Author: وقاص صفدر

  • راناثنااللہ کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    راناثنااللہ کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    اسلام آباد: وزیرداخلہ راناثنااللہ خان کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل آگیا۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان آپ درست کہہ رہے ہیں ملک وقوم نازک موڑ پر کھڑے ہیں قوم کوفیصلہ کرنا ہو گا وہ اجتماعی شعورکاساتھ دیگی یاتکبرکی بنیادپرکیےگئےفیصلوں کا۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا فتنے کے آگے جھکےگی یاخیر کیلئے اٹھ کھڑی ہوگی، قوم اداروں کا احترام کرےگی یااپنی اناکی تسکین کیلئےانہیں توڑنےوالوں کاساتھ دیگی۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ قوم فیصلہ کرے جمہوری رویوں کو اپنائے گی یا عدم برداشت کےکلچر کو اپنائے گی قوم قانون نافذ کرنے والوں کا ساتھ دیگی یاپٹرول بم چلانےوالوں کاساتھ دیگی۔

    انہوں نے کہا کہ قوم عدالیہ پرحملہ کرنےوالوں کیساتھ کھڑی ہو گی یا احترام کرنےوالوں کاساتھ دیگی، انصاف کرنے والوں کا ساتھ دیگی یا انصاف کےنام پرہٹ دھرمی پرقائم رہنے والوں کا؟ قوم جمہوریت،احترام کےنظریہ کو اپنائے گی یا جلادو، ماردو جیسے پاگل پن کاساتھ دیگی۔

  • سعودی ایران وزرائے خارجہ کب ملاقات کر رہے ہیں؟

    سعودی ایران وزرائے خارجہ کب ملاقات کر رہے ہیں؟

    سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ رمضان المبارک کے دوران ملاقات کریں گے۔

    ایران اور سعودی عرب کے اعلیٰ سفارت کاروں نے رمضان المبارک کے اختتام سے قبل ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ ایک تاریخی دوطرفہ مفاہمتی معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

    سرکاری سعودی پریس ایجنسی (SPA) نے پیر کو رپورٹ کیا کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان نے یہ فیصلہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں اپنی دوسری فون کال کے بعد کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-iran-proposes-three-places-for-foreign-ministers-to-meet/

    ایس پی اے نے کہا کہ فون کال کے دوران عوامی جمہوریہ چین میں طے پانے والے سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں متعدد مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے ماہ رمضان کے دوران اپنے درمیان دو طرفہ ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

    رپورٹ میں میٹنگ کی صحیح تاریخ یا مقام کی وضاحت نہیں کی گئی۔ رمضان المبارک گزشتہ ہفتے شروع ہوا اور اپریل کے تیسرے ہفتے میں ختم ہو گا۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ یہ ملاقات ان کے منقطع ہونے کے سات سال بعد تعلقات کی بحالی کا اگلا قدم ہے۔

  • ویڈیو: روسی اور یوکرینی کھلاڑیوں کا ہاتھ ملانے سے انکار

    ویڈیو: روسی اور یوکرینی کھلاڑیوں کا ہاتھ ملانے سے انکار

    یوکرینی ٹینس پلئیر نے روسی اسٹار سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

    میامی اوپن ٹینس روسی پلیئر اناستاسیا پاٹاپووا نے یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک کو شکست دی تو یوکرینی ٹینس پلئیر نے روسی اسٹار سے میچ کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

    یوکرین کی کھلاڑی نے حریف سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کیا۔

    https://www.youtube.com/watch?v=xls0nTAP7xI

    میچ میں شکست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکوسٹیوک نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر کھلاڑی اس وقت ذہنی پریشانی کا شکار ہے۔

  • پی ایس ایل 8 کی ٹیم کا اعلان، کپتان کون بنا؟

    پی ایس ایل 8 کی ٹیم کا اعلان، کپتان کون بنا؟

    لاہور قلندرز کی فتح کے بعد پی ایس ایل ایٹ کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا چیمپئن کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    انڈیپنڈینٹ پینل چیئرمین ہارون رشید، بازید خان ،ڈیرن گنگا، نک نائٹ اور ثنامیر نے ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

    Image

    ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل بہترین ٹیم بنائی گئی ہے۔

    محمدرضوان، بابراعظم، محمد حارث، رائلی روسو، اعظم خان، پولارڈ، عماد وسیم، راشد خان، عباس آفریدی اور احسان اللہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    صائم ایوب بارہویں کھلاڑی ہوں گے۔ سب سے زیادہ ملتان سلطانز سے پانچ کھلاڑیوں کو پی ایس ایل ایٹ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

