Author: الفت مغل

  • وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں 27ویں ترمیم کیلیے اہم فیصلے

    وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں 27ویں ترمیم کیلیے اہم فیصلے

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج ہونے والی اہم ملاقات کا اندرونی احوال سامنے آگیا۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم کیلیے پارلیمنٹ کو متحرک کرنے اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو پہلے سے آن بورڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں آئینی ترمیم کیلیے دوبارہ دوتہائی اکثریت حاصل کرنے پر مشاورت کی گئی، دونوں جماعتوں کے آئینی و قانونی ماہرین 27ویں ترمیم کیلیے کل سے اسلام آباد میں بیٹھیں گے۔

    مزید بتایا گیا کہ بلاول بھٹو اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے بھی رابطہ کریں گے جو اس وقت لندن میں موجود ہیں، مختصر وقفے کے بعد کل سے دوبارہ اسلام آباد میں سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوگا۔

    ’27ویں آئینی ترمیم کب آئے گی یہ پتا نہیں لیکن آنی ضرور ہے‘

    قبل ازیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم اب کب آئے گی یہ پتا نہیں لیکن آنی ضرور ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماضی میں بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں، 19ویں آئینی ترمیم غلط ہوئی تھی ہم نے مانا ہے، پاکستان کے ہر شہری کو آئین نے تحفظ دیا ہے انصاف ملنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا نظام ٹھیک ہوگا تو ملک ٹھیک ہو جائے گا۔

  • موٹروے پر گاڑی سے 4 لاشیں ملنے کا واقعہ، بچ جانے والے شخص نے حقیقت بیان کردی

    موٹروے پر گاڑی سے 4 لاشیں ملنے کا واقعہ، بچ جانے والے شخص نے حقیقت بیان کردی

    لاہور: موٹروے ایم 2 بھیرہ کے قریب سے گاڑی سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم 2 بھیڑہ کے قریب لاہور کے ایک خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان بیہوش ہوگیا تھا۔

    بچ جانے والے نوجوان نے بتایا کہ زہریلا جوس یا پیٹس کھائے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ بیکری سے پیٹس اور جوس لے کر ہم نے کھائے تھے جس کے بعد سارے بیہوش ہوگئے تھے، گاڑی کس طرح حادثے کا شکار ہوئی کچھ پتا نہیں چل سکا۔

    مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس نے گاڑی کے شیشے توڑ کر سب لوگوں کو باہر نکالا تھا، پولیس حکام نے بتایا کہ جب مجھے باہر نکالا تو مجھے الٹی ہوئی، بھتیجے کی بھی سانسیں چل رہی تھیں، باقی والدہ، بہن اور بھابھی کی موت ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سالم کے قریب موٹروے پر کار سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ چاروں افراد زہر خورانی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں، 3 خواتین اور ایک بچے کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ کار ڈرائیور بیہوشی کی حالت میں پایا گیا ہے، جبکہ زہر خورانی کا شکار فیملی کا تعلق لاہور سے ہے۔

  • آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

    آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد اے پی سی بلانے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اے پی سی بلانے کا مقصد سیاسی قیادت کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لینا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن میں سرحدپار دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور دہشتگردوں پر حملہ قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشتگردی ایکسپورٹ ہو رہی ہے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا گیا اپوزیشن سے بات کریں گے اور اے پی سی بھی بلاسکتے ہیں۔

    وزیردفاع نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کوئی گراؤنڈ نہیں جس پر کالعدم ٹی ٹی پی سے بات کریں۔

    دوسری جانب قبائلی امن جرگے نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے ہوئے پارلیمان میں بحث اور قوم کوآگاہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر ہم کسی سے کوئی گلہ نہیں کررہے ہیں لیکن آپریشن ہماری لاشوں سے گزرکرہوگا کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارامطالبہ یہ آپریشن کےبارے میں واضح اعلان کیا جائے اور آپریشن کے معاملے کو پارلیمنٹ لایا جائے، ہم کسی بھی صورت میں آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔

  • مریم نواز پولیس کے بعد اب کس فورس کی وردی پہنیں گی؟

    مریم نواز پولیس کے بعد اب کس فورس کی وردی پہنیں گی؟

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے لیے ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی بھی سلوا لی ہے، وہ ایلیٹ یونیفارم رواں ہفتے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں پہنیں گی۔

    محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے لیے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں پنجاب پولیس کی وردی پہنی تھی۔

     ترجمان پنجاب پولیس نے لکھا تھا کہ پولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس وردی پہننے کی حقدار ہیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ سینٹرل پولیس آفس کو سیکڑوں پیغامات موصول ہوئے جس میں پولیس اہلکاروں نے اس اقدام کو سراہا۔

    ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ خواتین پولیس افسران تقریب کا جشن منارہی ہیں اور انہوں نے یونیفارم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے اور ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

  • لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کو وفاقی حکومت نہ لینے کا مشورہ دے دیا

    لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کو وفاقی حکومت نہ لینے کا مشورہ دے دیا

    لاہور: ن لیگی رہنماؤں نے قائد نواز شریف کو وفاقی حکومت نہ لینے کا مشورہ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لیگی قیادت کو پیپلزپارٹی سے ہونے والی دو ملاقاتوں پر بریفنگ دی جس کے بعد لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کو وفاقی حکومت نہ لینے کا مشورہ دیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ لیگی ارکان نے خدشات کا اظہار کیا کہ پیپلزپارٹی قدم قدم پر بلیک میل کرے گی۔

    ن لیگی ارکان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سامنے بھی نہیں آنا چاہتی اور فوائد بھی لینا چاہتی ہے اگر پیپلزپارٹی مکمل شامل ہو تو حکومت لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف خاموشی سے شرکا کے مشورے سنتے رہے جبکہ ن لیگ نے وفاقی حکومت لینے یا نہ لینے پر مشاورت وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مرکز میں ن لیگ، پی پی، ایم کیو ایم اور دیگر نے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 79، پیپلزپارٹی 54، متحدہ قومی موومنٹ 17، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی 2 اور بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک نشست حاصل کی ہے۔

    نواز شریف نے ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار کیلئے نامزد کیا ہے۔

  • شہباز شریف وزیراعظم، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے مضبوط امیدوار

    شہباز شریف وزیراعظم، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے مضبوط امیدوار

    وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلیے نواز شریف کی سربراہی میں اہم بیٹھک ہوئی ہے شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے مضبوط امیدوار ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطے اور اہم بیٹھکیں جاری ہیں۔ لاہور جاتی امرا میں نواز شریف کی سربراہی میں وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی پر غور کیا گیا ہے جس میں وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلے ابتدائی خدوخال تیار کر لیے گئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف وزیر اعظم اور مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کیلیے مضبوط امیدوار ہیں اور نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے شرکا نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے انہیں اس عہدے کے لیے نامزد کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے قائد ن لیگ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اب تک مضبوط امیدوار ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس مشاورتی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن اپنے ممکنہ اتحادیوں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی (ف) کے سامنے یہ نام رکھے گی اور متفقہ فیصلے کے لیے ان سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

  • مریم نواز اور تہمینہ دولتانہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ

    مریم نواز اور تہمینہ دولتانہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے درمیان پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں تلخ جملوں کو تبادلہ ہوا۔

    مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں خواتین کے مخصوص نشستوں پر انٹرویوز کیے گئے۔ اس موقع پر لاہور سے تعلق رکھنے والی (ن) لیگی ورکر مدیحہ نیازی نے اعلیٰ قیادت سے شکوہ کیا۔

    مدیحہ نیازی نے کہا کہ ہماری قربانیاں نظر انداز کی گئیں اور پوری بات نہیں سنی گئی، میاں صاحب (نواز شریف) ہم سفارشی اور رشتہ دار نہیں۔

