Author: الفت مغل

  • لاہور کے چڑیا گھر میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق

    لاہور کے چڑیا گھر میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق

    لاہور کے چڑیا گھر میں درخت اچانک خاتون پر آگرا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر سے لاہور گھومنے آئے اہلخانہ پر آفت ٹوٹ پڑی، چڑیا گھر میں خاتون درخت گرنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کا شوہر زخمی ہوگیا۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ثوبیہ کے نام سے ہوئی ہے، اہلخانہ کا تعلق آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر سے بتایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق خاتون اور ان کے اہلخانہ سیرو تفریح کے بعد تھک کر درخت کے نیچے آرام کرنے بیٹھے تھے کہ درخت کی شاخ ٹوٹ کر گر گئی۔

    حادثے کے وقت خاتون کی گود میں تین سالہ بچی موجود تھی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

    خاتون کے سسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کوئی تعاون نہیں کیا، گھومنے کے لیے آئے تھے اور میت ساتھ لے کر جارہے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کے شوہر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

  • ’نواز شریف نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی حمایت کردی‘

    ’نواز شریف نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی حمایت کردی‘

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی حمایت کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف سے رابطہ کیا جس میں نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی حمایت کی۔

    ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

    نواز شریف نے شہباز شریف کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔

    شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ

    دوسری جانب قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔

    شہباز شریف نے فضل الرحمان کو زرداری اور بلاول بھٹو سے بات چیت سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ بالمشافہ ملاقات میں بھی انہیں اعتماد میں لیں گے۔

    یہ پڑھیں: زرداری، شہباز، بلاول اور مریم کی ملاقات کی کہانی سامنے آگئی

    دونوں قائدین کی بات چیت کی روشنی میں پی ڈی ایم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لیے تاریخ کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا۔

  • سڑک کنارے فوڈ اسٹال لگانے والی باہمت حافظہ قرآن

    سڑک کنارے فوڈ اسٹال لگانے والی باہمت حافظہ قرآن

    زندگی بعض افراد کے لیے کانٹوں کی راہ گزر ثابت ہوتی ہے لیکن حوصلہ مند اور باہمت افراد اسے اپنی محنت سے پھولوں کی راہ گزر بنانا چاہتے ہیں، ایسی ہی خواہش آمنہ کی بھی ہے جو زندگی کے سخت ترین دور سے گزر رہی ہے۔

    لاہور کی حافظ قرآن آمنہ کے لیے زندگی یوں بھی گلزار نہ تھی لیکن والدین کے انتقال کے بعد اس کے ناتواں کاندھوں پر گھر کی بھاری ذمہ داری بھی آن پڑی۔

    3 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی آمنہ نے مجبوراً سڑک کنارے فوڈ اسٹال لگا لیا اور جیسے تیسے زندگی کی گاڑی چلانے لگی۔

    آمنہ کا کہنا ہے کہ اس اسٹال سے زندگی کی ضروریات تو پوری ہوجاتی ہیں، لیکن گھر کا کرایہ دینا بے حد مشکل ہے۔

    پڑھنے اور کھیلنے کی عمر میں کڑی مشقت کرتی آمنہ کی آنکھوں میں بے شمار خواب سجے ہیں، وہ حافظ قرآن ہے اور عالمہ بننا چاہتی ہے، علاوہ ازیں تیسری کلاس میں منقطع ہوجانے والا اپنا تعلیمی سلسلہ بھی دوبارہ جوڑنا چاہتی ہے۔

    آمنہ کا یقین ہے کہ اگر کسی شخص کو محنت کرنے کی عادت ہو تو زندگی کی مشکلات اس کی راہ کی رکاوٹ نہیں بن سکتیں، جلد اس کی محنت رنگ لائے گی اور اس کی زندگی کا سفر آسان ہوجائے گا۔

  • آزاد کشمیر الیکشن: مریم نواز کی تقریر کے لئے طلبہ کا پرچہ قبل از وقت ختم کرادیا گیا

