Author: شعیب نظامی

  • بڑی خبر ! پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

    بڑی خبر ! پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

    اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت پاکستان کو آئندہ ماہ ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر مل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا ،جس میں کہا ہے کہ پاکستان نےاسٹینڈبائی پروگرام کی شرائط پرسختی سےعمل درآمدکیا اور پاکستان نےمعاشی اہداف پر بہترین کارکردگی دکھائی۔

    آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹینڈبائی معاہدے کا دوسرا اقتصادی جائزہ کامیابی سےمکمل ہوا، پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے جاری ہوں گے۔

    آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے بروقت اقدامات کیے، جس سے پاکستان میں مہنگائی اہداف کے مطابق کم ہو رہی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا پاکستان کے دوست ممالک اور امدادی ادارے اس کی پالیسی سے مطمئن ہیں، پاکستان نےپالیسی ریٹ سے متعلق اہداف بہتر طریقہ سے حاصل کیے، اس سال پاکستان میں معاشی ترقی بہتر ہوسکتی ہے، اپاکستان کو اندرونی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے چیلنج کا سامنا ہے۔

    آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کا آخری جائزہ مکمل کر لیا، پاکستان کو جلد ایک ارب10 کروڑ ڈالر مل جائیں گے، پاکستان نےاسٹینڈبائی پروگرام کی شرائط پرسختی سے عملدرآمد کیا،جاری پالیسی اور اصلاحات کی کوششوں کونئی حکومت نے تسلم کر لیا۔

    آئی ایم ایف اعلامیے میں کہنا تھا کہ اپریل کےآخر میں آئی ایم ایف بورڈ کے ذریعہ جائزہ پرغورکیا جائے گا، امید ہے نئی منتخب حکومت معاشی اہداف پر کار بند ہوگی، امید ہے پرائمری بیلنس 401 ارب روپے تک اور معیشت کا 0.4 فیصد رہےگا۔

    اعلامیے کے مطابق پہلےجائزےکےبعدکےمہینوں میں پاکستان کی معاشی اورمالی حالت بہتر ہوئی،بااعتماد پالیسی مینجمنٹ کی پشت پر ترقی اور اعتماد کی بحالی جاری ہے، وزارت خزانہ کی جانب سےآئی ایم ایف اہداف پربروقت عمل کیاگیا۔

    آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ پاکستان نےادارہ جاتی اصلاحات،ملکی معیشت کومستحکم بنانے کیلئے اقدامات کیے، اسٹیٹ بینک اور نگراں حکومت نےحالیہ مہینوں میں شرائط پرسختی سےعمل درآمدکیا اور نئی حکومت نےبھی معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی منتخب حکومت بجلی کےریٹ بروقت ایڈجسٹ کرے گی جکہ نئی منتخب حکومت نے گیس ریٹ کے فیصلے بر وقت کرنےکی یقین دہانی کرائی ، حکومت غریب طبقات کوبجلی اور گیس کے ریٹ بڑھنے میں تحفظ دے گی۔

    آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی اور گیس کے بلوں کی وصولیاں بہتر بنانے اور سرکلر ڈیٹ نہ بڑھنے اور ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

  • کرپٹو کرنسی اور آن لائن ٹریڈنگ: آئی ایم ایف  نے  بڑا مطالبہ کردیا

    کرپٹو کرنسی اور آن لائن ٹریڈنگ: آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی اوردیگرآن لائن ٹریڈنگ کو ریگولرائز کرکے ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی مذاکرات فائنل راؤنڈ میں داخل ہوگئے، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے نئے قرض پروگرام کے ابتدائی خدوخال پر بھی بات کی جبکہ کرپٹوکرنسی اوردیگر آن لائن ٹریڈنگ ریگولرائزکرنے پر بھی بات ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی اوردیگرآن لائن ٹریڈنگ کو ریگولرائزکرکے ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    مذاکرات نجکاری کی فہرست میں موجودہ اداروں کی نجکاری کیلئے روڈمیپ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیحات میں شامل کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ منجمند کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے ، پاکستان توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے بڑھنے نہیں دے گا۔

