Author: وقاص صفدر

  • اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں تیز بارش کا الرٹ جاری

    اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں تیز بارش کا الرٹ جاری

    این ای او سی نے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں اسلام آباد اور پنجاب میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔

    جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

    اسی طرح ملتان، خانیوال، بہاولنگر، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گجرات میں تیزبارش ہو سکتی ہے جب کہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی تیز بارش متوقع ہے۔

    ادھرمحکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں رواں ہفتے تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، شہر کا موسم مرطوب، مطلع ابر آلود ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 78 فیصد ہے۔

    دن کے اوقات میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک جا سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی محسوس کی جائے گی، جبکہ کراچی میں رواں ہفتے تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 3 ستمبر ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

    این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق مشرقی دریاؤں کے بہاؤ میں شدید اضافے کا خدشہ ہے۔

    دریائے ستلج میں اس وقت 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک کا غیر معمولی بہاؤ ہے، مزید 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ دریائے ستلج میں متوقع ہے۔

    دریائے راوی جسر کے مقام پر بہاؤ60ہزار کیوسک ہے جو 1.5 لاکھ تک جاسکتا ہے جبکہ نالہ بین، ڈیک اور بسنتَر میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب مرالہ پر بہاؤ 94 ہزار کیوسک ہے جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

  • جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا نے فلسطینیوں کے ویزے منسوخ کر دیے

    جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا نے فلسطینیوں کے ویزے منسوخ کر دیے

    امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ویزے منسوخ کر دیے جب کہ عالمی عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے باوجود نیتن یاہو نیویارک میں ہوں گے۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے آئندہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس سے قبل فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے عہدیداروں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔

    اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے PA پر تنقید کی کہ اس نے "قانون سازی کی مہم” کا نام دیا، بشمول بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) میں اپیلیں، اور ممالک سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    محکمے نے ایک بیان میں کہا کہ ان اقدامات نے "مادی طور پر حماس کے اپنے یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کرنے اور غزہ کی جنگ بندی مذاکرات کے ٹوٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کن اہلکاروں کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔

    واشنگٹن نے اسرائیل سے متعلق عدالتوں کے حالیہ فیصلوں پر بار بار آئی سی جے اور آئی سی سی پر تنقید کی ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ مہینوں میں آئی سی سی کے ججوں اور پراسیکیوٹرز کے خلاف پابندیوں کا ایک سلسلہ عائد کیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-vance-says-us-no-plans-recognise-palestinian-state-8-august-2025/

    آئی سی جے نے گزشتہ سال فیصلہ دیا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی موجودگی غیر قانونی ہے اور اسے جلد از جلد ختم ہونا چاہیے۔

    آئی سی سی نے گذشتہ سال نومبر میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے غزہ کی پٹی میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے تھے۔

    الجزیرہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو بین الاقوامی فوجداری عدالت کو بھی مطلوب ہیں لیکن وہ اگلے ماہ نیویارک میں ہوں گے۔

    جو لوگ اقوام متحدہ کے مستقل PA مشن میں شامل ہیں انہیں ویزہ چھوٹ مل جائے گی لیکن صدر محمود عباس اگلے ماہ نیویارک میں ہونے والی جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

    امریکا پہلے بھی ویزے مسترد کر چکا ہے۔ 1988 میں پی ایل او کے اس وقت کے سربراہ یاسر عرفات کو اقوام متحدہ کے سرکاری عوامل پر نیویارک آنے کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے 2013 میں [سوڈان کے صدر] عمر البشیر کے لیے ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ وجہ یہ تھی کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب تھے۔

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے بعد آسٹریلیا نے بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

    یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کا ملک اس صورت میں اگلے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا اگر اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں خوفناک صورتحال کو ختم کرنے کے لیے بنیادی اقدامات نہیں کیے۔

    فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے 24 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک آئندہ ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔

    28 مئی 2024 کو سپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد اسی سال 5 جون کو سلووینیا نے ایسا ہی اعلان کردیا۔ یاد رہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 193 میں سے 149 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کر لیا ہے۔

  • جنگ بندی کے بعد غزہ کا انتظام کون چلائے گا؟ اہم اعلان

    جنگ بندی کے بعد غزہ کا انتظام کون چلائے گا؟ اہم اعلان

    مصر نے اعلان کیا ہے کہ اگر جنگ بندی ہوتی ہے تو غزہ کا نظام عارضی طور پر 15 فلسطینی ٹیکنوکریٹس چلائیں گے۔

    مصری وزیرخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی انتظامیہ فلسطینی اتھارٹی کی نگرانی میں کام کرے گی۔

