Author: شاہد ہاشمی

  • ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کیوں لی؟ محمد عامر نے بتادیا

    ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کیوں لی؟ محمد عامر نے بتادیا

    کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مایہ ناز بولر محمد عامر نے کہا کہ پاکستان کے لئے وائٹ بال کھیلنا چاہتا تھا، مگر مجھے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی بات پر ٹارچر کیا گیا۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں کون کون ملوث ہے؟، اس کے لئے پرسوں اہم پریس کانفرنس کرنے جارہا ہوں، جس میں اہم اعلان کرونگا۔اس سے قبل فاسٹ بولر کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمدعامر ریٹائر نہیں ہورہے ہیں، مگر محمد عامر موجودہ سیٹ اپ کےتحت نہیں کھیلنا چاہتے۔Allah Hidayat Dai -Mohammad Amir takes a dig at Waqar Younisقریبی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر نے بولنگ کوچ وقاریونس کےبیان پر ردعمل دیا ہے۔

    واضح رہے کہ تیرہ دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس نے کہا تھا کہ محمد عامر ورک لوڈ کےباعث ٹیم سے باہر نہیں ہوئے بلکہ وہ پرائیوٹ لیگ بھی تو کھیل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عامر کا ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وقار اور عامر کے ایک دوسرے کو ‘باؤنسر

    جب ایک صحافی نے ٹوئٹر پر عامر سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے سے متعلق سوال کیا تھا فاسٹ بولر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وجہ تو وقار یونس ہی بتا سکتے ہیں، وقار یونس کے بیان پر محمد عامر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ہدایت دے جو ایسی سوچ رکھتے ہیں۔

  • کرونا ٹیسٹ مثبت، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے ملتوی

    کرونا ٹیسٹ مثبت، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے ملتوی

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی اسکواڈ کے ایک رکن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انگلینڈ کے خلاف آج کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کیپ ٹاؤن میں شیڈول تھا لیکن میچ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل جنوبی افریقی اسکواڈ کے ایک رکن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج یعنی 4 دسمبر کو کیپ ٹاؤن میں ہونا تھا جو اب نہیں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا میچ 6دسمبر کو بولینڈ پارک اور تیسرا ون ڈے میچ 9 دسمبر کو کیپ ٹاؤن میں ہی شیڈول ہے، کرونا صورت حال کے باعث میچز کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر میچ ملتوی کیا۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ باقی دو ون ڈے میچز کیپ ٹاؤن کے بجائے اب بولینڈ پارک میں ہی ہوں گے۔

  • پہلا ون ڈے، بابر اعظم نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا

    پہلا ون ڈے، بابر اعظم نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا۔

    میچ کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’طویل وقفے کے بعد ون ڈے میچ کھیلا، کھلاڑیوں کو تھوڑی گنجائش دینا چاہیے، ہم نے جب اننگز کی شروعات کی تو پچ کی وجہ سے مشکل میں رہے‘۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’میں جب کھیلنے کے لیے گیا تو مثبت سوچ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا مگر اس بات پر افسوس ہے کہ زیادہ رنز نہیں بنا سکے اور خاص طور پر اختتامی اوورز میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا مگر آنے والے دنوں میں ہم مزید مثبت رزلٹ لانے کی کوشش کریں گے‘۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’افتخار نے ٹی ٹوینٹی میں اچھی اننگز کھیلی اس لیے آج کے میچ میں انہیں موقع دیا گیا، ہم نے بیٹنگ کے دوران ڈاٹ بالز زیادہ کھیلیں جس کی وجہ سے کم رنز بنا سکے‘۔

    مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 26 رنز سے شکست

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ اسپینرز کے حق میں نہیں  تھی اس لیے جائزہ لینے کے بعد فاسٹ باولنگ آل راؤنڈرکو موقع دیا گیا، ٹیم نے پہلے میچ میں غلطیاں ضرور کیں مگر ہم پرفارمنس میں مزید بہتری لائیں گے۔

    میچ کے ٹرننگ پوائنٹ کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’برینڈن ٹیلر کی وکٹ سے ہمیں یقین ہوگیاکہ میچ ہمارے ہاتھ میں آگیا اور اب فتح ہماری ہی ہوگی، شاہین شاہ اور وہاب ریاض کے اسپیل بہت ہی بہترین رہے‘۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ’شاہین شاہ بہت اچھا باؤلر ہے، میں ہمیشہ اس کی تعریف کرتاہوں‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’تماشایوں کےبغیرکھیلنےمیں مزہ  نہیں آتا اور خاص طور پر پنڈی کے تماشائی نہ ہوں تو اسٹیڈیم ویران لگتا ہے‘۔ بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ورلڈ چیمپئن شپ کےکوالیفائنگ راؤنڈ ہمارےلیے بہت معنی رکھتے ہیں، ہم آئندہ میچز میں جیت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے‘۔