Author: شاہد ہاشمی

  • ’ایشیا کپ میں بھارت نہیں آیا تو ہم ورلڈ کپ میں بھارت نہیں جائیں گے‘

    ’ایشیا کپ میں بھارت نہیں آیا تو ہم ورلڈ کپ میں بھارت نہیں جائیں گے‘

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایشیا کپ میں بھارت پاکستان نہیں آیا تو ہم ورلڈ کپ میں بھارت نہیں جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ دو ملکی نہیں بڑا ٹورنامنٹ ہے پاکستان میں ہی کرائیں گے اگر بھارت نہیں آتا تو ہم ورلڈ کپ میں بھارت نہیں جائیں گے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستاب سب کی میزبانی کرچکا ہے کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کرکٹ کونسل کا اجلاس مارچک تک ملتوی ہوگیا جبکہ آئی سی سی اجلاس بھی مارچ میں ہوگا، 2023 کے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ دونوں کے فیصلے مارچ میں کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اومان میں منعقدہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا پاکستان کا مضبوط موقف ہے کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہوگا۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ایشیا کپ کو یو اے ای منتقل کیا جائے۔

    ایشین کرکٹ کونسل نے متفقہ طور پر ایشیا کپ کے بارے میں فیصلہ موخر کردیا ہے اور مارچ میں اگلا اجلاس دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

    اس معاملے پر اے سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے اے سی سی اجلاس میں تعمیری بات جیت ہوئی اور بورڈ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے آپریشنز، ٹائم لائن اور دیگر اہم امور پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

  • کراچی ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لئے 319 رنز کا ہدف

    کراچی: نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کے لئے 319 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آخری سیشن میں نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 277 پانچ وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کردی۔

    کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں چار وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا کر پاکستان پر 192 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بریسویل اور بلنڈل باالترتیب 74،74رنز بناکر نمایاں رہے، ٹام لیتھم نے62رنزاسکورکیے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، حسن علی، میرحمزہ،ابراراورآغاسلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    یہ بھی پڑھیں: بابراعظم پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزد

    اس سے قبل چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پہلے ہی اوور میں اش سودھی نے ابرار احمد کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پاکستان کی بیٹنگ کو 408 رنز پر سمیٹ دیا تھا یوں مہمان ٹیم کو پہلی اننگ میں 41 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 125 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ سرفراز احمد اور امام الحق نے نصف سنچریاں اسکور کیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل اور اش سودھی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹم ساؤتھی، ڈیرل مچل اور میٹ ہنری کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    کیوی ٹیم کی دوسری اننگ کا آغاز ڈرامائی ہوا اور پہلی اننگ کے سنچری میکر ڈیون کانوے کو میر حمزہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں صفر پر بولڈ کردیا تھا تاہم اس کے بعد آنے والے کین ولیمسن نے اوپنر ٹام لیتھم کے ساتھ مل کر 109 رنز جوڑے۔ 114 کے مجموعی اسکور پر ٹام لیتھم 62 رنز بنا کر نسیم شاہ کی وکٹ بن بنے، ہنری نکولس کو 5 رنز کے انفرادی اسکور پر حسن علی نے پویلین واپس بھیجا، چائے کے وقفے سے کچھ دیر قبل کین ولیمسن کو 41 رنز پر ابرار احمد نے آوٗٹ کیا۔

    واضح رہے کہ کیوی ٹیم نے پہلی اننگ میں 449 رنز بنائے تھے۔ ڈیون کانوے نے 122 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ ٹام لیتھم، میٹ ہنری اور ٹام بلنڈل نے نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

  • کراچی ٹیسٹ، سعود شکیل کی نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل دوسری سنچری

    کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مسلسل دوسری سنچری بنا لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کی تیسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد نوجوان مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے سنچری اسکور کرلی ہے۔ یہ ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل دوسری اور کیریئر کی بھی دوسری سنچری ہے۔

    آج تیسرے روز امام الحق کی صورت میں چوتھی وکٹ گرنے کے بعد سعود شکیل اور سرفراز احمد نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 150 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ سعود شکیل کی سنچری مکمل ہوتے ہی سرفراز احمد اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 78 رنز اسکور کیے۔

    دونوں بلے بازوں کے درمیان 150 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ ہوچکی ہے۔ پاکستان کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز ہے۔ سعود شکیل 100 کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے ابھی بھی مزید 117 رنز درکار ہیں اور اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے امام الحق 83، بابر اعظم 24، شان مسعود 20 اور عبداللہ شفیق نے 19 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب ٹم ساؤتھی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس اننگ کی خاص بات اوپنر کانوے کی سنچری کے ساتھ آخری وکٹ کی سنچری پارٹنر شپ شراکت تھی۔ پاکستانی بولر دوسرے روز 345 رنز پر مہمان ٹیم کے 9 کھلاڑی آؤٹ کرچکے تھے تاہم میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نے بولر کی محنت پر پانی پھیر دیا اور دونوں نے مل کر 104 رنز جوڑے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے 122 رنز کی اننگ کھیلی، ٹام لیتھم 71، میٹ ہنری 68 ناٹ آؤٹ اور ٹام بلنڈن 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ، آغا سلمان نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • کراچی ٹیسٹ: پاکستان کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 295 رنز درکار

    کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے، پاکستان کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 295 رنز درکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنالئے، امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    شان مسعود اور عبداللہ شفیق ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، دونوں نے باالترتیب 20 اور 17 رنز بنائے، کپتان بابراعظم محض 24 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ایک مرحلے پر کیوی ٹیم کے 9 کھلاڑی 345 کے مجموعے پر آؤٹ ہوچکے تھے تاہم آخری وکٹ کی شراکت میں میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نے 104 رنز جوڑے اور پاکستانی بولرز کے صبر کا خوب امتحان لیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 122 رنز کی اننگ کھیلی، ٹام لیتھم 71، میٹ ہنری 68 ناٹ آؤٹ اور ٹام بلنڈن 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ پہلی اننگ میں 449 رنز بنا کر آؤٹ

    پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ، آغا سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • نیوزی لینڈ پہلی اننگ میں 449 رنز بنا کر آؤٹ

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ پہلی اننگ میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی آخری وکٹ نے 104 رنز جوڑے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے دوسرے روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم کی آخری وکٹ پر ٹیل اینڈرز نے پاکستانی بولرز کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں اور آخری وکٹ کی شراکت میں 104 رنز بنے۔

    کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے یوں پاکستان کو ایک صبر آزما وقت کے بعد آخری وکٹ ملی۔ میٹ ہنری 68 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

    آج پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ کی نویں وکٹ جب 345 کے مجموعے پر گری تو امکان تھا کہ گرین شرٹس آخری وکٹ جلد حاصل کرلیں گے تاہم دسویں نمبر پر آنے والے میٹ ہنری اور گیارھویں نمبر پر آنے والے اعجاز پٹیل نے قومی بولرز کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ اسی دوران میٹ ہنری نے اپنی تیسری نصف سنچری بھی مکمل کرلی۔

    کھانے کے وقفے تک مہمان ٹیم نے 433 رنز بنا لیے تھے۔ کھانے کے وقفے کے بعد ابرار احمد نے اعجاز پٹیل کو آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے نیوزی لینڈ کی اننگ کا خاتمہ کیا۔

    اس سے قبل آج صبح جب نیوزی لینڈ نے 309 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز کیا۔ تو 340 کے مجموعی اسکور پر نسیم شاہ نے اش سودھی کو 11 رنز کے اسکور کلین بولڈ کردیا۔

    کیوی وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل نے نصف سنچری مکمل ہی کی تھی کہ 51 کے انفرادی اسکور پر وہ اسپنر ابرار احمد کی وکٹ بن گئے۔ اسپنر نے اگلے ہی اوور میں کپتان ٹم ساؤتھی کو وکٹوں کے عقب میں سرفراز احمد کو کیچ کرا دیا۔

    پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ، آغا سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 122 رنز کی اننگ کھیلی تھی جب کہ دوسرے اوپنر ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

  • دوسرا ٹیسٹ، اوپنر کانوے کی سنچری، نیوزی لینڈ کے ایک وکٹ پر 200 رنز مکمل

    نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے کی سنچری مکمل ہوگئی ہے اور کیوی ٹیم نے ایک وکٹ پر 213 رنز بنا لیے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مہمان کیوی ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے اوپنرز نے درست ثابت کیا۔

    دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 134 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ میچ کے پہلے سیشن میں کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم کے بولرز کو سر توڑ کوششوں کے باوجود ایک بھی کامیابی نہیں مل سکی تھی۔ کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان کو پہلی کامیابی نسیم شاہ نے دلائی جنہوں نے لیتھم کو 71 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔

    لیتھم کی جگہ آنے والے کین ولیمسن نے وکٹ پر موجود ڈیون کانوے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ دونوں نے مل کر ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی۔ اسی دوران اوپنر ڈیون کانوے نے اپنی چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

    دونوں بلے بازوں کے درمیان اب تک کی پارٹنر شپ میں اب تک 79 رنز کی پارٹنر شپ ہوچکی ہے۔ کانوے 108 اور ولیمسن 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پیسر نسیم شاہ فٹ ہوگئے ہیں۔ ان کے لیے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو جگہ خالی کرنی پڑی ہے جب کہ فاسٹ بولر حسن علی کو اسپنر نعمان علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان ٹیم کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ، ابراراحمد پر مشتمل ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا تھا۔ یہ ٹیسٹ جو بھی ٹیم جیتے گی سیریز بھی اسی کے نام ہو جائے گی۔

