Author: وقاص صفدر

  • ’ خراب طبیعت پر انگلینڈ نے یہ حال کیا، ٹھیک ہوتے تو کیا کرتے‘

    ’ خراب طبیعت پر انگلینڈ نے یہ حال کیا، ٹھیک ہوتے تو کیا کرتے‘

    پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کھلاڑیوں نے طبیعت خراب ہونے کے باوجود 500 رنز بنا لیے اگر وہ مکمل صحت یاب ہوتے تو کیا کرتے۔

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے دن پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ شکر ہے انگلینڈ ٹیم کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو یہ حال ہے، طبیعت ٹھیک ہوتی تو بہت برُا حال کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل فاسٹ بولرز کے خلاف نہیں ہوں وہ ٹی ٹوئنٹی کے فاسٹ بولرز ہیں انہیں ٹیسٹ کے بولرز بننے میں کافی وقت لگے گا لیکن جو پچ وہ مددگار نہیں ہیں۔

    https://twitter.com/shoaib100mph/status/1598307915668111361?s=20&t=hn2-7uqOHvqfPnl8TPZMWw

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا آج وکٹوں کو دیکھ کر افسوس ہوا کیونکہ اگر آپ نے ڈرا کی طرف جانا ہے یا بچ کر کھیلنا ہے تو یہاں دو باریاں ہو جائیں گی اور 700 رنز بن جائیں گے۔

    شعیب اختر نے کہا کہ کافی عرصے بعد اس میڈیم کی کرکٹ ہماری ٹیم کھیل رہی ہے سب نوجوان کھلاڑی ہیں اور اچھے ہیں لیکن انہیں ابھی بہت مشکلات سے گزرنا پڑے گا۔

  • پاکستان ٹیم نے بھی تاریخ بدل ڈالی

    پاکستان ٹیم نے بھی تاریخ بدل ڈالی

    راولپنڈی ٹیسٹ میں جہاں انگلش بلے بازوں نے پہلے دن 500 سے زائد رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنایا تو وہیں پاکستان نے بھی منفرد تاریخ رقم کر دی۔

    پاکستانی تاریخی میں پہلی بار انگلینڈ کے خلاف کسی ٹیسٹ میچ میں 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو کروایا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی اسپشلسٹ بولر حارث رؤف سمیت 4 پلیئرز نے گرین کیپس کی جانب سے آج پہلا ٹیسٹ کھیلا۔

    17سال بعد انگلینڈ کے پاک سرزمین پر ٹیسٹ میں فاسٹ بولر حارث رؤف، محمد علی، زاہد محمود اور سعود شکیل پلئنگ الیون کا حصہ بنے۔

    Image

    ڈیبیو میں انگلینڈ کے خلاف پہلی نامکمل اننگز میں حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک جب کہ زاھد محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ کل شروع ہو گا یا نہیں؟ پی سی بی کا اہم بیان

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ کل شروع ہو گا یا نہیں؟ پی سی بی کا اہم بیان

    انگلش کھلاڑیوں کے وائرل انفیکشن کے شکار ہونے پر کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے متعلق غیریقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

    بعض میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یکم دسمبر سے شروع ہونے والا پنڈی ٹیسٹ ایک سے دو روز تاخیر سے کھیلا جائے گا۔

    اس صورتحال پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کر کے بتایا کہ پی سی بی اور ای سی بی پہلے ٹیسٹ کے آغاز کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں کیونکہ انگلینڈ کے کچھ کھلاڑی وائرل انفیکشن میں مبتلا ہیں۔

    پی سی بی صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے، ای سی بی کے ساتھ رابطے میں ہے اور مناسب وقت پر مزید اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

    دوسری جانب ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی تو ہو گئی لیکن انگلش اور پاکستانی کھلاڑی میدان میں آئے اور ٹریننگ سیشن کیا۔

  • متنازع بیان دینے پر ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    متنازع بیان دینے پر ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے متنازع ردعمل دینے پر ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے اور ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کو اسٹیبلشمنٹ ونگ رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے متنازع ردعمل دینے پر سخت اظہارِناراضی کیا تھا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی تحلیل پر ضمنی انتخاب کرانےکا بیان دیا تھا ترجمان نےالیکشن کمیشن کی منظوری کےبغیربیان جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کر رکھا ہے جس پر پارٹی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے۔

    گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کی گئی ہے، سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبران اپنے استعفے جمع کروائیں گے۔

  • ’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

    ’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

    اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی حسرتیں دل میں ہی رہ جائیں گی کیونکہ گورنرراج لگ سکتا ہےنہ ہی تحریک عدم اعتمادآسکتی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اجلاس مؤخر کیا غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی نہیں کیا، اسپیکر کا بلایا ہوا اجلاس اسپیکر ہی ملتوی کرسکتاہے اسی طرح گورنر کا بلایا ہوا اجلاس گورنر ہی ملتوی کر سکتا ہے۔

    اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس بلایا ہوا ہے اسے یہ مؤخر کر رہےہیں ملتوی نہیں، اسی طرح ہمارا اجلاس بھی چل رہا ہے باقی جیسا چیئرمین کہیں گے ویسا ہو گا۔