    انتظامیہ کی مدت 6 ماہ مقرر ہو گی جس میں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے انتظامی اتحاد پر زور دیا جائے گا۔

    قاہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ اصل تجویز پر واپس جانا ہے جس میں 60 دن کی جنگ بندی، کچھ اسیران اور کچھ فلسطینی قیدیوں کی رہائی، اور غزہ میں انسانی اور طبی امداد کی بغیر کسی رکاوٹ یا شرائط کے داخلے شامل ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/hamas-governing-control-gaza-update/

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کا ایک وفد اسرائیل کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچ گیا ہے، مصری حکام کا کہنا ہےدورے کا مقصد دوبارہ مذاکرات شروع کرکے جنگ بندی معاہدے تک پہنچنا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل کی سرکاری نشریاتی کارپوریشن نے بتایا کہ حماس کا ایک وفد قاہرہ پہنچا ہے تاکہ ایک نئے اقدام پر بات کی جا سکے جس میں ایک جامع معاہدہ شامل ہے جس کے تحت 50 اسرائیلی (زندہ اور مردہ) قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں حماس کے ہتھیار ڈالنے کی شرط ہے۔

    حماس کی طرف سے اپنے وفد کے قاہرہ کے دورے یا غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی مصری تجویز کے بارے میں کوئی فوری تبصرہ سامنے نہیں آیا جبکہ حماس نے ایک سے زیادہ مرتبہ اپنے ہتھیار ڈالنے یا غزہ پٹی سے انخلا کی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

  • اسرائیلی وزیر کا یہودیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا، غزہ پر قبضے کا مطالبہ

    اسرائیلی وزیر کا یہودیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا، غزہ پر قبضے کا مطالبہ

    اسرائیلی انتہاپسند وزیر بن گویئر نے سیکڑوں یہودیوں کے ہمراہ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامالا کیا۔

    بن گویئر نے پولیس کے تحفظ میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور غیرقانونی طور پر مسجد کے صحن اور احاطے میں یہودیوں کو داخل کروایا۔

    حالانہ کہ دہائیوں سے مسجد کا کنٹرول مسلمانوں کے پاس ہے جہاں یہودیوں کو داخلے کی اجازت نہیں تاہم غیر مسلموں کو کمپاؤنڈ تک جانے دیا جاتا ہے

    وقف کے مطابق ، فاؤنڈیشن جو اس کمپلیکس کا انتظام سنبھالتی ہے نے کہا کہ بن گوئیر نے 1250 ساتھیوں کے ساتھ مسجد کا تقدس پامالا کرتے ہوئے غل گپاڑہ کیا۔

    فلسطینیوں کو خوف ہے کہ کمپاؤنڈ پر ان کی خودمختاری کو ختم کیا جارہا ہے کیونکہ بن گویئر جیسے طاقتور وزراء نے مقدس مقام پر یہودیوں کی دعاؤں کی حمایت کی ہے۔

    دریں اثنا ، وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی کمپاؤنڈ میں جمود کو برقرار رکھنے کی پالیسی "تبدیل نہیں ہوئی ہے اور تبدیل نہیں ہوگی”۔

    بن گویئر نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ایک "پیغام بھیجا جانا چاہئے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہم غزہ کی تمام پٹی کو فتح کریں ، پوری غزہ کی پٹی پر خودمختاری کا اعلان کریں، حماس کے ہر ممبر کو زیر کریں اور رضاکارانہ نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کریں”۔

    انہوں نے مزید کہا ، "صرف اس طرح سے ہم یرغمالیوں کو واپس لائیں گے اور جنگ جیتیں گے۔”

  • کراچی کےلیے وفاق سے چالیس ارب روپے حاصل کر لیے، گورنر سندھ کا دعویٰ

    کراچی کےلیے وفاق سے چالیس ارب روپے حاصل کر لیے، گورنر سندھ کا دعویٰ

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کےلیے وفاق سے چالیس ارب روپے حاصل کر لیے جس میں سے بیس ارب ٹرانسفر بھی ہو چکے ہیں۔

    کراچی ایکسپو سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کراچی میں صنعت کار بجلی مانگ رہا تو اس میں غلط کیا ہے ہر شخص اس شہر میں صرف لفافہ ہی مانگ رہا ہے اس شہر کو دارالفافہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ویسے کہتے ہیں مائی کراچی جب پیسہ خرچ کرنے کی بات ہوتو کہتے ہیں وائےکراچی؟

    گورنر نے کہا کہ ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں کےالیکٹرک کیخلاف قرارداد پیش کی اب ہمیں کراچی کا مقدمہ لڑنے کی نہیں بلکہ فیصلے کی ضرورت ہے کراچی کیلئے وفاق سے 40 ارب حاصل کر لئے ہیں جس میں سے 20 ارب ٹرانسفر بھی ہو چکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کےفور منصوبہ مکمل کرناہے تو اگلا میئرکراچی ایم کیوایم کا لانا ہوگا۔

