Author: وقاص صفدر

  • حبیب یونیورسٹی کے زیراہتمام پوسٹ کالونیل ہائر ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد

    حبیب یونیورسٹی کے زیراہتمام پوسٹ کالونیل ہائر ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد

    کراچی: حبیب یونیورسٹی کے زیراہتمام چھٹے سالانہ پوسٹ کالونیل ہائر ایجوکیشن کانفرنس پی ایچ ای سی کا انعقاد کیا گیا۔

    ”اسلام میں اخلاق اور روحانیت: ماضی، حال، مستقبل“کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کا محور علمی گفتگو تھی۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوآبادیاتی دور کے بعد کے تناظر میں علمی گفتگو اور عالمی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے سیرحاصل بحث ہوتی ہے۔

    بصیرت انگیز گفتگو کو فروغ دینے کی حبیب یونیورسٹی کی روایت کے مطابق رواں سال کے پی ایچ ای سی کا مقصد اسلامی روایات میں اخلاقی اور روحانی جہتوں کے درمیان ضروری تصوراتی اور عملی روابط کو تلاش کرنا تھا۔موجودہ دور کی تیزی رفتاری کے باعث زندگی کے مربوط جہتوں میں بگاڑ اور خرابی پیدا ہورہی ہے۔

    کانفرنس میں مذہب، اخلاقیات اور روحانیت کے درمیان روابط کے بڑھتے ہوئے خطرناک انحطاط اور بگاڑ پر توجہ دلائی گئی۔

    حبیب یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ کانفرنس میں دنیا بھر کے ممتاز اسکالرز، مفکرین، سرگرم کارکنان اور ادیبوں نے اپنے کام کا اشتراک کرنے کے ساتھ موجودہ تناظر میں اعلیٰ تعلیم وثقافت کے بحران، سمت اور اہداف پر غور کیا۔

    تعارفی خطاب میں کانفرنس کے چیئر حبیب یونیورسٹی میں ہیومینٹیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نعمان نقوی نے کہا کہ پی ایچ ای سی کا اہم ترین مقصد تعلیمی نقصان کی تلافی کرنا ہے۔ معاشرے کے اندر نوآبادیاتی دور کے بعد کے تعلیم کا نفاذ ناگزیر ہے تاکہ ہم نوآبادیاتی ذہنیت کے ذریعے پیدا ہونے والے ٹوٹ پھوٹ سے نکل سکیں۔

    اپنے کلیدی خطاب میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں مسلم سوسائٹیز کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شہنیلا کھوجا مولجی نے کہا کہ جنوبی ایشیائی فرقہ وارانہ علم بشمول مذہب کو نوآبادیاتی دور کے باعث نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے اسلام کی خصوصیات نیکی، جذبہ اور احترام پر سمجھوتہ کیا گیا۔

    ان مشکلات کے باوجود ہمارے مذہب میں خوبصورتی کے عناصر اور جنوبی ایشیائی کمیونیٹیز کی عام اخلاقیات برقرار رہیں اور روزمرہ کے طریقوں جیسے کہ ‘خدمت’ کا تصورجس میں اچھے اعمال پر زور دیا گیا ہے اور ‘مہمان نوازی’ میزبانوں کی جانب سے مہمانوں کو دی گئی عزت پر آج بھی عمل کیا جاتا ہے۔

  • حماس کے خصوصی آپریشنز، اسرائیل کی 335 گاڑیاں تباہ

    حماس کے خصوصی آپریشنز، اسرائیل کی 335 گاڑیاں تباہ

    قسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ جنگجو جب تک ضرورت ہو ’دشمن‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ گروپ کے جنگجوؤں نے غزہ میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کی 335 گاڑیوں کو تباہ کیا ہے۔

    ابو عبیدہ نے پہلے سے ریکارڈ شدہ بیان میں کہا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں مزید 33 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں تباہ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ گروپ کے جنگجوؤں نے بیت حنون میں پیدل اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے "درجنوں کارروائیاں” کی ہیں۔

    ابو عبیدہ نے کہا کہ پچھلے تین دنوں کے دوران، فلسطینی جنگجوؤں نے "خصوصی آپریشنز” بھی کیے ہیں جن کے نتیجے میں "دشمن کی فوجیں” ماری گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک غزہ پر حملہ جاری ہے جنگجو "دشمن” کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اور انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے اور تمام "مزاحمتی” محاذوں پر اسرائیلی افواج کے ساتھ محاذ آرائی کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ عارضی جنگ بندی کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں ہے بلکہ یہ جنگ طویل ہو گی۔

