Author: شاہد ہاشمی

  • کراچی ٹیسٹ، قومی ٹیم کے 33 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    کراچی ٹیسٹ، قومی ٹیم کے 33 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، 33 رنز پر قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، پاکستان کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 187 رنز درکار ہیں، اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم 220 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔

    اوپنر عمران بٹ 9 رنز بنا کر فاسٹ بولر ربادا کا شکار بنے جبکہ عابد علی کو بھی 4 رنز پر ربادا نے بولڈ کیا۔

    کپتان بابر اعظم 7 رنز بنا کر مہارا راج کو وکٹ دے بیٹھے، نائٹ واچ مین شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    اظہر علی اور فواد عالم 5، 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیشو مہاراج اور اینرک نورٹ جی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت مہمان ٹیم کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 220 رنز بناکر ہمت ہار گئی۔

    مہمان ٹیم کے کپتان کوئٹن ڈی کوک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا، مہمان ٹیم کے کھلاڑی زیادہ دیر تک قومی ٹیم کے بولرز کے سامنے ٹھہر نہ سکے اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔

    مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر سب سے زیادہ رنز بناکر نمایاں رہے، انہوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، جارج لنڈے 35 فاف ڈوپلیسی 23،ربادا 21، ایڈن میکرم 13، ریسی وینڈرڈوسن 17، کپتان کوئنٹن ڈی کوک 15، تمبا باؤما 17، کیوش مہاراج صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر جوڑی نے جنوبی افریقہ کی پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یاسر شاہ نے 3 جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چودہ سال بعد کھیلنے والی مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    ٹاس کے بعد کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تاریخی ٹیسٹ میچ میں ہمارا بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنےکا پلان تھا، جنوبی افریقہ سخت حریف ہے،پلان کےمطابق کھیلیں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ بڑی ٹیم پاکستان آئی ہے، بہت پرجوش ہیں، اچھا کھیل پیش کرینگے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی سائیڈ کو آسان نہیں لینا چاہیے، میڈیا سے گفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج اسپنر نعمان علی اور عمران بٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دونوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دینے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں بیٹنگ کوچ یونس خان نے اوپنر عمران بٹ کو گرین کیپ دے رے ہیں جبکہ اسپنر نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔

    یاد رہے اس سے قبل دونوں ٹیمیں کراچی میں آخری بار 2007 میں مدمقابل آئی تھیں جس میں مہمان ٹیم 160 رنز سے سرخرو ہوئی تھی جب کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوا تھا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

  • ہرشل گبز کراچی کنگز  کے نئے ہیڈ کوچ  مقرر

    ہرشل گبز کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

    کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو کی فاتح کراچی کنگز نے اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز کراچی کنگزکے نئے ہیڈ کوچ مقرر کردئیے گئے ہیں، کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کے انتقال پر ہرشل گبز کوذمےداریاں دی گئیں ہیں۔

    ہرشل گبز نےجنوبی افریقہ کیلئے90ٹیسٹ،248ون ڈے،23ٹی ٹوئنٹی کھیلے، دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ہرشل گبز نےون ڈےمیں8094،ٹیسٹ میں6167،ٹی ٹوئنٹی میں400رنزبنا رکھے ہیں، یہی نہیں سابق جنوبی افریقی اوپنر مختلف لیگز میں کوچنگ کا تجربہ رکھتےہیں۔

    ہرشل گبزنے 14سال انٹرنیشنل کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی،وہ عالمی کرکٹ میں ایک اوور میں 6چھکے لگانے والے دنیا پہلےکھلاڑی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے جنوبی افریقہ کیلئے بلےبازی، فیلڈنگ میں کئی بہترین پرفارمنس دیں،ہرشل گبز نےسری لنکن لیگ میں بھی کوچنگ کےفرائض انجام دیئے ہیں۔

