Author: شاہد ہاشمی

  • ون ڈے ورلڈ کپ شیڈول کے اعلان پر پی سی بی کا مؤقف

    ون ڈے ورلڈ کپ شیڈول کے اعلان پر پی سی بی کا مؤقف

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے ورلڈ کپ شیڈول کے اعلان پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان کا  مؤقف سامنے آگیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں، پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کیلئے حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔

    ترجمان پی سی بی نے کہا کہ بھارت جانے کیلئے حکومت کی رہنمائی ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق آئی سی سی کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائےگا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون سے حیدرآباد میں کھیلے گا جبکہ  روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو  احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائےگا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون سے حیدرآباد میں کھیلے گا جبکہ  روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو  احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کے اعتراض کے باوجود پاک بھارت میچ احمد آباد میں رکھا گیا، پاکستان نے افغانستان اور آسٹریلیا کیخلاف میچ کے وینیوز بدلنے کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی ٹور کا منفرد انداز میں خلا سے آغاز ہوا تھا۔

    ٹرافی کو زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ بلندی پر خلا میں بھیجا گیا جہاں سے ٹرافی احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری۔

    ٹرافی دنیا بھر کا سفر کرے گا اور پھر 4 ستمبر کو میزبان ملک واپس آئے گا۔ 31 جولائی سے 4 اگست تک ٹرافی کی پاکستان میں رونمائی کی جائے گی۔

  • پی سی بی بورڈ آف گورنرز سے متعلق اہم فیصلہ

    پی سی بی بورڈ آف گورنرز سے متعلق اہم فیصلہ

    لاہور: مینجمنٹ کمیٹی نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا نجم سیٹھی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بورڈ آف گورنرز کی منظوری دی گئی۔

    بورڈ آف گورنرز میں ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے شامل ہیں جب کہ پشاور، لاہور، کراچی اور راولپنڈی ریجنز کے نمائندے شامل کیے گئے ہیں۔

    بی اوجی میں چار ڈیپارٹمنٹس کے نمائندےشامل ہوں گے۔ ایس این جی پی ایل، سوئی سدرن گیس، واپڈا اور ریسرچ لیبارٹری کے ممبران حصہ ہوں گے۔

    پی سی بی کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے انتخاب کے بعد مینجمنٹ کمیٹی کو تحلیل تصور کیا جائے گا۔ انتخابات تک پی سی بی الیکشن کمشنر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19، 20 جون کی درمیانی شپ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہوگئی، مینجمنٹ کمیٹی 19 جون کی شب رات 12 بجے سے ختم ہوگئی ہے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت تمام ممبران بھی غیرفعال ہوگئے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو اب کسی فیصلے کا اختیار نہیں، واضح رہے کہ وزیراعظم نے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کو پی سی بی گورننگ بورڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

  • ورلڈ کپ 2023 کا ابتدائی شیڈول، پاک بھارت پہلا میچ کہاں ہوگا؟

    ورلڈ کپ 2023 کا ابتدائی شیڈول، پاک بھارت پہلا میچ کہاں ہوگا؟

    دبئی : بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے اعلان کردہ شیڈول میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے مقام کا تعین کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ 2023 کا ہائی وولٹیج مقابلہ 15اکتوبر کو شیڈول ہے جو احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے اعتراض کے باوجود پاکستان اور بھارت کا میچ احمدآباد میں رکھا گیا ہے، شیڈول آئی سی سی اپنے ممبر ملکوں سے منظوری کے بعد جاری کرے گا۔

    شیڈول کے مطابق 5اکتوبر کو ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، پاکستان کے ابتدائی 2میچ کوالیفائر ٹیموں کے ساتھ 6اور 12اکتوبر کو حیدرآباد دکن میں ہونگے۔

    اس کے علاوہ پاکستان 20 اکتوبرکو آسٹریلیا سے بنگلور میں میچ کھیلے گا جبکہ پاکستان کا افغانستان سے میچ 23اکتوبر کو چنائے میں شیڈول ہے۔

    شیڈول کے مطابق پاکستان کا بنگلادیش سے31اکتوبر کو کولکتہ، نیوزی لینڈ سے5نومبر کو بنگلور میں میچ ہوگا، پاکستان کا آخری میچ انگلینڈ سے12 نومبر کو کولکتہ میں شیڈول ہے۔

    میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر جبکہ دوسرا16نومبر کو شیڈول ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں ہوگا

    ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں ہوگا

    ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مجوزہ ہائبر ڈماڈل منظور کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایشیا کپ 2023 کے ابتدائی 4 میچ لاہور میں ہوں گے جبکہ باقی تمام میچز کا میزبان دمبولا اور پالی کیلے ہوگا۔

    ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جائے گا اس پر تمام ملک تیار ہوگئے۔ ایشیا کپ سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا۔

    اس سے قبل خبر آئی تھی کہ ایشیا کپ کے حوالے سے بھارت کی ’میں نہ مانوں‘ کی رٹ برقرار ہے جس کے تحت پی سی بی کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    بھارت کا مؤقف ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے نہ پاکستان آئے گی نہ امارات میں ایشیا کپ کھیلے گی۔ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کے چند ممبرز کی بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات نے صورتحال تبدیل کر دی جس کے بعد سری لنکا بھی ‘مختصر نوٹس’ پر ایشیا کپ 2023 کی مکمل میزبانی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

    پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دی جسے بھارتی میڈیا کے مطابق مسترد کیا گیا۔

  • ایشیا کپ پر پاکستان کی جیت، ایشین کرکٹ کونسل نے ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا

    ایشیا کپ پر پاکستان کی جیت، ایشین کرکٹ کونسل نے ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا

    اسلام آباد: ایشیا کپ پر پاکستان کو جیت حاصل ہو گئی، ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ پر پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا ہے، پاکستان ایشیا کپ کے 4 یا 6 میچز کی میزبانی کرے گا۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ باقی میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، جس کا تعین اگلے ہفتے میٹنگ میں کیا جائے گا، پاکستان باقی میچز یو اے ای میں کرانا چاہتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ایشیا کپ پر آخر کار اپنا مؤقف منوانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کی تجویز مان لی

    دوسری طرف بی سی سی آئی سیکریٹری، اے سی سی صدر جے شاہ نے بھی ایشیا کپ کے معاملے پر پی سی بی کی تجویز مان لی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر ایشیا کپ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

    ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ کے چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، باقی تمام میچز نیوٹرل ویونیو پر ہوں گے۔ ایونٹ کے لیے یو اے ای یا سری لنکا نیوٹرل وینیو ہو سکتا ہے جب کہ نیوٹرل وینیو سے متعلق اعلان 27 مئی کو اے سی سی اجلاس کے بعد ہوگا۔

  • فخرزمان کی ‘فتح گر’ اننگز، پاکستان کامیاب

    فخرزمان کی ‘فتح گر’ اننگز، پاکستان کامیاب

    راولپنڈی: پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 337 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف شاہینوں نے تین وکٹوں کے نقصان پر 10گیندوں قبل حاصل کرلیا اسی فتح کے ساتھ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    میچ کے ہیرو فخرزمان رہے جنہوں نے 180 رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر ٹیم کو 337 رنز کا مجموعہ حاصل کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، فخر زمان نے 144 گیندوں پر 180 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔

    اس کے علاوہ کپتان بابراعظم نے65 اورمحمدرضوان نے 54رنزکی ذمہ دارانہ اننگزکھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری شپلے، میٹ ہنری اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    آج ہونے والے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 129رنز بنائےتھے۔

    Imageکیوی کپتان ٹام لیتھم98اورچیڈبوزنے51رنزاسکورکیے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 78 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ کے حصے میں بھی ایک وکٹ آئی۔

    آج کے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ کا ڈیبیو کیا گیا تاہم وہ کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکے۔

    ٹاس کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ۔ نائب کپتان شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود آج نہیں کھیل رہے ان کی جگہ عبداللہ شفیق، اسامہ میر اور احسان اللہ فائنل الیون کا حصہ تھے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ تین مئی کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا

  • پنجاب میں ممکنہ الیکشن کا معاملہ، پاک نیوزی لینڈ سیریز میں تبدیلی

    پنجاب میں ممکنہ الیکشن کا معاملہ، پاک نیوزی لینڈ سیریز میں تبدیلی

    لاہور: پنجاب میں ممکنہ الیکشن کی وجہ سے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نے تبدیلی پر اتفاق کیا ، دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے کھیلے جائیں گے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلے لاہور آئے گی پھر کراچی اور آخر میں راولپنڈی میں میچز ہوں گے۔