    اس پر مریم نواز نے کہا کہ آپ کی بات سن لی اب بیٹھ جائیں۔ مدیحہ نیازی نے کہا کہ بیٹھنے نہیں قربانیاں گنوانے آئی ہوں بات پوری کروں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کئی خواتین ورکرز اپنی قربانیاں گنواتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ قیادت کی جانب سے حنا پرویز بٹ کی تعریف کیے جانے پر کئی ورکرز سیخ پا ہوگئیں۔

    اجلاس میں مریم نواز اور تہمینہ دولتانہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ میں نے اپنے علاقے میں بہت کام کیا۔ اس پر مریم نواز نے کہا کہ علاقے کی کہانی نہ سنائیں یہ بتائیں پارٹی کیلیے کیا کیا؟

    نواز شریف نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہماری طاقت ہیں پارٹی آپ کی وجہ سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

  • نواز شریف کل بلوچستان جائیں گے

    نواز شریف کل بلوچستان جائیں گے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل بلوچستان جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی پارٹی کے اتحاد کو مزید وسعت دینے کے لیے کل بلوچستان جائیں گے، کوئٹہ کے دورے کے دوران وہ 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنمان لیگ میں شامل ہوجائیں گے جبکہ ن لیگ اور بی اے پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدے کا بھی اعلان متوقع ہے۔

    پارٹی ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ بلوچستان جائیں گے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا بھی 16 سے 21 نومبر تک خیبرپختونخوا کا دورہ متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفود کی ملاقات ہوئی تھی۔

  • عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بعض شخصیات کیخلاف جارحانہ اندازا پنانے کا فیصلہ

    عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بعض شخصیات کیخلاف جارحانہ اندازا پنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں بعض شخصیات کیخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کرلیا ، مریم نوازانتخابی مہم میں بڑی اہم شخصیات کی خفیہ آڈیوز بھی عوام کے سامنے لائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی ، اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ، پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات میں ن لیگ نے بعض شخصیات کیخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی مہم میں انتقامی کارروائیوں کوڈاکومینٹری کی صورت میں سامنےلائیں گے اور انتخابی مہم میں اداروں کے بجائے چند اہم شخصیات کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتخابی مہم میں ثاقب نثارسمیت دیگرکےپس پردہ کردارکوموضوع گفتگوبنائیں گے اور مریم نواز انتخابی مہم میں بڑی اہم شخصیات کی خفیہ آڈیوز بھی عوام کے سامنے لائیں گی۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ معاشی وسیاسی ابتری کی ذمہ داری پانامہ جے آئی ٹی، قمر باجوہ ، فیض حمید اور جاوید اقبال پر عائد کی جائے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نوازشریف اور مریم نواز اپنےساتھ ہونیوالی سازش کےپس پردہ محرکات سامنےلائیں گے اور نواز شریف کی وطن واپسی سےقبل سوشل میڈیاوالیکٹرانک میڈیا پر بھرپورمہم چلائی جائے گی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ نواز شریف کریں گے۔

  • پاکستانی آموں کی دھوم چین تک پہنچ گئی، پاکستان مینگو فیسٹیول کا انعقاد

    پاکستانی آموں کی دھوم چین تک پہنچ گئی، پاکستان مینگو فیسٹیول کا انعقاد

    چین کے شہر ارمچی میں چائنا یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو میں پاکستان مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، پاکستانی کاشتکاروں نے سفید چونسہ کی ایک نئی قسم متعارف کرائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی آموں کی دھوم چین تک بھی پہنچ گئی ہے، قریبی دوست ملک کے شہر ارمچی میں چائنا یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو میں پاکستان مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    فیسٹیول کا افتتاح سنکیانگ کے گورنر اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے کیا گیا، فیسٹیول میں پاکستانی کاشتکاروں نے سفید چونسہ کی ایک نئی قسم متعارف کرائی ہے۔

    گورنرسنکیانگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مینگو ڈپلومیسی نے تعلقات کو فروغ دینے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، پاکستانی آموں کو کورونا کی وبا کے بعد چین میں متعارف کرایا گیا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے مینگو فیسٹیول کے افتتاح کے بعد گفتگو میں کہا کہ سی پیک پاکستان کی معیشت کو تبدیل کر دے گا۔