Author: شعیب نظامی

  • چینی بحران ختم کرنے کے اقدامات کو بڑا دھچکا

    چینی بحران ختم کرنے کے اقدامات کو بڑا دھچکا

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بحران کو ختم کرنے کے اقدامات کو بڑا دھچکا لگ گیا،  وزارت صنعت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو خریدی گئی چینی بیچنے سے روک دیا۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق  وزارت صنعت وپیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو خریدی گئی چینی بیچنے سے روک دیا جس سے غیر معینہ مدت تک چینی کی دستیابی کے امکانات ختم ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کی وزیر صنعت وپیداوار نے مہنگی چینی خریداری کا کہہ کر ہدایت دے کر چینی بیچنے سے روک دیا ہے دوسری جانب وزیراعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہری مسلسل سستی چینی خریدنے سے محروم ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ خریدی گئی چینی اٹھانے کا عمل شروع کردیا تھا، کارپوریشن نے حال ہی میں 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی جو کہ فی کلو چینی 130 روپے کے حساب سے خریدی گئی تھی۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا بتانا ہے کہ اخراجات ملاکر فی کلو چینی تقریباً 140 روپے میں پڑے گی، وفاقی حکومت نے وزیر اعظم پیکچ کے تحت چینی پر بھاری سبسڈی مختص کی ہے۔

  • جلتی پر تیل، بجلی کے بعد گیس کے نرخوں میں 45 فیصد اضافے کا امکان

    جلتی پر تیل، بجلی کے بعد گیس کے نرخوں میں 45 فیصد اضافے کا امکان

    اسلام آباد: گیس کے نرخوں میں 45 فیصد سے زائد اضافے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کو گیس کے ریٹ بڑھانے کا پلان دے دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بجلی کے بعد گیس کے نرخوں میں بھی 45 فیصد سے زائد اضافے کا امکان ہے، حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو گیس کے ریٹ بڑھانے کا پلان دے دیا گیا ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ گیس کے ریٹ بڑھانے میں تاخیر نہ کی جائے، آئی ایم ایف نے گردشی قرض کم کرنے کے سلسلے میں رواں مالی سال کے لیے نیا پلان مانگ لیا ہے۔

    آئی ایم چاہتی ہے کہ وفاقی کابینہ جولائی کے آخر تک گردشی قرض مینجمنٹ پلان 2024 منظور کرے، ذرائع کے مطابق گردشی قرض مینجمنٹ پلان 2023 کے ساتھ حکومتی اداروں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پلان میں گردشی قرض کے 392 ارب روپے ادا کرنے کے لیے اقدامات لیے جائیں گے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق بجلی کے گردشی قرض کے حجم کو 2374 ارب روپے پر روکا جائے، پاور ہولڈنگ کمپنی کےقرض کی ادائیگی کے لیے 10 سال کا منصوبہ بنایا جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہے کہ رواں مالی سال سے مقامی اور درآمدی گیس کے لیے اوسط قیمت والا ٹیرف اختیار کیا جائے جب کہ سوئی کمپنیوں کے گیس نقصانات کو روکنے کا طریقہ کار تیار کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

  • سالانہ بنیادوں پر 6 سے 8 ارب ڈالر ترسیلات حوالہ ہنڈی کے ذریعے آنے کا انکشاف

    سالانہ بنیادوں پر 6 سے 8 ارب ڈالر ترسیلات حوالہ ہنڈی کے ذریعے آنے کا انکشاف

    اسلام آباد : سالانہ بنیادوں پر 6سے 8 ارب ڈالر ترسیلات حوالہ ہنڈی کے ذریعے آنے کا انکشاف سامنے آیا ، جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی سےموصول ہونے والی ترسیلات کا ریکارڈ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر 6سے 8 ارب ڈالرترسیلات حوالہ ہنڈی کے ذریعے آنے کا انکشاف ہوا ، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مختلف رپورٹس کےمطابق سالانہ 8 ارب ڈالر تک حوالہ ہنڈی سے آرہےہیں۔

    جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی سےموصول ہونے والی ترسیلات زر کا ریکارڈ نہیں ہے تو سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ترسیلات کیلئے اقدامات سخت کرےگا تو حوالہ ہنڈی بڑھے گی۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال 27 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈ ہوئیں، کوشش کر رہےہیں تمام ترسیلات بینکنگ چینل سےموصول ہوں۔

