Author: شہزاد ملک

  • پی ایس ایل6: کراچی کنگز میں کون سے کھلاڑی برقرار رہینگے؟

    پی ایس ایل6: کراچی کنگز میں کون سے کھلاڑی برقرار رہینگے؟

    کراچی: پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لئے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، بابراعظم، محمد عامر کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ شرجیل خان، عامریامین، وقاص مقصود، ارشداقبال بھی کراچی کنگزکا حصہ رہیں گے۔

    کراچی کنگز نے ایلکس ہیلز کی جگہ کولن انگرام کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، کولن انگرام کو ایلکس ہیلز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ سےٹریڈ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی کنگز نے برقرار کھلاڑیوں کی کیٹگری بھی بتادی ہے، کراچی کنگز کےبابراعظم اور محمدعامرپلاٹینئم کیٹگری میں برقرار ہیں، کپتان کراچی کنگز عماد وسیم ڈائمنڈ ، عامر یامین اور شرجیل خان گولڈکیٹگری میں برقرار ہیں، وقاص مقصود سلور اور ارشد اقبال ایمرجنگ کیٹگری میں موجود رہینگے۔

    گذشتہ روز پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کا مکمل شیڈول جاری کیا گیا تھا، پاکستان سپرلیگ کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائے گا، سیزن 6 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے، جن کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کا انتخاب کیا گیا ہے۔پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پہلے راؤنڈ کے تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جن میں سے پہلا 20 فروری بروز ہفتہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ مجموعی طور پر کراچی میں 20 اور لاہور میں فائنل سمیت 13 میچز کھیلے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہرشل گبز کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

    کراچی میں اکیس فروری کو دن اور رات میں دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا دن میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی جبکہ دوسرا رات میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

    کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ تیسرا 28 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف ہوگا، تین مارچ کو دن میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گی جبکہ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین رات کے وقت میچ کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل 6: کون سے غیر ملکی  کھلاڑی پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہونگے؟

    پی ایس ایل 6: کون سے غیر ملکی کھلاڑی پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہونگے؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے منتظمین نے ٹورنامنٹ کے لئے پلاٹینم کیٹگری میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لئے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاح بلے باز گرس گیل، جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ملر، افغان کرکٹر راشد خان سمیت انگلینڈ کے ڈیوڈملان، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈین براوو، آسٹریلیا کے کرس لین، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز، جنوبی افریقہ کے مورنی مورکل اور افغان کرکٹر محمد نبی کو پلاٹینم روسٹر میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر محمد طاہر، ڈیل اسٹین ، انگلش کرکٹر ٹام بنٹن اور کرس جارڈن بھی پلاٹینم کیٹگری شامل ہیں۔

    پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لئے ڈرافٹنگ رواں ماہ دس جنوری کو لاہور میں ہوگی۔

    پی ایس ایل 6 کا پہلا پک آرڈر کون سی ٹیم حاصل کرے گی؟

    پی ایس ایل سیزن فائیو میں آخری نمبر پر رہنے والی اسلام آباد یونائٹیڈ پہلی پک کرے گی، دوسری باری ملتان سلطانز جبکہ تیسری پک لاہور قلندرز کی ہوگی۔

    اسی طرح چوتھی باری پشاور زلمی ،پانچویں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ہوگی، سال دوہزار بیس کی چیمپئن ٹیم کراچی کنگز پہلے راؤنڈ میں آخر میں کھلاڑی پک کرے گا۔

     

  • سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک، کامران اکمل نے خاموشی توڑ دی

    سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک، کامران اکمل نے خاموشی توڑ دی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کپیر اور بلے باز کامران اکمل نے سینئرکھلاڑیوں کو نظر انداز کیے جانے پر کرکٹ بورڈ سے کھل کر ناراضی کا اظہار کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کامران اکمل پی سی بی کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کو سائیڈ لائن کرنے پر نالاں ہیں، اس ضمن میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحریری شکایت نامہ ارسال کردیا۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ‘گزشتہ کچھ عرصے سے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم سے سائیڈ لائن کیا جارہا ہے جبکہ پی سی بی سینئر کھلاڑیوں کو کوئی اہم ذمہ داری دے کر ان سے فائدہ بھی اٹھا سکتا تھا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنایا جانے والا رویہ پی سی بی کو ٹھیک کرنا پڑے گا کیونکہ سینئر کرکٹرز کے دور ہونے سے پاکستان کے کرکٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے، کرکٹ بورڈ کا یہ رویہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے‘۔

