Author: وقاص صفدر

  • ’مڈل آرڈر میں افتخار اور حارث کی ضرورت نہیں‘

    ’مڈل آرڈر میں افتخار اور حارث کی ضرورت نہیں‘

    قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر میں افتخاراحمد اور محمد حارث کی ضرورت نہیں۔

    اوپنر کا خیال ہے کہ 2023 ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کے پاس اپنی پلیئنگ الیون کے ساتھ تجربہ کرنے کے لیے زیادہ میچز باقی نہیں ہیں اس لیے انہوں نے افتخار احمد اور محمد حارث جیسے پاور ہٹرز کو لوئر مڈل آرڈر میں شامل کرنے کا خیال ترک کر دیا ہے۔

    پریس کانفرنس میں امام سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کو نیوزی لینڈ سیریز کے بقیہ میچوں میں پاور ہٹنگ کو تقویت دینے کے لیے مڈل آرڈر میں افتخار احمد اور محمد حارث کی ضرورت ہے؟

    https://urdu.arynews.tv/ready-to-bat-at-any-number-for-pakistan-iftikhar-ahmed/

    امام الحق نے جواب دیا کہ اگر میں آپ کو ایمانداری سے کہوں تو مجھے ایسا نہیں لگتا، کیونکہ ہمارے پاس تجربات کرنے کا وقت نہیں ہے اور آغا [سلمان]، شاداب [خان] اور [محمد] نواز کے ساتھ، ہمارے پاس کافی اسٹرنتھ موجود ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلمان آغا نے آج بہت اچھا کھیلا ہے انہوں نے 32 رنز بنائے اور ایک یا دو وکٹیں بھی لیں۔ نواز اور شاداب بھی واقعی اچھے ہٹر اور آل راؤنڈر ہیں اس لیے میرے خیال میں ہمیں ان لڑکوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے اگر ہمارے پاس زیادہ میچ ہوتے تو ہم حارث اور افتخار کو موقع دے سکتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ سنچری نہ کرنے کا افسوس ہوتا ہے لیکن مجموعی طور پر پاکستان کے جیتنے کی خوشی ہے، میری یہی خواہش ہے کہ ٹیم کی جیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں۔

  • سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 9 پاکستانی جاں بحق

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 9 پاکستانی جاں بحق

    سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق متاثرہ فیملی عمرہ ادائیگی کے بعد ریاض جاتے ہوئے القصیم کے قریب حادثےکا شکار ہوئی۔

    متاثرہ فیملی کا تعلق ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں اسلام نگر اور چک 18 سے ہے۔

    حادثے میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ 5 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں

    گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایکشن اختتام پذیر ہوگیا پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اگلے میچز کھیلنے کیلیے اسلام آباد پہنچ گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جب کہ اس کے بعد پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے جس کے بعد دونوں ٹیموں کا اگلا پڑاؤ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ہے جس کے لیے میزبان اور مہمان ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات 20 اور پیر 24 اپریل کو سیریز کے دو بقیہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد ون ڈے سیریز کے دو ابتدائی میچز بھی بالترتیب 27 اور 29 اپریل کو ہوں گے۔

    اس کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی کے لیے اڑان بھریں گی جہاں ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز شیڈول ہیں۔

    پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

  • ’تحریک انصاف مذاکرات کیلیے یکسو ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں‘

    ’تحریک انصاف مذاکرات کیلیے یکسو ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں‘

    تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کے معاملے پر یکسو ہے لیکن حکومت کی جانب سے مذاکرات پر کوئی سنجیدگی نہیں ہے۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے لکھا کہ مذاکرات آئین سے باہر نہیں ہو سکتے مذاکرات صرف آئین اور سپریم کورٹ کی مقرر کردہ حدود میں ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کےپی میں اگر انتخابات نہیں ہوتے تو یہ آئین کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے اسٹیٹ بینک کا ابھی تک فنڈز جاری نہ کرنا حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کرے توہین عدالت کارروائی کر کے ان کی عدالت کے ہاتھوں نااہلی کا شوق پورا کیا جائے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ کسی بھی پارلیمنٹ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ لوگوں کو حق رائے دہی سے روک دے ایسی پارلیمان فسطائ حکومت کی بنیاد تو رکھ سکتی ہے کسی جمہوری نظام کا ایسی پارلیمان اور اس کے فیصلوں سے کوئ تعلق نہیں ہو سکتا، آئین اس ضمن میں واضع ہے کہ الیکشن کے اخراجات پر پارلیمان کو قدیم کا کوئ حق حاصل نہیں۔

  • بابراعظم نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    بابراعظم نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    رنز کی مشین بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

    کپتان نے 58 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ بابراعظم نے اننگز کی آخری دو گیندوں پر دو چکے لگا کر سنچری مکمل کی۔

    اپنا 101 واں میچ کھیلنے والے بابراعظم بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پلیئر بن گئے۔

    Image

    انہوں نے بھارتی کپتان روہت شرما کا ریکارڈ توڑ ڈالا جو دو سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر تھے۔ بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 3 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

    مستقل اوپننگ جوڑی بابر اور رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 99 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ رضوان نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو پہ در پہ وکٹیں گرنے سے بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

    فخرزمان اور صائم ایوب بغیر کوئی اسکور کیے آؤٹ ہوئے جب کہ عمادوسیم بھی صرف 2 رنز پر چلتے بنے۔ چار وکٹیں جلد گنوانے کے بعد بابر اعظم اور افتخار نے اننگز کو سنبھالا۔

    دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعے کو 192 تک پہنچایا۔ افتخار احمد نے 19 گیندوں پر 33 رنز کی باری کھیلی جس میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔

  • ’علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے‘

    ’علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے‘

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینئر رہنما علی زیدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب لندن پلان کاحصہ ہے۔

    اپنے ٹوئٹر بیان میں عمران خان نے لکھا کہ نوازشریف کو پی ٹی آئی کو کچلنےکی یقین دہانی کرائی گئی تھی پی ٹی آئی کے 3ہزار سے زائد کارکن گرفتار اور اغوا ہوئے پہلےعلی امین اور اب علی زیدی کو اغوا کیا گیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا مزید ایک نیا منصوبہ ہے 27 رمضان یا عید کے بعد زمان پارک میں پولیس پلس ایکشن ہوگا انکا خیال ہے یہ سب کچھ ہمیں الیکشن ہونےکی صورت میں کمزور کر دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ واضح طور پر کہتا ہوں عوام کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے یہ سب نہیں چلےگا یہ لندن کے اس مذموم منصوبےکا نتیجہ انتخابات میں دیکھیں گے۔

  • منشیات ریکوری کے دوران کیمرے کا استعمال لازمی قرار

    منشیات ریکوری کے دوران کیمرے کا استعمال لازمی قرار

    پشاور ہائیکورٹ نے ملزم سے منشیات ریکوری کے دوران کیمرے کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔

    ہائیکورٹ نے پولیس، ایکسائز، نارکوٹکس، کسٹم سمیت تمام صوبائی اداروں کو فیصلے پر فوری عمل دارمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    عدالت نے صوبائی حکومت کو کیمرے کی خریداری کے کیے فنڈز بھی متعلقہ محکموں کو جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ 15 اپریل سے ناکوٹکس کیسںز میں منشیات ریکوری میں ویڈیوں دکھانا لازمی ہوگی۔

    ہائیکورٹ نے نومبر میں تمام سٹیک ہولڈرز کو سرکولیشن کے زریعے آگاہ کیا تھا، تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 15 اپریل سے منشیات ریکوری کیسز کو فیصلے کےمطابق دیکھیں۔