  • حارث رؤف دورہِ آسٹریلیا سے باہر کیوں ہوئے؟

    حارث رؤف دورہِ آسٹریلیا سے باہر کیوں ہوئے؟

    پاکستان کے اہم فاسٹ بولر حارث رؤف کے دورہ آسٹریلیا سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

    شان مسعود کی قیادت میں دورۂ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی اٹھارہ رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس دورہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 14 دسمبر سے 7 جنوری کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

    پاکستانی ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کیا۔ یہ چیف سلیکٹر بننے کے بعد وہاب ریاض کا پہلا اسائنمٹ ہے۔ وہ گزشتہ ہفتے چیف سلیکٹر بنائے گئے تھے۔

    Image

    وہاب ریاض کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے ٹوور سے معذرت کر لی ہے، نسیم شاہ اگلے تین ہفتے میں فٹ ہوں گے جبکہ محمد حسنین کو ایک سے دو ہفتے کا مزید وقت لگے گا۔

    چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر ، شاہ نواز دہانی، محمد نواز ٹیسٹ کیمپ کو جوائن کریں گے ان کے علاوہ ارشد اقبال اور کاشف علی اضافی فاسٹ بولرز کے طور پر کیمپ میں شامل ہوں گے۔

    وہاب نے ایک متاثر کن کھلاڑی کے طور پر رؤف کے کردار پر زور دیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ابتدائی طور پر رؤف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، ان سے توقع تھی کہ وہ روزانہ 10 سے 12 اوورز کرائیں گے تاہم رؤف اس پر راضی نہیں ہوئے۔

    چیف سیلکٹر کے بقول وہ ایک متاثر کن کھلاڑی ہے اور ہمیں اسے ٹیسٹ کرکٹ میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے ہم نے ان سے صرف 10 سے 12 اوورز روزانہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی کہ انہوں نے حال ہی میں ایک روزہ کرکٹ میں باؤلنگ کی۔ مسئلہ صرف ہمارے باؤلرز کا ہے جو 140+ گیند بازی کر سکتے ہیں وہ اس وقت ان فٹ ہیں لہذا، ایک کھلاڑی کے طور پر آپ کو قربانی دینے کی ضرورت ہے اور آپ کو پیچھے ہٹنے کے بجائے پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھنا ہوگا۔

  • کراچی کو ہرا کر پشاور نے پاکستان کپ جیت لیا

    کراچی کو ہرا کر پشاور نے پاکستان کپ جیت لیا

    محمد عمران اور محمد عباس آفریدی کی عمدہ بولنگ اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی آل راؤنڈ کارکردگی کے نتیجے میں پشاور ریجن کی ٹیم پاکستان کپ ایکروزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی۔

    اتوار کے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور نے کراچی وائٹس کو5 وکٹوں سے ہرادیا۔محمد عمران نے چار اور عباس آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور کراچی وائٹس کو صرف 103 رنز پر آؤٹ کردیا۔

    پشاور نے یہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    پشاور نے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کو بیٹنگ دی جو31.2 اوورز کی بیٹنگ میں صرف 103رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    کراچی وائٹس کی اننگز کسی بھی موقع پر لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عمران اور رائٹ آرم فاسٹ بولر عباس آفریدی کے سامنے سنبھل نہ سکی۔اعظم خان پانچ چوکوں کی مدد سے 30 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان سرفراز احمد نے دو چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔صائم ایوب 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    محمد عمران نے28 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں جو لسٹ اے ون ڈے میں ان کی بہترین انفرادی بولنگ ہے۔ عباس آفریدی نے20 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    وکٹ کیپر محمد حارث نے چار جبکہ افتخار احمد نے تین کیچز کیے۔

    پشاور ریجن کی اننگز میں کپتان صاحبزادہ فرحان ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔اس کے بعد محمد حارث نے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے46 رنز کی اننگز کھیلی ۔ اگرچہ کراچی وائٹس کے بولرز اس دوران پانچ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن ہدف کم ہونے کی وجہ سے وہ پشاور کو جیت سے نہ روک پائے۔عادل امین دو چوکوں کی مدد سے 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    محمد عمران پلیئر آف دی فائنل قرار پائے۔

