Author: شاہنواز شاہ

  • ایم کیو ایم لندن کا جاوید لنگڑا نئی دہلی میں انتقال کرگیا

    ایم کیو ایم لندن کا جاوید لنگڑا نئی دہلی میں انتقال کرگیا

    ایم کیو ایم لندن کا کارکن جاوید لنگڑا نئی دہلی میں انتقال کرگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم لندن کا جاوید لنگڑا 92 آپریشن کے بعد بھارت فرار ہوگیا تھا،وہ دہشت گردی سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    جاوید لنگڑا کراچی کے علاقے لائنز ایریا سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

    ذرائع کے مطابق سابق ایم کیو ایم لندن کے عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ جاوید لنگڑا ڈائیلاسز پر تھا اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھا، گزشتہ رات اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

  • ’دہشت گردوں نے کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین اڑانے کا منصوبہ بنا لیا تھا‘

    ’دہشت گردوں نے کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین اڑانے کا منصوبہ بنا لیا تھا‘

    کراچی: سی ٹی ڈی سندھ پولیس  نے کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین کو اڑانے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین کو اڑانے کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم سے وابستہ سلیپر سیل کے 2 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ملزمان افغانستان سے عسکری اور بم بنانے کی تربیت حاصل کر چکے ہیں، ملزمان کا اندرون سندھ سے فروٹ کے تاجر کو اغوا کر کے کے پی لے جانے کا منصوبہ تھا۔

    سی ٹی ڈی انچارج خرم وارث نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین اڑانے کا منصوبہ بنا لیا تھا، اشرف عرف اچھو اور ذیشان حمید سے دھمکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان فرقہ وارانہ کارروائیوں میں بھی ملوث ہیں۔

  • معروف قوال مرحوم امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا

    معروف قوال مرحوم امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا

    کراچی : معروف قوال مرحوم امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا، ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوا اور ساتھیوں کو دوبارہ فعال کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے خطرناک ملزم قاسم رشید کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوا اور ساتھیوں کو دوبارہ فعال کررہاتھا، گرفتار ملزم قاسم کی جیل سے ہدایت پر عاصم کیپری اور اسحاق بوبی نے امجد صابری کو قتل کیا۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم قاسم رشید دوران قیدجیل سے اپنا نیٹ ورک چلاتا تھا، ملزم قاسم رشید عرف بلال سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ملزم قاسم رشید کا سیکیورٹی اہلکاروں ،پولیس افسران کے قتل میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف سامنے آیا۔

    واضح رہے کہ سال 2016 میں رمضان میں لیاقت پل کے نزدیک معروف قوال امجد صابری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

    جس کے بعد اسحاق بوبی،عاصم کیپری کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کیخلاف امجدصابری مقدمات زیرِ سماعت ہیں، بعد ازاں حکومتِ سندھ نے امجد صابری کیس کے مرکزی ملزمان کے مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے منظوری دیدی تھی۔

  • کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سلیپر سیل کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے آج اہم شخصیت کے قتل کی منصوبہ بندی کررکھی تھی، سلیپر سیل نے اہم شخصیات، غیرملکی سفارتخانوں کو ٹارگٹ کرنا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 6 نائن ایم ایم پستول اور 3 دستی بم برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 29 سال پرانے قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک پولیس افسر کو گرفتار کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ غلام حسین نامی مطلوب پولیس افسر نے 1994 میں سرکاری ایس ایم جی سے شہری کو قتل کیا تھا۔

  • مسلح ڈاکوؤں کی بیک وقت 7 کار شو روم میں لوٹ مار

    مسلح ڈاکوؤں کی بیک وقت 7 کار شو روم میں لوٹ مار

    کراچی : شہر قائد کے باسیوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار روز کا معمول بن چکی ہے لیکن شہریوں کی حفاظت پر مامور پولیس اپنی روایتی بے حسی کا شکار نظر آتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے خالدبن ولید روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے دن دہاڑے 25 منٹ تک 7 کار شوروم میں لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور بیک وقت 7 شوروم میں لوٹ مار کی، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دروان فائرنگ بھی کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں موبائل فون نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جس کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کروایا گیا ہے۔

    اس کے قبل کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 15 میں افظاری کے دروان لوٹ مار کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو مسلح ڈاکوؤں دوکان کے اندر آئے، انہوں نے کاؤنٹر سے نقد رقم اٹھائی اور پھر دکان پر بیٹھے تمام نو دکانداروں کی جیبیں چیک کیں۔

    فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اس واردات کے دروان دوکان کے تمام افراد اپنی افطاری میں بھی مشغول رہے جبکہ ڈاکو کاؤنٹر اور دکانداروں سے پوری رقم لوٹنے کے بعد موقع دیکھ کرفرار ہوگئے۔

  • کراچی میں مٹھائی کے ڈبوں سے اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

