Author: شاہد ہاشمی

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

    کارڈف: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج ہونے جارہا ہے، دونوں ٹیمیں صوفیا گراؤنڈ کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    میچ سے قبل پاکستانی اور انگلش اسکواڈ کےکرونا ٹیسٹ منفی آئے،دو روز قبل کرونا کے باعث انگلینڈ کا پورا اسکواڈ تبدیل ہوا تھا، انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں ثاقب محمود، گریک اورٹن، ڈیوڈ پین، جون سمپسن، زیک کرالی، لوئس گریگوری، ڈین لارنس، جیمزونس، میٹ پارکنسن، ڈیوڈملان،فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیک بال، ڈینی برگس، بریڈن چیس،ٹام ہیلم اور ول جیکس شامل ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے نئے اسکواڈ میں نو کھلاڑی ایسے ہیں جو ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے، پاکستان اور انگلینڈ کے دوران شروع ہونے والی سیریز میں پہلا موقع ہوگا جب اتنی زیادہ تعداد میں کھلاڑیوں کو ون ڈے کیپ دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏’یونس خان کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا ‘‏

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو تیسری پوزیشن بچانےکاچیلنج درپیش ہے،پاکستان سے سیریز ہارے تو بھارت تیسرےنمبر پرآجائےگا پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار رہےگی ، قومی ٹیم نے 1974سےانگلینڈ میں سیریز نہیں جیتی ہے۔

    پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل کے ڈیبیو کا امکان ہے جبکہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کو سہارا دینے کے لئے صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہیں۔

  • پاکستان سے سیریز: انگلینڈ کا دوسری بار اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان سے سیریز: انگلینڈ کا دوسری بار اسکواڈ کا اعلان

    لندن: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے اٹھارہ رکنی نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش اسکواڈ کا اعلان اس خبر کے بعد سامنے آیا ہے کہ جب پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے کپتان ایوئن مورگن سمیت تین کھلاڑی اور چار آفیشلز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے باعث پوری انگلش ٹیم کو قرنطینہ کردیا گیا۔

    ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی بطور کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کرس سلور ووڈ کو ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں دی گئیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا، 7 ارکان کرونا کا شکار

    دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے نئے اسکواڈ میں نو کھلاڑی ایسے ہیں جو ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے دوران شروع ہونے والی سیریز میں پہلا موقع ہوگا جب اتنی زیادہ تعداد میں کھلاڑیوں کو ون ڈے کیپ دی جائے گی۔

    پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا نیا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان بین اسٹوکس، ثاقب محمود، گریک اورٹن، ڈیوڈ پین، جون سمپسن، زیک کرالی، لوئس گریگوری، ڈین لارنس، جیمزونس، میٹ پارکنسن، ڈیوڈملان،فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیک بال، ڈینی برگس، بریڈن چیس،ٹام ہیلم اور ول جیکس شامل ہیں۔

    انگلینڈ بورڈ پہلے کی واضح کرچکا ہے کہ پاکستان سے ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعرات 8 جولائی کو شام پانچ بجے کارڈف میں کھیلا جائے گا، پہلا ون ڈے کھیلنے کیلئے قومی اسکواڈ آج ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگا۔

  • پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا، 7 ارکان کرونا کا شکار

    پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا، 7 ارکان کرونا کا شکار

    لندن: عالمی وبا کرونا نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، سات ارکان کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پوری ٹیم کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سات ارکان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ارکان میں کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔

    ای سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ون ڈے سیریز کے کپتان این مورگن سمیت تین کرکٹرز اور چار آفیشلز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد تمام افراد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملنے والے تمام افراد بھی آئسولیشن میں رہیں گے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم پر کرونا کے حملے کے باوجود پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، این مورگن کی جگہ بین اسٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی، جس کا باضابطہ اعلان تھوڑی دیر میں کیا جائے گا۔

    ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف انگلش اسکواڈ اب آئسولیشن میں چلا گیا ہے، پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے نئے اسکواڈ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعرات 8 جولائی کو شام پانچ بجے کارڈف میں کھیلا جائے گا، پہلا ون ڈے کھیلنے کیلئے قومی اسکواڈ آج ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگا۔

     

  • "عامر سلیکٹرز کو متاثر نہیں کرے گاتو کیسے کھیلےگا؟”

    "عامر سلیکٹرز کو متاثر نہیں کرے گاتو کیسے کھیلےگا؟”

    ڈربی: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور فاسٹ بولر محمد عامر کے درمیان جاری لفظی جنگ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے، وقار یونس نے ایک بار پھر عامر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈربی سے ورچوئل پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر محمد عامر کی چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان سے ملاقات پر لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیا کے زریعے اس ملاقات کا علم ہوا۔

    وقار یونس نے کہا کہ وسیم خان پی سی بی کے بڑے ہیں ان کی مرضی وہ جس کھلاڑی سے چاہے ملاقات کرسکتے ہیں۔

    قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے محمد عامر کو بڑا بولر قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ وسیم خان سے ملاقات کے بعد عامر کی مرضی ہے کہ وہ کرکٹ کھیلے یا ریٹائرمنٹ لے، وہ اپنے کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کرے گا تو قومی ٹیم کے لئے دروزاے عامر کے لئے کھلے ہیں، اگرعامرسلیکٹرز کو متاثر نہیں کرےگاتوکیسےکھیلےگا؟۔

    یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کا معاملہ؛ محمدعامر کو منانے کی کوششیں

    وقار یونس کا کہنا تھا کہ یہ قومی کرکٹ ہے، کوئی فرنچائز ٹیم نہیں کہ من پسند کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔

    ورچوئل کانفرنس میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز کو ہم جانتے ہیں، سخت گرمی سےنکل کرانگلینڈ آکر ایڈجسٹ کرناتھوڑا مشکل ہوتاہے، ہمارے بولرز انگلینڈ میں اچھا کھیلنےکی صلاحیت رکھتےہیں، باؤلرز سےتوقعات زیادہ ہیں،باؤلنگ اٹیک کم بیک کرےگا۔

    بولنگ کوچ وقاریونس کا کہنا تھا کہ انگلش بلےبازوں کےخلاف اچھی حکمت عملی بنائیں گے، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اس سیریز میں نمایاں کھیل دکھائیں گے، محمدحسنین او رشاداب خان سے بھی توقعات ہیں۔

     

  • سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سابق کپتان کی مزید تنزلی

    سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سابق کپتان کی مزید تنزلی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنڑیکٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، سابق کپتان سرفراز احمد کی تنزلی ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بیس کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ڈیڑھ سال قبل اے کٹیگری میں شامل قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ایک بار پھر تنزلی ہوئی ہے، انہیں کٹیگری بی سے کٹیگری سی میں شامل کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ سال پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں سرفراز احمد کو اے کٹیگری سے بی میں ڈالا گیا تھا۔

    سرفراز کے علاوہ پی سی بی نے کئی اہم کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا جن میں سینئر کرکٹر محمد حفیظ بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ اسد شفیق، حیدر علی، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس، نسیم شاہ، شان مسعود اور عثمان شنواری کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری سینٹرل کنٹریکٹ میں سابق ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کی بھی تنزلی ہوئی ہے اور وہ اے سے بی کیٹگری میں چلے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا

    یاد رہے کہ سرفراز احمد گزشتہ سیزن میں ایک ون ڈے میچز اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز ہی کھیل پائے تھے، انہوں نے گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس کے بعد انہیں 25 اپریل کو ہرارے میں زمبابوے کے خلاف موقع دیا گیا۔

    سرفرازاحمد نے آخری ون ڈے میچ سات اپریل کو سینچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا اور اس دوران انہیں کسی ٹیسٹ میچ میں موقع نہیں ملا جب کہ سرفراز نے آخری ٹیسٹ میچ جنوری 2019 میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے منتقل، آئی سی سی نے تصدیق کردی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے منتقل، آئی سی سی نے تصدیق کردی

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد سے متعلق چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، آئی سی سی نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغٖام میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات اور اومان میں ہوگا۔

    مختصر فارمیٹ کا ورلڈکپ سترہ اکتوبر سے چودہ نومبر تک کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بھارت میں ہونا تھا مگر کووڈ کی دوسری لہر کے باعث اسے تبدیل کرنا پڑا، بی سی سی آئی ایونٹ کے میزبان رہے گا۔

    آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم، شارجہ اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

    بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی میزبانی نہ کرنے پر افسوس ہے،آئی سی سی کے قائم مقام سی ای او جیوف لارڈائس کا کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مکمل طور پر محفوظ کرنا ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق راؤنڈ ون میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، سری لنکا، نیدر لینڈز، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا، عمان اور پاپوا نیوگنی شامل ہیں۔

    ان ٹیموں کے درمیان 12 میچز کھیلے جائیں گے، ان 8 میں سے ٹاپ 4 ٹیمیں سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جہاں پہلے سے ٹی 20 رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں موجود ہوں گی اور یہاں سے ٹورنامنٹ کا اہم مرحلہ شروع ہوجائے گا۔

    سپر 12 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے جائیں گے، سپر 12 میں 12 ٹیموں کو چھ، چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، گروپ میچز کے بعد تین پلے آف میچز، دو سیمی فائنلز اور پھر فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

  • بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی: پشاور زلمی دو اہم کھلاڑیوں سے محروم

    بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی: پشاور زلمی دو اہم کھلاڑیوں سے محروم