    حسیب اللہ ٹورنامنٹ کے پہترین کھلاڑی قرار پائے وہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپربھی رہے۔

    صائم ایوب بہترین بیٹر قرار پائے۔

    زاہد محمود اور عباس آفریدی ٹورنامنٹ کے بہترین بولر رہے۔

    مختصر اسکور:
    کراچی وائٹس 103 رنز ( 31.2 اوورز ) اعظم خان 30، سرفراز احمد22، محمد عمران 28 / 4 وکٹ، عباس آفریدی 20 / 3 وکٹ۔

    پشاور 108 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ( 17.2 اوورز ) محمد حارث 46، نعمان علی 19 / 2 وکٹ۔

  • اردن نے غزہ سے متعلق اسرائیلی منصوبے کو مسترد کر دیا

    اردن نے غزہ سے متعلق اسرائیلی منصوبے کو مسترد کر دیا

    اردن نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں سیکیورٹی زون بنانے کے منصوبے کو مسترد کر دیا۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ نے اسرائیل کے غزہ پر قبضے یا انکلیو کے اندر سیکیورٹی زون بنانے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔

    شاہی محل میں کیے گئے تبصروں میں بادشاہ کا حوالہ دیا گیا کہ وہ سینیئر سیاستدانوں سے کہہ رہے ہیں کہ جنگ کا "کوئی فوجی یا سیکیورٹی حل” نہیں ہو سکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کو دوسرے فلسطینی علاقوں سے الگ نہیں کرنا چاہیے۔

    اردنی ایوان نمائندگان کے اسپیکر احمد الصفادی نے بھی قانونی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کے مرتکب افراد کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت دائر کرنے کے لیے ایک فریم ورک قائم کرے۔

  • رکی پونٹنگ کس کھلاڑی کی حمایت میں آگئے؟

    رکی پونٹنگ کس کھلاڑی کی حمایت میں آگئے؟

    سابق کپتان رکی پونٹنگ نے جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلیا کے سیمی فائنل مقابلے کے لیے جارحانہ بلے باز اسٹوئنس کی بجائے لبھوشین کو کھلانے کی حمایت کر دی۔

    ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان رکی پونٹنگ نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل مقابلے کے لیے پلیئنگ الیون میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے لبھوشین کو موقع دینے کے حق میں ہیں۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹریوس ہیڈ کی انجری نے پلیئنگ الیون میں ان کی جگہ پر مہر لگا دی اور بائیں ہاتھ کے بلے باز کے آخر کار اسکواڈ میں شامل ہونے کے بعد لبھوشین کے راستے میں آنے کی امید تھی لیکن ایک کے بعد دوسری چوٹ کی وجہ سے کرکٹر چوتھے نمبر پر اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے۔

    سیمی فائنل سے پہلے جب گلین میکسویل اور اسٹیون اسمتھ دونوں فٹ ہیں تو لبھوشین کی جگہ ایک بار پھر موضوع بحث ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ پونٹنگ نے نشاندہی کی کہ کرکٹر کو مارکس اسٹونیس سے پہلے پلیئنگ الیون میں شامل ہونا چاہیے جو ورلڈ کپ میں بہت اوسط رہے ہیں۔

    انہوں نے یاد دلایا کہ لبھوشین اس وقت آسٹریلیا کے لیے دوسرے نمبر پر رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں اور کہا کہ وہ مڈل اوورز میں انتہائی قیمتی ثابت ہو سکتے ہیں۔

    پونٹنگ نے فاکس کرکٹ براڈکاسٹ پر کہا میں شاید لبھوشین کو برقرار رکھوں ہم نے دیکھا ہے کہ آسٹریلیا نے مچل مارش سے باؤلنگ کروائی جو اس سے پہلے وہ اسٹوئنس کا استعمال کرتے تھے۔

  • پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ آمدنی کو چار چاند لگ گئے

    پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ آمدنی کو چار چاند لگ گئے

    ورلڈکپ سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہنے کے باوجود پاکستان ایک قابل ذکر انعامی رقم حاصل کرے گا۔

