Author: وقاص صفدر

  • کیا آپ اسپین کی نیشنلٹی حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

    کیا آپ اسپین کی نیشنلٹی حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

    پورے یورپ میں غیرملکیوں کیلیے شہریت حاصل کرنے کے قوانین کافی مختلف ہیں صرف چند یورپی ممالک ہی دہری شہریت رکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔

    اس حوالے سے اسپین کی نیشنلٹی کے حصول کیلیے بھی خاص ہدایات دی گئی ہیں جس پر عمل کرکے وہاں موجود تارکین وطن اپنے بیوی بچوں کو بھی بلاسکتے ہیں۔

    اسپین میں نیشنلٹی (قومیت) حاصل کرنے سے پہلے شادی کرنے والوں کیلئے کیا قواعد وضوابط ہیں؟ اس کے متعدد مراحل ہیں یا تو اپنے ملک میں بچوں کو نیشنلٹی دلوائیں یا پھر اُن کو یہاں پہ بلوا لیں۔

    اسپین

    اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس اسپین کی نیشنلٹی ہے اور آپ اپنی اہلیہ کو بھی بلوانا چاہتے ہیں تو اپنا میرج سرٹیفکیٹ لازمی طور پر اسپین میں رجسٹرڈ کروانا ہوگا، جس کے بعد ہی باقی مراحل کا آغاز ہوگا۔

    اس کے علاوہ جن غیر ملکیوں کو نیشنلٹی مل جاتی ہے تو اُن کے لیے میرج سرٹیفکیٹ ضروری ہے اس وجہ سے ضروری ہے کہ اب آپ دوسرے ملک کے شہری بن چکے ہیں اور پاکستانی یا کسی اور ملک کے شہری نہیں رہے اس وجہ سے اُن کے قانون کے مطابق اب آپ کو میرج سرٹیفکیٹ بنوانا پڑے گا اور اُس پہ ہی اپنی اہلیہ کو بلوانا پڑے گا ورنہ آپ انہیں نہیں بلوا سکیں گے اور وہ رجسٹرڈ بھی نہیں ہو سکیں گی۔

  • پیوٹن مخالف گروپ نے ماسکو کو ہدف بنا لیا

    پیوٹن مخالف گروپ نے ماسکو کو ہدف بنا لیا

    پیوٹن مخالف رضاکار فورس کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ماسکو پر قبضہ کرنا ہے۔

    لبرٹی آف رشیا لیجن نامی رضاکار فورس کے اہم رکن نے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے روس یوکرین جنگ میں اپنے کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔

    گروپ کے سیاسی رابطہ کار الیاپونوماریف نے واضح کیا کہ ان کا مقصد ماسکو حکومت کا خاتمہ اور اس پر قبضہ کرنا ہے۔

    Anti-Putin volunteer force senior member says aim is to capture Moscow

    انہوں نے کہا کہ یہ گروپ یوکرین کی مسلح افواج کا باضابطہ ڈویژن ہے اور یوکرین جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے یہ آزادانہ طور پر کام کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری کارروائی کا مقصد ماسکو حکومت اور وہاں بیٹھتے اشرافیہ کو بتانا ہے کہ وہ یہ جنگ ہارچکے ہیں اور روسی ریاست جنگ میں شکست کھا چکی ہے۔

    لبرٹی آف رشیا لیجن یوکرین سرحد کے قریب مغربی روسی علاقوں میں حملے کرتا ہے اور جنگ میں یوکرین کے پیش پیش کارروائیاں کر رہا ہے۔

  • یواےای: پیٹرولیم مصنوعات سے قیمتوں سے متعلق خوشخبری

    یواےای: پیٹرولیم مصنوعات سے قیمتوں سے متعلق خوشخبری

    یو اے ای کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ماہ جون کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

    فیول پرائس کمیٹی نے آئندہ ماہ جون کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

    کمی کے بعد پیٹرول سپر 98 کی قیمت 2.95 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت کمی کر کے 2.84 درہم مقرر کی گئی ہے۔

    ای پلیس 91 پیٹرول کمی کے بعد 2.76 درہم فی لیٹر ہو گیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 2.68 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

  • انٹرنیشنل بلے باز پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد

    انٹرنیشنل بلے باز پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد

    ویسٹ انڈیز کے بلے باز تھامس کو میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا کہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیون تھامس پر میچ فکسنگ کے الزام میں عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    تینوں فارمیٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے 33 سالہ تھامس پر تین گورننگ باڈیز نے قواعد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی)، امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیون تھامس پر ان کے انسداد بدعنوانی کے تحت سات الزامات عائد کیے ہیں۔