    اس سے قبل جاری کیے گئے شیڈول میں سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 5 ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کراچی کے بجائے لاہور سے شروع ہو گی ابتدائی 3 ٹی ٹوئنٹی لاہور میں، 2 ٹی توئنٹی اور ایک ون ڈے میچ پنڈی میں ہوں گے۔

    اس کے علاوہ آخری4 ون ڈے کراچی میں ہوں گے، واضح رہے کہ سیریز 14 اپریل سے7 مئی تک ہو گی۔

  • اٹلی کشتی حادثہ: پاکستان ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوگئیں

    اٹلی کشتی حادثہ: پاکستان ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوگئیں

    کراچی: اٹلی کشتی حادثے میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی بھی جاں بحق ہوگئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کشتی حادثے میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا زندگی کی بازی ہارگئیں ہیں، ہاکی فیڈریشن نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری جنرل حیدر حسین، چیئرپرسن ویمنز ہاکی ونگ سیدہ شہلا رضا اور جی ایم ویمنز ونگ تنزیلہ عامر چیمہ نے سابق انٹر نیشنل ویمنز ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کے حادثے کے نتیجے میں انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

    صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی کا کہنا ہے کہ شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سے تھا، شاہدہ رضا قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی تھیں۔

    ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے بھی اٹلی کے ساحل پر کشتی الٹنے کے واقعے میں دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفیر نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تردید کر دی

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افسوسناک واقعے میں دو پاکستانی زندگی کی بازی ہارگئے، دونوں پاکستانیوں کی شناخت ان کے اہل خانہ نے کی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ کشتی میں تقریباً 250 افراد سوار تھے، جن میں 40 پاکستانی شامل تھے، اور ملنے والی جن لاشوں کی شناخت ہوئی تھی ان میں 28 پاکستانی بھی تھے۔

    رپورٹس کے مطابق ترکی سے روانہ ہوئی کشتی میں 200 افراد سوار تھے، کشتی اس وقت تباہ ہوئی جب اس نے اٹلی کے جنوبی علاقے کروٹون میں لنگر انداز ہونے کی کوشش کی۔

  • پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ کل سے رنگ جمائے گا

    پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ کل سے رنگ جمائے گا

    ملک میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کل سے رنگ جمانے کے لیے تیار ہے رنگا رنگ افتتاح ملتان میں ہوگا۔

    کرکٹ دلوں کو جوڑتا ہے تو ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کو جس کے سب ستارے ہی کرکٹ لورز کی جان ہیں۔ ملک میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا میلہ کل سے رنگ جمانے کو تیار ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

    ملتان کے اسٹیڈیم میں کل شام رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس کے بعد افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے۔

    پی ایس ایل میں پاکستانی جہاں شاہین کی اڑان دیکھیں گے تو وہیں نسیم کی روانی، بابر کی بادشاہی، شاداب کی شادابی،عماد کا اعتماد، سرفراز کی سرفرازی اور رضوان کی ریاضت بھی انہیں نظر آئے گی۔

    پاکستان کو جوڑنے والی پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ کو اسلام آباد کا وفاق، کراچی کی گہما گہمی، پشاور کی مہمان نوازی، کوئٹہ کی سرد ہوا، ملتان کا حلوہ اور لاہور کا بڑا دل بھی نظر آئے گا۔

    7 سال سے کامیابی سے جاری پاکستان سپر لیگ آج دنیا کی مقبول ترین لیگ میں شمار کی جاتی ہے۔ پہلا پی ایس ایل دوست ملک عرب امارات میں کھیلا گیا تھا۔ لیکن اگلے سال پی ایس ایل سیزن ٹو کا فائنل لاہور میں کامیابی سے کھیل کر دنیا کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان کرکٹ لورز کا ملک اور کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’سب ستارے ہمارے‘ پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ریلیز

    سال 2020 میں پاکستان سپر لیگ اپنے ملک میں ہی ہونے لگی اور اس نے ایسا رنگ جمایا کہ دنیا بھر کے بڑے کھلاڑی اب پی ایس ایل کھیلنے کے منتظر رہتے ہیں۔