Author: وقاص صفدر

  • ’جب تک بولر تباہ نہ ہو جائے اسے کھلاتے رہتے ہیں‘

    ’جب تک بولر تباہ نہ ہو جائے اسے کھلاتے رہتے ہیں‘

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے حارث رؤف کو فی الحال ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

    انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے حارث رؤف اسٹرین (کھچاؤ) کی وجہ سے بقیہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ حارث کو ٹیسٹ نہیں کھیلنا چاہیے کیونکہ وہ اس فارمیٹ کے لیے ٹرینڈ یعنی تربیت یافتہ نہیں ہیں ان کی جگہ ایسے باؤلرز کو کھلائیں جو ٹیسٹ میچ، فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکیں اور باقاعدگی سے وکٹیں حاصل کر سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس میرحمزہ ہے ایسے باؤلرز کو کھلائیں جو طویل عرصے تک باؤلنگ کر سکیں اور جانتے ہوں کہ کہاں اور کیسے بولنگ کرنی ہے۔

    عاقب جاوید نے اظہارِبرہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب کسی بولر کو پکڑ لیتے ہیں چاہے وہ ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے، یا ٹیسٹ میں ہو – وہ تب تک آرام نہیں کرتا جب تک کہ تباہ نہ ہوجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ "پارٹ ٹائمرز” پر انحصار کرنا ایک ناقص حکمت عملی ہے اور ٹیم کو تجربہ کار باؤلرز پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

  • لیاری میں لوڈشیڈنگ پر کےالیکٹرک کیخلاف شدید احتجاج

    لیاری میں لوڈشیڈنگ پر کےالیکٹرک کیخلاف شدید احتجاج

    کے الیکٹرک کے خلاف بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر لیاری کے عوام نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ایم پی اے جماعت اسلامی سید عبدالرشید کی قیادت میں عوام ماری پور روڈ پہنچ گئے۔

    احتجاجاً عوام نے سڑک بلاک کردی اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی۔ ایم پی اے سید عبدالرشید نے مطالبہ کیا کہ لیاری سے بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے واٹر اور سیوریج پمپنگ اسٹیشن کو لوڈ شیڈنگ سے استثنی دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سردی کے باوجود بدترین لوڈ شیڈنگ کے الیکٹرک کا لیاری کیساتھ متعصبانہ رویہ ہے، کے الیکٹرک سو فیصد بلنگ والے فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کررہی ہے لیاری والے بل بھی بھرتے ہیں اور بجلی سے محروم ہیں۔

    ایم پی اے کا کہنا تھا کہ لیاری والوں پر بجلی چوری کاالزام عوام کی توہین ہے کنڈا مافیا کی سرپرست کے الیکٹرک انتظامیہ ہے۔

  • پی سی بی کا اہم بولر کو غیرملکی لیگ کا این او سی دینے سے انکار

    پی سی بی کا اہم بولر کو غیرملکی لیگ کا این او سی دینے سے انکار

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے لیے فاسٹ بولر محمد حسنین کو این او سی دینے سے انکار کر دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ 22 سالہ کھلاڑی 10 دسمبر سے 3 جنوری تک کراچی میں ہونے والے آئندہ پاکستان کپ میں کھیلیں۔

    حسنین کو پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ملکیت والی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنا تھا تاہم این او سی نہ ملنے پر گال گلیڈی ایٹرز نے حسنین کی جگہ پاکستان کے تجربہ کار تیز گیند باز وہاب ریاض کو شامل کیا ہے۔

    PCB declines NOC to Mohammad Hasnain for LPL 2022

    واضح رہے کہ ایل پی ایل میں پاکستان کے آٹھ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی اسد شفیق، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض اور انور علی کریں گے۔

    شعیب ملک جافنا کنگز کی نمائندگی کریں گے جبکہ حیدر علی اور احمد دانیال ڈمبولا اورا کی نمائندگی کریں گے۔ ہمبنٹوٹا، کینڈی اور کولمبو جزیرے کے ملک میں بہت متوقع لیگ کی میزبانی کریں گے۔ ایونٹ کا فائنل 23 دسمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

  • محمد رضوان نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

    محمد رضوان نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

    پاکستان کے وکٹ کیپنگ بلے باز محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔

