Author: شاہد ہاشمی

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

    کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی۔

    ویسٹ انڈیز کیمپ سے مزید پانچ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج ہونے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ سے مشروط کیا گیا تھا۔

    ایک جانب ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے تو دوسری جانب ‏دونوں بورڈز نے کورونا کیسز کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کے بعد ون ڈے ‏سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ون ڈےسریزملتوی کرنےکا فیصلہ دونوں بورڈز کا مشترکہ ہے اور اب ون ڈے سیریز جون 2022 ‏میں شیڈول کی جائے گی۔

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آج رات وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔ جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کورونا ‏مثبت آیا ہے وہ قرنطینہ مکمل کر کے روانہ ہوں گے۔

  • ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر کرونا کے وار، دورہ پاکستان خطرے میں پڑگیا

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر کرونا کے وار، دورہ پاکستان خطرے میں پڑگیا

    کراچی: دورہ پاکستان پر موجود ویسٹ انڈیز ٹیم میں مزید 5 کرونا کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آج اہم اعلان کرنے جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ویسٹ انڈیز کےمزید تین کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، شائےہوپ، عقیل حسین اور جسٹن گریوز کرونا کا شکار ہوگئے ہیں، تینوں کھلاڑی آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیزبورڈ نے مزید بتایا کہ بولنگ کوچ راڈی ایسٹ وک اور ٹیم ڈاکٹربھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیزبورڈ کے مطابق غیر معمولی صورت حال کے باعث پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کے آفیشلز کی درمیان آج اہم ترین میٹنگ ہوگی،جس میں دورےکو جاری رکھنےسے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیمپ میں مزید کرونا کیسز کی خبر بارباڈوس کے اخبار دی نیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    یاد رہے کہ 12 دسمبر کو بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ویسٹ انڈین کھلاڑی روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل، کائل مائرز کورونا سے متاثر ہوئے، تینوں کھلاڑیوں کو سیریز سے باہر کردیا گیا تھا۔

    اس طرح دورہ پاکستان پر آنے والی کیئربین ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹاف سمیت 8 افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد مکمل ویکسین شدہ ہیں اور ان میں کوئی علامات نہیں ہیں، واضح رہے کہ پاکستان آمد پر تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

  • پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کے 8 برقرار کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

    پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کے 8 برقرار کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

    پی ایس ایل کے سیزن 7 میں کراچی کنگز کے 8 برقرار کھلاڑیوں کے نام جاری کردیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم اور عماد وسیم کو پلاٹینیم کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے، ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد نبی اور فاسٹ بولر محمد عامر شامل ہیں۔

    کراچی کنگز کے جو کلارک کو گولڈ کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے اور وہ برانڈ ایمبسیڈر بھی ہوں گے۔

    اسی طرح اوپنر شرجیل خان، آل راؤنڈر عامر یامین اور محمد الیاس کو گولڈ کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز آئندہ سال 27 جنوری سے ہو گا۔ ایونٹ کے15 میچز کراچی اور 19میچز لاہور میں ‏کھیلےجائیں گے۔

    پی ایس ایل کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کےدرمیان کھیلا جائےگا اور 28جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ‏ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔

  • ایشز سیریز سے قبل کینگروز کو بڑا دھچکا، کپتان ٹم پین مستعفی

    ایشز سیریز سے قبل کینگروز کو بڑا دھچکا، کپتان ٹم پین مستعفی

    سڈنی: ایشز سیریز سے قبل کینگروز ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں کپتان ٹم پین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے قیادت چھوڑ دی ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی ٹم پین کا استعفٰی منظور کرلیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹم پین پر دوہزار سترہ کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے، خاتون ساتھی کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر پین کےخلاف تحقیقات جاری تھیں، خود ٹم پین نے نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے استعفٰی دیا لیکن ایشز سیریز کیلئے اپنی دستیابی سے بورڈ کو آگاہ بھی کردیا ہے۔

    کینگروز کی ٹیسٹ قیادت چھوڑنے والے ٹم پین نےکہا کہ کپتانی چھوڑنا ان کیلئے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل فیصلہ تھا، لیکن یہ فیصلہ ان کے خاندان اور کرکٹ کے لیے صحیح ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے کوچ کا ’اردو‘ میں پیغام وائرل

    ادھر کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نئے ٹیسٹ کپتان کی شناخت اور تقرری کا عمل تیز کیا جائے گا۔

    دوسری جانب آئی سی سی نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے آسٹریلوی کپتان کے مستعفی ہونے کی خبر کو شیئر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 17 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 15 رکنی ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے جبکہ پیٹ کمنز نائب کپتان ہوں گے۔

    ایشیز کا پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر سے برسبین میں اور دوسرا ٹیسٹ 16 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔

  • پاکستان کیلیے اچھی خبر؛ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    پاکستان کیلیے اچھی خبر؛ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    پاکستان کرکٹ کیلئے اچھی خبر ہے کہ آئی سی سی کا بڑا ایونٹ پاک سرزمین پر ہو گا۔

    کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان ‏کو سونپ دی۔

    Image

    پاکستان نے25سال پہلےآئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی آخری بار پاکستان 1996میں ورلڈکپ کا مشترکہ ‏میزبان تھا۔

    Image

    آئی سی سی نے مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس اور ان کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔ 2031 تک آئی سی سی کے 8 ‏بڑے ایونٹس منعقد ہوں گے جس کی میزبانی 12 مختلف ممالک کریں گے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمئنزٹرافی کے دوبارہ انعقاد کا باقاعدہ اعلان بھی کیا ہے۔

  • محمد رضوان کے جذبہ حب الوطنی سے سیکھنے کی ضرورت ہے، رمیز راجہ

    محمد رضوان کے جذبہ حب الوطنی سے سیکھنے کی ضرورت ہے، رمیز راجہ

    دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ حسن علی کو کیچ چھوڑنے کی ندامت سے نکلنے میں تھوڑا وقت لگے گا، ہمیں محمد رضوان کے جذبہ حب الوطنی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے فائنل کے بعد دبئی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ٹیم کی قیادت بہت اچھی تھی،  کرکٹ ان چند کھیلوں میں جہاں لیڈر شپ اہمیت رکھتی ہے، کھلاڑیوں پراعتمادکیا تو انہوں نے بہترین نتائج دیے، اُن کی اپنی محنت رنگ لائی ہے۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ ’میں کھلاڑیوں سے بحیثیت کھلاڑی بات کرتا ہوں، چیئرمین بن کرنہیں، ہم دوستانہ ماحول میں رہتے اور ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں شکست سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے،  ٹورنامنٹ میں کھلاڑی متحدد ہوکر کھیلے جس کی خوشی ہوئی‘۔ حسن علی کا دفاع کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ’حسن علی کو یہ بات باربار ستائے گی، انہیں اس صورت حال سے نکلنے میں تھوڑا وقت لگےگا، میں حسن علی کی جگہ ہوتا تو اس غلطی کے بعد فیلڈنگ ٹریننگ ڈبل کردوں‘۔

    انہوں نے مشورہ دیا کہ ’حسن علی کیچ چھوڑنے کی غلطی کو بارباریاد نہ کرے، انہیں اپنی غلطی سےسیکھنا ہوگا،  حسن علی سے غلطی ہوئی تو سب نے اُس کی حمایت کی، جو بہت اچھی بات ہے‘۔

    وکٹ کیپر کے جذبے کے حوالے سے پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ ’ہمیں محمد رضوان سے نیشنل ازم سیکھنےکی ضرورت ہے، اُس نے بڑے حوصلے سے کام لیا اور بہادری کا مظاہرہ کیا‘۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ’کمنٹری باکس کی کمی کس قدر محسوس کررہا ہوں، یہ بتا نہیں سکتا‘۔

    رمیز راجہ نے یقین دہانی کرائی کہ ’میرے ہوتے ہوئے کھلاڑیوں کو کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوگی،  میرا وعدہ ہے کہ ہماری کرکٹ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی،  ہم ایک نیا ہوم سیزن بنائیں گے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ کا پروڈکٹ اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے گا‘۔

  • کون بنے گا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح؟ فیصلہ آج ہوگا

    کون بنے گا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح؟ فیصلہ آج ہوگا

    دبئی: کیا نیوزی لینڈ سال میں دوسری بار آئی سی سی کی ٹرافی تھامے گا؟ یا کینگروز جیت کر تاریخ رقم کرے گا؟ فیصلہ آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔

    دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کا تاج سر پر سجانے کے لیے میدان میں اتریں گی،دونوں ٹیموں کا اس سے قبل کبھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنا سامنا نہیں ہوا۔

    آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نےایونٹ میں اب تک 1،1 میچ ہارا ہے ناک آؤٹ میچوں میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری16 بار کیویز کو ہرا چکی ہے۔

    ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بعد بلیک کیپس ایک سال میں دوسری ٹرافی اٹھانےکیلئے بےقرار ہیں۔

    آسٹریلیا کو فائنل کھیلنےکا تجربہ ہے دوہزار دس میں وہ فائنل پہلی بار فائنل میں پہنچے لیکن انگلینڈ سےہارگئے۔

    کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھی ٹاس اہم ہوگا، دوسری بیٹنگ والی ٹیم فیورٹ ہوگی۔

    فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم دی جائے گی جبکہ ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

