Author: شہزاد ملک

  • رمیز راجہ ’ریمبو‘ کہنے پر برہم

    رمیز راجہ ’ریمبو‘ کہنے پر برہم

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ مٹینگ کے دوران ریمبو کہنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی صوبائی کوچز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوئی، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

    باسط علی نے مٹینگ کے دوران رمیز راجہ کو ریمبو کہہ کر مخاطب کیا تو چیئرمین پی سی بی نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈانٹ پلا دی۔

    ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے باسط علی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا، کیا ہو گیا مسٹر باسط، میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوں، زرا سنبھل کر بات کریں۔

    باسط علی پر رمیز راجہ کا غصہ دیکھ کر دیگر ٹیموں کے کوچز سنجیدہ ہوئے اور انہوں نے موضوع سے متعلق ہی گفتگو کی۔

    ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کی کوچنگ پر بھی چیئرمین پی سی بی نے برہمی کا اظہار کیا اور کوچز کو پیغام دیا کہ وہ دوستیاں نہ نبھائیں بلکہ کوچنگ کا حق ادا کریں۔

  • سابق بیڈ منٹن چیمپئن قومی ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر

    سابق بیڈ منٹن چیمپئن قومی ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن تانیہ ملک کو ویمنز کرکٹ کا سربراہ مقرر کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تانیہ ملک کو ویمنرز کرکٹ کی تقرری کے حوالے سے منگل کے روز اعلان کیا گیا، وہ یکم اکتوبر سے اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔

    اس سے قبل چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ مئی میں اس عہدے کی اضافی ذمہ داریوں سے سبک دوش ہوگئیں تھیں۔

    قبل ازیں پی سی بی کے اجلاس میں ویمنز کرکٹ ٹیم کی بطور سربراہ تقرری کے لیے چار ناموں عائشہ اشعر ، نوشین حنیف ، تانیہ اور شمسہ ہاشمی کے ناموں پر غور کیا گیا، جن میں سے قرعہ تانیہ ملک کے نام نکلا۔

    تانیہ ملک کون ہیں؟

    تانیہ ملک نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ انہوں نے 1986 سیول ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ وہ 88-1987 میں قومی بیڈمنٹن چیمپئن بھی رہیں۔

    اس سے قبل وہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کی نائب صدور بھی رہ چکی ہیں۔ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایجوکیشن اور ویمنز کمیشن کی بھی رکن ہیں۔ وہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ منسلک رہنے کے ساتھ ساتھ  ورلڈ بینک کے ویمن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں بھی کام کرچکی ہیں۔

  • افغان ویمن ٹیم کا دستہ لاہور پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

    افغان ویمن ٹیم کا دستہ لاہور پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

    لاہور : افغانستان کی خواتین فٹبالرز کا دستہ اپنے اہل و عیال اور کوچز کے ہمراہ لاہور پہنچ گیا ہے، دستے میں شامل افراد نے پاکستان پہنچنے پر حکومت اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کی خواتین فٹبالرز کا81رکنی دستہ اپنے اہل وعیال اور کوچز کے ہمراہ طورخم بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گیا۔

    فٹبال ہاﺅس پہنچنے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر سردار نوید حیدر خان اور دییگر عہدیداروں سمیت اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے افغان دستے کا بھرپور استقبال کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور بہترین مہمان نوازی کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 115افغانی باشندوں کو تیس دن کے لئے ویزے جاری کئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 81افراد کا دستہ پاکستان پہنچا ہے۔ خواتین فٹبالرز اگر پریکٹس کرنا چاہیں تو انہیں تمام سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

    پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم افغانستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں خواتین کھلاڑیوں کی حیثیت پر سوالات زیر بحث ہیں جس کے باعث خواتین کھلاڑیوں میں غیر یقینی سی کیفیت پائی جارہی ہے۔

  • پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار سامنے آگیا

    پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار سامنے آگیا

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار سامنے آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا اجلاس 13 ستمبر کو ہوگا، بورڈ کے الیکشن کمیشن جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید گورننگ بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس کے آغاز میں الیکشن کمیشن چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا انتخاب لڑنے کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے کہیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایک سے زیادہ امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر ووٹنگ کروائی جائے گی، سادہ اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائے گا۔

    پی سی بی گورننگ بورڈ کے چار آزاد اراکین، پیٹرن کے دو نمائندے، تین منتخب صوبائی نمائندے اور چیف ایگزیکٹو شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 ستمبر کو چار آزاد نمائندے، پیٹرن کے دو نمائندے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

    صوبائی ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل مکمل نہ ہونے کے باعث کوئی منتخب اجلاس میں شریک نہیں ہوگا، قوی امکان ہے کہ رمیز راجہ بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائیں گے۔

  • مصباح الحق نے کرونا کو شکست دے دی، وطن واپسی کی تیاری شروع

    مصباح الحق نے کرونا کو شکست دے دی، وطن واپسی کی تیاری شروع

    جمیکا: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا، جس کے بعد انہیں وطن واپسی کی اجازت مل گئی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

    کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد مصباح الحق کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی، جس کے بعد انہوں نے واپسی کی تیاری شروع کردی ہے۔مصباح الحق آج سے وطن واپسی کا آغاز کریں گے اور اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے لاہور پہنچیں گے۔

    مزید پڑھیں: مصباح الحق کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کرونا ٹیسٹ 25 اگست کو مثبت آیا تھا،  جس کے بعد انہیں دس روز قرنطینہ مکمل کر کے دوسرا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    مصباح الحق قرنطینہ کی وجہ سے قومی ٹیم کے ہمراہ وطن واپسی کے لیے روانہ نہیں ہوئے تھے۔ ہیڈ کوچ کے بچوں کو بھی کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

  • سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم انتقال کرگئے

    سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم انتقال کرگئے

    لاہور: سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے باعث نوید عالم شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔

    نویدعالم ورلڈکپ 1994کی فاتح ٹیم کے رکن تھےاس کے علاوہ وہ بیجنگ اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے۔

    چھ جولائی کو اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص ہونے پر شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی بیٹی نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی۔

    نوید عالم کی بیٹی کا کہنا تھا کہ بابا نے پاکستان کو 1994 کا ورلڈ کپ جتوایا، ان کے علاج میں مدد کی ضرورت ہے۔

    سابق اولمپئن نوید عالم کی بیٹی کی اپیل پر سندھ حکومت میدان میں آئی اور ان کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا،اس ضمن میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے شوکت خاتم اسپتال کی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا تھا۔

    سابق اولمپئن نوید عالم کی میت آبائی شہر شیخوپورہ روانہ کردی گئی ہے، نوید عالم کے بیٹے حذیفہ نوید اپنے والد کی میت لے کر شیخوپورہ روانہ ہوئے، نوید عالم کی نماز جنازہ اور تدفین شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئن نوید عالم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، پی ایچ ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نوید عالم کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آج ہونیوالے تمام میچز ملتوی کردئیے ہیں، میچز فور ٹیم ہاکی سیریز کے سلسلے میں کھیلے جانے تھے۔

  • شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا

    شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز سینڑل کنڑیکٹ برائے دو ہزار اکیس۔ بائیس کا اعلان کردیا ہے، پی ایس ایل سکس میں شاندار کارکردگی کے باعث شاہنواز ڈاہانی کو سینٹرل کنڑیکٹ میں جگہ مل گئی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہوار آمدنی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اور تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسرشاہ کٹیگری بی میں شامل کئے گئے ہیں۔

    اسی طرح عابد علی، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اور سرفراز احمد کٹیگری سی میں شامل جب کہ عمران بٹ، شاہنواز ڈاہانی اورعثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق کٹیگری اے کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اور کسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا، کٹیگری بی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ جبکہ کٹیگری بی میں شامل کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصداور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    اسی طرح کٹیگری سی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد، سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    پی سی بی نے ایمرجنگ کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں 15 فیصد کیا ہے، اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا ہے۔