    ہرشل گبز نے 12 مارچ 2006 کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کیریئر بیسٹ 175 رنز اسکور کرکے جنوبی افریقہ کو تاریخ رقم کرنے میں مدد فراہم کی تھی، اس مقابلے میں پروٹیز نے 438 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا، گبز نے کپتان گریم اسمتھ کے 187 رنز کی شراکت بھی بنائی تھی۔واضح رہے کہ گذشتہ سال چوبیس دسمبر کو سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے، سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی عمر 59سال تھی، وہ 24مارچ 1961 میں میلبرن میں پیدا ہوئے ،ڈین جونز 1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم رکن تھے، ڈین جونز نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 52ٹیسٹ اور164ون ڈے میں آسٹریلیا ٹیم کی نمائندگی کی۔

    ڈین جونز کا شمار 1980 اور 1990 کی دہائی میں بہترین آسٹریلین بلے بازوں میں ہوتا تھا، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کرکٹ مصبر اور کوچ کی حیثیت سے کھیل سے وابستہ تھے، پاکستان سپر لیگ میں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

  • پی ایس ایل 6 کا پہلا پک آرڈر کون سی ٹیم حاصل کرے گی؟

    پی ایس ایل 6 کا پہلا پک آرڈر کون سی ٹیم حاصل کرے گی؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کون سی ٹیم پہلا پک آرڈر حاصل کرے گی؟ اعلان ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو میں آخری نمبر پر رہنے والی اسلام آباد یونائٹیڈ پہلی پک کرے گی، دوسری باری ملتان سلطانز جبکہ تیسری پک لاہور قلندرز کی ہوگی۔

    اسی طرح چوتھی باری پشاور زلمی ،پانچویں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ہوگی، سال دوہزار بیس کی چیمپئن ٹیم کراچی کنگز پہلے راؤنڈ میں آخر میں کھلاڑی پک کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ایک بیان میں بتایا کہ پی ایس ایل 6 کا ڈرافٹ آئندہ ماہ جنوری 2021 کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل 6 کی شروعات 20 فروری سے کرنے کی امید ہے، ایونٹ کے 6 میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ پشاور کے اسٹیڈیم میں میچز 2022 کے پی ایس ایل میں ہوں گے،خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے فائنل میچز منسوخ کر دیے تھے جس کے بعد احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے یہ میچز بعد میں کرائے گئے تھے۔

    پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی، بابر اعظم کو فائنل کا مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے میچز آئندہ سال فروری مارچ میں کھیلے جائیں گے۔

  • حفیظ کی محنت رائیگاں، دوسرا ٹی ٹوئنٹی اور سیریز نیوزی لینڈ کے نام

    حفیظ کی محنت رائیگاں، دوسرا ٹی ٹوئنٹی اور سیریز نیوزی لینڈ کے نام

    ہملٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نو وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے محمد حفیٖظ کی کیریئر بیسٹ 99 رنز کی مدد سے کیویز کو 164 رنز کا ہدف دیا۔

    جواب میں کیویز نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، پاکستان کی جانب سے مایوس کن بیٹنگ کے بعد بولنگ بھی متاثر کن نہ رہی، کیویز بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کے خلاف کھل کر اسٹروک کھیلے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیم سیفرٹ نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے، کیوی کپتان ولیمسن نے بھی 57رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد آؤٹ ہونے والے   کھلاڑی مارٹن گپٹل تھے، جنہوں نے 21 رنز بنائے،سائفرٹ اورولیمسن کےدرمیان دوسری وکٹ کیلئے129رنزکی شراکت ہوئی۔نیوزی لینڈ نے164رنزکاہدف آخری اوورمیں حاصل کیا، پاکستانی فیلڈرز نے بھی کئی چانس ضائع کئے۔

    اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی کی طرح آج بھی پاکستان کا ٹاپ آرڈر کیویز فاسٹ بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ محض 16 رنز پر گری، اوپنر حیدر علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، 16 رنز پر ہی پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، جہاں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بغیر کوئی رن بنائے عبداللہ شفیق آج بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

    پاکستان کی نیوزی لینڈ کےخلاف33رنزپرتیسری وکٹ گری، جب وکٹ کیپر بلے باز 22 رنزبناکر آؤٹ ہوئے، 56 رنز پر ٹی ٹوئنٹی کپتان شاداب خان بھی ہمت ہار بیٹھے اور 4 رنز بناکر چلتے بنے، 119 رنز کے مجموعے پر خوشدل شاہ 14 رنز بناکر لوٹے، 133 رنز پر پاکستان کو چھٹا نقصان اٹھانا پڑا جب پہلی ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ بلے بازی کرنے والے آل راؤنڈر فہیم اشرف صرف 4 رنز کر آؤٹ ہوگئے۔