  • ویڈیو: آسکر ایوراڈ یافتہ فلم میں کام کرنے والے فلسطینی کو یہودی آباد کار نے شہید کر دیا

    ویڈیو: آسکر ایوراڈ یافتہ فلم میں کام کرنے والے فلسطینی کو یہودی آباد کار نے شہید کر دیا

    شدت پسند یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینی سماجی کارکن کے قتل کے بعد مقبوضہ مغربی کنارےمیں کشیدگی بڑھ گئی۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ فلم نوآدرلینڈ کیلئے کام کرنے والے فلسطینی سماجی کارکن کو یہودی آبادکاروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

    الجزیرہ کے مطابق عودہ ہثلین کو جنوبی الخلیل کے گاؤں اُم الخیر میں یہودی آبادکار نے گولی مار کر شہید کیا۔ فلم کے فلسطینی شریک ہدایتکار کے مطابق عودہ کو آج بےدردی سے قتل کیا گیا۔

    اسرائیلی شریک ہدایتکار کے مطابق عودہ کے قاتل کا نام ینون لیوی ہے جب کہ اس نے واقعےکی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

    اسرائیلی پولیس نے فلسطینی سماجی کارکن کے قاتل کے بجائے 4 فلسطینیوں کو حراست میں لےلیا۔

    https://urdu.arynews.tv/javier-bardem-calls-out-israel-for-crimes-against-humanity/

    اسرائیلی انسانی حقوق تنظیم کےمطابق اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف نسل کشی مہم چلا رہا ہے۔ اسرائیل کی نسل کشی مہم میں یہودی آبادکار بھی شریک ہیں۔

    یہودی آبادکار گھروں پر قبضے، چوری، تشدد میں ملوث ہیں اور نیتن یاہو حکومت کی پشت پناہی ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں 30لاکھ فلسطینی اور تقریباً 5 لاکھ یہودی آبادکار ہیں۔

    یہودی آبادکاروں نے ایک اور فلسطینی نوجوان محمد سامر سلیمان الجمل کو بھی شہید کر دیا۔ الجمل کو ہیبرون کے داخلی ناکے پر گولی مار کر زخمی کیا گیا امدادی ٹیموں کو رسائی سے روکا گیا۔ اسرائیلی فورسز نے الجمل کو خون میں لت پت چھوڑ کر شہید ہونے دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/angelina-jolie-shares-a-post-gaza-genocide/

    فرانس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی سماجی کارکن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے دہشت گردی ہیں۔

    فرانس نے عودہ ہثلین کےقتل کو قتل عمد قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے یہودی آبادکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ہیپاٹائٹس قابلِ علاج، مگر پاکستان میں اس مرض سے اموات میں اضافہ کیوں؟

    ہیپاٹائٹس قابلِ علاج، مگر پاکستان میں اس مرض سے اموات میں اضافہ کیوں؟

    پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کراچی کے زیر اہتمام پیما ہاؤس میں عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کی مناسبت سے ایک عوامی آگاہی سیمینار اور ہیپاٹائٹس اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

    اس سیمینار کی میزبانی کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر منیر صادق نے کی جبکہ معروف ماہر امراض معدہ جگر و آنت، ڈاکٹر شاہد ماجد نے عوامی آگاہی دی۔ انہوں نے ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام، اس کے خطرات، وجوہات اور بروقت تشخیص و علاج کی اہمیت سے  شرکاء کو آگاہ کیا۔

    ڈاکٹر شاہد ماجد نے بتایا کہ دنیا بھر میں وائرل ہیپاٹائٹس کے باعث سالانہ دس لاکھ سے ذیادہ افراد جاں بحق ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز تقریباً تین ہزار افراد اس قابل علاج بیماری کے سبب زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، جبکہ روزانہ 8000 نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس کی بروقت تشخیص اور ویکسینیشن سے بچاؤ ممکن ہے، مگر آگاہی اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ علاج نہیں کروا پاتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ عالمی رپورٹ کے مطابق اگر یہی صورتحال رہی تو سال 2040 تک ہیپاٹائٹس کی شرح اموات ملیریا اور ایچ آئی وی کی مشترکہ شرح اموات سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ احتیاط، ویکسینیشن، اور بروقت علاج ہی اس مہلک مرض سے نجات کا واحد راستہ ہے۔

    ڈاکٹر شاہد نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس ‘B’ اور ‘C’ خون سے پھیلنے والی بیماریاں ہیں جس میں آلودہ انتقالِ خون، استعمال شدہ بلیڈ، سرجیکل آلات، سرنجز کا استمال شامل ہے۔ جبکہ ہیپاٹائٹس ‘A’ اور ‘E’ آلودہ کھانا اور پانی پینے سے منتقل ہوتا ہے۔