     

  • عبدالقادر کی یاد میں میچ کروانے کا اعلان

    عبدالقادر کی یاد میں میچ کروانے کا اعلان

    لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر مرحوم عبدالقادر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ساگا اسپورٹس نے میچ کروانے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ساگا اسپورٹس کا کہنا ہے کہ سابق عظیم کرکٹر مرحوم عبدالقادر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 13 جون کو نمائشی میچ ہوگا، میچ میں ماضی قریب کے نمایاں کرکٹرز حصہ لیں گے۔

    ساگا اسپورٹس کے مطابق میچ میں عمران نذیر، عبدالرحمان، رانا نوید الحسن، ہمایوں فرحت، عمران فرحت حصہ لیں گے۔

    سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی بھی ایکشن میں دکھائیں گے جبکہ دونوں ٹیموں میں ٹاپ خواتین کرکٹرز بھی شامل ہوں گی۔

    عمران نذیر کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میچ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

    مزید پڑھیں: عبدالقادر مرحوم کو ستارہ امتیاز ملنے پر بیٹوں کا جذباتی پیغام

    عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ بہت پہلے شروع ہونا چاہیے تھا، عبدالقادر ایک حقیقی لیجنڈ کرکٹر تھے ایسی چیزیں ہوتی رہنی چاہئیں۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل عبدالقادر حرکت قلب بند ہونے سے 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

    اپنے دور میں عبدالقادر نے لیگ اسپنر کی حیثیت سے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا، گگلی ماسٹر نے ٹیسٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل6  کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان

    انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان

    دبئی: بالا آخر آگیا وہ لمحہ جس کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار تھا، جی ہاں پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کے انعقاد سے متعلق بے یقینی کی فضا اپنے اختتام کو پہنچی، سیزن کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، ایونٹ کےبقیہ میچز کا آغاز نو جون سےابوظبی میں ہوگا۔

    پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کےدرمیان ہوگا، چیمپئن ٹیم کراچی کنگز اپنا پہلا میچ دس جون کو ملتان سلطانز سےکھیلےگی، چودہ جون کو کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی، پندرہ جون کو دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پشاور زلمی سے ٹکرائے گی ،سترہ جون کو کراچی کنگز لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گی۔

    لیگ میں چھ ڈبل ہیڈرز شامل ہیں ، پہلا ڈبل ہیڈر11جون کو ہوگا، دوسرا ڈبل ہیڈر14، تیسرا15 ، چوتھا 17 ،پانچواں 18 جون کو ہوگا۔

    ایونٹ کا کوالیفائر اور پہلا ایلمنیٹر21جون کوکھیلاجائےگا، دوسرا ایلمنیٹر22جون کوہوگا جبکہ پی ایس ایل سیزن کا فائنل 24جون کو کھیلا جائے گا۔No description available.

  • ماحور شہزاد کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

    ماحور شہزاد کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

    کراچی: پاکستان کی نمبر ون بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد کو ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا پروانہ مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد کو ٹوکیو اولمپکس میں انوی ٹینشل پلیس مل گئی اور وہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

    ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں شرکت کا خواب پورا ہوگیا، ٹوکیو اولمپکس میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے ماحور شہزاد کو اولمپکس کے لیے جگہ بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماحور شہزاد پاکستان کی نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر ہیں اور تیزی سے عالمی رینکنگ بھی بہتر بنا رہی ہیں وہ اولمپکس میں شرکت کی مستحق ہیں۔

    ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ اگر گزشتہ ایک برس کے دوران بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کا موقع ملتا تو ٹاپ 100 میں آجاتی لیکن کورونا کی وجہ سے ممکن نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا ہے کہ میرا خواب سچ ثابت ہو گیا ہے مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی، میں توقعات پر پورا اتروں گی اور سبز ہلالی پرچم بلند کروں گی۔