    تاہم وکٹ کے دوسرے اینڈ پر موجود تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے کیوی بولرز کا بھرپور مقابلہ کیا، اور میدان کے چاروں طرف دلکش اسٹروک کھیلے، آل راؤنڈر نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 57 گیندوں پر99رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حفیظ کی اننگز میں دس چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے4، سودھی اور نیشم نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ حفیظ نےکمال کی اننگز کھیلی، میں بطور کپتان اور کھلاڑی شکست کی ذمہ داری لیتاہوں، اگلے میچ میں بہتری لانےکی کوشش کریں گے۔

    شاداب خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں میں تکنیک کا کوئی ایشونہیں، میرے خیال میں کنڈیشنز مختلف ہیں، آج حفیظ نےکمال کی اننگز کھیلی۔

     

  • حفیظ کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کو 164 رنز کا ہدف

    حفیظ کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کو 164 رنز کا ہدف

    ہملٹن: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئٹنی میچ حفیظ کی شاندار بلے بازی کے باعث کیویز کو جیت کے لئے 164 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوا، نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ محض 16 رنز پر گری، اوپنر حیدر علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، 16 رنز پر ہی پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، جہاں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بغیر کوئی رن بنائے عبداللہ شفیق آج بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

    پاکستان کی نیوزی لینڈ کےخلاف33رنزپرتیسری وکٹ گری، جب وکٹ کیپر بلے باز 22 رنزبناکر آؤٹ ہوئے، 56 رنز پر ٹی ٹوئنٹی کپتان شاداب خان بھی ہمت ہار بیٹھے اور 4 رنز بناکر چلتے بنے، 119 رنز کے مجموعے پر خوشدل شاہ 14 رنز بناکر لوٹے، 133 رنز پر پاکستان کو چھٹا نقصان اٹھانا پڑا جب پہلی ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ بلے بازی کرنے والے آل راؤنڈر فہیم اشرف صرف 4 رنز کر آؤٹ ہوگئے۔

    تاہم وکٹ کے دوسرے اینڈ پر موجود تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے کیوی بولرز کا بھرپور مقابلہ کیا، اور میدان کے چاروں طرف دلکش اسٹروک کھیلے، آل راؤنڈر نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 57 گیندوں پر99رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حفیظ کی اننگز میں دس چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے4، سودھی اور نیشم نے 1،1وکٹ حاصل کی، نیوزی لینڈ کو تین میچزکی سیریزمیں0-1کی برتری حاصل ہے۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ہملٹن: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، کیویز کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہملٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، شاداب خان کے مطابق دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بولنگ اچھی ہے، ہدف کے دفاع کی کوشش کریں گے۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میں عدم شرکت کرنے والے کین ولیمسن نے آج کیویز ٹیم کی کمان سنبھالی ہے، ولیمسن بیٹی کی ولادت کی وجہ سے پہلا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل سکےتھے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اس کے علاوہ مزید دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے، پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز بنائے تھے، میزبان ٹیم نے 154 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان شاہینز نے چار روزہ میچ جیت لیا

    کیویز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے میڈیم پیسر ڈفی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ٹی 20 سیریز میں حصہ نہیں لے رہے ان کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض لیگ اسپنر شاداب خان انجام دے رہے ہیں۔

  • پاکستان شاہینز نے چار روزہ میچ جیت لیا

    پاکستان شاہینز نے چار روزہ میچ جیت لیا

    وانگرائے: عماد بٹ اور نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان شاہینز نےنیوزی لینڈ اےکو89رنز سےہرادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز نے چار روزہ میچ جیت لیا، پاکستان شاہینز نےنیوزی لینڈاےکو89رنز سےہرایا، شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو جیتنے کے لئے 298رنزکاہدف دیا تھا، تاہم کیویز اے ٹیم شاہینز فاسٹ بولرز کے وار نہ سہہ سکی اور پوری ٹیم 208 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، عمادبٹ اورنسیم شاہ نے3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ اے کے خلاف کپتان روحیل نذیر اور فواد عالم کی سنچریوں نے پاکستان شاہینز کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی تھی، پاکستان شاہینز کو دوسری اننگز میں 290 رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی۔

