Author: شازیہ نثار

  • رواں سال25 سو سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، امیرمقام

    رواں سال25 سو سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، امیرمقام

    پشاور  :  وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ تمام طلباء و طالبات کی پہلی ترجیح ملک کی خدمت ہونا چاہیے، رواں سال 25 سو سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ پشاور کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    امیر مقام نے کہا کہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد جامعات کو چلانا صوبوں کا کام ہے، وفاقی حکومت جامعات کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں، رواں سال طلباء و طالبات میں25سو سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے جبکہ ملک بھر کی جامعات میں اس سال 22 ہزار سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام ہے، ہماری کوشش ہے کہ تمام طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں۔

    امیرمقام نے بتایا کہ20 کروڑ روپے طلباء کو فیسوں کی مد میں واپس کردیئے گئے ہیں‫، طلباء کی پہلی ترجیح ملک کی خدمت ہونا چاہیے۔

    اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ابھی تک 200ملین روپے کے 2862 لیپ ٹاپ تقسیم کیے جاچکے ہیں، لیپ ٹاپ تقسیم کا یہ چوتھا مرحلہ ہے اور اس مرحلہ میں283 طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں پی ایچ ڈی، ایم فل اور ماسٹر ہولڈر طلباء و طالبات شامل ہیں۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان خواب دیکھتے رہ جائیں گے اور اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی اور وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ بجلی کے منصوبے نہ بنائے ہوتے توآج صرف 5گھنٹے بجلی آتی، امیر مقام نے کہا کہ نیب کی انکوائری کو خوش آمدید کہتا ہوں، جس معاملے میں انکوائری کرتے ہیں کریں، نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کروں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • شدید گرمی کی پیشگوئی، سرکاری اسکولوں میں یونیفارم کی پابندی میں نرمی کا فیصلہ

    شدید گرمی کی پیشگوئی، سرکاری اسکولوں میں یونیفارم کی پابندی میں نرمی کا فیصلہ

    پشاور: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں  طلبا کو  ملیشیا کے علاوہ سفید شلوار قمیض پہننے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطاقب محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے سرکاری اسکولوں کے طلبا کے لئے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے طلبا کو ملیشیا کے علاوہ سفید شلوار قمیض پہننے کی اجازت دے دی۔

    محکمہ تعلیم کاتمام سرکاری اسکولوں کواعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے امسال شدید گرمی کی پیشگوئی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔


    اعلامیہ میں کہا گیا ہے ملیشیا یا سفیدرنگ کی شلوار قمیض، نیلی شرٹ،نیوی بلیوٹراؤزر پہنے جاسکتے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم نے کم مقدار والے پولیئسٹر اور کاٹن یونیفارم پہننے کی تلقین کی ہے۔

    محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ والدین اساتذہ کونسل کو موسم کی مناسبت سے شلوار قمیض یا شرٹ ٹراورز میں سے کسی ایک کا انتخاب کا اختیار ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ سال کے آغاز میں خیبر پختون خوا حکومت نے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو قید کی سزا دینے کا فیصلہ کیا تھا اور پرائمری سے سیکنڈری تک تعلیم لازمی قرار دینے کے لیے مسودہ تیار کیا تھا، جس کے تحت تمام بچوں کو پرائمری تا سیکنڈری تعلیم حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے گی جو کہ بالکل مفت ہوگی۔

    واضح کے پی کے حکومت شعبہ تعلیم میں بہتری لانے کے لیے مسلسل اقدامات میں مصروف ہے،قبل ازیں خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی جبکہ چھٹی جماعت سے میٹرک کے بچوں کو قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی تعلیم کو لازم قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