    آزاد کشمیر الیکشن: مریم نواز کی تقریر کے لئے طلبہ کا پرچہ قبل از وقت ختم کرادیا گیا

    آزاد کشمیر: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز آزاد کشمیر الیکشن میں ایک طرف وزیراعظم پر لفظی گولہ باری جاری رکھے ہوئی ہیں تو دوسری جانب مریم نواز کے جلسوں کے لئے اسکولز بند کرائے جارہے ہیں۔

    پچیس جولائی کو آزاد کشمیر کے لوگ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں سے کسی ایک کو برسراقتدار لائیں گے۔

    تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور الیکشن مہم چلائی جارہی ہے، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اب تک کئی جلسوں سے خطاب کرچکی، ان کے جلسوں کا ہدف وزیراعظم عمران پر تنقید کرنا ہے۔

    آج بھی مریم نواز نے آزادکشمیر کے علاقے لیپہ میں گرلز ڈگری کالج کےگراؤنڈ میں جلسہ کیا، کالج میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری تھے ، جلسے کے باعث طلبا کو پیپر دینے میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب مقامی افراد نے پرنسپل کو فوری طور پر پیپر ختم کرانے کا کہا جس پر پرنسپل نے جلسہ رکوانے کے بجائے بچیوں کا پرچہ ہی قبل از وقت ختم کرادیا۔

     

  • مریم نواز کے جلسے میں نوٹوں کی بارش، کارکنان کرنسی روندتے رہے

    مریم نواز کے جلسے میں نوٹوں کی بارش، کارکنان کرنسی روندتے رہے

    مظفرآباد: آزاد کشمیر کے  ضلع ہٹیاں بالا میں منعقد مسلم لیگ ن کے جلسے میں نوٹوں کی بارش ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں جلسے کا انعقاد کیا، جس میں نائب صدر مریم نواز نے شرکت کی۔

    مریم نواز کی پنڈال آمد کے موقع پر قائدین نے 10، 10  اور 50 کے نوٹوں کی گڈیاں نچھاور کیں، جلسہ گاہ میں موجود دیگر کارکنان ان نوٹوں کو جمع کرنے میں مصروف رہے، جس کی وجہ سے دھکم پیل بھی ہوئی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان کی روایت ہے کہ وہ قائدین کی آمد پر نوٹ نچھاور کرتے ہیں، جن کی بے حرمتی بھی ہوتی ہے کیونکہ یہ کارکنان کے پیروں میں آتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: مظفرآباد: ن لیگ کا جلسہ مریم نواز کی وجہ سے بدمزدگی کا شکار

    مریم نواز پر بھی کچھ نوٹ آکر گرے مگر وہ اس سارے منظر سے محظوظ ہوتی رہیں اور کسی کو قائد اعظم کی تصویر اور نوٹ کی تضحیک سے نہیں روکا۔ علاوہ ازیں کچھ لوگوں نے مریم نواز کے ہاتھوں100 ، 100 کے نوٹ بھی تھمائے۔

    مریم نواز کے جلسے میں نوٹوں کی بارش

    ہٹیاں میں مریم نواز کے جلسے میں نوٹوں کی بارش ——- ن لیگی کارکن نے 10، 10 روپے کے نوٹ نچھاور کیے
    #ARYNews

    Posted by ARY News on Sunday, 11 July 2021

  • بجٹ سیشن میں ارکان کی غیر حاضری پر ن لیگ کا اہم فیصلہ

    بجٹ سیشن میں ارکان کی غیر حاضری پر ن لیگ کا اہم فیصلہ

    لاہور: پیپلز پارٹی کی شدید تنقید کے باعث مسلم لیگ (ن) نے وفاقی بجٹ پاس ہونے پر غیر حاضر اراکین کا نوٹس لے لیا ہے۔

    ذرائع نون لیگ کے مطابق بجٹ پاس ہونے کے دن ن لیگ کے بارہ اراکین غیر حاضر تھے، چھ اراکین نے پارٹی کو درخواست دی تھی کہ وہ اجلاس میں نہیں آسکتے جبکہ چھ ایم این ایز اسمبلی ہونے کے باوجود ایوان میں نہیں آئے۔