    فواد عالم 139 اور کپتان روحیل نذیر 100 رنز بناکر بناکر آوٹ ہوئے، پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 194 رنز بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    محمد عباس نے پہلی اننگز میں 40 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، عماد بٹ اور یاسر شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

     

     

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 154 رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائیفرٹ نے 57 رنز کی شاندار اننگر کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، مارک چیمپن 34، گلین فلپس23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    Image

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے انتیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ نے بھی دوکھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    قبل ازیں آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو سود مند ثابت نہ ہوسکا، قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کے جال سے نہ نکل سکی، کیویز بولرز نے اپنی عمدہ بولنگ کی مدد سے پاکستان کے بلے بازوں کو قابو کیا۔تجربہ کار بلے باز محمدحفیظ اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،حیدر علی3،خوشدل شاہ16،محمدرضوان17رنزبناسکے، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاداب خان نے کیویز بولرز کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے، عماد وسیم نے مشکل وقت میں 19 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو بہتر بنایا۔پاکستان بیٹنگ کے آخری اوورز میں آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 31 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کے مجموعے کو اسکور بورڈ پر بہتر بنایا، آل راؤنڈر کی اننگز میں تین بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے۔

    کیویز بولرز نے میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ڈفی پاکستان کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، جنہوں نے پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسکاٹ کوجیلنجن نے بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ایش سودھی اور بلیئر تھکنر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ میچ کے آغاز میں جلد وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا، غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہوئے سیریزمیں کم بیک کی کوشش کریں گے۔

    سیریز کا دوسرا میچ ہملٹن میں بیس دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • شاداب اور فہیم نے پاکستان کی لاج رکھ لی، کیویز کو جیت کے لئے 154 رنز کا ہدف

    شاداب اور فہیم نے پاکستان کی لاج رکھ لی، کیویز کو جیت کے لئے 154 رنز کا ہدف

    آکلینڈ: ٹی ٹوئنٹی کپتان شاداب خان اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ذمے دارانہ اننگز نے پاکستان کو مکمل تباہی سے بچالیا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 154 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو سود مند ثابت نہ ہوسکا، قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کے جال سے نہ نکل سکی، کیویز بولرز نے اپنی عمدہ بولنگ کی مدد سے پاکستان کے بلے بازوں کو قابو کیا۔

    تجربہ کار بلے باز محمدحفیظ اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،حیدر علی3،خوشدل شاہ16،محمدرضوان17رنزبناسکے۔

    Image

    ٹی ٹوئنٹی کپتان شاداب خان نے کیویز بولرز کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے، عماد وسیم نے مشکل وقت میں 19 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو بہتر بنایا۔Image

    پاکستان بیٹنگ کے آخری اوورز میں آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 31 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کے مجموعے کو اسکور بورڈ پر بہتر بنایا، آل راؤنڈر کی اننگز میں تین بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے۔پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے اور کیویز کر جیت کے لئے 154 رنز کا ہدف دیا۔

    کیویز بولرز نے میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ڈفی پاکستان کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، جنہوں نے پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسکاٹ کوجیلنجن نے بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ایش سودھی اور بلیئر تھکنر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

  • کیویز کے خلاف قومی ٹیم مشکلات کا شکار، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

    کیویز کے خلاف قومی ٹیم مشکلات کا شکار، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

    آکلینڈ: کیویز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے اور آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاجو کارآمد ثابت نہ ہوسکا، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو مایوس کیا۔

    تجربہ کار بلے بازمحمدحفیظ، عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائےآؤٹ ہوئے،حیدرعلی3،خوشدل شاہ،16،محمدرضوان17رنزبناسکے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے جیکب ڈفی نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کو یادگار بناتے ہوئے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، ایش سودھی اور اسکاٹ کوجیلنجن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