  • برازیل کے لیجنڈ فٹبالر ’پیلے‘ انتقال کرگئے

    برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے نے 82 برس کی عمر پائی وہ آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھے، لیجنڈ فٹبالر نے برازیل کو تین مرتبہ فٹبال کا حکمراں بنایا وہ تین عالمی کپ جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر تھے۔

    لیجنڈ فٹبالر نے 1958، 1962 اور 1970 میں ورلڈ کپ ٹرافی تھامی جبکہ انہوں نے کئی ایسے ریکارڈز بھی بنائے جو اب تک نہ ٹوٹ پائے۔

    فٹبال’کنگ’ پیلے کو گزشتہ ماہ کے  آخر میں بڑی آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    پیلے 1999 میں صدی کے بہترین ایتھلیٹ قرار پائے، انہیں فیفا جوائنٹ فٹبالر آف دی سنچری کا اعزاز بھی حاصل ہے۔پیلے نے اپنے22 سالہ کیریئر میں 1300 سے زائد میچ کھیلے اور تقریباً اتنے ہی گول کیے۔

    برازیل کے عظیم فٹبالر کو کم عمر ترین ورلڈ کپ ونر، کم عمر میں ہیٹ ٹرک اور سب سے زیادہ گول کرنے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی حاصل ہے۔

    پیلے نے میراڈونا سے کیا کہا تھا؟

    پیلے نے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کو کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’ایک دن مجھے امید ہے کہ ہم ساتھ جنت (ہیون) میں فٹبال کھیلیں گے۔

    یاد رہے کہ ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا 2020 میں انتقال کرگئے تھے۔

  • کراچی ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے 612 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی

    کراچی نیشنل بینک ارینا میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں کیوی ٹیم نے 612 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن اور ایش سوڈھی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، جبکہ قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد نے 5 وکٹ حاصل کی۔

    کین ولیمسن نے پاکستان کیخلاف ڈبل سینچری اسکور کی اور ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ کو کراچی ٹیسٹ میں پاکستان پر 174رنز کی برتری حاصل ہے۔

    گزشتہ روز ہی کین ولیمسن اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

    نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں دو سال بعد سینچری بنائی ہے۔

    کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کو برتری مل گئی

    اس سے قبل پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی، کپتان بابراعظم نے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، آغا سلمان نے 103 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو 438 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    تین سال بعد ٹیم میں کم بیک کرنے والے قومی ٹیم کے سابق قائد سرفراز احمد نے بھی 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی فٹنس کو ثابت کیا۔

  • کراچی ٹیسٹ، بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد کپتان بابر اعظم نے سنچری بنا ڈالی ٹیم کی بھی ڈبل سنچری ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا اور 48 رنز پر 3 وکٹیں گر چکی تھیں۔ پہلے سیشن میں قومی ٹیم کی چار وکیٹں گر چکی تھیں جب 110 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل بھی 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

    اس موقع پر کریز پر موجود کپتان بابر اعظم کا ساتھ دینے 3 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے سابق کپتان سرفراز احمد آئے اور دونوں مل کر ٹیم کی ڈوبتی نیا کو پار لگانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    اس دوران کپتان بابر اعظم نے سنچری اسکور کی ہے۔ یہ ان کی ٹیسٹ کیریئر کی نویں سنچری ہے۔ وہ اس وقت 105 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ سرفراز احمد نے 35 رنز بنا لیے ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق نے 24، سعود شکیل نے 22 رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق اور شان مسعود مکمل ناکام رہے اور بالترتیب 7 اور 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے بریسویل نے 2 جب کہ کپتان ساؤتھی اور پٹیل نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔

    آج کے میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ امام الحق جو ان فٹ ہونے کے باعث انگلینڈ کے خلاف آخری میچ سے باہر ہوگئے تھے وہ فٹ ہوکر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرفراز احمد اور میر حمزہ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

  • ’خود غرض نہیں ہیں لیکن ہم سے غلطیاں ہورہی ہیں‘

    ’خود غرض نہیں ہیں لیکن ہم سے غلطیاں ہورہی ہیں‘

    کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے قومی بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ہم خود غرض نہیں ہیں لیکن غلطیاں ہم سے ہورہی ہیں۔

     کراچی ٹیسٹ جیتنے اور پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کے لئے مزید 55 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

    تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 بنالئے، بین ڈکٹ 50 اور کپتان بین اسٹوک 10 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، پاکستان نے مہمان ٹیم کو 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 216 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹرز خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، سعود شکیل نے 54 رنز کی اننگ کھیلی۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی بیٹر سعود شکیل نے کہا کہ ’مجھے بھی اندازہ ہے کہ میں 50 کو 100 رنز نہیں کرپارہا ہوں، ہم نہیں چاہتے کہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوں، ہم خود غرض نہیں ہیں لیکن ہم سے غلطیاں ہورہی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے مزید کہا کہ ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے میچ میں پیچھے ہیں جبکہ انگلش ٹیم کا کھیلنے کا اپنا طریقہ ہے انہیں اس میں کامیابی بھی مل رہی ہے۔