    مزید پڑھیں: ٹیسٹ میں شکست، حفیظ کا معصومانہ مشورہ، اشارہ کس کی طرف؟

    اُن کا کہنا تھا کہ پی سی بی ، کوچنگ سٹاف اور کھلاڑیوں میں کوآرڈینیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، قومی ٹیم کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سینئرز کے ساتھ ناروا سلوک برتا جارہا ہے، مجھ جیسے کھلاڑی کو جو پرفارم کررہا اسے سینٹرل پنجاب کے کوچ نے ٹیم سے الگ کر دیا، ماضی میں کبھی سیئنر کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ’میں نے پی سی بی کو بذریعہ ای میل اپنی شکایت بھیج دی ہے، احتجاج ریکارڈ کرانا میرا حق تھا کیونکہ فارم میں ہونے کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’محمد عامر اور  سمیع اسلم کے جانے  پر پی سی بی کے افسوس کرنے کے بیان کو سُن کر حیرت ہوئی، چیئرمین کرکٹ بورڈ کو ایسے معاملات کا نوٹس لینا چاہیے تھا‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’پی سی بی نے میرے اور رزاق کے ساتھ وہی کیا جو عامر کے ساتھ ہوا‘‘

    کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ ’محمد عامر کے ساتھ جس طرح کا رویہ قومی ٹیم میں اپنایا گیا میرے ساتھ ڈومیسٹک میں ایسا ہی سب کچھ کیا جارہا ہے‘۔

  • آسٹریلوی کرکٹر کا پاکستان کپ کھیلنے کا اعلان

    آسٹریلوی کرکٹر کا پاکستان کپ کھیلنے کا اعلان

    کراچی: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر ایرن سمرز نے پاکستان کپ میں شرکت کرنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے 24 سالہ فاسٹ بولر ایرن سمرز پہلے غیرملکی کھلاڑی ہوں گے جو پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں شرکت کریں گے۔

    سمرز 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے پاکستان کپ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈومیسٹک مقابلوں میں کسی بھی سائیڈ کی طرف سے ایک غیر ملکی کھلاڑی کو  کھیلنے کی اجازت دیتا ہے اسکے لیے غیر ملکی کھلاڑی کو اپنے ملکی بورڈ کی طرف سےاین او سی(نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ)جمع کروانا لازم ہوتا ہے۔

    ایرن سمرز 28 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے۔ وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اظہر محمود کی زیرنگرانی ایک ہفتہ تربیت حاصل کرنے کے بعد5 جنوری کو سدرن پنجاب کے اسکواڈ کو کراچی میں جوائن کرلیں گے۔

     ایرن سمرز کے علاوہ سدرن پنجاب کے کنٹریکٹ یافتہ کوچ  اظہر محمود، رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ تیمور بھٹی کی بھی کوچنگ کریں گے۔

    ایرن سمرز ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن 2019 میں کراچی کنگز اورآسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوریکینزکی نمائندگی کرچکے ہیں۔انہوں نے دسمبر 2017 میں ہوریکینز کی طرف سے اپنے پہلے میچ میں تیز ررفتار بولنگ کے حوالے سے جوفرا آرچراور ٹائمل ملز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اس طرح وہ آسٹریلین سرزمین پرخود کو ایک تیز رفتار بالر کے طور منوا چکے تھے۔

     دوسری جانب آسٹریلوی فاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ ’سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کنٹریکٹ ملنا میرے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے، جس ٹیم کے ساتھ میں کھیلوں گا وہ جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے اور مجھے اسی قسم کے کھیل میں دلچسپی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے سدرن پنجاب پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں مضبوط ٹیم کی حیثیت سے سامنے آئے گی‘۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت سے فاسٹ بولرز پیدا کیے اور وہ یہاں آکر اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کپ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش بھی کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جا ئے گا اس میں میری فٹنس اور میعار کا بھی امتحان ہے۔

    ایرن سمرز نے کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان میں جاری سیزن کو دیکھا ہے، لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ یہ جگہ ان کی صلاحیتیں نکھارنے میں بہت معاون ثابت ہوگی۔ میرا مقصد ایک بہترین پروفیشنل بننا ہے اور میرا خیال ہے کہ پاکستان مجھےاس  ٹارگٹ کوحاصل کرنے میں میری مدد کر سکتا ہے۔

  • دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم کو ایک اور نقصان

    دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم کو ایک اور نقصان

    ویلنگٹن: دورہ نیوزی لینڈ پاکستان کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے لگا، بابر اعظم کے بعد شاداب خان بھی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا گیا کہ شاداب خان انجرڈ ہونے پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ ظفر گوہر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق شاداب خان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی تھی، ایم آر آئی اسکین کے بعد شاداب کی انجری کی نوعیت کا پتہ چلےگا۔

    اس سے قبل اکیس دسمبر کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز و کپتان بابراعظم انجری کا شکار ہوئے تھے جس کےباعث انہیں 12 دن تک کم از کم آرام کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ پر جانے والے بہترین بلے باز امام الحق بھی انجری کا شکار ہونے کے باعث پہلے ٹیسٹ کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وقار یونس وطن واپس کیوں آ رہے ہیں؟

    پی سی بی نے کیویز کے خلاف ٹیسٹ میچ کےلیے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، کپتان اور ٹیم مینیجمنٹ کی جانب سے اظہر علی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ عابد علی، شان مسعود اور فواد عالم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    بابر اعظم کے باہر ہونے کے باعث عمران بٹ کو متبادل کے طور اور حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بولرز میں سہیل خان، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، ٹیسٹ اسکواڈ میں فہیم اشرف اور یاسر شاہ بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے 33 ویں کپتان ہوں گے۔

