Author: وقاص صفدر

  • ’مریم نواز کا بیان سن کر لوگوں کے قہقہے نہیں رک رہے‘

    تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ آج کا سب سےمزاحیہ بیان مریم نواز کا تھاکہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے۔

    ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ مریم نواز کا بیان سن کر لوگوں کے قہقہے نہیں رک رہے مریم نواز اور ان کی جماعت ہر الیکشن سے مفرور ہے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ مریم نواز نےجو آج اداکاری اس پر فُل نمبر!

    مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار سال کی نالائقی کی وجہ سے گروتھ منفی میں چلی گئی ہے یہ جو گند کرکے چلے گئے ہیں دو سے چار مہینے میں سب ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اگلے 5 سالوں پرنظر رکھ کربیٹھا ہے اس نے چار سال میں ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، عوام کو سب پتا ہے مہنگائی لانے والے کون ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی لوٹ مار کے گلی گلی اور محلے محلے پول کھل رہے ہیں اس کو فارن فنڈنگ کا بھی حساب دینا ہوگا، عمران خان نے اپنے دور میں نوجوانوں کو روزگار سے محروم کیا ہم ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔

  • پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کر دیا۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

    نجم سیٹھی نے بتایا کہ شارجہ میں دونوں ٹیموں کےدرمیان سیریز مارچ کےآخرمیں کھیلی جائےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا افغانستان کےخلاف دوطرفہ سیریز سے دستبردار ہوا تھا آسٹریلیاکےانکار کے بعد پاکستان نے افغانستان سے سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اےسی سی کی آمدن میں افغانستان کو برابر کا حصہ دینے کے فیصلےکا حامی ہوں۔

  • بابر اور کوہلی کا موازنہ: سابق کپتان نے کیا کہا؟

    بابر اور کوہلی کا موازنہ: سابق کپتان نے کیا کہا؟

    سابق کپتان مصباح الحق نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ کرنا قبل از وقت قرار دے دیا۔

    یوٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ فی الحال بابر اور کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں بنتا اور نہ ہمیں ایسا کرنا چاہیے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ دونوں کھلاڑی ابھی اپنے کیریئر کے مختلف مراحل میں ہیں، کوہلی زیادہ کرکٹ کھیل چکے ہیں جب کہ بابر کا کیریئر ابھی شروع ہوا ہے۔

    ’اس لیے ابھی تو دونوں کھلاڑیوں کا موازنہ ہرگز نہیں کرنا چاہیے جب کوہلی جتنی کرکٹ بابر کھیل لیں گے تو تبھی ان کا موازنہ کرنا ٹھیک ہو گا‘

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابراعظم مستقبل میں اس مقام پر پہنچ جائیں کہ جہاں کوہلی آج کھڑے ہیں تو پھر موازنہ کرنا چاہیے۔

  • شعیب ملک کا ریٹائرمنٹ سے متعلق دوٹوک اعلان

    شعیب ملک کا ریٹائرمنٹ سے متعلق دوٹوک اعلان

    پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے دوٹوک اعلان کیا ہے وہ مستقبل قریب میں ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

    بنگلادیش پریمیئر لیگ میں مصروف شعیب ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹنس کے معاملے میں اب بھی 25 سالہ نوجوان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں ٹیم میں سب سے بڑی عمر کا ہوں لیکن یقین رکھیں کہ آپ میری فٹنس کا موازنہ 25 سالہ نوجوان سے کر سکتے ہیں۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جو چیز مجھے حوصلہ دیتی ہے وہ یہ ہے کہ میں ابھی بھی گراؤنڈ پر آ کر لطف اندوز ہوتا ہوں اور میں اب بھی سوچتا ہوں کہ مزید کھیلنے کی خواہش ہے چونکہ یہ دو چیزیں موجود ہیں، میں کھیلتا رہوں گا جس کی وجہ سے میں ریٹائر ہونے کا سوچ بھی نہیں رہا۔

    ملک نے زور دے کر کہا کہ وہ اب بھی دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہیں۔

    شعیب ملک اس وقت بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وہ فارم میں ہیں، انہوں نے سات میچوں میں 45 کی اوسط سے 225 رنز بنائے ہیں وہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے لیے کھیلیں گے۔

  • سابق آسٹریلوی کپتان کو پی ایس ایل میں کمنٹری کا موقع مل گیا

    سابق آسٹریلوی کپتان کو پی ایس ایل میں کمنٹری کا موقع مل گیا

    سابق آسٹریلوی کرکٹ اسٹار مائیکل کلارک کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کمنٹری کا موقع مل گیا۔

    گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں بھارت نے کمنٹری پینل شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس واقعے کی وجہ سے کلارک کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے ڈراپ کر دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/australian-cricketer-michael-clarke-slapped-by-girlfriend-video/

    کلارک نے اپنے رویے پر معافی مانگ لی ہے اور اب وہ اپنے کمنٹری کیریئر پر توجہ دے رہے ہیں۔

    آئی سی سی 2015 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو فتح دلانے والے کلارک پی ایس ایل میں نیا موقع ملنے پر پرُجوش ہیں۔ پی سی بی نے انہیں آئندہ پی ایس ایل کے لیے کنٹریکٹ کی پیشکش کی ہے۔

  • مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق اہم وضاحت

    معروف مبلغ و عالم دین کے بیٹے مولانا یوسف جمیل نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل ہونےکی خبرمیں صداقت نہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ کچھ ہواہی نہیں اور خبریں گردش کرنے لگیں کہ اکاؤنٹس سیل ہو گئے میں مولاناطارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل ہونےکی خبرکی تردید کرتا ہوں۔

