Author: شہزاد امجد

  • مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب 2 شہروں کے نام تبدیل

    مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب 2 شہروں کے نام تبدیل

    ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب 2 شہروں کے نام بدل دیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کی حکومت نے جاتے جاتے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کردیے، مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کی اودے ٹھاکرے کی زیر صدارت ریاستی کابینہ کا آخری اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

    کابینہ نے  اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر اور عثمان آباد شہر کا نام تبدیل کر کے دھارا شیو رکھنے کی منظوری دی ہے۔

    یاد رہےکہ اکتوبر 2018 میں بھارتی ریاست اترپردیش میں اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے الہ آباد کا نام ‘پریاگ راج’ رکھ دیا تھا۔

    اس کے علاوہ ناوی ممبئی ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، ناوی ممبئی کا نیا نام ڈی بی پاٹل ائیرپورٹ  ہوگا۔

    خیال رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اودے ٹھاکرے نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ کا اعلان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔

    مہاراشٹرا حکومت نے بھارتی سپریم کورٹ میں فلور ٹیسٹ پر حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے حکومتی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اودے ٹھاکرے کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا۔

  • عادل رشید حج کیلئے بھارت کے خلاف سیریز سے دستبردار

    عادل رشید حج کیلئے بھارت کے خلاف سیریز سے دستبردار

    لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر  عادل رشید حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز اور ٹی انگلینڈ کے ٹوئنٹی بلاسٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

    کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق لیگ اسپنر کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور کاؤنٹی کرکٹ کلب یارکشائر سے چھٹی مل گئی ہے، عادل رشید بھارت کے علاوہ ٹوئنٹی بلاسٹ کے آخری مرحلے میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق عادل رشید ہفتہ کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگے اور توقع ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے قبل جولائی کے وسط میں واپس آجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ "میں کافی عرصہ سے جانے کا سوچ رہا تھا لیکن مجھے وقت کی کمی کی وجہ سے  مسائل کا سامنا تھا۔”

    عادل رشید نے کہا کہ میں نے انگلش کرکٹ بورڈ اور یارکشائر سے اس بارے میں بات کی اور انہوں نے مجھے فورا اجازت دے دی، انہوں نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ جارہا ہوں اور دو ہفتے قیام کروں گا۔

  • آئی فون کے شوقین افراد کے لئے بڑی خبر

    آئی فون کے شوقین افراد کے لئے بڑی خبر

    کیلیفورنیا: آئی فون کے شوقین افراد کے لئے بڑی خبر، آئی فون کے نئے ماڈل خریدنے کے انتظار میں بیٹھے صارفین کا انتظار جلد ختم ہونے والا ہے۔

    امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اپنے نئے فیلگ شپ فون آئی فون 14 کو رواں سال 13 ستمبر کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ انکشاف ایپل کے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ آئی ڈراپ نے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے نئے آئی فون  میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں “پنچ ہول ڈسپلے” قابل ذکر ہے، تاہم موبائل فون کا ڈیزائن آئی فون 13 کی طرح ہی ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی فون کے نئے ماڈلز میں اہم تبدیلی کا اعلان

    ذرائع کے مطابق ایپل ممکنہ طور پر چار نئے آئی فونز لانچ کرے گا، ان آئی فونز میں آئی فون 14، آئی فون 14 میکس، آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس شامل ہیں۔

  • شیریں مزاری کی گرفتاری پر اینٹی کرپشن کا موقف سامنے آگیا

    شیریں مزاری کی گرفتاری پر اینٹی کرپشن کا موقف سامنے آگیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیرں مزاری کی گرفتاری پر اینٹی کرپشن پنجاب کا موقف سامنے آگیا ہے۔

    اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شیریں مزاری کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، شیریں مزاری کو کئی مرتبہ جواب کیلئے بلایا گیا مگر پیش نہ ہوئیں۔

    اینٹی کرپشن نے کہا کہ شیریں مزاری کی رہائی وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر کی جارہی ہے، تاہم ان کیخلاف کیس ختم نہیں ہوا، تفتیش جاری رہے گی۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی۔

    یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما نے شیریں مزاری کی گرفتاری کو سیاسی جبر قرار دے دیا

    ان کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا، اگر تفتیش میں گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شریں مزاری کو گرفتار کرنے والے عملے کیخلاف تحقیقات ہوگی، ن لیگ بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔

