Author: شہزاد ملک

  • ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس سے متعلق کشیدگی بڑھنے لگی

    ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس سے متعلق کشیدگی بڑھنے لگی

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سالانہ اجلاس سے متعلق کشیدگی بڑھنے لگی ہے، مخالفت میں بھارت کھل کر سامنے آگیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے لیے رکن ممالک کے ساتھ لابنگ شروع کردی۔

    بھارت کی جانب سے رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے لیے پرکشش آفرز کی جارہی ہیں، آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے بھی لابنگ شروع کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق رکن ممالک کو ڈھاکا اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر زور ڈالا جارہا ہے، بھارتی حکومت رکن ممالک کو اجلاس کے خلاف خط لکھنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

    سری لنکا کے بعد اومان نے بھی بھارت کی حمایت کردی ہے لیکن رکن ممالک کی اکثریت ڈھاکا میں اجلاس چاہتی ہے۔

    واضح رہے کہ صدر اے سی سی محسن نقوی نے 24 جولائی کو اجلاس طلب کررکھا ہے، رکن ممالک اجلاس کے لیے 23 جولائی کو ڈھاکا میں اکٹھے ہوں گے، بھارت اور سری لنکا نے اجلاس ملتوی کرنے، وینیو تبدیل کرنے کا کہہ دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت، بنگلادیش میں اجلاس ہونے کی وجہ سے مخالفت کررہا ہے۔

  • پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی جنگی جارحیت کے باعث ملتوی ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے شیڈول کا دونوں ممالک میں جنگ بندی کے بعد باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ لیگ کے بقیہ 10 میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا۔

    جاری شیڈول کے مطابق آئی پی ایل 10 کا آغاز وہیں سے ہوگا جہاں سے یہ ٹورنامنٹ رُکا تھا۔ 17 مئی کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کجے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ ہوگا۔

    18 مئی کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جو سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا جب کہ دوسرا میچ اسی روز شام 7 بجے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔

    19 مئی کو پنڈی میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے ساتھ ہی گروپ مرحلہ ختم ہو جائے گا۔

    پلے آف راؤنڈ 21 سے 23 مئی تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل 25 مئی کو لاہور میں ہوگا۔

    اب تک پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جب کہ مسلسل چار فائنلز کھیلنے والی ملتان سلطانز پہلے ہی راؤنڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

    پلے آف مرحلے میں رسائی کے لیے کراچی کنگز، اسلام آباد یونائٹیڈ، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، امام اور ابرار کی واپسی کیساتھ 7 تبدیلیاں

    ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، امام اور ابرار کی واپسی کیساتھ 7 تبدیلیاں

    ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پندرہ رکنی پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں  کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ابرار احمد، امام الحق اور محمد ہریرہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ محمد علی کاشف علی اور روحیل نذیر بھی ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:

    شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر، بیٹر )، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر، بیٹر )، ساجد خان، اور سلمان علی آغا۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

    2 روز قبل ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کپتان کریگ براتھ ویٹ کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا تھا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹور کا آغاز 3 روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی جو پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جائےگا۔

    یاد رہے گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

  • بھارت سے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

    بھارت سے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

    بھارت سے بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔

    ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا جبکہ 2025 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پہلے بھارت کے پاس تھی۔

    واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان میں جاری ہے جس کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔

    ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا26 واں اجلاس ملتان میں ہوا جس میں 7 ممالک نے شرکت کی جبکہ بھارت ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈ آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے انکار پر خوب بحث ہوئی۔

    پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ 2022 میں بھارت نے پاکستان بلائنڈ ٹیم کو ویزا نہیں دیا، پاکستان بلائنڈ ٹیم بھارت نہیں جاسکی، ایونٹ سے محروم ہوگئی، اس بار جب پاکستان میزبان تھا تو بھارت نے اچانک آنے سے انکار کردیا ہمارا ایونٹ متاثر ہوا۔

    اجلاس میں پاکستان بلائنڈ کونسل کے سخت مؤقف کے بعد آئندہ سال بھارت میں شیڈولڈ ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی لیکن ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جب تک دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی برقرار ہے، پاکستان بھارت اپنی سرزمین پر کوئی انٹرنیشنل ایونٹ نہیں کھیلیں گے تاکہ کوئی مسلئہ نہ ہو۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پاکستان اور بھارت اپنے انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل مقام پر کرائیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو خط، ہائبرڈ آپشن مسترد

    چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو خط، ہائبرڈ آپشن مسترد

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھا ہے جس میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات معلوم کی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے بعد گزشتہ روز پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے اور اس معاملے پر اپنی حکومت کے سخت موقف سے آگاہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو مسترد کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم اگر پاکستان نہیں آتی تو آئندہ پاکستان بھی بھارتی ٹیم کے ساتھ کسی بھی وینیو پر نہیں کھیلے گا۔

    یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کو وجہ بناتے ہوئے اپنی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

    بھارت کا کہنا ہے کہ وہ ایشیا کپ کی طرح چیمپئنز ٹرافی بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنا چاہتا ہے اور اپنے میچز یو اے ای میں کھیلنے کا خواہشمند ہے۔