    بیٹے نے بتایا کہ مولاناطارق جمیل کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا اب ان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ پاکستان میں ہی ہیں۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِگردش ہیں کہ مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا ہے جن میں اربوں روپے موجود تھے۔

    دو روز قبل بھی مولانا طارق جمیل کے بیٹنے نے بینک اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولاناطارق جمیل کے بینک اکاؤنٹ سیل نہیں ہوئے۔

  • خوشدل شاہ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    پاکستانی بلے باز خوشدل شاہ نے بی پی ایل 2023 میں ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    بنگلا دیش میں جاری لیگ میں منسٹر گروپ ڈھاکا کے خلاف کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی بلے باز خوشدل شاہ نے ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    منسٹر گروپ ڈھاکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا انتخاب کیا تو وکٹورینز نے پہلی اننگز میں 184 رنز بنائے۔
    27 سالہ خوشدل نے 24 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور پانچ زبردست چھکے شامل تھے۔

    اس اننگز کے ساتھ، خوشدل شاہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) 2023 میں تیز ترین ففٹی بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

    انہوں نے یہ سنگ میل صرف 18 گیندیں کھیلنے کے بعد حاصل کیا اور رونی تالقدار کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 19 گیندوں میں پچاس رنز بنائے۔

    پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی اسی اننگز میں 47 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ جواب میں ڈھاکہ کی ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکی۔ احمد شہزاد نے 17 گیندوں پر 19 رنز بنائے جس میں تین چوکے شامل تھے۔

  • ’تین ماہ کے اندر جنرل الیکشن ہوں گے‘

    مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اس مرتبہ الیکشن جنرل ہی ہوں گے کچھ چیزیں ابھی پس پردہ مذاکراتی اسٹیج پرہیں۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں چوہدری پرویزالٰہی نے لکھا کہ لوگوں کامطالبہ ہےعام انتخابات ہی ہوں لیکن بےوقوفوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ ملک ڈیفالٹ کر رہا ہے۔

    پرویزالٰہی نے کہا کہ خدانخواستہ کہیں سری لنکا جیسی صورتحال نہ ہو جائے ایسی صورتحال سے بچانے کےلئے تمام حلقے سرجوڑ کر بیٹھے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج یا کل انشااللہ انہیں الیکشن کرانا پڑے گا اور 3 ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے۔

  • ’پہلے نتیجہ بعد میں بات۔۔ جیتا ہم نےلیاقت آباد‘ حافظ نعیم کے جواب پر قہقہے لگ گئے

    پہلے نتیجہ بعد میں بات ۔۔۔ جیتا ہم نےلیاقت آباد! امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے دلچسپ جواب پر قہقہے لگ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں اینکر وسیم بادامی اور پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی ہنس پڑے جب حافظ نعیم نے کہا کہ اینکر کو پی پی سے میئرشپ کے حوالے سے بات کرنے کے جواب پر یہ کہا کہ پہلے نتیجہ بعد میں بات ۔۔۔ جیتا ہم نےلیاقت آباد!

    حافظ نعیم الرحمان الیکشن کمیشن کے نتائج سےبالکل مطمئن نہیں ہوں میٹنگ کال کرلی ہے مشاورت کر رہے ہیں فارم 11 کی صورت میں نتائج کےمطابق ہماری نشستیں زیادہ ہیں لیکن نتائج میں ہماری 8 نشستیں کم بتائی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ نےنتیجہ دے دیا اب ہم شکایت کریں گے ہمارا درست نمبر دیا جائے گا اس کے بعد ہی بات ہو سکتی ہے اس لیے پہلے نتیجہ بعد میں بات ۔۔۔ جیتا ہم نےلیاقت آباد۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ہم نے ہرایا جس کو انہوں نےتسلیم کیا ہے پی ٹی آئی نے ہماری جیت کو تسلیم کیا ہےتو ان سے بات بالکل کریں گے۔

  • ’نمبرز تبدیل کر کے پی پی کا مینڈیٹ بڑھایا جا رہا ہے‘

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا اسکور 100 سے اوپر جا رہا ہے لیکن پیپلزپارٹی اپنے نمبر بڑھانے کیلئے الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مختلف جگہوں پر نتائج میں ہیرپھیر کی جارہی ہے الیکشن کمیشن پی پی کیساتھ مل کر کام کر رہا ہے تو مذمت کرتا ہوں، 24 گھنٹے ہو گئےہیں اب تک نتائج فراہم نہیں کیےگئے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو فیور دی جارہی ہے جس کا مینڈیٹ ہے تسلیم کیا جائے نتائج میں تاخیر سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں ہم آراو کے دفتر میں بیٹھےہیں جونتائج مل رہےہیں بتارہےہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بعض جگہوں پر نمبر گیم کیا جا رہا ہے پی پی کے مینڈیٹ کو بڑھایا جا رہا ہے فارم 45 پر نتیجہ موجود ہے تو آراو اس کے برعکس کیسےنتائج دےرہےہیں، ہمارے پاس فارم 45 کے تحت 100 سے زائد یوسیز ہیں الیکشن کمیشن ایمانداری سے نمبرز بتائے، بےایمانی کیوں کی جارہی ہ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آراوز پر اثرانداز ہو رہی ہے دھاندلی کی نشاندہی کرتےہیں توکوئی شنوائی نہیں ہوتی یہ عجیب بات ہے الیکشن میں جائیں تو مصیبت نہ جائیں تو مصیبت، ووٹ دینے کے بعد خطرہ پیدا ہو جائےکہ ووٹ تبدیل ہو جائے گا تو سب کیلئےسوال نشان ہے۔