Author: شاہد ہاشمی

  • ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل میں سلور میڈل جیت لیا

    ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل میں سلور میڈل جیت لیا

    بڈاپیسٹ : عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے سلورمیڈل جیت لیا،

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنے ملک کا نام ایک بار پھر روشن کردیا۔

    پاکستان کے 26 سالہ ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا اس بار بھی فائنل میں ٹاپ پر رہے۔

    فائنل میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، نیرج چوپڑا نے 88.17 میٹر کی تھرو لگا کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ قومی ایتھلیٹ نے سلور میڈل حاصل کیا ۔

    ارشد ندیم نے چوتھے راؤنڈ میں87.15میٹر کی سب سے بڑی تھرو کی تھی جبکہ تیسرے راؤنڈ میں 87.82 میٹر کی تھرو کی تھی۔

    ارشد ندیم پہلی کوشش میں 74.80 میٹر کی تھرو پھینکنے میں کامیاب رہے، دوسری کوشش میں انہوں نے 82.81 میٹر کی تھرو پھینکی، فائنل مقابلے کی تیسری تھرو میں انہوں نے 87.82 میٹر جبکہ چوتھی باری میں 87.15 میٹر کی تھرو لگائی۔ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی آخری تھرو میں ارشد نے 81.86 میٹر کی تھرو لگائی۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال برمنگھم میں 90.18 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا تھا اور 90 میٹر سے زیادہ کی تھرو کرنے والے پہلے ساؤتھ ایشین ایتھلیٹ بن گئے تھے ۔ ان کی یہ تھرو اب بھی کسی بھی ایشین پلیئر کی دوسری سب سے بڑی تھرو ہے ۔

  • ایشیا کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    ایشیا کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    نئی دہلی: بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم سلیکٹرز چیئرمین اجیت اگرکر نے نئی دہلی میں ایشیا کپ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر  کیا گیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول اور بھمراہ کی واپسی ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ ایشیا کپ کے لیے سابق کپتان ویراٹ کوہلی، سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا(نائب کپتان)، رویندرا جڈیجا، شبمن گل، شریاس آئیر، تلک ورما، ایشان کشن اکسر پٹیل، شاردول ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادو، پرسدھ کرشنا شامل ہیں۔

    کپتان روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا آغاز 2 ستمبر کو کینڈی کے گراؤنڈ میں روایتی حریف پاکستان سے کرے گا۔

    50 اوورز پر مشتمل ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے میچ سے ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 2008ءکے بعد پاکستان کسی ملٹی نیشنل ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور گروپ بی میں3 ستمبر کو  بنگلا دیش اور افغانستان جبکہ 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے میچ کی میزبانی کرے گا اس کے علاوہ 6 ستمبر کو اے ون اور بی ٹو کے درمیان سپر فور کا میچ بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد مذاق بن گیا، شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

    بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد مذاق بن گیا، شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی کا معاملہ پھر سر اٹھانے لگا، امکان ہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی ہو گی۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن چکا ہے، حیدر آبادکرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں کہہ دیا گیا ہے۔

    حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کر دیا، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے لگاتار 2 دن میچز کے انعقاد پر تحفظات ہیں۔

    حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ معاملے پر بی سی سی آئی کو آگاہ کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کا میچ ہے، جبکہ  10 اکتوبر کو پاکستان اورسری لنکا کا میچ ری شیڈول ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان کے تین سمیت 9 میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی تھی۔

    پاکستان سری لنکا کا میچ پہلے شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو حیدر آباد میں ہونا تھاچونکہ پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد میں اب 14 اکتوبر کو ہونا ہے جو پہلے 15 اکتوبر کو تھا اور پاک بھارت میچ نووارتری تہوار کی وجہ سے 1  روز پہلے کیا گیا تھا۔

     پاکستان سری لنکا کامیچ پھر دو روز پہلے کیا گیا تھا پاکستان انگلینڈ کا میچ بھی کالی پوجا کی وجہ سے کولکتہ میں 12نومبر کی بجائے 11نومبر کو کیا جا چکا ہے۔

  • آئی سی سی ورلڈ کپ کے پرومو سے بابر اعظم باہر، مداح بھڑک اٹھے

    آئی سی سی ورلڈ کپ کے پرومو سے بابر اعظم باہر، مداح بھڑک اٹھے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے پرومو میں ورلڈ نمبر ون بیٹر بابر اعظم کو ہی باہر کردیا گیا۔

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے پرومو کی دو منٹ کی ویڈیو میں زیادہ تر بھارتی کھلاڑی ہی دکھائی دیے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ہونے کے ساتھ ساتھ رینکنگ میں نمبر ون ہیں لیکن ان کی ایک جھلک بھی نہ دکھائی گئی۔