    رضوان اب بین الاقوامی کرکٹ میں 5000 رنز بنا چکے ہیں اور یہ سنگ میل عبور کرنے والے 28ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    انہوں نے یہ لینڈ مارک انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا۔

    پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق اپنے کیریئر میں 20541 رنز کے ساتھ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ بین الاقوامی رنز بنانے والے ٹیبل میں سرِفہرست ہیں۔

    محمد رضوان نے اب تک ٹیسٹ میں 1232، ون ڈے میں 1065 اور ٹی ٹوئنٹی میں 2635 رنز بنا رکھے ہیں۔

  • شکست کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا

    شکست کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا

    پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں بڑا دھچکا لگ گیا۔ پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے حارث رؤف کی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف فٹنس مسائل کا شکار ہونے پر انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بولنگ کرانے نہیں آئے تھے۔

    ان کی عدم موجودگی میں فاسٹ بولنگ کا شعبہ نوجوان بولرز نسیم شاہ اور محمد علی نے سنبھالا تھا۔

    حارث رؤف اسٹرین کا شکار ہوئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پی سی بی میڈیکل پینل بولر کی فٹنس کو مانیٹر کر رہی ہے۔

    امکان یہی ہے کہ وہ ملتان اور کراچی ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ کسی اور کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

  • ”بنو قابل“ انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کیلیے فری اسکالرشپ کا اعلان

    ”بنو قابل“ انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کیلیے فری اسکالرشپ کا اعلان

    امیرجماعت اسلامی و صدر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الخدمت ”بنو قابل میگا پروجیکٹ“ کے تحت باغ جناح گراؤنڈ میں کراچی کے تعلیم یافتہ طالبات کے لیے آئی ٹی کورسز کے انٹری ٹیسٹ کے موقع پر کہا ہے کہ ٹیسٹ میں پاس ہونیوالے ہر طالبہ کو فری اسکالرشپ دیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام اپنے یوتھ کو ان پاور کرنے اور آگے بڑھانے کے لیے ہے آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اتنی بڑی تعداد میں کراچی کی بیٹیاں یہاں موجود ہیں کراچی: وہ سارے لوگ جو قوم کو جاہل بنانا چاہتے ہیں، ان سب کو کراچی کی بیٹیوں نے مزار قائد پرجمع ہوکر پیغام دے دیا ہے کہ ہم علم کی روشنی میں آگے بڑھیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ الخدمت کا بنوقابل پروجیکٹ،فری اسکالر شپ اور ملازمت کا پورا نظام موجود ہے ملک کی تمام حکومتی جماعتیں 75سال کا کام جمع کرلیں اور آج کی طالبات کا عزم ایک جگہ ہے جماعت اسلامی کراچی کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے پڑھا نا چاہتی ہے حکومت کی طرف سے صرف دو کالجز موجود ہیں، 326ارب روپے کا تعلیمی بجٹ ہے، پری انجینئرنگ میں کوئی بھی طالب علم پاس نہیں ہوسکا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کے ٹیکسوں کے پیسوں سے کراچی کابجٹ بنتا ہے جو کراچی کے عوام پر خرچ نہیں ہوتا آج کا تاریخی ایپٹیی ٹیوٹ ٹیسٹ پیغام ہے کہ ہم پڑھانے کے ساتھ ساتھ حساب بھی مانگیں گے کراچی کے لڑکے اور لڑکیاں ان حکمرانوں سے پوچھیں گے کہ کیوں ہمیں جاہل بناتے ہوں اس ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کراچی کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دے ہم انتظار نہیں کریں گے، ہم نے طے کرلیا ہے کہ کراچی کے بچوں اور بچیوں کو پڑھائیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی کے طلبہ و طالبات کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے والے ہر طالبہ کو فری اسکالر شپ دیں گے کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو کراچی میں ماڈل اسکولز بنائیں گے اور آئی ٹی کی اسکالر شپ شروع کریں گے جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو فائل پھینک کر نہیں جائے گا جتنے اختیارات ہوں گے اس سے بڑھ کر کام کرے گا۔

  • ٹیسٹ ڈیبیو میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی بولر کون؟

    ٹیسٹ ڈیبیو میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی بولر کون؟

    انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اسپنر زاہد محمود پہلے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