    تاہم چیئرمین پی سی بی اس سے قبل بھی متعدد بار دوٹوک موقف دے چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کسی طور قبول نہیں ہوگا۔ پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کرایا جائے گا۔

    دوسری جانب شو پیس ایونٹ کے لیے پی سی بی کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اسٹیڈیمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جب کہ آئی سی سی بھی ٹورنامنٹ کے لیے فنڈز مختص کر چکا ہے۔

  • محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپ دیے

    محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپ دیے

    لاہور: ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نے آئین کے مطابق اپنے اختیارات وقار یونس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اب کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور محسن نقوی خود دیکھیں گے جب کہ کرکٹ کے معاملات وقار یونس دیکھیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار اب ایک کرکٹر ہوگا، سلیکشن، انٹرنیشنل ڈومیسٹک، این او سی سمیت تمام فیصلے ایک کرکٹر کرے گا، جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈ منسٹریشن پر دیں گے۔

    وزیر داخلہ یا چیئرمین پی سی بی، محسن نقوی ایک عہدہ چھوڑ دیں، شاہد آفریدی

    بتایا جا رہا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامی امور پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، اس لیے وقار یونس قومی ٹیم سے متعلق تمام امور کے نگراں ہوں گے، اور نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال، ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔

    خیال رہے کہ پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی اور کو سونپنے کا اختیار رکھتا ہے۔

  • شاہین شاہ آفریدی پر محمد یوسف سے بدتمیزی کا الزام

    شاہین شاہ آفریدی پر محمد یوسف سے بدتمیزی کا الزام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پر کوچز سے برا رویہ رکھنے کا الزام بھی سامنے آگیا۔

    حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹیم میں بڑی سرجری کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد انہوں نے سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کیا تھا۔

    پی سی بی نے دونوں کو فارغ کرنے کی وجہ یہ بتائی تھی کہ دونوں نے حالیہ ٹورز کے دوران شاہین شاہ آفریدی کو غیر ضروری طور پر سپورٹ کیا تھا، ذرائع نے بتایا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کا حالیہ ٹورز پر منیجمنٹ کے ساتھ رویہ برا رہا لیکن منیجرز نے فاسٹ بولر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

    7 رکنی سلیکشن کمیٹی سے صرف وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی چھٹی کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی

    تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے تلخی ہوئی تھی، اس تلخی کے بعد شاہین آفریدی نے معاملے پربیٹنگ کوچ سے معافی مانگی تھی۔

    ذرائع نے دونوں کی تلخی کہ وجہ بتائی کہ ہیڈنگلے میں شاہین کی بولنگ پریکٹس کے دوران محمد یوسف نو بالز کی نشاندہی کررہے تھے، بار بار نشاندہی پر شاہین آفریدی نے کہا تھا مجھے ابھی پریکٹس کرنے دیں، بیچ میں نہ بولیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ جس کے بعد شاہین آفریدی نے محمد یوسف سے معافی بھی مانگی اور بعد میں ٹیم مینجمنٹ نے معاملے کو رفع دفع کردیا تھا، واقعے پر ٹیم مینجمنٹ نے شاہین آفریدی کی سرزنش کی تھی۔

  • قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی، محسن نقوی نے پلان کی منظوری دے دی

    قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی، محسن نقوی نے پلان کی منظوری دے دی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے پلان کی اصولی منظوری دے دی، انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی نے کہا کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پروموٹ کیا جائے گا، اور کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی نے اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کی ہدایت کی، انھوں نے کہا بہترین کوچز نئے ٹیلنٹ کی ٹریننگ کر کے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے، اور کارکردگی، فٹنس، میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ کے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی، پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، میرٹ، کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

    کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو فروغ ملے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

    اجلاس میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کا بھی جائزہ لیا گیا، کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے سفارشات اور تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

  • چیئرمین پی سی بی کی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم سے ملاقات، 15 لاکھ کا چیک دیا

    چیئرمین پی سی بی کی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم سے ملاقات، 15 لاکھ کا چیک دیا

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر 15 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر چیئرمین پی سی بی نے فاتح کھلاڑیوں کو قذافی اسٹیڈیم مدعو کیا۔

    چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر ٹیم جب قذافی اسٹیڈیم پہنچی تو محسن نقوی نے انہیں ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کو 15 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گی اور امید ہے ٹیم آئندہ بھی ٹورنامنٹس جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

    اس موقع پر ٹیم اراکین نے حوصلہ افزائی کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نام کے ساتھ کرکٹ کے بھی محسن ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ویمنز ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، چیئرمین پی سی بی کا سخت فیصلہ

    ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ویمنز ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، چیئرمین پی سی بی کا سخت فیصلہ

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی نے پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا۔

    پی سی بی نے وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی جس میں عبدالرزاق، اسد شفیق، سابق وویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال، مارینہ اقبال کمیٹی میں شامل ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید، کپتان ندا ڈار اور  بتول فاطمہ بھی کمیٹی کے اراکین ہونگے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے بہترین کوچ  کے فوری انتخاب کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے ویمن ٹیم کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور  ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام آئندہ دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا، ویمن ٹیم 11 سے 29 مئی تک 3 ٹی20 اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کے 3 میچز کھیلے گی۔