  • اسرائیلی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید

    قابض صیہونی فورسز کی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

    فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ یہ افراد اتوار کو نابلس شہر کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوئے اور ان کی شناخت 24 سالہ جہاد محمد الشامی، 22 سالہ عدے عثمان الشامی اور 18 سالہ محمد راید دابیک کے نام سے کی گئی۔

    اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ نابلس کے مغرب میں جٹ جنکشن کے قریب ایک فوجی پوزیشن پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کا جواب فوجیوں نے "لائیو فائر” سے دیا۔

    فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کی مسلح شاخ الاقصیٰ شہداء بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ان کے 3 ارکان کو شہید کیا ہے۔

    واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز سے ہی اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کا خون بہانے کے واقعات میں تیزی آگئی ہے اور اب تک 81 فلسطینیوں کو مختلف واقعات میں شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا ہے جن میں نوجوان اور نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

  • جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنوں کا اعلان

    جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنوں کا اعلان

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کراچی میں بلدیاتی انتخابی عمل کو مکمل نہ کر نے، ملتوی شدہ 11نشستوں پر انتخابی شیڈول کے تاحال اعلان نہ کرنے اور مکمل نتائج میں مسلسل تاخیر کے خلاف 17 مارچ کو شہر بھر کی بڑی شاہراؤں پر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔

    حقوق کراچی تحریک کے روحِ رواں حافظ نعیم الرحمن نے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایسے کارکن عطا کیے ہیں جو ہر مشکل میں قیادت کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں سندھ اسمبلی کے سامنے 29 دن کے دھرنے میں کراچی کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرکے کامیاب کیا، 29 دن کے تاریخی دھرنے سے کراچی کے عوام کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رجیم چینج میں ایم کیو ایم نے ایک مرتبہ پھر سے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کراچی کے عوام کی ہیٹھ پر چھرا گھونپا، ان سب کے باوجود جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک جاری رہی اور اس تحریک میں شہری زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے رہے پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مردہ گھوڑوں میں جان ڈالنے کی کوشش کی گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سب ایم کیو ایم کو منانے میں لگے ہوئے تھے ان سب کے باوجود کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو بھرپور مینڈیٹ دے کر پیپلز پارٹی کی سازش کو بے نقاب کردیا۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں کی خرابی کے باوجود جماعت اسلامی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی کراچی کے عوام لنگڑے لولے انتخابات کے بعد شہر کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں یہاں کے شہری اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلوانا چاہتے ہی، چیف الیکشن کمشنر راجا سکندر تینوں صوبوں کے چیف اور بیوروکریٹ رہے ہیں انہیں کراچی کے عوام کے مسائل کا کوئی علم نہیں ہے بیوروکریٹ طبقہ اقتدار پر قابض ہے جو عوام کے ٹیکسوں پر عیاشیاں کررہا ہے حالات بہتر ہوں گے تو روزگار کے مواقع بحال ہوں گے۔

  • پاکستان سے پہلی حج پرواز کب روانہ ہو گی؟

    پاکستان سے پہلی حج پرواز کب روانہ ہو گی؟

    پاکستان سے امسال حج کے لیے آنے والے عازمین کا پہلا قافلہ 21 مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔

    اس سے حج کے لیے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    پاکستان سے نصف عازمین حج کی تعداد مدینہ منورہ اور نصف جدہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

    21 مئی سے پاکستانی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا جو کہ 2 اگست تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور دیگر نجی ایئرلائنز کے ذریعے عازمین کی آمد ہو گی۔

    سب سے زیادہ سعودی ایئرلائن کے ذریعے 44 ہزار عازمین سعودی عرب پہنچیں گے جب کہ 38 ہزار پی آئی اے اور باقی دیگر ایئرلائنز کے ذریعے سفر کریں گے۔

    قومی ایئرلائن 21 مئی سے 2 اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی ، قومی ایئرلائن نے پرائیوٹ حج کیلئے کرایہ 1180ڈالر مقرر کردیا۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 910 سے 1220ڈالر کرائے مقرر کئے گئے ہیں تاہم سرکاری حج کےتحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ممکنہ طور پر 38ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی ، پی آئی اے حج فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ777اور ایئربس320 استعمال کرے گی۔

  • پاکستان ٹیم میں کون کون شامل ہو رہا ہے؟

    پاکستان ٹیم میں کون کون شامل ہو رہا ہے؟

    ہارون رشید کی سربراہی میں نئے سلیکشن پینل نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر غور شروع کر دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اعظم خان، عماد وسیم، احسان اللہ اور اسامہ میر سمیت چند کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں غیر معمولی کارکردگی کے باعث ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    اس کے علاوہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے اور نوجوان کرکٹرز کو موقع دینے کی تجویز زیرغور ہے۔