  • دبئی سے بڑی خبر، شعیب ملک اور رضوان مکمل فٹ قرار

    دبئی سے بڑی خبر، شعیب ملک اور رضوان مکمل فٹ قرار

    دبئی: پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل سے قبل دبئی سے بڑی خبر آگئی، میڈیکل پینل نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو آج کا میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل پینل نے تفصیلی معائنے کے بعد شعیب ملک اور محمد رضوان کو مکمل فٹ قرار دیتے ہوئے انہیں آج کا میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

    بھارت کے خلاف فتح کے اہم کردار محمد رضوان اور نمیبیا کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سینچری کا اعزاز پانے والے شعیب ملک کے مکمل فٹ ہونے کے بعد گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والے اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے لئے بڑی خوشخبری

    گذشتہ روز دونوں کھلاڑیوں نے فلو اور بخار کے باعث ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا، جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھی کہ شعیب ملک اور محمد رضوان کینگروز کے خلاف سیمی فائنل کا حصہ نہیں ہونگے تاہم دونوں کھلاڑی آج مکمل طور پر فٹ تھے اور انہوں نے آج کے اہم ترین میچ کے لئے اپنی دستیابی کے لئے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا تھا۔

    نمائندہ خصوصی اے آر وائی نیوز شعیب جٹ کے مطابق میچ سے قبل رسمی طور پر دونوں کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک ان پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نے ویور شپ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق ایونٹ براڈ کاسٹرز نےدعویٰ کیا ہےکہ چوبیس اکتوبر کو دبئی میں ہونے والا پاک بھارت میچ ٹی ٹوئنٹی کا اب تک سب سےزیادہ دیکھنے والا میچ بن گیا ہے، پاکستان اور بھارت کے میچ کو اب تک ایک سوسرسٹھ ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔

    اس سے قبل بھارت ویسٹ انڈیز کا دوہزار سولہ میں ہونے والا سیمی فائنل سب سےزیادہ دیکھا جانے واالا میچ تھا، اس میچ کوایک سوچھتیس ملین افراد نےدیکھاتھا۔

    ایونٹ براڈ کاسٹرز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ویور شپ غیر معمولی رہی۔

    براڈ کاسٹر کے مطابق اب تک ٹورنامنٹ میں میچز دیکھنے والے ناظرین کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ رہی ہے۔

    واضح ہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ میں بھارت سے کامیابی کا جمود توڑ کر تاریخی فتح کو یادگار بنایا تھا، ورلڈٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف یہ پہلی کامیابی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل ڈالی

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح نے دنیا بھر کے اخبارات میں اپنی جگہ بنائی، دنیا بھر کا میڈیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مدح سرائی کرنے لگا۔

    برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا او ترکی سمیت دیگر ممالک کے میڈیا نے پاکستانی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر تعریفوں کے پل باندھے۔

    آسٹریلوی میڈیا فاکس اسپورٹس کے مطابق روایتی حریف سے شکست کے بعد بھارت کو رئیلٹی چیک ملا، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا کہ پاکستان نے دس وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کو چت کردیا۔

    اخبار دی گارجین نے لکھا کہ پاکستان نے تاریخی فتح کے ساتھ صورتحال بدل ڈالی، ترکش میڈیا نے بھی بھارت کی شکست کو عبرت ناک قرار دیا تھا۔

  • محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے لب کشائی

    محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے لب کشائی

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم اشارہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچا، ورلڈ کپ کے بعد اس حوالے سے سوچ بچار کروں گا‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بننا چاہتا ہوں‘۔

    انہوں نے پراعتماد لہجے میں کہا کہ ’سیمی فائنل میں جو بھی ٹیم آئے، ہم اُس کے لیے تیار ہیں، اگر بھارت سے بھی مقالہ ہوا تو کوئی فکر کی بات نہیں کیونکہ ہماری ٹیم بہت فارم میں ہے اور بابر کی قیادت میں اچھی کارکردگی جاری ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’سیمی فائنل سے پہلے ہمارا ایک میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہے، اُس میں بھی فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، سارے کھلاڑی اپنی کارکردگی پر توجہ دے رہے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: راشد خان نے حفیظ کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    یہ بھی پڑھیں: جیت کی خوشی میں حفیظ اہلیہ کی سالگرہ بھول گئے

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ’بھارت کے خلاف جیت سے ٹیم کو بہت اعتماد ملا، پہلے بھارت سے شکست ہوتی تھی تو  برے نتائج برداشت کرنا پڑتے تھے، جس کی وجہ سے کھلاڑی دباؤ کا شکار رہتے تھے‘۔

    آل راؤنڈر نے کہا کہ ’ہم نے مشکل حالات میں ٹورنامنٹ شروع کیا، پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، بابر کی کپتانی بہت بہتر ہو رہی ہے، ہمارا مقصد چیمپیئن بننا ھے اور اس کے لیے ہم تیار ہیں‘۔