  • کراچی :کلفٹن اور ڈیفنس کے گھروں میں شبنم نامی خاتون کی نام اور حلیہ بدل کر وارداتیں،ویڈیو وائرل

    کراچی :کلفٹن اور ڈیفنس کے گھروں میں شبنم نامی خاتون کی نام اور حلیہ بدل کر وارداتیں،ویڈیو وائرل

    کراچی : کلفٹن ڈیفنس کے مختلف گھروں میں شبنم نامی خاتون کا نام اور حلیہ بدل کر وارداتیں کرنے کا انکشاف سامنے آیا، مبینہ چور خاتون کی تصاویراور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن ڈیفنس کے مختلف گھروں میں چوری کی وارداتوں میں شبنم نامی خاتون کے ملوث ہونے انکشاف ہوا۔

    شبنم نامی خاتون نام اور حلیہ بدل کر وارداتیں کرتی ہے، مبینہ چور خاتون کی تصاویراور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

    مبینہ چور خاتون اپارٹمنٹ سےقیمتی سامان اور رقم لےکرفرار ہوئی اور چوری میں ملوث خاتون اپنا نام دعا بتاتی ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون شبنم کودیکھا جاسکتا ہے کہ فلیٹ کا دروازہ کھلا اور خاتون نے ایک بھاری شاپنگ باہر رکھا اور انتہائی احتیاط سے فلیٹ کا دروازہ بند کیا۔

    مبینہ خاتون چور کے دونوں ہاتھوں میں سامان دیکھاجاسکتاہے، خاتون نے فرار سے قبل لفٹ کے پاس ایک دوسری شرٹ نکالی، لفٹ کے اندر کھڑے ہوکر اپنے کپڑے اورحلیہ تبدیل کیا ، خاتون جب لفٹ سے باہر نکلی تو حلیہ تبدیل تھا۔

    بوٹ بیسن کلفٹن اور باتھ آئی لینڈ میں نام بدل کر کام ڈھونڈا جاتا ہے ، خاتون مبینہ طورپرموقع ملتےہی شوہر کی مدد سے واردات انجام دیتی ہے تاہم پولیس کی جانب سے چوری میں ملوث خاتون کی تلاش جاری ہے۔

  • پاک نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول پھر تبدیل

    پاک نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول پھر تبدیل

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں پھر تبدیلی کر دی گئی۔

    کراچی چار کے بجائے آخری تین ون ڈے کی میزبانی کرے گا جب کہ راولپنڈی میں اب دو ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے کھیلے جائیں گے۔

    پانچ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا میدان چودہ اپریل سے سجےگا اور ون ڈے سیریز ستائیس اپریل سے 7 مئی تک کھیلی جائےگی۔

    پاکستان نیوزی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے انتخابات کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مشورہ کرلیا ہے، ٹیم کا اعلان پی سی بی میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد کسی بھی وقت کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ لگائے جانے کا امکان ہے، کیمپ میں 8 اپریل سے ٹریننگ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

  • ویڈیو: اسامہ میر کے ایک اوور میں 5 چھکے

    ویڈیو: اسامہ میر کے ایک اوور میں 5 چھکے

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار آل راؤنڈر اسامہ میر نے ایک اوور میں 5 چھکے اور ایک چوکا لگا کر سب کو حیران کر دیا۔

    لاہور میں کھیلے جارہے رمضان ٹورنامنٹ میں اسامہ میر نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر 66 رنز کی باری کھیلی۔

    انہوں نے ایک اوور میں 5 بلند و بالا چھکے اور ایک چوکا لگا کر مجموعی طور پر 34 رنز بٹورے۔ نوجوان بلے باز نے جارحانہ بیٹنگ کر کے اپنے ہارڈ ہٹر بلے باز ہونے کا واضح ثبوت دیا ہے۔

    اس ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے بڑے بڑے نام بھی حصہ لے رہے ہیں جن میں بابراعظم سرفہرست ہیں۔