے لیے انہیں رشوت کی پیش کش کی تھی۔