    قومی ٹیم ورلڈ کپ کی انعامی رقم کے ایک حصے کی حقدار ہے۔

    گروپ مرحلے میں ہر میچ جیتنے والے کو $40,000 ملتے ہیں۔ پاکستان کے چار میچ جیتنے کے بعد، اسے کل 160,000 ڈالر ملیں گے۔

    سیمی فائنل سے پہلے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ٹیموں کو $ 100,000 انعام دیا جائے گا جس سے ورلڈ کپ میں پاکستان کو $ 260,000 کی مجموعی آمدنی کا حصہ ملے گا۔

    کرکٹ ورلڈ کپ کی کل انعامی رقم 10 ملین ڈالر ہے، جس میں چیمپئنز کو 4 ملین ڈالر ملیں گے۔ رنرز اپ کو 2 ملین ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل ہارنے والے ہر ایک کو 800,000 ڈالر ملیں گے۔

    اگرچہ پاکستان سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکا لیکن مالی فوائد نے ان کی ورلڈ کپ مہم کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

  • ’دوست اور دشمن سن لیں، جنگ بندی نہیں ہوگی‘

    ’دوست اور دشمن سن لیں، جنگ بندی نہیں ہوگی‘

    اسرائیلی وزیراعظم نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ عالمی مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی نہیں ہو گئی ہمارے یرغمالیوں کی واپسی تک کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔

    رامون ایئربیس پر پائلٹوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمنوں اور دوستوں سے کہتے ہیں جنگ جاری رہی گے جب تک شکست نہیں دیتے۔

    اسرائیلی وزیر ثقافت امور امیچائی الیاہوں نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دی ہے، اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ہوسکتا ہے غزہ خالی کرانے کیلئے ایٹم بم گرادیں گے۔

    اسرائیلی وزیر نے کہا کہ فلسطینی عفریت ہیں، آئرلینڈ یا صحراؤں میں چلے جائیں، حماس ہوں یا فلسطینی، زمین پر قبول نہیں کر سکتے۔

    اسرائیلی وزیر کے اس بیان نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے جس کے بعد اسرائیلی اپوزیشن نے وزیر کو کابینہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

    اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی پر سعودی عرب نے شدید مذمت کی ہے۔ سعودی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ظاہر ہوتا ہےاسرائیلی حکومت میں انتہاپسندی اور بربریت کس حد تک گھس گئی ہے۔

  • سیمنٹ کی فروخت میں کمی

    سیمنٹ کی فروخت میں کمی

    اکتوبر 2023کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.007 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اکتوبر کی فروخت 4.253 ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 5.78فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

    آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.292ملین ٹن رہی جو اکتوبر 2022کی فروخت 3.890ملین ٹن سے 15.38فیصد کم رہی۔ اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 97.33فیصد اضافہ سے 7لاکھ15ہزار 28ٹن رہی جبکہ اکتوبر 2022میں 3لاکھ62ہزار 350ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔

    اکتوبر 2023کے مہینے میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروکت 11.35فیصد کمی سے 2.903ملین ٹن رہی جو اکتوبر 2022میں 3.275ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اکتوبر 2023کی فروخت 12.90فیصد اضافہ سے 1.104ملین ٹن رہی جو اکتوبر 2022 کے دوران 0.978ملین ٹن رہی تھی۔

    شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے اکتوبر 2023 کے دوران مقامی مارکیٹ میں 2.780ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو اکتوبر 2022کی 3.143ملین ٹن فروخت سے 11.57فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی اکتوبر کے دوران مقامی مارکیٹ میں فروخت 5لاکھ 12ہزار 320ٹن رہی جو اکتوبر 2022کی 7لاکھ46ہزار927ٹن کی مقامی فروخت سے 31.41فیصد کم رہی۔

    اکتوبر 2023کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6.16فیصد کمی سے ایک لاکھ 23ہزار 29ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جبکہ اکتوبر 2022میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ ایک لاکھ 31ہزار 111ٹن رہی تھی تاہم اکتوبر 2023کے دوران جنوبی علاقوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 156فیصد کا نمایاں اضافہ سے اکتوبر 2023میں 5لاکھ 91ہزار999ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جو اکتوبر 2022میں 2لاکھ31ہزار 239 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔

    رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (بشمول مقامی و برآمدی) 15.892ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 13.874ملین ٹن سے 14.55فیصد زائد رہی۔

    رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 7.47فیصد اضافہ سے 13.426ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 12.492ملین ٹن رہی تھی۔ اسی دوران سیمنٹ کی مجموعی ایکسپورٹ میں بھی 78.53فیصد کا خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور جولائی تا اکتوبر 2023سیمنٹ کی ایکسپورٹ 2.466ملین ٹن رہی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1.381ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔

    رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے مقامی مارکیٹ میں 11.113ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخٹ 10.402ملین ٹن سے 6.83فیصد زائد رہی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے جولائی تا اکتوبر 2023کے دوران 5لاکھ51ہزار264ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی ایکسپورٹ 4لاکھ19ہزار 823ٹن کے مقابلے میں 31.31فیصد زائد رہی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے جولائی تا اکتوبر 2023کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں مجموعی فروخت میں 7.78 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی فروخت 10.822ملین ٹن کے مقابلے میں 11.664ملین ٹن رہی۔

    جولائی تا اکتوبر 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مقامی فروخت گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 10.65فیصد زائد رہی رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 2.312ملین ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 2.090ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔ جولائی تا اکتوبر 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے 1.915 ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی ایکسپورٹ 0.962ملین ٹن کے مقابلے میں 99.15فیصد زائد رہی۔ جولائی تا اکتوبر 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 38.54فیصد اضافہ سے 4.227ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جنو بی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 3.051 ملین ٹن رہی تھی۔

  • شرجیل خان کی سنچری، احمد دانیال کی پانچ وکٹیں

    شرجیل خان کی سنچری، احمد دانیال کی پانچ وکٹیں

    پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور راولپنڈی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ ان میچوں کی خاص بات شرجیل خان کی سنچری، احمد دانیال کی پانچ وکٹیں اور وکٹ کیپنگ میں عمیر مسعود کے پانچ کیچز کی عمدہ کارکردگی تھی۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور وائٹس نے لاہور بلوز کو67 رنز سے ہرادیا۔ لاہور بلوز نے ٹاس جیت کر لاہور وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ 45 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 199 رنز بنائے۔کامران افضل نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ طیب طاہر نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز اسکور کیے۔

    وکٹ کیپر جنید علی نے ایک اسٹمپڈ اور تین کیچز کیے۔ عثمان قادر، عمید آصف اور سلمان ارشاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    لاہور بلوز کی ٹیم جواب میں 27 اوورز میں 132 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ہاشم ابراہیم نے پانچ چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔احمد دانیال نے33 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

    میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور نے کراچی وائٹس کو7 وکٹوں سے ہرادیا۔ پشاور نے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کو بیٹنگ دی جو43.4 اوورز میں 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔دانش عزیز ایک چوکے اور دو چھکے کی مدد سے 53 اور شان مسعود چار چوکوں کی مدد سے42 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    محمد الیاس نے53 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔محمد عمران نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ پشاور نے 44.3 اوورز میں تین وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ زین خان نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے56 رنز بنائے۔عادل امین چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57رنز اور نبی گل پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 114 رنز کا اضافہ کیا۔

    شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ملتان نے فیصل آباد کو4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ملتان نے ٹاس جیت کر فیصل آباد کو بیٹنگ دی جس نے 42 اوورز میں8 وکٹوں پر214 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے60 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ محمد سلیم نے پانچ چوکوں کی مدد سے53 رنز اسکور کیے۔ سراج الدین نے 39 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان نے شرجیل خان کی سنچری کی بدولت 39.2اوورز میں چھ وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔شرجیل خان نے 69 گیندوں پر 100 رنز اسکور کیے جس میں 12چوکے اور 6چھکے شامل تھے۔خرم شہزاد نے 53 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

    ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی نے فاٹا کو16 رنز سے ہرادیا۔ فاٹا نے ٹاس جیتا اور پہلے راولپنڈی کو بیٹنگ دینے کا فیصلہ کیا جو 42.4 اوورز میں 170 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔تیمور خان 27رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔اعزاز خان اور ثمین گل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں فاٹا کی ٹیم 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد فاروق نے 47 رنز اسکور کیے۔ وکٹ کیپر عمیر مسعود نے پانچ کیچز کیے۔ کاشف علی اور جہانداد خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