    ان الزامات پر بلے باز کو فوری طور پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کھلاڑی کے پاس الزامات کا جواب دینے کے لیے 23 مئی 2023 سے 14 دن کا وقت ہے۔

    تھامس کو اگلے ماہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

  • بھارت میں تیار کھانسی شربت سے اموات کے بعد اہم فیصلہ

    بھارت میں تیار کھانسی شربت سے اموات کے بعد اہم فیصلہ

    بھارتی دوا ساز اداروں کے تیار کردہ کھانسی شربت کی برآمد سے پہلےجانچ لازمی قرار دے دی گئی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کھانسی کےشربت سے گیمبیا اور ازبکستان میں درجنوں بچوں کی اموات رپورٹ ہونے پر سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    بچوں کی اموات کے بعد دونوں ممالک نے بھارتی دوا کی جانچ کو لازمی قرار دیا ہے۔

    بھارتی حکومت نے بھی یکم جون سےکھانسی کے شربت کی برآمد کیلئےجانچ لازمی قرار دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے 3بھارتی کمپنیوں کے کھانسی کےشربت کو مضرصحت قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی دوا سے گزشتہ سال گیمبیا میں 70 اور ازبکستان میں 19 اموات ہوئی تھیں۔

  • جماعت اسلامی کا کےالیکٹرک کے لائسنس میں توسیع نہ کرنے کا مطالبہ

    جماعت اسلامی کا کےالیکٹرک کے لائسنس میں توسیع نہ کرنے کا مطالبہ

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے لائسنس میں توسیع کرکے اس عوام دشمن کمپنی کو کراچی کے عوام پر مزید مسلط نہ کرے۔

    ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر اہل کراچی کے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے کراچی کی گنتی پوری کیے بغیر مردم شماری کو ختم کرنا کراچی کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی اور حق تلفی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مردم شماری کی تاریخ بڑھائی جائے اور کراچی کی گنتی پوری کی جائے، کراچی کی گنتی پوری ہونے تک مردم شماری جاری رکھی جائے جماعت اسلامی آدھی گنتی اور ادھوری مردم شماری ہر گز قبول نہیں کرے گی۔ اہل کراچی کے حق کے لیے بھر پور احتجاج اور عدالتوں سے بھی رجوع کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی حقیقی نمائندگی، وسائل کی تقسیم اور ملازمتوں میں کوٹے کا انحصار درست مردم شماری پر ہی ہے، ماضی میں بھی آدھی آبادی غائب کر کے کراچی کے عوام کا حق مارا گیا تھا اور ایک بار پھر ایسا کیا جا رہا ہے کراچی پورے صوبے اور ملک کو چلاتا ہے لیکن اسے اس کا حق نہیں دیا جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کوسستی اور بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے گزشتہ 18سال میں بجلی کی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا گیا، کے الیکٹرک کا سارا انحصار نیشنل گرڈ اسٹیشن سے حاصل کردہ بجلی پر ہی ہو تا ہے، لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی مسلسل کے الیکٹرک کے لائسنس کی منسوخی کا مطالبہ کررہی ہے جولائی 2023میں کے الیکٹرک کا ڈسٹری بیوشن کا لائسنس ختم ہورہاہے، اس نے مزید 20سال کی توسیع کے لیے نیپرا میں درخواست دیدی ہے،کے الیکٹرک کی نااہلی وناقص کارکردگی اور عوام سے لوٹ مار سب کے سامنے ہے اس لیے اب مزید اس مافیا کو کراچی کے عوام پر مسلط نہ کیا جائے،کے الیکٹرک کے شیئرز قومی تحویل میں لیے جائیں،ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے لیے مختلف کمپنیوں کوموقع دیا جائے،جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے اور اسی حوالے سے ہم سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے اور کے الیکٹرک کو دوبارہ لائسنس کسی صورت نہیں دینے دیں گے۔