    پاکستانی کھلاڑیوں کو صرف منفی انداز میں دکھایا گیا جس میں وہاب ریاض مایوسی، محمد عامر بولڈ، شاداب کی گیند پر چھکا، جبکہ پاکستانی مداحوں کو بھی افسردہ دکھایا گیا۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ کا پرومو دیکھ کر مداح برس پڑے اور آئی سی سی پر تنقید کی۔

    مشہور صحافی جارج ڈوبیل نے ٹوئٹ کیا کہ ’پرومو میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو صرف ترس کے لیے دکھایا گیا ہے۔

    گلوکار علی گل پیر نے لکھا کہ ’کیا صرف تین ملک ورلڈ کپ کھیلیں گے؟‘

    ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’پرومو دیکھ کر ایسا لگا جیسے صرف آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ ہی ورلڈ کپ جیتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے پرومو میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو دکھایا گیا لیکن وہ بھی پرومو کو کامیاب نہ کرسکے اور مداح پرومو پر تنقید کررہے ہیں۔

  • گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

    گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

    پاکستان نے دورہ سری لنکا کا فاتحہ آغاز کیا ہے اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے گال میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میزبان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو زیر کر لیا اور پہلے سیشن میں میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

    آج پانچویں روز قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو پاکستان کو جیت کے لیے صرف 83 رنز درکار تھے۔ اوپنر امام الحق 25 رنز اور کپتان بابر اعظم 6 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ جیت کا عزم لیے کریز پر آئے تاہم بابر اعظم جلد ہی 24 رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

    پہلی اننگ کے مرد بحران سعود شکیل نے چارج سنبھالا اور تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے 38 گیندوں پر 30 رنز کی باری کھیلی، ان کی وکٹ مینڈس نے حاصل کی۔ سابق کپتان سرفراز احمد صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے انہیں جے سوریا نے مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے اپنی چوتھی وکٹ بنایا۔ دوسری جانب امام الحق کریز پر ڈٹے رہے اور نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ اوپنر نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 50 رنز بنائے یہ ان کی ٹیسٹ میچوں میں ویں نصف سنچری ہے۔ آغا سلمان 6 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    گزشتہ روز سری لنکا کی بیٹنگ دوسری اننگ میں ناکام رہی اور صرف 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی یوں پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا معمولی ہدف ملا تھا تاہم چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل سری لنکا نے تین وکٹیں حاصل کر لی تھیں۔

    مذکورہ ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلی اننگ میں دھننجایا ڈی سلوا کی سنچری (122) اور انجلیو میتھیوز کی نصف سنچری (64) سے تقویت پاتے ہوئے 312 رنز بنائے تھے۔ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں پاکستان کی اننگ کا آغاز مایوس کن رہا اور کپتان بابر اعظم سمیت آدھی ٹیم 101 رنز پر ہی میدان بدر ہوچکی تھی تاہم اس موقع پر سعود شکیل اور آغا سلمان نے مرد بحران کا کردار ادا کیا۔

    دونوں بلے بازوں کے درمیان 171 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ آغا سلمان 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سعود شکیل نے اپنا سفر جاری رکھا اور کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے کے ساتھ وہ سری لنکن سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے  پاکستانی بلے باز بن گئے۔ انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 208 رنز بنائے۔

    پاکستان نے پہلی اننگ میں 461 رنز جوڑ کر 143 رنز کی قیمتی برتری حاصل کرلی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 جب کہ پرباتھ جے سوریا نے تین وکٹیں اڑائیں۔

    میچ میں سعود شکیل ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 238 رنز بنائے جب کہ سری لنکا کے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی بدولت 204 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کی جانب سے میچ میں ابرار احمد نے 6، شاہین شاہ نے 5 جب کہ آغا سلمان اور نعمان علی نے 3 تین وکٹیں حاصل کیں دوسری جانب سری لنکا کی طرف سے پرباتھ جے سوریا اور مینڈس نے 6 چھ وکٹیں حاصل کرکے کامیاب بولرز رہے۔

    میچ کے ٹاپ بولر سری لنکا کے پرباتھ جے سوریا رہے جنہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے ابرار احمد اور سری لنکن مینڈس نے چھ 6، شاہین شاہ نے 5 جب کہ آغا سلمان اور نعمان علی نے 3 تین وکٹیں حاصل کیں۔

    گال ٹیسٹ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل کا حصہ ہے اور پاکستان نے اس میں فتح حاصل کرکے قیمتی 12 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔

  • ایشیا کپ، بھارت کی پاکستان کے ساتھ ایک اور ناانصافی

    ایشیا کپ، بھارت کی پاکستان کے ساتھ ایک اور ناانصافی

    ایشیا کپ کے شیڈول سے متعلق بھارت کی پاکستان کے ساتھ ایک اور ناانصافی سامنے آگئی۔

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے پہلے ایشیا کپ کا شیڈول ٹوئٹر پر جاری کردیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کرنا تھا۔

    شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ملتان میں پاکستان اور نیپال کے میچ سے ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کے چار میچز کی میزبانی لاہور اور ملتان اسٹیڈیم کریں گے، دو میچز لاہور اور دو ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ بقیہ میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

    سپر فور مرحلے کے پانچ میچز کولمبو اور ایک میچ لاہور میں ہوگا جبکہ فائنل بھی کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

  • سعود شکیل کی سری لنکا کے خلاف شاندار ڈبل سنچری

    سعود شکیل کی سری لنکا کے خلاف شاندار ڈبل سنچری

    گال ٹیسٹ کے تیسرا دن مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کے نام رہا جنہوں نے پہلے پاکستان کو خسارے سے نکلا پھر کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنا ڈالی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرا دن مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کے نام رہا جنہوں نے پہلے آغا سلمان کے ساتھ 177 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو خطرے کے نشان سے باہر نکالا پھر دن کے اختتام سے کچھ وقت قبل اپنی شاندار ڈبل سنچری سے کیا جو ان کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

    سعود شکیل کی سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری سنچری کرنے والے پہلے قومی بلے باز بن گئے اور آئی لینڈر کے دیس میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے پاکستانی بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے سری لنکا کی سرزمین پر سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیل کر سابق کپتان محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    مڈل آرڈر بیٹر کے ڈبل سنچری کے ساتھ ہی پاکستان کو سری لنکا پر 145 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور آخری وکٹ کریز پر موجود ہیں۔ سعود شکیل 206 اور ابرار احمد 12 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

  • ایشیا کپ کے لئے 2 وینیوز کا فیصلہ ہوگیا

    ایشیا کپ کے لئے 2 وینیوز کا فیصلہ ہوگیا

    لاہور: ایشیا کپ 2023 کے لئے 2 وینیوز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور سری لنکا میں اس سال ہونے والے ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ایشیا کپ کے ابتدائی میچز لاہور، باقی میچز سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہوں گے۔

    ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کے لیے ہائبرڈ ماڈل اپنایا ہے جس کے پہلے چار میچز پاکستان میں ہوں گے، اس کے بعد بقیہ میچ سری لنکا میں ہوں گے۔

    پاکستان کا واحد ہوم میچ نیپال کے خلاف ہو گا اور لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان میں دیگر تین میچوں میں افغانستان اور بنگلہ دیش، بنگلہ دیش اور سری لنکا اور سری لنکا افغانستان کے خلاف کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔

    ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک شیڈول ہے، تاہم اس ہفتے جمعہ کو باضابطہ شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔

  • جے شاہ نے پاکستان میں ایشیا کپ دیکھنے کی دعوت قبول کرلی

    جے شاہ نے پاکستان میں ایشیا کپ دیکھنے کی دعوت قبول کرلی

    ڈربن: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے پاکستان میں ایشیا کپ دیکھنے کی دعوت قبول کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ سے ملاقات آئی سی سی بورڈ میٹنگ کی سائیڈ لائنز پر ہوئی ہے۔

    ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی ہے جس میں ایشیا کپ کے شیڈول سے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے جے شاہ کو ایشیا کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا، جے شاہ نے بھی ذکا اشرف کو بھارت میں ورلڈکپ دیکھنے کی دعوت دی انہوں نے بھی دورہ بھارت کی دعوت قبول کرلی۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اچھی شروعات ہے مستقبل میں مزید ملاقاتیں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچز کے شیڈول کا تاحال اعلان نہیں کیا جا سکا ہے۔

    ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی چار میچز لاہور میں شیڈول ہیں جبکہ باقی میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

  • ’میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلتا ہوں‘

    ’میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلتا ہوں‘

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت بلے باز محمد حریرہ نے اپنے عزائم کا اظہار کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں فٹنس بھی بہت اہمیت رکھتی ہے میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلتا ہوں میں ٹیم کےلیےتیار ہوں جب بھی موقع ملے گا پرفارم کروں گا۔

    محمد حریرہ نے دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ کو جوائن کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے پاکستان کیمپ میں موقع ملا میری کوشش ہوتی ہے کہ کرکٹ پر فوکس کروں نتیجے کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم سے کافی بات کی ہے کوشش ہے ان سےسیکھوں۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز گال اور کولمبو میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹیم دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

    پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