  • شمالی کوریا میں کورونا کا پہلا کیس آنے پرلاک ڈاؤن نافذ

    شمالی کوریا میں کورونا کا پہلا کیس آنے پرلاک ڈاؤن نافذ

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی حکومت نے پہلی مرتبہ کورونا مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے کورونا وبا کے آغاز سے اب تک ملک میں کورونا کیسز کی موجودگی سے انکار کیا ہے تاہم اب کورونا کا ایک کیس سامنے آگیا ہے، کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد اومیکرون وائرس سے متاثرہیں۔

    کورونا وبا کو پھیلنے سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سپریم کمانڈر کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کوپھیلنے سے روکنے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے پاس کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ہے کیونکہ کم جونگ ان کی حکومت نے عالمی ادارہ صحت، چین اور روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

  • یورپی یونین سے متعلق روس کی بڑی پیشگوئی

    یورپی یونین سے متعلق روس کی بڑی پیشگوئی

    ماسکو: روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، اس کا مکمل انحصار واشنگٹن پر ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق الجزائر کے دورے کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہ بھولیں کہ وہ یورپی یونین فوجی رہنما نہیں بلکہ ایک اعلیٰ سفارت کار ہیں، روسی وزیرخارجہ نے جوزپ بوریل کے روسی اثاثوں کو یوکرین کے حوالے کرنے کے خیال کو چوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز چوری ہے جسے وہ چھپانے کی کوشش بھی نہیں کررہے۔

    خیال رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے تجویز دی تھی یورپی یونین کی جانب سے منجمد کیے گئے روسی اثاثوں کو یوکرین کے حوالے کردیا جائے۔

    روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ لگتا ہے بہت جلد یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار کا عہدہ ختم ہوجائے گا, کیونکہ یورپ کی اپنی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، وہ امریکہ کی طرف سے مسلط کردہ طریقوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتی ہے۔

    دورے کے دوران روسی وزیرخارجہ نے الجزائر کے صدر عبدالمجید اور وزیرخارجہ رامتان لاممرا سے ملاقاتیں کی ہیں, جس کے دوران مختلف امور پر تبادل خیال کیا گیا۔

  • عالمی برادری ترقی پذیر ملکوں کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرے، وزیر خارجہ

    عالمی برادری ترقی پذیر ملکوں کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرے، وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ  ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ملکوں کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کریں۔

    گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹوکے گروپ آف فرینڈز کے اعلیٰ سطح  اجلاس سے ورچوئل خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جی چین کے جی ڈی آئی شروع کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین سے ہم موسمی اسٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ جی ڈی آئی پائیدار ترقی اہداف کیلئے تیز کوششوں کا مفید پلیٹ فارم ہے، چین نے دنیا کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا  جس سے ترقی کا سفر تیز ہوگا، انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید بلندی پر لے جائیں گے، سی پیک پر تیزی سے عملدرآمد دوستی کو نئی نہج پر لے جانے کا ذریعہ ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلیاں کے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے، عالمی برادری موسمیاتی فنانس میں سالانہ 100 بلین ڈالر فراہم کرنے کا عزم پورا کرے، عالمی برادری ویکسین فراہمی، خوراک و توانائی کی پیداوار میں اضافے کیلئے ساتھ دیں، پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے مناسب وسائل متحرک کیے جائیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں کے بھی تباہ کن اثرات پڑے، عالمی برادری دنیا کی ترقی کے اہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہوسکی، ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ملکوں کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کریں، پاکستانی انسانوں کی فلاح کی کوششوں میں عالمی برادری کے ساتھ ہے۔

  • پاکستان کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    پاکستان کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    لاہور: پاکستان کا دورہ سری لنکا محدود کردیا گیا، اب قومی کرکٹ ٹیم دورے کے دوران صرف دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، جس کے دوران اسے 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنا تھے مگر اب اس دورہ کو محدود کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ کے دوران اب صرف ٹیسٹ میچز ہی کھیلے جائیں گے۔

     سری لنکن کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک روزہ سیریز منسوخ کرنے کی آفر کی جو پی سی بی نے قبول کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈن سیریز ورلڈ سپر لیگ کا حصہ نہیں تھی، اس لیے پی سی بی نے بھی اسے ختم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڈ اپنی لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے جس کے باعث ایک روزہ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