Author: شہزاد ملک

  • پی ایس ایل میچز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ستارہ گردش میں آگیا

    پی ایس ایل میچز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ستارہ گردش میں آگیا

    کراچی: پی ایس ایل کےبقیہ میچز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ستارہ گردش میں آگیا ہے، نسیم شاہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کے باعث پی ایس ایل سے آؤٹ ہوئے، اب ایک اور کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی ہے، گزشتہ روزہوٹل پہنچنےپر مذکورہ کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ کیا گیاتھا۔

    کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کھلاڑی کو فی الحال کراچی کے ہوٹل میں الگ منزل پر قرنطینہ میں بھیج دیاگیا ہے، مذکورہ کھلاڑی ٹیم کےہمراہ ابوظبی کےلیےسفر نہیں کرسکےگا۔

    تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی کا نام ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکھلاڑی انور علی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، گزشتہ روزہوٹل پہنچنےپر انورعلی کا کرونا ٹیسٹ کیا گیاتھا، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انورعلی ٹیم کےہمراہ ابوظہبی کےلیےسفر نہیں کرسکیں گے۔

    گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر کو پاکستان سے روانگی کے لیے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم آئسولیشن سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: کاش ماں ہوتی !! پی ایس ایل سے نکلنے والے نسیم شاہ کا جذباتی پیغام

    ناقابل قبول پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کے باعث نسیم شاہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز سے باہر ہوئے۔

    پشاور : پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سکس سے باہر ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے جذباتی بیان بھی جاری کیا، ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا، وہ کہتی تو کیوں پریشان ہوتا ہے، میں ہوں ناں۔

    نسیم شاہ نے مزید کہا کہ میں نے بہت محنت کی اور پی ایس ایل کے لئے پرجوش تھا میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں۔ پتہ نہیں کہ اس میسج کو کیسے مس کر گیا۔

  • پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچزابوظبی میں ہوں گے، امارات کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی

    پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچزابوظبی میں ہوں گے، امارات کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کھیلے جائیں گے جس کی تصدیق امارات کرکٹ بورڈ نے کردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد شیڈول جاری کرے گا، کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ شروع کردی گئی اور جمعرات کے لیے چارٹر فلائٹس بھی بک کرلی گئی ہیں۔

    کھلاڑیوں کو دو دن پاکستان اور 7 دن یو اے ای میں قرنطینہ کرنا ہوگا، قرنطینہ توڑنے والے کو لیگ سے باہر کردیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی فلائٹس بکنگ، ہوٹل رہائش سمیت تمام اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا، وینیو تبدیل ہونے کے بعد باقی میچز سے متعلق نیا بجٹ تیار کیا جائے گا۔

    پی سی بی بجٹ سے متعلق تمام فرنچائزز سے مشاورت کرے گی، مشاورت کے بعد ابوظبی میں بقیہ میچز سے متعلق بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی ریکارڈ پیش کی گئی تھی جبکہ تماشائیوں کی اجازت بھی ابتدا میں 20 فیصد تک تھی جسے بعد ازاں حالات کو دیکھتے ہوئے 50 فیصد تک کردیا گیا تھا۔

    ایونٹ میں اب تک دفاعی چمپیئن کراچی کنگز بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جکہ 6،6 پوائنٹس کے ساتھ دیگر ٹیمیں پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

    پی ایس ایل 2021 میں اب تک ناقص کارکردگی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی رہی جنہوں نے صرف ایک، ایک کامیابی کے ساتھ صرف دو پوائنٹس حاصل کیے، رن ریٹ کی بنیاد پر ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سب سے آخری نمبر پر موجود ہے۔

  • پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز کراچی سے یواے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

    پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز کراچی سے یواے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

    لاہور: ملک میں کرونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شائقین کرکٹ کے لئے بُری خبر ہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کراچی سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے ورچوئل اجلاس میں ہوا، باہمی مشاورت کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل لیگ کے لیے امارات کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیگ کیلئےمجوزہ تاریخ میں اسٹیڈیمز،ہوٹلز کی دستیابی کی درخواست بھی دی گئی ہے، فیصلے سے قبل پی سی بی نے کراچی کے ہوٹلز میں پی ایس ایل کیلئے کرائی گئی بکنگ کینسل کردی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مکمل کرنےکے لیے رواں سال پی سی بی کے پاس کوئی اور ونڈو نہیں ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی عالمی مصروفیات کی وجہ سے ونڈو تلاش کرنا مشکل ہے، یہی وجہ ہے کہ لیگ کرانے کے لیےمیچز یو اے ای منتقل کرنے کا آپشن استعمال کیا گیا جبکہ فرنچائزز بھی یواے ای میں لیگ کرانے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

    ترجمان ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں پی سی بی کے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں پی ایس ایل سیزن سکس کرانے کےلئے تیار ہیں، پی سی بی کی سفارشات مکمل کریں گے، پی ایس ایل سیزن سکس کے میچز شاندار طریقےسے ہونگے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’ہم لاک ڈاؤن اور آپ میچز کی تیاری کررہے ہیں‘‘

    اضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایل فرنچائزز نے بھی پی سی بی کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے پی ایس ایل ملتوی کرنے یا پھر میچز یواے ای منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ابتدائی 14میچ کے بعد ملتوی ہوگیا تھا۔

     

  • جہانگیر ترین کیس، عدالت نے خفیہ انکوائری رپورٹ طلب کر لی

    جہانگیر ترین کیس، عدالت نے خفیہ انکوائری رپورٹ طلب کر لی

    لاہور: سیشن کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے سے خفیہ انکوائری رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع بھی کر دی۔

    تفصیلات کےمطابق آج لاہور کے سیشن عدالت میں جہانگیر ترین اور ان کے صاحب زادے علی ترین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ان کے وکیل سلطان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین پر 3 ایف آئی آرز ہیں، جب کہ ایف آئی اے نے ساڑھے 4 ماہ کے وقفے کے بعد 2 مقدمات درج کیے۔

    بیرسٹر سلطان صفدر نے کہا ایف آئی اے کے مطابق بینکنگ کورٹ کیس بھی اسی عدالت میں ٹرانسفر ہونا چاہیے، ایف آئی اے کی تفتیش میں جہانگیر ترین اور علی ترین پیش ہو رہے ہیں، دونوں پر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ایف آئی اے واضح کرے کہ منی لانڈرنگ کی دفعات ختم کر رہی ہے یا نہیں۔

    وکیل نے یہ استدعا بھی کی کہ کیس کی سماعت رمضان کے بعد تک ملتوی کی جائے کیوں کہ کرونا کے باعث حالات کافی خراب ہیں۔

    ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کچھ ریکارڈ آنا ابھی باقی ہے، جیسے ہی ریکارڈ موصول ہوگا تفتیش مکمل کر لیں گے، کچھ ملزمان نے بھی ابھی انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی۔

    دریں اثنا، ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، جج نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا انکوائری رپورٹ بھی ریکارڈ میں موجود ہے، تفتیشی افسر نے کہا کہ انکوائری رپورٹ خفیہ رپورٹ ہے اس لیے پیش نہیں کی، جس پر عدالت نے خفیہ انکوائری رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    بعد ازاں، سیشن کورٹ میں جہانگیر ترین کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

    جہانگیر ترین نے سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلد ہی ان کی عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی، ہم نے مشترکہ طور پر جدوجہد کی ہے۔ کیس کے سلسلے میں انھوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا جو ایف آئی آرز ہوئی ہیں اس میں میرا کوئی قصور نہیں، یہ کیس ایف آئی اے کا ہے ہی نہیں، عدالت سے انصاف ضرور ملے گا۔

    واضح رہے کہ آج بھی جہانگیر ترین کے ساتھ ہم خیال 23 ارکان صوبائی اسمبلی، اور مشیر عدالت پہنچے، ہم خیال 5 اراکین قومی اسمبلی بھی پیشی کے موقع پر موجود تھے۔

  • زاہد محمود اکیلے جہاز میں سفر کرنے سے گھبرا گئے

    زاہد محمود اکیلے جہاز میں سفر کرنے سے گھبرا گئے

    کراچی: قومی ٹیم کے لیگ اسپنر زاہد محمود کی جنوبی افریقہ روانہ نہ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر زاہد محمود تنہا جہاز میں سفر کرنے سے گھبرا گئے، لیگ اسپنر نے کہا کہ کبھی بیرون ملک سفر نہیں کیا، اکیلا نہیں جاسکتا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد محمود کی درخواست پر بورڈ نے ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ بھیجنے کا فیصلہ کیا، اب زاہد محمود 21 اپریل کو ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ زمبابوے روانہ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی سیریز: زاہد محمود کی زمبابوے روانگی میں تاخیر

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر زاہد محمود کو دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں انجرڈ ہوئے تھے ڈاکٹرز نے انہیں چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔

  • لاک ڈاؤن کے باعث کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل

    لاک ڈاؤن کے باعث کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل

    ڈھاکا: بنگلادیش میں لاک ڈاؤن کے باعث سہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق بنگلا دیش کی حکومت نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا، جس کے باعث سیریز کا شیڈول تبدیل کیا گیا۔

    بنگلا دیش بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلاجانے والے ٹورنامنٹ کو سنگل لیگ پر کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق 4 اپریل کو ہی لیگ کے باقی دو میچز جبکہ ایک فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 58 رنز سے شکست

    واضح رہے کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت سے میچ جیت چکی ہے جبکہ کل بنگلا دیش سےمد مقابل ہوگی اور بھارت بھی میزبان ٹیم کے ساتھ کل ہی میچ کھیلے گا۔ اعلامیے کے مطابق سیریز کا فائنل کل ہی کھیل لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 3 سے 8 اپریل تک ڈھاکا میں شیڈول تھا۔

  • پاکستان ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جاری

    پاکستان ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جاری

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

    قومی ٹیم وہ پہلی انٹرنیشنل ٹیم ہو گی جو کورونا کے بعد زمبابوے کا دورہ کر رہی ہے۔ پاکستان ‏ٹیم 17 اپریل کو جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچے گی جہاں وہ اپنے مشن کی شروعات کرے گی۔

    تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی میچز21، 23 اور 25 ‏اپریل کوکھیلے جائیں گے۔

    پہلاٹیسٹ میچ 29 اپریل اور دوسرا 7 مئی سے شروع ہوگا۔ سیریز کےتمام میچز ہرارے اسپورٹس کلب ‏میں کھیلےجائیں گے۔

    دوسری جانب ورہ جنوبی افریقا پر موجود قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آچکے ‏ہیں گرین شرٹس آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

    کھلاڑی جنوبی افریقی بورڈ کے تحت کام کرنے والے میڈیکل پینل کی ہدایات پر پوری طرح عمل ‏درآمد کرتے ہوئے سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں پریکٹس کریں گے، پریکٹس سیشن میں مہمان ‏کرکٹرز بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ جسمانی استعداد بہتر بنانے ‏کیلیے فٹنس ڈرلز کا بھی سلسلہ جاری رکھیں گے۔

  • علیم ڈار 400 انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے پہلے امپائر بن گئے

    علیم ڈار 400 انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے پہلے امپائر بن گئے

    لاہور: پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ 400 انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی امپائر علیم ڈار 400 انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے، علیم ڈار نے یہ اعزاز زمبابوے اور افغانستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچز سپروائز کرکے حاصل کیا۔

    علیم ڈار 136 ٹیسٹ، 211 ون ڈے اور 53 ٹی ٹوینٹی میچز سپروائز کرچکے ہیں۔

    علیم ڈار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مبارک باد دی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میچوں کا اعزاز والدین اور اہلخانہ کے نام کرتا ہوں۔

    علیم ڈار کا کہنا تھا کہ میں اپنے سرپرست اظہر زیدی کے ساتھ آئی سی سی، پی سی بی اور اپنے کلب پی اور ٹی جم خانہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، کلب کے عہدیداروں کی جانب سے مدد کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں۔

  • پی سی بی نےدورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کااعلان کردیا

    پی سی بی نےدورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کااعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ جنوبی افریقا کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے، دورے میں تین ایک روزہ اور 4  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
    پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ کی 26 تاریخ کو جوہانسبرگ روانہ ہو گی، جہاں 2 ،4 اور 7 اپریل کو 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان پروٹیز کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ دو اپریل کو پریٹوریا میں کھیلے گا، چار اپریل کو پاکستان اور جنوبی افریقا دوسرے ایک روزہ میچ میں جوہانسبرگ میں آمنے سامنے ہونگے جبکہ تیسرا میچ پریٹوریا میں ہی سات اپریل کو کھیلا جائے گا۔

    بعد ازاں دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز دس اپریل سے ہوگا، دوٹی ٹوئنٹی میچز جوہانسبرگ جبکہ دو پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے۔

    جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے پاکستان کی جانب سے دورے کا شیڈول جاری کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی سالوں سے محدود اوورز کے میچز میں خطرناک ٹیم ہونے کا ثبوت دیا ہے، مجھے یقین ہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں وہ پروٹیز ٹیم کو ٹف ٹائم دے گی اور شائقین کرکٹ کو بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

    واضح رہے کہ اس وقت پروٹیز ٹیم دورہ پاکستان پر موجود ہیں، پاکستان نے جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جبکہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان نے مہمان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

  • شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ

    شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ

    لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کی ڈرافٹنگ کے بعد اُس وقت پیش آیا جب وہ گھر کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔

    شعیب ملک اپنی گاڑی میں بیٹھ کر رفتار میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے باہر نکلے تو سامنے ٹرک کھڑا ہوا تھا۔ سابق کپتان تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو قابو نہ کرسکے اور وہ سیدھی فٹ پاتھ پر کھڑے ٹرک سے جاکر ٹکرائی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی اسپورٹس کار خود ڈرائیو کررہے تھے، خوش قسمتی سے وہ تو حادثے میں محفوظ رہے مگر گاڑی کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔

    واضح رہے کہ آج لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کی ڈرافٹنگ ہوئی جس میں تمام فرنچائزز نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

     پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امید ہے ڈرافٹ اچھا ثابت ہوگا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6 میں‌ ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ پر بہت خوش ہوں، ہم کوشش کررہے ہیں شائقین کو اسٹیڈیم میں بلانے کی اجازت مل جائے، رواں سال لیگ کھیلنے کے لیے چار سو غیر ملکی کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی۔

    کراچی کنگز

    کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں افغانستان کے محمد نبی ڈین کرسچن، عماد وسیم کا انتخاب کیا، اسی طرح پلاٹینیم کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد عامر، کولن انگرام کو منتخب کیا گیا۔

    کراچی کنگز نے مینیجمنٹ نے سلور کیٹیگری میں جو کلارک ، محمد الیاس، آل راؤنڈر دانش عزیز  اور ذیشان ملک کو منتخب کیاجبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں آل راؤنڈر قاسم اکرم کا انتخاب کیا گیا۔ سپلیمنٹری راؤنڈ میں کراچی کنگز نے افغانستان کے نور احمد کو منتخب کیا۔