Author: وقاص صفدر

  • بھارت نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    بھارت نے سری لنکا کو 317 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

    ہوم ٹیم کے 390 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم صرف 22 اوورز میں 73 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

    اس جیت کے ساتھ بھارت نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔

    بھارت کی جانب سے 110 گیندوں پر 166 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو 390 تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    ون ڈے میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتوحات

    2023 بھارت بمقابلہ سری لنکا، 317
    2008 نیوزی لینڈ بمقابلہ آئرلینڈ 290
    2015 آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان 275
    2010 جنوبی افریقہ بمقابلہ زمبابوے 272
    2007 بھارت بمقابلہ برمودا 257

  • نتائج میں تاخیر پر الیکشن کمیشن نے اہم ہدایات جاری کر دیں

    نتائج میں تاخیر پر الیکشن کمیشن نے اہم ہدایات جاری کر دیں

    الیکشن کمیشن سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

    الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سےتمام ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق پولنگ اسٹیشنز میں تمام پولنگ ایجنٹس کو نتائج کی کاپیاں فراہم کی جائیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فارم 11 اور 12 کی عدم فراہمی کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے خبردار کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ہمیں ایک گھنٹے میں فراہم نہ کیے گئے تو شہر بھر میں دھرنے دیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ہر قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی اور اب الیکشن کے نتائج دینے میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی آر او اور آر اوز ہوتے کون ہیں جو نتائج نہیں دے رہے، ہم اپنے مینڈیٹ پر شب خون مارنے نہیں دیں گے، ایک گھنٹے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

  • محمد رضوان کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بنگلادیش پریمیئر لیگ میچ کے لیے ہیلی کاپٹر پر لایا گیا۔

    کومیلا وکٹورینز نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) 2023 میں اپنے میچ کے لیے محمد رضوان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا۔

    کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد ہیلی کاپٹر نے انہیں ایئرپورٹ سے چٹاگانگ کے اسٹیڈیم تک پہنچایا۔

    خصوصی انتظامات کے باوجود رضوان کی شاندار کارکردگی نہیں رہی اور ان کی ٹیم فارچیون باریسال سے میچ 12 رنز سے ہار گئی۔

    واضح رہے کہ دیگر پاکستانی کرکٹرز حسن علی، ابرار احمد اور خوشدل شاہ بھی کومیلا وکٹورینز اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • ’جماعت اسلامی نمبرون پر آرہی ہے‘

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نمبرون پر آرہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر بھر سے جماعت اسلامی کو اچھے نتائج موصول ہو رہے ہیں جماعت اسلامی نمبر ون پر اور میراخیال سے دوسرے نمبر پر پی پی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کئی یوسیز میں ہم کامیاب ہو چکے ہیں اور کئی میں آگے ہیں مکمل نتیجہ حاصل کرنے کے بعد ہی نمبرز بتائیں گے کراچی کےلوگوں کا ہم پراعتماد ہے ہماری جدوجہد کو منظور کیا گیا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپناحساب کتاب بنا کر چیزیں بنائیں گنتی کےعمل میں دھاندلی کی شکایت نہیں، کچھ جگہوں سےشکایات آرہی ہیں کہ وہاں گڑبڑچل رہی ہے کچھ جگہوں پرقبضہ کیا گیا ٹھپے بھی لگانےکی کوشش کی گئی۔

  • ’شاہنواز کی راہول ڈریوڈ کے ساتھ یادگار ملاقات کی کہانی‘

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بولر شاہنواز داھانی نے بھارتی ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ سے ملاقات کی کہانی بیان کر دی۔

    شاہنواز داھانی نے راہول ڈریوڈ کو 50 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹر پر ان کی یادگار تصور بھی شیئر کی۔
    قومی کرکٹر نے لکھا کہ تصویر کے پیچھے کہانی بیان کرتے ہوئے لکھا کہ میں ورلڈکپ کے دوران برسبین آسٹریلیا میں کچھ دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہا تھا اس دوران سر راہول ڈریوڈ اسی ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے۔

    ’انہوں نے مجھے دیکھا اور اپنے لیے سیٹ تلاش کرنے سے پہلے میرے پاس آئے اور ہم سب سے بہت عزت اور محبت سے ملے، ہم سب نے اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں‘۔

    داھانی نے لکھا کہ ذرا تصور کریں کہ حریف ٹیم کے کوچ سر راہول ڈریوڈ آپ کو اور آپ کے دوستوں کو ہیلو کہنے آئے ہیں اس دن میں نے ایک سبق سیکھا "عاجزی کامیابی کی کنجی ہے۔

  • آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان

    انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز ہیری بروک نے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ برائے دسمبر 2022 جیت لیا۔

    کرکٹ کے عالمی نگراں اداے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے انگلینڈ کے ہیری بروک، پاکستان کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو نامزد کیا تھا۔