    ابوظبی: پی ایس ایل سیزن سکس کے فائنل سے قبل پشاور زلمی کے دو کھلاڑی سنگین غلطی کر بیٹھے، جس کے باعث دونوں کھلاڑیوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پشاور زلمی کے حیدر علی اور عمید آصف کی جانب سے بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزی کی گئی، دونوں کھلاڑیوں نے بائیو سیکورببل سے باہر ملاقات کی جوکہ لیگ کے مقرر کردہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی تھی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں نے بائیو سیکورببل کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا جس پر حیدر علی اور عمید آصف کو معطل کردیا گیا ہے، معطلی کے بعد دونوں کھلاڑی آج پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے بعد دونوں کرکٹرز اپنے اسکواڈ میں شامل کسی دوسرے رکن سے نہیں ملے اب یہ دونوں کرکٹرز روم آئسولیشن میں جاچکے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے مرتکب مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے ڈراپ کردیا ہے ان کی جگہ قومی اسکواڈ میں صہیب مقصود کو شامل کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سکس میں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں بھی پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور کپتان وہاب ریاض نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کی تھی۔

  • دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

    دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

    لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز یونس خان اور پی سی بی کی راہیں جدا ہوگئیں ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پی سی بی اور یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرلی ہیں، یونس خان گذشتہ سال نومبر میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے منسلک ہوئے تھے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ یونس خان جیسی قد آور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے، فریقین نے مشاورت کےبعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جداکرنےکا فیصلہ کیا۔

    وسیم خان نے کہا کہ مختصر دورانیہ کے لیےیونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتےہیں، امید ہے کہ یونس خان اپنے تجربے،قابلیت کےتبادلےکیلئےمستقبل میں پی سی بی کو دستیاب ہونگے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں معاملے پر مزید کسی بھی تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس فیصلے کے بعد دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہونگی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 25 جون سے 20 جولائی تک شیڈول ہے، اس دورے میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہونگی ، جہاں اسے 24 اگست تک 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقررکیا تھا، کرکٹ کے 118 ٹیسٹ میچز میں 10 ہزار 99 رنز بنانے والے یونس خان پاکستان کی جانب سے کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ میں 34 سنچریوں کی مدد سے 10 ہزار رنز بنانے والے واحد بلے باز ہیں جبکہ 265 ایک روزہ میچز میں 7 ہزار 249 اور 25 ٹی20 میچز میں 442 رنز اسکور کیے۔

    یونس کی زیر قیادت پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2009 کا چیمپیئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا جہاں فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

  • پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کب ہونگے؟ اعلان ہوگیا

    پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کب ہونگے؟ اعلان ہوگیا

    دبئی: پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کے انعقاد سے متعلق بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، میچز کب سے ہونگے، اعلان ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز نو جون سے شروع ہونگے جبکہ لیگ کا فائنل 24 چوبیس جون کو کھیلا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سکس کیلئے بھارتی کیمرہ کریو کو بھی اجازت مل گئی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز نو سے چوبیس جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، کوالیفائر اور ایلیمنری سمیت ایونٹ کے دوران چھ ڈبل ہیڈرز میچز کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ابوظبی میں میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوں گے، ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات11 بجےشروع ہوگا۔

    پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کا مکمل شیڈول کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی کریو کا دبئی میں دس روز کا قرنطینہ جاری ہےجس کےباعث ایونٹ کا شیڈول تاخیر کا شکار ہوا۔

    اس سے قبل ذرائع پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارتی کریو کا سات روز قرنطینہ کی درخواست منظورہوگئی تو آٹھ جون تک ایونٹ شروع ہونے کا امکان ہے۔

  • پی سی بی نے بھارتی براڈ کاسٹرز کو یو اے ای سے واپس بھیج دیا

    پی سی بی نے بھارتی براڈ کاسٹرز کو یو اے ای سے واپس بھیج دیا

    ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے شیڈول کا اعلان مزید تاخیر کا شکار ہوگیا، پی سی بی نے بھارتی براڈ کاسٹر کو یو اے ای سے ‏واپس بھیج دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھارتی براڈ کاسٹر کو ہوٹل سے نکال دیا گیا، ‏جس کے بعد پی سی بی نے بھارتی براڈ کاسٹرز کو یو اے ای سے واپس بھیج دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی براڈ کاسٹرز پر ابوظبی کے وزارت صحت کے تحفظات تھے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی براڈ کاسٹرز کی جگہ متبادل براڈ کاسٹرز کو لایا جائے گا۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کی کوششوں سے تنازع کو حل کیا جارہا تھا تاہم بھارتی براڈ کاسٹرزکو واپس لانےکےلیے پی ایس ایل انتظامیہ کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں اور بھارتی براڈ کاسٹرزکو ابوظبی کے ہوٹل سے نکال دیاگیا جس کے بعد انہیں دبئی روانہ کردیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات وزارت صحت نے یہ کہہ کر ہوٹل سے بے دخل کردیا کہ آپ یہاں نہیں رہ سکتے،راس الخیمہ میں لینڈ کرکے ابوظبی پہنچنے والے براڈ کاسٹرز دو دن بعد دبئی بھیج دیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ براڈ کاسٹرز ٹورنامنٹ کا اہم حصہ ہیں، ان کے بغیر پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں ہے، براڈ کاسٹرز 2 دن سے آئسولیشن میں تھے،اچانک ابوظبی ہیلتھ منسٹری نے اعتراض کردیا۔