    سلیکشن کمیٹی کا جلد باقاعدہ اجلاس متوقع ہے۔ ابتدائی طور پر بیس سے بائیس کھلاڑیوں کی فہرست کے اعلان کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے جس میں سے سولہ رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ حتمی سکواڈ کا اعلان پی ایس ایل فائنل سے قبل ہو گا۔

    تین میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم 23 مارچ کو شارجہ روانہ ہوگی اور میچز کی مجوزہ تاریخیں 26، 27 اور 29 مارچ رکھی گئی ہے۔

    افغانستان کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی اور افغان کرکٹرز نے کابل میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔

  • پرائیویٹ ایمبولینس کو بھیجنا ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط

    پرائیویٹ ایمبولینس کو بھیجنا ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے امن و امان کےحوالےسے اہم فیصلے کئے ہیں۔

    شرجیل میمن کے مطابق علاقے کی حدود میں ٹریفک مینجمنٹ کرنی ہو گی، کےپی او واقعے کے بعد پرائیوٹ ایمبولینس گاڑیاں کھڑی کر دی گئیں جس سےقانون نافد کرنے والے اداروں کوگاڑیاں دورکھڑی کرنا پڑی آئندہ ایسے واقعات میں فلاحی اداروں کو ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کر کے ایمبولینس بھیجنا ہو گی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت کے بتائے گئے ایس او پی کےحساب سےکام کرنا ہوگا۔

    سندھ حکومت نے اے ایف آر گاڑیوں کو ایک ہفتے میں رجسٹریشن کرانے کی مہلت دے دی۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے بعد کوئی بھی گاڑی بغیر نمبر پلیٹ یا اے ایف آر نہیں چلے گی وزیر اعلی کی ہدایت پر ایک ہفتے بعد گاڑی چالان ہوجائے گی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ اوپن ٹرانسفر لیٹر پر گاڑی چلائی جانے والی گاڑی ضبط ہو گی جب کہ ٹنٹئڈ گاڑیوں کو سڑکوں پر چلانےکی اجازت نہیں ہو گی۔

    وزیر اطلاعات سندھ نے اعلان کیا کہ شوروم سے بغیر رجسٹریشن گاڑی نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایک ہفتے بعد ایسی کوئی گاڑی شو روم کے باہر نہیں نکل سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلحے کی نمائش کی اجازت کسی صورت نہیں ہوگی۔

  • ’الیکشن کمیشن 11 ملتوی شدہ بلدیاتی نشستوں کے شیڈول کا اعلان کرے‘

    ’الیکشن کمیشن 11 ملتوی شدہ بلدیاتی نشستوں کے شیڈول کا اعلان کرے‘

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 11 ملتوی شدہ بلدیاتی نشستوں کے شیڈول کا اعلان کرے۔

    الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فرض بنتا تھا کہ انتخابی عمل کو میرٹ کی بنیاد پر پورا کیا جاتا جماعت اسلامی نےکراچی کےعوام کی ترجمانی کی ہے کوئی بھی جماعت لوکل سطح پر انتخابات نہیں کروانا چاہتی۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نومنتخب نمائندے شہر کی خدمت شروع کر دیں جماعت اسلامی بلاتفریق رنگ ونسل سب کی خدمت کرے گی ایم کیوایم اب اس پوزیشن میں نہیں ہےکہ وہ دھرنی بھی دے سکے گورنر سندھ کو بلاکر دھرنا ملتوی کرتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 11 ملتوی شدہ بلدیاتی نشستوں کے شیڈول کا اعلان کرے جن نشستوں پر فیصلہ کیا جانا ہے فوری طور پر فیصلہ کیاجائے، الیکشن کمیشن سن لیں آپ کےممبرکراچی کےشہریوں کوہلکا نہ لیں جماعت اسلامی وہ جماعت نہیں ہےجسے چند وزارتیں دے کر چپ کروا دیں اگر ضرورت پڑی تو ہم ٹرین مارچ بھی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمکش کا راستہ اور مزاحمت کا راستہ ہی کامیابی کا راستہ ہے آئین اورقانون کےتحت جدوجہدجاری رکھیں گے آج ہم نے علامتی دھرنا دیا ہے الیکشن کمیشن ملتوی شدہ نشستوں کی تاریخ کا اعلان کر دے تو ہم لائحہ عمل کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیں گے۔