  • جماعت اسلامی کا مردم شماری کی مدت میں توسیع کا مطالبہ

    جماعت اسلامی کا مردم شماری کی مدت میں توسیع کا مطالبہ

    امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک کراچی کی گنتی پوری نہیں ہوتی مردم شماری کی مدت میں توسیع کی جائے، کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ ہے اسے پورا گنا جائے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نادرا کے ڈیٹا کے مطابق بھی کراچی میں ایک کروڑ سے زائد افراد دوسرے صوبے کے ہیں جو یہاں رہتے ہیں اگر مردم شماری میں ماضی کی طرح جعل سازی یا دھاندلی کی گئی اور کراچی کا حق مارا گیا تو اہل کراچی کے حق کے لیے ہم ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی گنتی پوری کروانے کے لیے آئینی و قانونی اور جمہوری جدو جہد جاری رکھیں گے کراچی کی درست مردم شماری پر کسی بھی طرف سے، کسی بھی قسم کی سودے بازی ہر گز قبول نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی کراچی کی گنتی پوری کرنے کے ہمارے مطالبے کو لسانیت کا رنگ نہ دے، کراچی کی آبادی کے درست شمار ہونے سے پیپلز پارٹی کو سندھ میں اپنے اقتدار کے ختم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت‘ کے الیکٹرک اور نیپرا کا ایک شیطانی اتحاد ہے جو اہل کراچی کے خلاف بنا ہوا ہے جون میں کے الیکٹرک کا لائسنس ختم ہو رہا ہے اور یہ کمپنی دوبارہ لائسنس کی تجدید چاہتی ہے اگر ایسا کیا گیا تو یہ اہل کراچی کے ساتھ بڑا ظلم اور زیادتی ہو گی۔

    پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر گرفتاریاں اور خواتین پر تشدد قابل مذمت ہیں ملک میں موجود سیاسی کشیدگی کے حالات میں ایسے تمام افراد جو براہ راست کسی جلاؤ گھیراؤ کی کارروائی میں ملوث نہیں ہیں انہیں فوری رہا جائے۔

  • اسامہ میر نے اپنے پسندیدہ لیگ اسپنر کا نام بتا دیا

    اسامہ میر نے اپنے پسندیدہ لیگ اسپنر کا نام بتا دیا

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار لیگ اسپنر اسامہ میر نے سابق آل راؤنڈر شاہدخان آفریدی کو اپنا پسندیدہ لیگ اسپنر قرار دے دیا۔

    پاکستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج میں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا میچ کےلیے کنڈیشن کو سمجھ کر پلان بنایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی کنڈیشن پاکستان سےمختلف ثابت نہیں ہوں گی پاکستان ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ورلڈ کپ کیلئے تیار کیا جا رہا ہے مینجمنٹ کی کوشش ہے موقع ملنے پر کھلاڑی چیلنج کو قبول کرسکیں۔

    اسامہ میر نے واضح کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے شاداب خان میچ ونر کھلاڑی ہیں ورلڈ کپ سےقبل شاداب خان ردھم میں آجائیں گے ہم دونوں ہی ورلڈکپ کو سوچ کر تیاری کررہے ہیں۔

    لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دوسال سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے محروم رہا اس دوران میں نے مایوس ہونے کے بجائے بولنگ پر محنت کی، پاور ہٹنگ پر بھی کام کررہا ہوں تاکہ ضرورت پڑنے پر کردار ادا کرسکوں، لیگ اسپن بولنگ میرے لیے زیادہ کامیاب رہی ہے شاہد آفریدی میرے پسندیدہ لیگ اسپنر ہیں۔

  • ’میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں‘

    ’میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں‘

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار لیگ اسپنر اسامہ میر نے کہا ہے کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے شاداب خان میچ ونر کھلاڑی ہیں۔

    پاکستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج میں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا میچ کے لیے کنڈیشن کو سمجھ کر پلان بنایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی کنڈیشن پاکستان سےمختلف ثابت نہیں ہوں گی پاکستان ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ورلڈ کپ کیلئے تیار کیا جا رہا ہے مینجمنٹ کی کوشش ہے موقع ملنے پر کھلاڑی چیلنج کو قبول کرسکیں۔

    Image

    اسامہ میر نے واضح کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے شاداب خان میچ ونر کھلاڑی ہیں ورلڈ کپ سےقبل شاداب خان ردھم میں آجائیں گے ہم دونوں ہی ورلڈکپ کو سوچ کر تیاری کررہے ہیں۔

  • ویڈیو: شاہین آفریدی کی دھواں دھار اننگز

    ویڈیو: شاہین آفریدی کی دھواں دھار اننگز

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ایک بار پھر اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھا کر شائقین کے دل جیت لیے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شاہین آفریدی نے دھواں دھار باری کھیلتے ہوئے 7 گیندوں پر 23 رنز کر مجموعے کو 334 تک پہنچا دیا۔

    فاسٹ بولر ٹکنر کے آخری اوور میں آفریدی نے 3 شاندار چھکے اور 2 چوکے لگائے۔

    بولنگ کے ساتھ ساتھ شاہین کی جارحانہ بلے بازی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز نے ان کی زبردست کارکردگی ہو سراہا ہے۔

    شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں دھواں دھار بیٹنگ کر کے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔ شاہد آفریدی نیٹس میں شاہین کو چھکے لگانے کی پریکٹس کرواتے رہے ہیں اور انہیں بیٹنگ کے حوالے سے قیمتی مشورے دیتے آئے ہیں۔