    نون لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان سے غیرحاضر ارکان میں چوہدری عابد رضا ، شیخ روحیل اصغر، نجیب الدین اویسی ،عالم داد لیکا سمیت دیگر دو ایم این ایز شامل تھے، مذکورہ ارکان نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ذرائع نون لیگ کا کہنا ہے کہ ان چھ ایم این ایز سے پارٹی پوچھ گچھ کرے گی، پارٹی کو بتائےبغیر نہ آنیوالے مطمئن نہ کر سکے تو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: اپوزیشن میں مزید دراڑ، پی پی پی کا اہم اعلان

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت متعدد لیگی ارکان غائب تھے، جس کا اظہار گذشتہ روز بلاول بھٹو نے قوی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران بھی کیا تھا، بلاول کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کے کچھ ارکان اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانبداری کے باعث بجٹ پاس ہوا۔

    سیاسی حلقوں میں بھی یہ چہہ مگوئیاں کی جارہی تھی کہ کن وجوہات کی بنا پر لیگی ارکان قومی اسمبلی کے اہم ترین سیشن کے دوران غیر حاضر رہے جس کے باعث حکومت با آسانی بجٹ منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

  • کرونا کی تشویشناک صورت حال، مریم نواز کا دورہ کراچی سے متعلق اہم فیصلہ

    کرونا کی تشویشناک صورت حال، مریم نواز کا دورہ کراچی سے متعلق اہم فیصلہ

    لاہور: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے اپنا دورہ کراچی منسوخ کردیا ہے، کراچی کے دورے میں مریم نواز نے این اے 249 میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنا تھا۔

    ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مریم نواز نے دورہ کراچی منسوخ کردیا ہے، مریم نواز نے کرونا سے عوام کی زندگی کو لاحق خطرات کے باعث اپنا دورہ کراچی منسوخ کیا۔

    ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام،کارکنان کی زندگیوں کےت حفظ،وبا سےبچاؤ کی خاطر یہ فیصلہ کیاگیا ہے، نائب صدر مسلم لیگ (ن) کچھ دیر بعد ایک پریس کانفرنس کرینگی، جس میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگی۔

    واضح رہے کہ مریم نواز کو شیڈول کے مطابق آج کراچی پہنچنا تھا، پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی پارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقات طے تھی، کراچی پہنچنے پر مریم نواز کو حلقہ این اے 249 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے گھر سے ریلی کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن جانا تھا، جہاں انہیں چاندنی چوک میں جلسے سے خطاب کرنا تھا۔

    ترجمان مریم نواز و نواز شریف محمد زبیر نے مریم نواز کے دورہ کراچی کے منسوخ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز نےکراچی میں ایک بڑے جلسےسےخطاب کرناتھا، کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ان کا دورہ کراچی منسوخ ہوا ہے،کیونکہ ایسی صورت حال میں جلسہ کرنا مناسب نہیں ہے۔

    سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ این اے 249 پر مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم بلا تعطل جاری رہے گی۔

  • مریم نواز کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں منسوخ

    مریم نواز کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں منسوخ

    لاہور: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، اور انہوں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

    ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے، انہیں تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے، مریم نواز نے اپنا کرونا ٹیسٹ بھی کرایا ہے، جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

    مریم اورنگزیب کے مطابق ڈاکٹرز نے نائب صدر مسلم لیگ (ن) کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اسی بنا پر انہوں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ بھی گئیں، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک طرف لوگ آئین و قانون کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں، دوسری طرف لوگ چھوٹے سے فائدے کیلئے بیانیے کو روند رہے ہیں، چھوٹے سے عہدے کیلئے جمہوری جدوجہد کو بڑا نقصان پہنچایا گیا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا چھوٹا سا عہدہ ہے، اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا عہدہ مل جاتا تو ہم نے کونسی حکومت بنا لینی تھی، آپ کو چھوٹا سا عہدہ چاہیئے تھا تو نواز شریف سے مانگ لیتے۔

    مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز

    واضح رہے کہ گذشتہ شب سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی بھی طبیعت ناساز ہوئی تھی، ترجمان جےیو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان دو دن سے بخار میں مبتلا ہیں، انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا ہے، جو کہ منفی آیا ہے۔

    ترجمان جے یو آئی کے مطابق ڈاکٹرز نےمولانا کو سیاسی سرگرمیاں ختم کرکے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پرموجود ہیں۔

    ترجمان جے یو آئی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فضل الرحمان طویل جدوجہد کےبعد تھک گئےہیں اور آرام کررہے ہیں۔

  • ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے متعلق اہم حکمت عملی بنا لی

    ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے متعلق اہم حکمت عملی بنا لی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے نکالنے کی حکمت عملی بنا لی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ مزید چلنے کے لیے تیار نہیں، اس لیے اس نے پی پی کو اپوزیشن اتحاد سے نکال باہر کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

    ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پی پی کے ساتھ مزید نہیں چلنا چاہتے، اس سلسلے میں ن لیگ نے فضل الرحمان کو بھی آگاہ کر دیا ہے، ن لیگی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا، اور تحریک صفر پر آ گئی ہے۔

    ن لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے مؤقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے، اب پی پی کے بغیر ہی تحریک چلانی ہوگی، اس لیے پی ڈی ایم کی از سرنو تشکیل کی جائے۔

    بھاری ہونا سب کو آتا ہے،اصل بات اصول پر چلنے کی ہے، مریم نواز

    ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کو آئندہ اجلاس تک انتظار کا مشورہ دے دیا ہے، اور کہا ہے کہ بیان بازی دوریاں بڑھا رہی ہے، اس لیے احتیاط کی جائے۔

    خیال رہے کہ آج مریم نواز نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ زرداری سلیکٹرز سے مل کر پنجاب میں تبدیلی لانا چاہتے تھے، زرداری نے پیش کش کی کہ سلیکٹرز پنجاب میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، ن لیگ چاہے تو بزدار کو ہٹا کر پرویز الہٰی لا سکتے ہیں، لیکن نواز شریف نے صاف انکار کر دیا کہ سلیکٹرز کے ساتھ مل کر ایسا نہیں کریں گے۔

    ن لیگ والے ٹھنڈا پانی پیئں اور لمبے لمبے سانس لیں، بلاول بھٹو

    دوسری طرف بلاول نے ن لیگی رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹھنڈا پانی پئیں اور لمبی لمبی سانس لیں، پی ڈی ایم کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، نہ کسی کے ڈکٹیشن پر اتحاد چل سکتا ہے، نہ جانے کون مسلم لیگ کو پیپلز پارٹی سے جھگڑے کے غلط مشورے دے رہا ہے۔

  • ’’ووٹ دیں گے یا نہیں‘‘ چوہدری برادران نے بلاول کو بتادیا

    ’’ووٹ دیں گے یا نہیں‘‘ چوہدری برادران نے بلاول کو بتادیا

    لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زراری اور چوہدری برادران کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری برادران سے چیئرمین سینیٹ انتخاب میں حمایت مانگی لیکن انہیں چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے ق لیگ کا تعاون نہ مل سکا۔

    چوہدری برادران نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور ساتھ کھڑے ہیں، حکومت سے وعدہ کرچکے کہ انہیں ووٹ دیں گے، ہمارا شیوہ نہیں کہ ہر ملنے والے سے وعدہ کرلیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کا سینیٹر چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹنگ میں حکومتی امیدوار کو ہی سپورٹ کرے گا۔

    اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری، چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچے تھے، بلاول بھٹو کی چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی موجود تھے، قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    بلاول بھٹو نے چوہدری شجاعت حسین سے خیریت دریافت کی تھی، بلاول اور چوہدری برادران کے درمیان سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی، بلاول نے چوہدری برادران سے چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹ مانگا تھا۔