Author: وقاص صفدر

  • سعودی عرب میں چھٹی کا اعلان

    سعودی عرب میں چھٹی کا اعلان

    سعودی عرب نے نجی شعبے کے لیے قومی دن کے موقع پر تعطیل کا اعلان کر دیا۔

    سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے ہفتہ 23 ستمبر کو سعودی قومی دن کو سرکاری تعطیل کے طور پر اعلان کیا ہے۔

    وزارت کے سرکاری ترجمان محمد الرزقی نے کہا کہ نجی اور غیر منافع بخش تنظیمیں 93 ویں قومی دن کو سرکاری تعطیل کے طور پر منائیں گی۔

    مختلف اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو اتوار 24 ستمبر کو چھٹی دی جائے گی جس سے وہ مملکت کے قومی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات میں شامل ہو سکیں گے۔

    لیبر لاء کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے مطابق، آجروں کو آرٹیکل کے دوسرے پیراگراف میں بیان کردہ دفعات پر عمل کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

    آرٹیکل ان ضوابط کا تعین کرتا ہے جن پر آجروں کو سرکاری تعطیلات کے بارے میں عمل کرنا چاہیے۔ وزارت نے تمام آجروں پر زور دیا کہ وہ قومی تقریب کی تقریبات کو فروغ دینے کی ہدایات پر عمل کریں۔

    یہ دن 1932 میں نجد اور حجاز کی اقوام کے تاریخی اتحاد کی نشان دہی کرتا ہے۔ مملکت جس کا نام ہاؤس آف سعود کے نام پر رکھا گیا ہے اس دن کو ملک گیر تقریبات اور سرگرمیوں کے ساتھ منایا جاتا ہے جو روایت اور اتحاد میں شامل ہیں۔

  • نسیم شاہ کا کارنامہ، بڑا ریکارڈ نام کر لیا

    نسیم شاہ کا کارنامہ، بڑا ریکارڈ نام کر لیا

    پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے لیے نیا کارنامہ انجام دے دیا۔

    نسیم شاہ نے لاہور میں بنگلا دیش کے خلاف سپر 4 میچ کے دوران ون ڈے انٹرنیشنلز میں پاکستان کے لیے ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا۔

    نسیم نے ان فارم مہدی حسن میراز کو میچ کی اپنی پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرکے حریف ٹیم پر دباؤ ڈال دیا جس سے پاکستانی بولنگ اٹیک کا خوف بلے بازوں کے دل بیٹھ میں گیا۔

    نسیم شاہ کی یہ غیر معمولی کارکردگی ان کے ون ڈے کیریئر میں ایک تاریخی کامیابی ہے۔ اس میچ میں اپنی تین وکٹوں کے ساتھ وہ اپنے پہلے 13 ون ڈے میں سے ہر ایک میچ میں وکٹ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔

    نسیم نے گرین شرٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے پہلے 13 ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ 32 وکٹیں لینے والے باؤلر کے طور پر بھی ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کر لیا۔

    انہوں نے عبدالقادر کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا جو اپنے ابتدائی 13 ون ڈے میچوں میں 27 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

  • بابراعظم نے فہیم اشرف کو کھلانے کی وجہ بتا دی

    بابراعظم نے فہیم اشرف کو کھلانے کی وجہ بتا دی

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فہیم اشرف کو کھلانے کی وجہ بتا دی۔

    پاکستان نے وننگ کمبی نیشن میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اسپنر محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو بنگلادیش کے خلاف موقع فراہم کیا گیا تھا۔ فہیم اشرف کا ایشیاکپ 2023 کا یہ پہلا میچ تھا۔

    میچ کے اختتام پر فہیم اشرف سے متعلق سوال کیا گیا تو بابراعظم نے کہا کہ ہم نے میچ دیکھے ہیں تو اندازہ ہوا کہ فاسٹ بولرز کو کافی مدد مل رہی ہے اور توقعات کے مطابق فہیم نے زبردست بولنگ کی۔

    انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے خاص کر فاسٹ بولرز کو جنہوں نے شاندار بولنگ کی۔ ابتدائی دس اوورز میں فاسٹ بولرز نے زبردست بولنگ کی حارث رؤف کی کارکردگی بھی شاندار رہی۔

    بابراعظم نے کہا یقیناً جیت سے ٹیم میں اعتماد آتا ہے ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے ہم اپنا بہترین پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • حارث رؤف نے کامیاب بولنگ پلان بتا دیا

    حارث رؤف نے کامیاب بولنگ پلان بتا دیا

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بنگلادیش کے خلاف کامیاب بولنگ پلان بتا دیا۔

    میچ میں 4 اہم وکٹیں لے کر بنگلادیشی بیٹنگ لائن تباہ کرنے والے حارث رؤف نے لاہور میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے یہاں بول اسٹمپ ٹو اسٹمپ کرنی ہوتی ہے اس لیے میں نے یارکر نہیں کی اور اس کی ضرورت بھی نہیں تھی۔

    مین آف دی میچ قرار پانے والے بولر نے کہا کہ ہم باؤلنگ یونٹ کے طور پر کسی بھی ٹیم کے لئے منصوبہ بندی کرتے ہیں اور جو رول ہمیں دیا جاتا ہے اس پر تبادلہ خیال کرتے ہیں ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہمیں جو کہا گیا ہے اس پر عمل کریں۔

    Image

    حارث رؤف نے کہا کہ میں نے یہاں کافی کرکٹ کھیلی ہےیہ ہوم فیلڈ ہے یہاں کے لوگوں کی توقعات تھیں کہ ہم اس طرح کا کارکردگی کا مظاہرہ کریں یقیناً بہت خوشی ہے کہ ہم اس طرح جیت گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج گرمی تھی لیکن بطور پروفیشنل کرکٹر آپ کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان

    ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن2023-24 میں ہونے والے سات ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

    ڈپارٹمنٹس ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    2023-24کے سیزن کا آغاز قائداعظم ٹرافی سے ہوگا جو10 ستمبر کو شروع ہوگی اور اس کا اختتام 26 اکتوبر کوہوگا۔آٹھ ٹیموں کے اس ریجنل ٹورنامنٹ کا آغاز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور ریجن وائٹس اور لاہور ریجن بلوز کے میچ سے ہوگا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور22 سے 26 اکتوبر تک ہونے والے فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔

    نان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ حنیف محمد ٹرافی بھی 10 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں دس ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں رکھا گیا ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سپر فور کے لیے کوالیفائی کریں گی۔سپر فور کی ٹاپ ٹیم آئندہ سال قائداعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرےگی۔

    حنیف محمد ٹرافی کے میچز میرپور۔ ملتان۔ مظفر آباد اور رحیم یار خان میں کھیلے جائیں گے۔

    دو ون ڈے ٹورنامنٹس پاکستان کپ اور حنیف محمد کپ یکم نومبر سے شروع ہونگے۔ پاکستان کپ کے میچز ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز 16 اور 17 نومبر اور فائنل 19 نومبر کو ہوگا یہ تینوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونگے۔

    حنیف محمد کپ یکم نومبر سے شروع ہوگا اور اس کے میچز آزاد جموں کشمیر۔ فیصل آباد ملتان اور رحیم یار خان میں ہونگے۔اس کی فاتح ٹیم وہ ہوگی جو سپر فور میں ٹاپ کرے گی۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کراچی میں 24 نومبر سے 10دسمبر تک کھیلا جائے گا۔پہلے مرحلے میں اٹھارہ ریجنل ٹیمیں سپر8 میں کوالیفائی کرنے کے لیے مقابلہ کریں گی سپر8 مرحلہ یکم سے 8 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز 9 دسمبر کو ہونگے جبکہ فائنل 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

    دو انڈر 19 ٹورنامنٹ – نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ) اور نیشنل انڈر 19 کپ (ایک روزہ) 15 ستمبر سے 13 نومبر تک منعقد ہوں گے۔ دونوں ٹورنامنٹ ایک ساتھ منعقد ہوں گے، ہر راؤنڈ میں دونوں فارمیٹس کے درمیان ایک دن کا فرق ہوگا۔ 18 ریجنز کو تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم ٹرائنگولر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
    ٹرائنگولر مرحلے کی ٹاپ دو ٹیمیں 10 سے 13 نومبر تک شیخوپورہ کی رانا نوید اکیڈمی میں نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گی۔ نیشنل انڈر 19 کپ کا فائنل 26 اکتوبر کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کیلنڈر اس طرح ہے۔

    10 ستمبر سے 26 اکتوبر ۔ قائداعظم ٹرافی ۔ ایبٹ آباد ۔ لاہور ۔ راولپنڈی۔
    10 ستمبر سے25 اکتوبر۔ حنیف محمد ٹرافی ۔ آزاد جموں کشمیر۔ ملتان ۔ رحیم یار خان۔
    15 ستمبر-13 نومبر – قومی انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ)
    19 ستمبر-26 اکتوبر – نیشنل انڈر 19 کپ (ایک روزہ)
    یکم سے 19 نومبر۔ پاکستان کپ ۔ ایبٹ آْباد۔ اسلام آباد ۔ راولپنڈی۔
    یکم سے 16 نومبر۔ حنیف محمد کپ ۔ آزاد جموں کشمیر۔ فیصل آْباد۔ ملتان ۔ رحیم یارخان۔
    24 نومبر سے 10 دسمبر۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ۔کراچی۔

  • جنوبی افریقا نے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    جنوبی افریقا نے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    کرکٹ جنوبی افریقا نے منگل 5 ستمبر کو عالمی ایونٹ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت ون ڈے کپتان ٹیمبا باوما کریں گے۔

    جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ مکس میں ایک قابل ذکر نام دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جیرالڈ کوٹزی کا ہے جس نے اس سال کے شروع میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور اب تک صرف 2 ون ڈے کھیلے ہیں۔

    اسکواڈ میں کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر اور رسی وین ڈیر ڈوسن جیسے تجربہ کار بلے باز شامل ہیں۔

    Image

    پیس اٹیک کی قیادت گیسو رباڈا کریں گے اور دیگر فاسٹ باؤلنگ ٹیلنٹ میں اینریچ نورٹجے اور لونگی اینگیڈی جیسے بولرز شامل ہیں۔

    ڈی کوک نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    جنوبی افریقہ اسکواڈ:

    ٹیمبا باووما (کپتان)، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، سیسندا مگالا، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینریچ نورٹجے، کاگیسو ربادا، تبریز، کاگیسو ربادا راسی وین ڈیر ڈوسن۔

  • ’ہڑتال کے بعد دھرنا دینےگورنرہاؤس بھی جائیں گے‘

    ’ہڑتال کے بعد دھرنا دینےگورنرہاؤس بھی جائیں گے‘

    امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہڑتال کے بعد دھرنا دینےگورنرہاؤس بھی جائیں گے اگر جماعت اسلامی کا راستہ روکا تو پھر لوگ خود فیصلےکرنے لگیں گے۔

    ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کےالیکٹرک ایک سامراجی اداریہ ہے جس میں تمام پارٹی کے لوگ شامل ہیں ظالموں کے اقدامات کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا بجلی کے بل کم کیے جائیں تاکہ شہری بجلی کے بل ادا کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ابھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی ہے عوام ابھی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان تھے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا حکمرانوں کو عوام کا احساس اور درد نہیں ہے جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال پر امن ہوگی ہم کل کی ہڑتال کے حوالے سے تاجر تنظیموں سے رابطے میں ہیں اگر مسائل حل نہ ہوئے تو اگلہ مرحلہ گورنر ہاؤس کی طرف دھرنا دینے کا ہوگا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کررہی ہے ارباب اختیار سن لیں کہ اگر ہڑتال روکنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت کی ہوگی عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث خود کشیاں کرنے پر مجبو ر ہوگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کراچی کے عوام پر امن طریقے سے ہڑتال کریں گے ہم جلاؤ ،گھیراؤ اور انسانوں کا قتل اور معاشی قتل کی ہڑتال نہیں ہوگی ماضی میں ہڑتال مسائل پر نہیں بلکہ وزارتیں حاصل کرنے کے لیے کی گئیں، ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کے ساتھ مل کر عوام کے ارمانوں کا خون کیا ہے ایم کیو ایم نے پہلے تاجروں سے رابطہ کر کے ہڑتال نہ کرنے کی بات کی اور اس کے بار کے الیکٹرک کے افسران سے ملاقات کی، ایم کیوا یم کے الیکٹرک کے ایجنڈ کا کام کر رہی ہے اور عوام کو دھونس اور دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

  • نگراں وزیرتجارت کا بند صنعتیں ایک ماہ میں کھولنے کا عہد

    نگراں وزیرتجارت کا بند صنعتیں ایک ماہ میں کھولنے کا عہد

    نگران وزیر تجارت نے 30دن میں ملک بھر کی بند انڈسٹری کو دوبارہ کھولنے کا عہد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ملک بھرمیں تمام غیرفعال صنعتوں کی ایک جامع فہرست مانگی لی جب کہ ٹیکسٹائل کی برآمد کےلیے 25ارب ڈالر کا ہدف مقرر کر دیا۔

    ڈاکٹرگوہر اعجاز کی پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کیساتھ اہم میٹنگ ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ رواں سال کیلئے ٹیکسٹائل برآمدات میں 25بلین ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے،۔

    نگراں وزیر تجارت نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر بند صنعت 30ستمبر تک دوبارہ کھل جائے گی جس کے لیے صنعتکاروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ذاتی طور پر بات کروں گا۔

  • حفیظ کا کمال، نئی تاریخ رقم

    حفیظ کا کمال، نئی تاریخ رقم

    بیالیس سال میں پروفیسر کا کمال، محمد حفیظ نے زِم ایفرو ٹی ٹین لیگ میں تباہ کن اسپیل کر ڈالا.

    سابق کپتان نےبلاوایو کےخلاف دو اوور میں چھے وکٹیں اڑائیں، صرف چار رن دیئے اور گیارہ ڈاٹ بھی کرائیں۔

    ایونٹ میں جوبرگ کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ نے ٹی ٹین لیگ میں تاریخ رقم کر دی۔ تین وکٹوں کے ساتھ میڈان اوور کے ساتھ نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    Image

    ان کی شاندار بولنگ کی بدولت جوبرگ بیفلوز نے بلاوایو بریوز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

  • پاکستان کے آئی ایم ایف معاہدے پر امریکا کا ردعمل آگیا

    پاکستان کے آئی ایم ایف معاہدے پر امریکا کا ردعمل آگیا

    پاکستان کے لیے آئی ایم ایف معاہدے پر امریکا کا ردعمل آگیا۔ واشنگٹن نے معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

    امریکی سیکریٹری خارجہ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں، میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصادی بحالی کیلئے پاکستان کام جاری رکھے۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد فوری طور پر ایک ارب ڈالرز کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائے گی۔

    ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پاکستان کے لیے میکرو اکنامک استحکام کا موقع ہے، پاکستان کو پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں، قرض کیلئے بہت منتیں کیں اور شرائط مانیں، کل یواے ای سے ایک ارب اور پرسوں سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر آیا، چین سے5ارب ڈالر ملے تھے آخر کب تک ایسےزندگی بسرکریں گے۔