    مڈل آرڈر میں اٹیک کرنے کا لائسنس پانے والے ہیری بروک کے لیے دورہ پاکستان انتہائی شاندار رہا۔ بروک نے اس دورے پر انگلینڈ کی تینوں جیتوں میں شاندار سنچریاں بنائیں اور پورے دسمبر میں 93.60 کی حیران کن اوسط سے 468 رنز بنائے۔

    ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کی ہر اننگز میں سنچری بنائی اور 17 سال بعد آنے والی انگلش ٹیم کا دورہ یادگار بنایا۔ سیریز میں پاکستان کو انگلینڈ نے وائٹ واش کیا تھا۔

    بابر اعظم نے ماہ کا آغاز پر راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن 136 رنز کے ساتھ، 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کو 579 تک پہنچایا تھا۔

    انہوں نے ملتان اور کراچی میں دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچوں کی چار اننگز میں تین نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

  • کمرشل گاڑیاں، عوام کیلیے زبردست خوشخبری

    کمرشل گاڑیاں، عوام کیلیے زبردست خوشخبری

    وفاقی حکومت نے کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹیکس میں کمی کا اعلان کر دیا۔

    شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹیکس میں کمی کر دی گئی۔

    وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ شہریوں کوسہولتوں کی فراہمی کیلئےرجسٹریشن ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ٹیکس کی شرح 4 سے کم کرے1 فیصد کر دی گئی ہے۔

  • نسیم شاہ نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔

    تیز گیند بازی سے بلے بازوں کی گلیاں اڑانے والے نوجوان فاسٹ بولر نے ون ڈے میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

    نسیم شاہ ابتدائی 4 ون ڈے میں15 وکٹیں لینے والے پہلےبولر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ریان ہیرس اور گیری گلمور نے 14،14 وکٹیں لی تھیں۔

    نوجوان بولر نے کراچی میں کھیلے جارہے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے خلاف 57 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ چار میچوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ نسیم شاہ نے 5 وکٹیں لیں۔

    نوجوان پیسر نے کیوی اوپنر ڈیوڈ کونوے کو گولڈن ڈک پر پویلین روانہ کیا۔ اسپیڈ اسٹار نے کیوی اوپنر ڈیون کونوے، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، ہینری شپلی اور مچل سینٹنر کی وکٹیں حاصل کیں۔

  • عمر گُل قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بن رہے ہیں؟

    عمر گُل قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بن رہے ہیں؟

    پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل نے قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لیے دلچسپی ظاہر کر دی.

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اپنے انٹرویو میں عمرگل نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ان کی خدمات کی ضرورت ہو تو وہ دستیاب ہیں۔

    سابق بولر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے لیے کام کرنا اعزاز کی بات ہے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد، میں ہمیشہ بطور کوچ اپنی ٹیم کے لیے کام کرنا چاہتا تھا لیکن پی سی بی نے کبھی مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔

    گل نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ بہت سے غیر ملکی کوچز کو کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے ان کی زبان کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن میری موجودگی میں یہ ان کے لیے مددگار ثابت ہوا۔

    عمر گل کو موجودہ باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کی جگہ لینے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔ شان ٹیٹ کا پی سی بی کے ساتھ معاہدہ 09 فروری کو ختم ہو جائے گا۔

    سابق فاسٹ بولر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر رہے تھے لیکن گزشتہ سال 31 دسمبر کو ان کا افغان بورڈ کے ساتھ معاہدہ ختم ہو گیا تھا۔

  • بگ بیش لیگ میں ایک اور حیران کُن کیچ، ویڈیو

    بجلی کی طرح لپکا اور ہوا میں گیند کو جھپٹا، بیگ بیش لیگ میں فیلڈر نے ایک اور ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

    لیگ میں بین کٹنگ نے سپرکیچ پکڑ کر یقینی چھکا ناکام بنا دیا۔ ہوا میں اڑتے ہوئے باونڈری پر کیچ تھاما اور اہم بلے باز کو پویلین بھیج دیا۔

    شاندار کیچ پکڑنے پر کٹنگ نے کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خوب داد سمیٹی۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین بہترین کیچ پر کٹنگ کی تعریف کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل سڈنی سکسرز کیخلاف مائیکل نیسر نے باونڈری کے اندر سے گیند باہر پھینک کر کیچ کیا تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

    ناقابل یقین کیچ پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائی حیرت سے سرپکڑ کر بیٹھ گئے جب کہ سوشل میڈیا پر کیچ کے قوانین زیرِ بحث آئے۔

    https://urdu.arynews.tv/michael-nesers-brilliant-catch-in-bbl/

    کرکٹ فینز نے باؤنڈری کے پار جا کر گیند کو اچھال کر کیچ پکڑنے کے قانون پر سوال اٹھائے ہیں اور ایسے کیچز پر قانون واضح کرنے پر زور دیا ہے۔