    لیگ اسپنر نے پنڈی ٹیسٹ کی دو اننگز میں مجموعی طور پر 44 اوورز کروائے اور 319 رنز دیے جو کہ کسی بھی ٹیسٹ ڈیبیو میں زیادہ رنز دینے والے دوسرے بولر ہیں۔

    زاہد محمود نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 33 اوورز میں 235 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسری اننگز میں 11 اوورز میں 84 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ٹیسٹ ڈیبیو میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ جیسن کریجزا نے بھارت کے خلاف 2008 میں ناگپور ٹیسٹ میں 358 رنز دیے تھے۔

    Image

    انہوں نے مجموعی طور پر میچ میں 74 عشاریہ 5 گیندیں کروائی تھیں۔

  • انگلش کھلاڑی نے سب کو حیران کر دیا (ویڈیو)

    انگلش کھلاڑی نے سب کو حیران کر دیا (ویڈیو)

    انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے اتوار کو کرکٹ کی دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کی۔

    بلے بازوں کے لیے سازگار پچ پر جوروٹ نے نصف سنچری بنانے کے بعد اپنا بیٹنگ انداز کی بدل ڈالا اور نے پاکستانی اسپنر کے چھٹے اوور کی پہلی دو گیندوں پر زاہد محمود کا بائیں ہاتھ سے سامنا کیا۔

    انگلینڈ کے سابق کپتان نے پہلی گیند کو براہ راست اسکوائر لیگ پر فیلڈر کو سوئپ کیا اور نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ وکٹ گنواتے گنواتے بچ گئے۔ فیلڈر نے بھرپور کوشش کی تاہم کیچ ڈراپ ہو گیا۔

    انہوں نے 73 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی جو کہ عمومی طور پر کا ان کا اندازِ بیٹنگ نہیں تھا۔

    پاکستان میں 17 سال بعد کھیلنے والی انگلینڈ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے انگلش شائقین کے ساتھ ساتھ اہلِ خانہ بھی راولپنڈی میں موجود ہیں۔

    انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی جوئے روٹ کے والد میٹ روٹ بھی تاریخی روالپنڈی ٹیسٹ کو دیکھنے کے لیے میدان میں نظر آئے۔

  • مایہ ناز انگلش کھلاڑی کے والد بھی پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

    مایہ ناز انگلش کھلاڑی کے والد بھی پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

    پاکستان میں 17 سال بعد کھیلنے والی انگلینڈ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے انگلش شائقین کے ساتھ ساتھ اہلِ خانہ بھی راولپنڈی میں موجود ہیں۔

    انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی جوئے روٹ کے والد میٹ روٹ بھی تاریخی روالپنڈی ٹیسٹ کو دیکھنے کے لیے میدان میں نظر آئے۔

    جو روٹ کے والد میٹ روٹ میزبان ٹیم کے خلاف تاریخی سیریز جیتنے پر اپنے بیٹے اور انگلینڈ کی ٹیم کو خوش کرنے کے لیے انگلینڈ بارمی آرمی کے ساتھ پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

    بارمی آرمی ایک کمپنی ہے جو اپنے کچھ ممبران کو برطانیہ اور بیرون ملک انگلش کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لیے ٹکٹ فراہم کرتی ہے اور ٹورنگ پارٹیوں کا انتظام کرتی ہے۔

    انگلینڈ کے سابق کپتان جوئے روٹ پہلی اننگز میں زیادہ اسکور نہیں کر سکے اور 31 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

  • کمنٹری کے دوران رکی پونٹنگ ایمرجنسی میں اسپتال منتقل

    کمنٹری کے دوران رکی پونٹنگ ایمرجنسی میں اسپتال منتقل

    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین جاری ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رکی پونٹنگ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے جب ان کی طبیعت ناساز ہونے لگی۔

    اس کے بعد 47 سالہ کو آپٹس اسٹیڈیم سے براہ راست اسپتال لے جایا گیا۔

    پونٹنگ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ لنچ بریک میں کمنٹری باکس سے چلے گئے تھے لیکن ان کے ساتھ سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر بھی تھے۔

    سابق بلے باز دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور انہیں دل کی تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ فی الحال اسپتال سے واپس نہیں آئے انہوں نے اپنے ساتھیوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