Author: شہزاد ملک

  • پی سی بی سے بڑی خبر آگئی

    پی سی بی سے بڑی خبر آگئی

    محسن نقوی نے پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب کرلی۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدہ اور تنخواہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

    سفارش یا قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو چیک کیا جائےگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنےکا کام شروع ہو گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ ملنے پر آئندہ ہفتے پی سی بی میں بھرتیوں سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    محسن نقوی نے چیئرمین کا منصب سنبھالنے کے بعد بورڈ میں اصلاحات کے لیے اہم اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    سیاسی بنیادوں پر بھرتی ملازمین کے حوالے سے شکایات اور خبریں سامنے آنے کے بعد بورڈ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

  • محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

    محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ملکی کوچز کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے حالیہ ناکام دوروں میں ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ہی ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائی تھیں تاہم اس کے بعد وہ عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد ٹیم کو نئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے۔

    تاہم اب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سابق کپتان محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور عبدالرزاق کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ محمد یوسف قومی انڈر 19 ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    اس کے علاوہ غیر ملکی کوچز کی 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ہے، غیر ملکی کوچز کی درخواست کے بعد انہیں شارٹ لسٹ کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا ک ریڈ اور وائٹ بال کے کوچز کیلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیپسی سرفہرست ہیں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی کیمپ عید کی چھٹیوں کے بعد راولپنڈی میں لگے گا۔

  • پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید مستعفی

    پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید مستعفی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید مستعفی ہو گئی ہیں اور اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔

    عالیہ رشید نے استعفیٰ کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے اور وہ ان دنوں اپنی بیٹی کی شادی کی وجہ سے چھٹیوں پر ہیں اور وہیں سے انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھیجا ہے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ عالیہ رشید پی سی بی میڈیا اینڈ کمیونیکشن کی تیسری ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد ڈائریکٹر لیگل بلال رضا بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

  • پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب 4 ارب روپے کی عمارت خرید لی

    پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب 4 ارب روپے کی عمارت خرید لی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی ٹیموں کی سیکیورٹی اور آمد و رفت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ کثیر منزلہ بلڈنگ خرید لی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ چار ارب روپے میں خریدی گئی، بلڈنگ کو سیون اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا، ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل آمد سے ٹریفک مسائل ختم ہوجائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کے حالیہ دور میں اس منصوبے پر پیش رفت ہوئی تھی، اب پی سی بی نے باقاعدہ طور پر یہ عمارت خرید لی ہے، اس کا اسٹرکچر فلیٹس کا ہے جسے ہوٹل بنانے کیلیے تعمیراتی کام کرنا پڑے گا۔

    یاد رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کراچی میں بھی معیاری رہائشی سہولت موجود ہے تاہم کمروں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں کہ ٹیمیں ایک ساتھ قیام کر سکیں۔

  • نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

    نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان کون ہوگا اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی نے ناموں کی سفارشات چیئرمین پی سی بی کو بھیج دی ہیں۔

    گزشتہ سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ٹیسٹ کے لیے شان مسعود اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنایا تھا۔

    شاہین شاہ آفریدی کو رواں سال جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کے لیے قیادت کی ذمے داری سونپی گئی تھی تاہم وہ اپنے پہلے امتحان میں دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئے اور چار ایک سے سیریز گنوائی جس کے بعد پی ایس ایل 9 میں ان کی زیر قیادت دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کی کارکردگی اتنی ناقص رہی کہ 10 میں سے صرف ایک میچ ہی جیت پائی۔

    ناکام دورہ نیوزی لینڈ کے بعد پی ایس ایل نتائج کے بعد سے ہی قومی ٹیم کی قیادت کی تبدیلی کی باتیں گردش کرنے لگی تھیں اور گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنی پریس کانفرنس میں کپتان کے حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کا کہہ کر اس کو مزید تقویت دی تھی۔

    اب ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے لیے ناموں کی سفارشات چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو بھیج دی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی قیادت کے لیے شاہین شاہ اور محمد رضوان کے ساتھ سابق کپتان بابر اعظم  کے نام زیر غور ہیں، تاہم کپتان کی تعیناتی کے حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر منظر عام پر آئی تھی پی سی بی حکام نے قیادت کے لیے بابر اعظم سے رابطہ کیا ہے۔

    بابر اعظم کے سر پر قومی ٹیم کی قیادت کا تاج پھر سج رہا ہے؟

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو پی سی بی  اگر دوبارہ قیادت سونپنے کی پیشکش کرتا ہے تو وہ اس اہم ذمے داری کو قبول کرنے سے قبل پی سی بی سے بعض یقین دہانیاں چاہتے ہیں۔

    واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کا مصروف انٹرنیشنل سیزن آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان سے شروع ہو رہا ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ جس کے بعد پاکستان پہلے انگلینڈ اور پھر آئرلینڈ کے خلاف مختصر دورانیے کی کرکٹ کی سیریز کھیلے گا۔

    گرین شرٹس جون میں امریکا جائیں گے جہاں وہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔ ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت میچ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔

  • قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ

    قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن  نقوی سلیکشن کمیٹی کو با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں، وہ سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملات میں  دخل نہیں دیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ  کپتانی کے حوالے سے بھی اب سلیکشن کمیٹی کو اختیار دیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی سمیت جس شعبے کو بھی بااختیار بنایا جائے گا اس کا وہی جوابدہ ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض  کیساتھ دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ بھی ایک ہفتے کے اندر ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا بھی  جلد از جلد تقرر کرنے کا فیصلہ ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پی سی بی نے کوچز کے حتمی فیصلے کے لیے ایک ہفتے کا ٹارگٹ رکھ لیا، پی سی بی  اب بھی غیر ملکی کوچز کی تقرری کے لیے پر امید ہے۔

  • پاکستان میں سہ ملکی سیریز کے لیے کون کون سی ٹیمیں آئیں گی؟

    پاکستان میں سہ ملکی سیریز کے لیے کون کون سی ٹیمیں آئیں گی؟

    دبئی: سہ ملکی سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ برس جنوری میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی دئبی میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے چیرمین سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دی گئی۔

     ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری 2024 کے آخر میں پاکستان آئیں گی جبکہ فروری میں یہ سیریز کھیلی جائے گی۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

     پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے، اس موقعے پر پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہوگی۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے مزید کہا کہ ٹرائی سیریز کھیلنے پر جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • پی ایس ایل 9: رواں سیزن حسن علی کراچی کنگز کیلئے کھیلیں گے

    پی ایس ایل 9: رواں سیزن حسن علی کراچی کنگز کیلئے کھیلیں گے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ ہوگئی۔

    پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان  ٹریڈ ہوا، آل راؤنڈر عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے جبکہ رواں سیزن مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی کراچی کنگز کیلئے کھیلیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Iqbal ARY (@salman_ary)

    کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلا راؤنڈ سلور پک اپنے دوسرے راؤنڈ سلور پک کے بدلے حاصل کیا، یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری جبکہ کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹگری میں پک کیا ہے۔

    ٹریڈ کے بعد کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی کراچی کنگز کے اونر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے ساتھ ایک خوبصورت سفر کا اختتام ہوا، میں اپنے ہوم ٹاؤن ٹیم کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔

  • چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا

    قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات کے لیے آئے تھے لیکن ان کی ملاقات نہ ہوسکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے دلبرداشتہ ہوکر اپنا استعفیٰ ذکا اشرف کو بھجوا دیا ہے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے ایک طرف ہوجاؤں، پی سی بی انکوائری کرنا چاہتا ہے تو میں دستیاب ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ بغیر انکوائری کے باتیں کررہے ہوتے ہیں، پی سی بی سے بھی کہا ہے کہ انکوائری کریں۔

    انضمام الحق کا کہنا تھاکہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزمات سے دکھ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے کال آئی اور کہا گیا کہ پانچ لوگوں کی کمیٹی بنارہے ہیں، موجودہ حالات میں بہتر سمجھا کہ استعفیٰ دوں۔

    واضح رہے کہ انضمام الحق نے ایسے وقت میں استعفیٰ دیا ہے جب قومی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے اور مسلسل 4 شکستوں کی وجہ سے قومی ٹیم کو سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ 7 اگست 2023 کو سابق کپتان انضمام الحق کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔

  • سینٹرل کانٹریکٹ کے تنازع نے پھر سر اُٹھا لیا

    سینٹرل کانٹریکٹ کے تنازع نے پھر سر اُٹھا لیا

    سینٹرل کانٹریکٹ کے تنازع نے پھر سر اُٹھا لیا۔ پی سی بی حکام کھلاڑیوں سے دستخط لینے بھارت پہنچ گئے۔ ورلڈکپ کے لیے ٹیم کی روانگی سے قبل بورڈ نے معاملات حل ہونےکی تصدیق کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سنٹرل کانٹریکٹ کا مسئلہ حل ہو گیا کھلاڑی مان گئے؟ معاملات طے پاگئے۔۔ یہ سب وہ باتیں ہیں جو قومی ٹیم کی ورلڈکپ کیلئے بھارت روانگی سے قبل سامنے آئیں۔

    مگر حقیقت تو یہ ہےکہ پانچ ماہ سے کنٹریکٹ پر دستخط ہوئے ہی نہیں۔ پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کی خبریں ایک بار پھر زیرگردش ہیں۔

    ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر سب کچھ اچھا نہیں کی افوا ہیں زیرگردش ہیں۔

    کیا مالی معاملات میدان میں کارکردگی پر بھی اثرانداز ہوئے ؟ کھلاڑیوں نےخود دستخط نہیں کیے یا بورڈ نے ہونے نہیں دیئے؟ پانچ ماہ سے اس کھینچاتانی کاذمہ دارکون ہے؟

    ذرائع کادعویٰ ہے کہ پی سی بی آفیشلز سنٹرل کانٹریکٹ پر کھلاڑیوں کے دستخط لینے بھارت پہنچ گئے۔ سنٹرل کانٹریکٹ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھےگا اب بھی سوالیہ نشان برقرار ہے۔