  • چیف سلیکٹر کا قرعہ محمد وسیم کے نام نکل آیا

    چیف سلیکٹر کا قرعہ محمد وسیم کے نام نکل آیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر اور سلیم یوسف کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محمد وسیم کو چیف سلیکٹر اور سلیم یوسف کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، دونوں عہدیداران کی تعیناتی تین سال کے لیےکی گئی ہے۔

    پی سی بی کے مطابق محمد وسیم قائد اعظم ٹرافی کے بعد عہدےکا چار ج سنبھالیں گے، پاکستان کپ کے لیے ناردرن کے نئے کوچ کی تقرری کی جائےگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائےگی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سلیم یوسف پی سی بی کے پینل کی سربراہی کریں گے، پینل میں وسیم اکرم، علی نقوی، عمرگل، چیف ایگزیکٹو پی سی بی شامل ہونگے، اس کے علاوہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی اور ڈائریکٹر ہائی پر فارمنس پی سی بی بھی پینل میں شامل ہونگے۔

    واضح رہے کہ چیف سلیکٹر کی دوڑ میں سابق فاسٹ بولرز محمد اکرم، شعیب اختر، محمد وسیم اور سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف شامل تھے، واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی، مصباح الحق اب بطور ہیڈکوچ تنخواہ وصول کیا کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟ پی سی بی نے تلاش شروع کردی

    یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا ٹیم پر فوکس کرنا چاہتا ہوں اس لیے یہ اقدام اٹھایا۔

  • پی سی بی کا بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ

    پی سی بی کا بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کی کپتانی کے بعد بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھا لنے پر رضا مند ہو گئے ہیں، قیادت ملنے کے بعد بابر اعظم ورلڈ کپ تک تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    پی سی بی کے اعلیٰ عہدے داران نے بابر اعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے، نئی سلیکشن کمیٹی میں بابر اعظم کی بطور کپتان مشاورت کو اہمیت دی جائے گی۔

    بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا اعلان کیا جائے گا، پی سی بی گورننگ بورڈ کے کل کے اجلاس میں کپتانی کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

    ذرایع نے بتایا کہ بابر اعظم کو کپتانی سونپنے کی صورت میں محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رواں سال ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، وہ مسلسل 2 سال 1 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

  • سرطان سے آگاہی کے لئے پولو ان پنک ٹورنامنٹ کا انعقاد

    سرطان سے آگاہی کے لئے پولو ان پنک ٹورنامنٹ کا انعقاد

    لاہور:  چھاتی کے سرطان کے سدباب کے لئے دنیا بھر میں ہر سال ماہ اکتوبر کو ’’چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا مہینہ‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں ملک بھر  میں کئی سیمینار  اور کانفرنسز منعقد کی جارہی ہے۔

    ایسے میں لاہور کے پولو کلب میں ان پنک پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، ٹورنامنٹ پچیس اکتوبر تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خاتون سمیت دو غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

    ان پنک ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی واحد خاتون کھلاڑی لینا باری ہے، جن کی عمر سولہ سالہ ہے، لینا باری نے ٹورنامنٹ میں شمولیت  پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی بہت ضروری ہے، اسی لئے اس ٹورنامنٹ کا حصہ بنی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے تاخیر نہیں کرنی چاہیے، خاتون اول

    لینا باری نے بتایا کہ بچپن ہی سے گھڑ سواری کا شوق تھا یہی وجہ ہے کہ میں نے سات سال کی عمر میں گھڑ سواری شروع کی، گھوڑے سے کئی مرتبہ گرنے کے باعث اب دل سے خوف ختم ہوگیا ہے اور اب میں نے پولو کھیلنا شروع کردیا ہے۔AI-powered medtech company aims to transform breast cancer surgeries - MedCity News

    یاد رہے کہ دنیا میں پہلی بار نوے کی دہائی میں چھاتی کے سرطان سے متعلق عوامی شعور اُجاگر کرنے کیلئے پنک ربن مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔

  • یونس خان اور مشتاق احمد کو ڈراپ کر دیا گیا

    یونس خان اور مشتاق احمد کو ڈراپ کر دیا گیا

    لیجنڈبیٹسمین یونس خان اور مایہ ناز لیگ اسپنر مشتاق احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ سے ڈراپ کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے یونس خان اور مشتاق احمد کی خدمات حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بیٹنگ کنسلٹنگ یونس خان اور مشتاق احمد کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منیجمنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم انہیں دسمبر میں متوقع دورہ انگلینڈ کے لیے واپس منیجمنٹ میں شامل کیا جائے گا۔

    اس وقت ٹیم منیجمنٹ میں مصباح الحق (ہیڈ کوچ)، وقار یونس (بولنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ کوچ)، کلف ڈیکون (فیزیوتھراپسٹ)، یاسر ملک (کوآڈینیشن کوچ)، منصور رانا( منیجر)، عثمان انواری، راشد خان( میڈیا منیجر) اور ملند علی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان کو بطور بیٹنگ کوچ اور مشتاق احمد کو بطور اسپن کوچ منیجمنٹ کا حصہ بنایا گیا تھا۔