    کراچی میں مٹھائی کے ڈبوں سے اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں بس اڈے کے قریب چھاپہ کارروائی کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا جو ممکنہ طور پر شہر میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ پشاور سے مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کر کراچی اسمگل کیا گیا تھا، اسلحہ بس سے اتار کر رکشے میں لے جایا جا رہا تھا کہ موقع پر پولیس پہنچ گئی اور رکشہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    حکام کے مطابق اسلحہ میں 30 سے زائد 9 ایم ایم پستول، گولیاں اور بڑے ہتھیار بھی شامل ہیں، ملزمان کے ہینڈلرز کی گرفتاری کیلیے چھاپے جاری ہیں۔

    گرفتار ملزمان، اسلحہ اور رکشہ محکمہ انسداد دہشتگرد (سی ٹی ڈی) پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کراچی: پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 ملزمان گرفتار

    کراچی (رپورٹ: شاہنواز شاہ، سلمان لودھی)کے علاقے مین یونیورسٹی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا،پولیس نے پانچ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کار سواروں سے لوٹ مار کررہے تھے ملزمان سے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار

    ادھر لیاری بغدادی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق زاہد لاڈلہ گروپ سے ہے ملزم سے دستی بم اور دو موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں، ملزم نے 2016 میں دو افراد کو قتل کیا تھا اور 2020 میں مشیات سپلائی کی تھی۔

    پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم ’راشد عرف چکنا‘ کے ساتھ جرائم میں ملوث ہے۔

    نیو کراچی میں مسلح ملزمان لوٹ مار کرکے فرار

    نیو کراچی سیکٹر 5 ایل اور سیکٹر 11 میں مسلح ملزمان گھر کی دہلیز پر لوٹ  مار کرکے فرار ہوگئے جبکہ خداداد کالونی میں بھی مسلح افراد واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

  • کراچی : ڈاکوؤں نے وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر کو بھی لوٹ لیا

    کراچی : شہر قائد میں ڈاکو ایک بار پھر بے لگام ہوگئے، بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں میں بھی خوف و ہراس بڑھ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، کراچی کےعلاقے جوہرآباد تھانے کی حدود میں پروٹوکول آفیسر کو دیگر افراد سے ساتھ لوٹا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پروٹوکول آفیسر کے ساتھ کینیڈا سے آئے مہمان بھی لٹ گئے، لٹنے والے آفیسر مسرور وارثی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پروٹوکول آفیسر ہیں۔

    پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈاکوؤں نے گلی کے کونے پر لوٹ مار کی اور قریبی ہوٹل پر بیٹھے افراد سے بھی ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیے۔

    موقع واردات ڈاکو تقریباً 10سے12 افراد سے ان کے موبائل فون، نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    مسرور وارثی نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ جوہرآباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں واقعے کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کراچی کا تاجر ایران ترکی سرحد پر اغوا، 3 ہزار ڈالر تاوان ادا کرنے کا مطالبہ

    کراچی کا تاجر ایران ترکی سرحد پر اغوا، 3 ہزار ڈالر تاوان ادا کرنے کا مطالبہ

    کراچی: ایران ترکی سرحد پر اغوا ہونے والے کراچی کے تاجر کی رہائی کے لیے اغواکاروں نے 3 ہزار ڈالر تاوان کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجر کو ایران ترکی سرحد پراغوا کرلیا گیا، اغوا کار رہائی کے لئے تین ہزار ڈالرتاوان ادا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    مغوی کے بیٹے عدیل کا کہنا ہے والد کو ٹیکسی ڈرائیورنے اغوا کیا اور تشدد بھی کیا جا رہا ہے، اغوا کار فارسی میں بات چیت کر رہے ہیں اور تین ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    عدیل کا کہنا تھا کہ ان کے والد پرانے کیمروں کا کاروبار کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کا اکثر ایران اور ترکی آنا جانا رہتا ہے۔

    مغوی تاجر کے اہلخانہ نے فارن منسٹری سے باضابطہ طورپررابطہ کرلیا، خط میں کہا ہے کہ پینسٹھ سالہ محمد خلیل کی بازیابی کےلیے حکومت پاکستان کوشش کرے۔

    خیال رہے کراچی کے رہائشی محمد خلیل کاروبار کی غرض سے ایران گئے تھے۔

  • تہران میں پاکستانی شہری مبینہ طور پر اغوا، رہائی کے لیے تاوان طلب

    تہران میں پاکستانی شہری مبینہ طور پر اغوا، رہائی کے لیے تاوان طلب

    کراچی: ایران کے دارالحکومت تہران میں کاروبار کی غرض سے جانے والے پاکستانی شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کے رہائشی 60 سالہ محمد خلیل کاروبار کی غرض سے ایران گئے تھے، بیٹے عدیل کا کہنا ہے کہ والد کی رہائی کے لیے اغوا کاروں کی جانب سے تین ہزار ڈالر طلب کیے جارہے ہیں۔

    مغوی محمد خلیل کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ’اغوا کار فارسی میں گفتگو کررہے ہیں جبکہ والد کو ٹیکسی ڈرائیور نے اغوا کیا ہے۔

    عدیل نے دعویٰ کیا کہ تین سے چار لوگ ہیں جو والد کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ والد پرانے کیمروں کے کاروبار سے منسلک ہیں اور ان کا کاروبار کی غرض سے ایران اور ترکی آنا جانا رہتا ہے۔

    محمد خلیل کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ فارن آفس اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کو والد کی بازیابی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