    جمیل احمد نے بتایا کہ ترسیلات زر بڑھانے کے لیے بھرپور توجہ دے رہے ہیں، ترسیلات زر لانے کیلئےآسانیاں پیدا کرنے پر توجہ ہے، ترسیلات زر بھجوانے والوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کا میکنزم بنا رہےہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

    انھوںننے مزید کہا کہ ترسیلات زر کو گلف ممالک کےنظام سےمنسلک کرنے کا پلان ہے، عرب ممالک کراس بارڈرپےمنٹ سسٹم سےآپس میں لنک ہیں، پاکستان اس سسٹم کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح پست ترین رہی، رپورٹ

    پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح پست ترین رہی، رپورٹ

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مال سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح پست ترین رہی۔

     اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح بے قابو رہی، پاکستان میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کی گئی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں کہا کہ توقع ہے 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح بہتر ہوگی, رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط قائم کرنا ہوگا۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں شرح نمو 6.7 فیصد اور سری لنکا میں 1.3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ سال 2023-24 میں بنگلہ دیش 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔

  • آئی ایم ایف اجلاس، پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری کا امکان

    آئی ایم ایف اجلاس، پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد: آئی ایم ایف اجلاس میں آج پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں جرمنی اور پاکستان کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کلینڈر میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے، تاہم پاکستان کے لیے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں خصوصی جائزہ لیا جائے گا۔

    بورڈ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری دے سکتا ہے، بورڈ کی منظوری کے بعد 2 سے 3 دن میں 1.2 ارب ڈالر پاکستان کو منتقل ہو سکتے ہیں۔

  • ایک ماہ کی مہمان حکومت نے980  ارب روپے کے منصوبے منظور کرلیے

    ایک ماہ کی مہمان حکومت نے980 ارب روپے کے منصوبے منظور کرلیے

    اسلام آباد : صرف ایک ماہ کی مہمان حکومت نے980 ارب روپے کے منصوبے منظور کرلیے، ایکنک کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، جس میں صرف ایک ماہ کی مہمان حکومت نے 980 ارب روپے کے منصوبے منظور کرلیے گئے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے قومی پروگرام زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی منظوری دی ، ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے 377 ارب کا روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    سندھ سولر انرجی پراجیکٹ کا نظرثانی شدہ پروگرام ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے ، منصوبے سے ملک بھر کے ایک لاکھ ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے۔

    سندھ سولر انرجی منصوبے کیلئے 27 ارب 41 کروڑ سے زائد کے فنڈز منظور کئے گئے جبکہ خیبر پختونخوا میں دیہی سرمایہ کاری اینڈ انڈسٹریل سپورٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

    منصوبے پر 30 کروڑ ڈالر عالمی بینک فراہم کرے گا، منصوبے پر خیبر پختونخوا کی حکومت 29 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

    مہمند ڈیم کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کا 14 ارب 31 روپے سے زائد کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا ، مہمند ڈیم سے قومی گرڈ کو 800 میگا واٹ بجلی فراہم ہوسکے گی۔

    اجلاس میں لاہور، کالا شاہ کاکو بائی پاس کا 34 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد کا منصوبہ اور پولیو کے خاتمے کیلئے 1 ارب 78 کروڑ ڈالر سے زائد کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے۔

  • آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کا 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ پلان مان لیا

    آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کا 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ پلان مان لیا

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کا 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا پلان تسلیم کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے معاملے میں اب ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں رہا ہے، وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف میں ایکسٹرنل فنانسنگ ہدف طے ہو گیا۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا پلان مان لیا ہے، جس کے تحت آئی ایم ایف سمیت عالمی اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنڈنگ حاصل کی جائے گی، جب کہ دوست ممالک میں چین، سعودی عرب، یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

    وزارت خزانہ پلان کے مطابق رواں مالی سال چین سے 3.5 ارب ڈالر فنانسنگ کا انتظام کیا جائے گا، سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی جائے گی، اور یو اے ای سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

    پلان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ حاصل ہوگی، جب کہ عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا پلان ہے، اور آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت ملیں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے قبل ایکسٹرنل فنانسنگ کا پلان منظور ہونا لازمی تھا۔