  • پلاٹس کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کو یقین دہانی

    پلاٹس کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کو یقین دہانی

    اسلام آباد: ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرا دی۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق پلاٹس کی خرید و فروخت پر نان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھایا جائے گا، اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

    ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بنانے کے لیے کیش لین دین کی بجائے بینکنگ چینل استعمال کرنے کی تجویز دے دی، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کی کٹنگ، لینڈ پرچیزنگ سمیت تمام ریکارڈ کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ٹیکسیشن پر ہم آہنگی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو دی جائے گی، اور پراپرٹی ایجنٹس کا ڈیٹا، پلاٹس کی خرید و فروخت کو ایف بی آر میں رجسٹرڈ کیا جائے گا، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی اَن ڈاکیومینٹڈ ٹرانزکشنز ختم کرنے کے لیے آئندہ بجٹ میں اقدامات ہوں گے، آئندہ وفاقی بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں فائلز کی لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز جلد تیار کی جائیں گی۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان

    قرض کے لیے پاکستان کی آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں

    ذرائع کے مطابق پلاٹس کی خرید و فروخت کرنے والے نان فائلرز کے لیے ٹیکسز کی شرح مزید بڑھائی جائے گی، فی الوقت 7 فی صد وِد ہولڈنگ اور 4 فی صد گین ٹیکس عائد ہے، تاہم ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فائلز کی خرید و فروخت پر ٹیکس میکنزم نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہو رہا ہے۔

  • قرض کے لیے پاکستان کی  آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں

    قرض کے لیے پاکستان کی آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں

    اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس شعبے کے گردشی قرضوں میں کمی کرنے اور قیمتوں کی بر وقت ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان قلیل مدتی قرض پروگرام کیلئے جائزہ مذاکرات کے دوسرےروز کا اندرونی احوال سامنے آگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن حکام نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی اور آئی ایم ایف کوگیس شعبےکے گردشی قرضے میں کمی اور گیس کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ بروقت کرنےکی یقین دہانی بھی کرادی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال گیس شعبے کے گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہونے دیا گیا،سودسمیت پیٹرولیم سیکٹرکا گردشی قرضہ3ہزار22ارب روپے پر پہنچ چکا ہے، سود کے بغیر پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 2300 ارب ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ حکومت گیس شعبے میں اصلاحات ،سستی توانائی پلان پر کام کررہی ہے، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری، مقامی وسائل پرانحصارحکومت کی ترجیح ہے، درآمد پر انحصارکم اورمقامی وسائل سےپیداوار بڑھانا ترجیح ہے، سسٹم میں 29 فیصد درآمدی گیس کا حصہ شامل ہے۔

    حکومتی ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کاسالانہ پٹرولیم گروپ کادرآمدی بل ساڑھے17ارب ڈالرزپر پہنچ چکا ہے، مقامی آئل ریفائنریز سے پیداوار بڑھانےکےپلان پرکام ہورہا ہے، مقامی ریفائنریزکی اپ گریڈیشن سےساڑھے6 ارب ڈالرزسرمایہ کاری متوقع ہے۔

    آئی ایم ایف شرائط پر پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بالائی حد تک بڑھائی گئی، اس وقت پیٹرول ، ڈیزل پر لیوی فی لیٹر 60 روپے وصول کی جارہی ہے، اس کے علاوہ یکم نومبر2023سےگیس ٹیرف میں تقریباً200 فیصد تک اضافہ کیا گیا، یکم فروری2024 سے گھریلو صارفین کیلئےگیس67 فیصد تک مزید مہنگی کی گئی۔

  • آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قلیل مدتی قرض پروگرام کے جائزہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس کے بعد آئی ایم ایف نے ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔

    پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کھاد کارخانوں کو رعایتی نرخ پر گیس کی فراہم بند کرنے اور ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر، مینوفیکچرر شعبے اور ریٹیلرز پر مزید ٹیکس لگانے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بنا کر ٹیکس سسٹم میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

    قرض پروگرام کی آخری قسط: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے عالمی مارکیٹ میں کموڈیٹی پرائس مستحکم اور پاکستان میں نرخ بڑھنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    آئی ایم ایف وفد کی وزیر توانائی، ایف بی آر افسران اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حکام سے میٹنگز ہوئیں، جس میں وزارت توانائی حکام کی گردشی قرضہ، ٹیرف آؤٹ لُک، کاسٹ سائیڈ ریفامز پر بریفنگ دی گئی جبکہ ایف بی آر حکام نے ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور ٹیکس پالیسی پر بریفنگ دی۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد، آؤٹ لُک اور ڈویلپمنٹ پر وفد کو بریفنگ دی گئی اس کے علاوہ وفد کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکسیشن اور ریٹیلرز کیلئے ٹیکس میکنزم پر بریفنگ دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ رئیل سیکٹر پر آئی ایم ایف وفد کی اسٹیٹ بینک حکام سے بات چیت ہوئی، آئی ایم ایف وفد نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بنا کر ٹیکس سسٹم میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • رمضان المبارک میں عوام کو گھی مزید سستا ملے گا

    رمضان المبارک میں عوام کو گھی مزید سستا ملے گا

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں مزید 30 روپے کمی کر دی گئی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں مزید 30 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔ اب گھی فی کلو قیمت 365 روپے سے کم کر کے 335 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی استورز پر گھی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم رمضان المبارک (آج) سے ہی کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کے اس ہدایت نامے کے بعد گھی کی فی کلو قیمت پر سبسڈی 70 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہو گئی ہے۔

    رمضان المبارک سے قبل عوام کے لیے بڑی خوشخبری

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان بیکیج میں مزید 5 ارب روپے اضافے کی منظوری دی تھی اور رمضان پیکیج ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا تھا۔

  • آئی ایم ایف پاکستان سے کیا چاہتا ہے؟ ترجمان کا اہم بیان

    آئی ایم ایف پاکستان سے کیا چاہتا ہے؟ ترجمان کا اہم بیان

    اسلام آباد: پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا اہم مقصد پاکستان میں پالیسیز پر عمل درآمد کرانا ہے۔

    پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں پالیسیز پر عمل درآمد آئی ایم ایف کا اصل مقصد ہے، پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ قلیل مدتی قرض کا دوسرا جائزہ مکمل کرنے کیلئے کام کیلئے پر عزم ہیں۔

    ترجمان آئی ایم ایف نے کہا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف حکام مشاورت کرینگے، آئی ایم ایف پاکستان کیساتھ نیا میڈیم ٹرم پروگرام سائن کرنے پر رضا مند ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کے معاشی مسائل کا دیرینہ حل چاہتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی مسائل کا دیرینہ حل چاہتے ہیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ترقی کا ثمر ہر پاکستانی شہری تک پہنچے، پاکستان میں ٹیکس کے ذریعے آمدن بڑھائی جائے۔

    ترجمان نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا ہدف ہے کہ پاکستان میں سرکاری اداروں  کی کارکردگی بہتر ہو، آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات ہوں۔

    ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا کہ پاکستان میں غریب طبقات کو تحفظ ملے، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی اصلاحات ہوں، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے اور پاکستان میں روزگار بڑھے۔

    اس کے علاوہ پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے  28 فروری کو خط ملا، آئی ایم ایف معاشی معاملات میں محدود مداخلت کرتا ہے، آئی ایم ایف سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔

  • آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر بیان جاری کردیا

    آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر بیان جاری کردیا

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے خط پر بیان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے  28 فروری کو خط ملا، آئی ایم ایف معاشی معاملات میں محدود مداخلت کرتا ہے، آئی ایم ایف سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ آئی ایم ایف اندرونی سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا تاہم معاشی استحکام اور گروتھ کیلئے آئینی ماحول کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام انتخابی تنازعات پر امن اور شفاف انداز میں حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیاتھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے گڈ گورننس سے متعلق شرائط رکھے اور آئی ایم ایف پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے دیگر شرائط سامنے رکھے، آئی ایم ایف کی مالی امداد پاکستانی عوام پر بوجھ بڑھائے گی۔

  • پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے حوالے سے بری خبر

    پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے حوالے سے بری خبر

    اسلام آباد: انڈس ٹویوٹا موٹرز کمپنی 6 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    گزشتہ کچھ عرصے سے ملکی معیشت مشکل میں گرفتار ہے، ایسے میں ملک کے صنعتی شعبے کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ انڈس ٹویوٹا موٹرز 6 سے 11 مارچ تک بند رہے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس ٹویوٹا موٹرز کے پاس گاڑی بنانے کے پرزہ جات کی قلت ہو گئی ہے، کمپنی کو خام مال اور پرزہ جات کی درآمد میں تاخیر کا سامنا ہے۔

    ٹیکسٹائل برآمدات کے حوالے سے اچھی خبر

    ذرائع کے مطابق انڈس ٹویوٹا موٹرز کے پاس گاڑیوں کی بکنگ بھی گنجائش سے کم ہے، اور ڈیمانڈ اور سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کمپنی کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس عارضی بندش کے حوالے سے انڈس ٹویوٹا موٹرز نے اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

  • پنشن لینے والوں کے لیے اہم خبر

    پنشن لینے والوں کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کی اہم شرط پر یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم لانے کی تیاری کر لی گئی۔

    اب تمام نئی سرکاری بھرتیاں امکانی طور پر رضاکارانہ پنشن اسکیم کے تحت کی جائیں گی، جب کہ پرانے بھرتی سرکاری ملازمین کی پنشن بجٹ سے ہی دی جائے گی۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن کا بوجھ کم کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت نئے سرکاری ملازمین کے لیے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم تیار کی گئی ہے، یہ اسکیم سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے۔

    اسکیم کے تحت نئے سرکاری ملازمین کو حکومتی پنشن کی بجائے رضاکارانہ پنشن اسکیم دی جائے گی، وفاقی حکومت موجودہ سرکاری ملازمین کی رضامندی سے نئی اسکیم میں منتقلی کر سکتی ہے، ایس ای سی پی نے سرکاری، نجی شعبے میں نئی اسکیم کا اطلاق کرنے کی تجویز دی ہے۔

    نجی شعبہ اس وقت ملازمین کو پرووڈینٹ فنڈ یا گریجوٹی کی سہولت فراہم کر رہا ہے، ایس ای سی پی کی تجویز ہے کہ نجی شعبہ ملازمین کو صرف رضاکارانہ پنشن اسکیم دے، پروویڈنٹ فنڈ یا گریجوٹی سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر مستقل آمدن کی سہولت نہیں ملتی، جب کہ نئی اسکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی پر بھی ملازمین کی پنشن سہولت جاری رہے گی۔

    ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں 43 پنشن فنڈ کام کر رہے ہیں، ان فنڈز میں 61 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے، خیبر پختون خوا حکومت نے سب سے پہلے 2 سال قبل پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کی، کے پی حکومت کے ملازمین کے 21 پنشن فنڈز کام کر رہے ہیں، پنجاب حکومت بھی ملازمین کے لیے رضاکارانہ پنشن اسکیم شروع کرنے والی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے پنشن اخراجات محدود کرنے کے لیے رضاکارانہ پنشن اسکیم کا مطالبہ کیا ہے، رضاکارانہ پنشن اسکیم کی ضروری قانون سازی فنانس بل میں ہوگی۔