    سیمینار میں پیما سندھ کے صدر پروفیسر عبداللہ متقی، پیما کراچی کے صدر ڈاکٹر احمر حامد، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ذیشان حسین انصاری نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر الخدمت ڈائیگنوسٹک کی جانب سے مفت ہیپاٹائٹس اسکریننگ کا انتظام بھی کیا گیا، جس میں 33 افراد نے اپنے ٹیسٹ کروائے۔

    https://urdu.arynews.tv/non-communicable-diseases-ncds-pakistan/

    پاکستان میں 2040 تک غیر متعدی امراض (نان کمیونیکیبل ڈیزیز) اموات کا ایک بڑا سبب ہوں گی، اس بات کا انکشاف برطانوی طبی جریدے لینسٹ گلوبل ہیلتھ میں شائع ہونے والے ایک جائزے میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہمارے ملک میں 60 فی صد اموات غیر متعدی بیماریوں کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

  • غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے، نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی

    غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے، نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی

    نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ کو آگے بڑھانے اور غزہ پر مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کی اجازت دینے کے لیے جاری "ٹیکٹیکل توقف” کے دوران اسرائیلی افواج غزہ میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    نیتن یاہو نے کہا کہ یہ واضح رہے کہ ہم اپنا مقصد حاصل کر لیں گے اور حماس کو تباہ کر دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ "حماس کو شکست دینے اور اپنے مغوی فوجیوں کی واپسی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے لڑائی اور مذاکرات کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہم جو بھی راستہ اختیار کریں گے، ہمیں ضروری انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے پر مجبور کیا جائے گا”۔

    نیتن یاہو کے تبصرے دوحہ سے اپنی مذاکراتی ٹیم کو واپس لینے کے چند دن بعد آئے ہیں جہاں جنگ بندی کے مذاکرات ہو رہے تھے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حکومت حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کیلیے متبادل آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

    نتین یاہو کے بیان سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے، اسرائیلی اور امریکی وفود کی واپسی کو دباؤ کے حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کیلیے امریکا کے ساتھ مصر اور قطر ثالثی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقفہ صرف عارضی ہے اور بات چیت دوبارہ شروع ہوگی۔

     

  • ماہِ صفر کا چاند کل نظر آئے گا؟ پیشگوئی سامنے آگئی

    ماہِ صفر کا چاند کل نظر آئے گا؟ پیشگوئی سامنے آگئی

    اسلام آباد: صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس کل ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ صفر کا چاند کل شام نظر نہ آنے کا امکان ہے 25 جولائی کو چاند کی عمر صرف 19 گھنٹے ہو گی۔

    ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ مون سون کے باعث چاند کی رویت مزید مشکل ہو گی، ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب و ماہ کا فرق 43 منٹ ہو گا۔

    ماہ صفر 27 جولائی 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

  • ایران کا افغان مہاجرین کو بڑا حکم

    ایران کا افغان مہاجرین کو بڑا حکم

    ایران نے لاکھوں افغان مہاجرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ڈیڈ لائن کے دن تک نکل جائیں یا گرفتاری کا سامنا کریں۔

    ایران میں لاکھوں افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں یا گرفتاری کا سامنا کریں کیونکہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن ختم ہو رہی ہے۔

    اتوار کی ہدف کی تاریخ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ تنازعے کے بعد سیکورٹی پر عوامی خدشات کے درمیان قریب آ گئی لیکن انسانی ہمدردی کی تنظیموں نے خبردار کیا کہ بڑے پیمانے پر ملک بدری افغانستان کو مزید غیر مستحکم کر سکتی ہے جو کہ دنیا کی سب سے غریب قوموں میں سے ایک ہے۔

    ایران ایک اندازے کے مطابق 40 لاکھ افغان مہاجرین اور مہاجرین کا گھر ہے اور بہت سے لوگ وہاں کئی دہائیوں سے مقیم ہیں۔

    2023 میں، تہران نے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا جس کے مطابق وہ ملک میں "غیر قانونی طور پر” رہ رہے تھے۔

    مارچ میں، ایرانی حکومت نے حکم دیا کہ بغیر رہنے کے حق والے افغان اتوار تک رضاکارانہ طور پر نکل جائیں ورنہ ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اس کے بعد سے، 700,000 سے زیادہ افغان چھوڑ چکے ہیں اور لاکھوں دیگر کو بے دخلی کا سامنا ہے۔

    اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مائیگریشن نے کہا کہ صرف جون میں 230,000 سے زیادہ لوگ روانہ ہوئے۔