  • بڑھتی مہنگائی میں عوام  کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

    بڑھتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : مہنگائی میں شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے 30 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسمان چھوتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کا ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے 30 ارب روپے کے بڑےریلیف پیکج کا اعلان کردیا گیا، وزیراعظم کا نیا ریلیف پیکج ایک سال کےلئے ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر5اشیاپر سبسڈی مزید ایک سال کےلئے ہوگی اور وزیر اعظم پیکج کے تحت چینی،گھی،آٹا،دالوں،چاول پر سبسڈی دی جائے گی۔

    اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکج 30جون کوختم ہوگیا تھا تاہم ذرائع نے بتایا کہ نیا ریلیف پیکیج مالی سال 2023-24 کے آخر تک نافذ رہے گا۔

    وزیراعظم کے 30 ارب روپے کے ریلیف پیکج کے مطابق پاکستان بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی، گھی، آٹا، دالیں اور چاول کی خریداری پر عوام کو سبسڈی دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایم ریلیف پیکیج کی میعاد 30 جون کو ختم ہوگئی تھی، کیونکہ مالی سال 2022-23 ختم ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ نیا ریلیف پیکیج مالی سال 2023-24 کے آخر تک نافذ رہے گا۔

  • پاکستان نے آئی ایم ایف کو 9 بڑی یقین دہانیاں کرا دیں

    پاکستان نے آئی ایم ایف کو 9 بڑی یقین دہانیاں کرا دیں

    اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو 9 بڑی یقین دہانیاں کرا دیں۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہوا ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو لیٹرآف انٹینٹ کی کاپی بھجوا دی جس پر وزیرخزانہ اور گورنراسٹیٹ بینک کے دستخط موجود ہیں۔
    پاکستان نے آئی ایم ایف کو 9 بڑی یقین دہانیاں کروائی ہیں جس کے مطابق پاکستان 9 ماہ کےدوران کوئی نئی

    • ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہیں دے گا۔
    • پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائی جائے گی۔
    • حکومت پاکستان مالی نظم و ضبط پر عمل درآمد کرے گی۔
    • توانائی کی اصلاحات پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔
    • ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائےگا۔
    • تجارت پرپابندیاں بھی ختم کی جائیں گی۔
    • پاکستان قرض دینے والے دوست ممالک اور اداروں کی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کروائےگا۔
    • پاکستان کی آئی ایم ایف کو اپنے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی یقین دہانی۔
    • پاکستان کی آئی ایم ایف کوسرکاری اداروں میں اصلاحات کی بھی یقین دہانی۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف 12 جولائی کو پاکستان کے لیٹر آف انٹینٹ قرض کی درخواست پر غور کرے گا۔ آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری کے3، 4 دن بعد پاکستان کوایک ارب ڈالرکی قسط مل جائے گی۔ پاکستان کودی جانے والی پہلی قسط کا حجم ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالرہو گا۔

  • پاکستان نے بجٹ میں آئی ایم ایف کے تحفظات بھی دور کرنے کا عندیہ دے دیا

    پاکستان نے بجٹ میں آئی ایم ایف کے تحفظات بھی دور کرنے کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے بجٹ میں آئی ایم ایف کے تحفظات بھی دور کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قرض پروگرام کی بحالی کے لیے پاکستان کی بھرپور کوششیں جاری ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مسلسل رابطے ہو رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے معاملے پر آئندہ 2 روز میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے بجٹ میں آئی ایم ایف کے تحفظات بھی دور کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، پاکستان نے 6 ارب ڈالر کی ایکسٹرنل فنانسنگ پر آئی ایم ایف کو ایک بار پھر ورکنگ فراہم کر دی، اور اس پر آئی ایم ایف سے نرمی برتنے کی درخواست کر دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں مزید 215 ارب روپے عوام سے وصول کرنے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا گیا، اخراجات میں 85 ارب روپے کی کٹوتیاں کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی۔

    وفاقی حکومت کا شوگر ڈرنکس، جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ

    آئی ایم ایف نے ٹیکسٹائل شعبے کے لیے سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سبسڈی کم کر کے بجلی ٹیرف بڑھایا جائے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر لانے کی اسکیم پر بھی آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تمام مطالبات پورے ہونے کے لیے وزارت خزانہ نے آئندہ 2 دنوں کا وقت مانگا ہے۔