    صحافی نے سوال کیا کہ اس وقت کونسا اجلاس چل رہا ہے آپ کا یاگورنر پنجاب کا بلایا ہوا؟ جس پر اسپیکر نے واضح کیا کہ اپوزیشن ہمارےاجلاس میں بیٹھی ہےیاہم ایوان اقبال میں بیٹھےہیں اپوزیشن ہمارےاجلاس میں بیٹھی ہےاس کا مطلب ہے یہ قانونی اجلاس ہے اپوزیشن نےجوایوان اقبال میں اجلاس بلایاوہ غیرقانونی تھا اس وقت پنجاب اسمبلی کا 42واں اجلاس جاری ہے 41واں اجلاس ہم نےختم کر کے نئی ریکوزیشن پر نیا اجلاس بلایا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام چیئرمین کےساتھ کھڑی ہے کوئی نہیں چھوڑے گا پرویزالٰہی کاپیغام لیکرمیں کیوں آؤں گا چیئرمین نےحکم کیا میں آگیا، پی ڈی ایم کےبہت سےافرادمیرےساتھ رابطے میں نہیں ہیں پارٹی کےساتھ ضرورہوں گے میں غلط بیانی نہیں کروں گا۔

  • دورہِ پاکستان: انگلش کپتان نے تصویر کے ساتھ پیغام شیئر کردیا

    دورہِ پاکستان: انگلش کپتان نے تصویر کے ساتھ پیغام شیئر کردیا

    انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس دسمبر میں پاکستان کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار ہیں۔

    اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ وہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ابوظہبی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔

    انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کا انگلینڈ لائینز کے خلاف وارم اپ میچ شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلاجائےگا۔

    کپتان بین اسٹوکس ورک لوڈ کے باعث وارم اپ میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ بین اسٹوکس کی عدم موجودگی میں انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی کپتانی اولی پاپ کریں گے۔

    انگلینڈ لائنز کی کپتانی ڈان لارینس کریں گے۔ وارم اپ میچ میں جوفرا آرچر بھی انگلینڈ لائینز کی نمائندگی کریں گے۔

    انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کا وارم اپ میچ 25 نومبر کو ختم ہو گا اور 26 نومبر کو آرام کے بعد انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ 27 نومبر کو اسلام آباد پہنچےگا۔ 30 نومبر کو راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اور انگلینڈکےدرمیان کھیلا جائے گا۔

  • سعودی عرب کی تاریخی فتح پر ولی عہد کا سجدہ شکر

    سعودی عرب کی تاریخی فتح پر ولی عہد کا سجدہ شکر

    فیفا ورلڈکپ میں سابق عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے خلاف سعودی عرب کی تاریخی کامیابی پر مملکت میں جشن کا سماں ہے۔

    ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی تاریخ ساز میچ کو میچ دیکھا اور ٹیم کی کامیابی پر سجدہ شکر ادا کیا۔

    سعودی ولی عہد کی ٹیم کی کامیابی پر جشن منانے کی تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں وہ وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ہمراہ موجود ہیں۔

    ٹیم کی شاندار فتح کی خوشی میں خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

    بدھ کے روز سعودی عرب کے تمام اداروں، اسکولوں میں عام تعطیل ہو گی۔ شاہی فرمان کے مطابق تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

    فیفاورلڈ کپ کےگروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دی۔ سعودی عرب میں شہری سعودی ٹیم کی جیت پرجشن منارہےہیں۔

  • ’آرمی چیف کی تعیناتی جس کا اختیار ہے وہی کرے‘

    ’آرمی چیف کی تعیناتی جس کا اختیار ہے وہی کرے‘

    جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہونی چاہیے آرمی چیف کی تعیناتی جس کا اختیار ہے وہی کرے۔

    سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ بھی مشاہدات کی جانب جا رہے ہیں اس نے ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہےملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا ہم اسے وہاں سے واپس لائے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی قیادت پر دباؤ ڈال رہے ہیں جن کا ریکارڈ فساد، جلاؤ گھیراؤ کا ہے تو امن وامان حکومت کی ذمہ داری ہے جب تک عمران خان سیاست کا حصہ ہوگا یہ گندگی آتی رہےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف کرسکتے ہیں مگر ذاتی زندگی بیچ میں نہیں لانا چاہیے ہر پارٹی کو الیکشن لڑنے کا حق ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جےیوآئی ملک بھر میں مدمقابل قوت کےطور پر ابھر رہی ہے ہم ہر وقت میدان میں ہیں میں پشاور،بلوچستان اور کشمیر بھی جاؤں گا عوامی رابطے میں کمی نہیں آئے گی۔

  • (ویڈیو): آسٹریلوی کھلاڑی کی حیران کُن فیلڈنگ

    (ویڈیو): آسٹریلوی کھلاڑی کی حیران کُن فیلڈنگ

    آسٹریلوی کھلاڑی نے باؤنڈری لائن پر اچھل کر ناقابلِ یقین چھکا بچا کر سب کو حیران کر دیا۔

    انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں زبردست فیلڈنگ کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ آسٹریلوی فیلڈر آگر نے ہوا میں اچھل کر باؤنڈری سے پار جاتی گیند کو روک کر یقینی چھکا بچالیا۔

    پیٹ کمنز کی گیند پر بائیں ہاتھ کے انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ملان نے زوردار شاٹ کھیلی تو بظاہر محسوس ہوا کہ گیند باؤنڈری لائن پار کر جائے گی لیکن وہ کھڑے فیلڈر نے ایک ہاتھ سے گیند کو باؤنڈری سے پار جانے سے روک دیا۔

    اس شاندار فیلڈنگ پر ساتھی کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے تالیاں بجا کر آگر کو داد دی۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین آسٹریلوی فیلڈنگ کو سراہتے ہوئے حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • بابراعظم اپنے ’میچ ونر‘ کا استعمال ہی نہ کر سکے

    بابراعظم اپنے ’میچ ونر‘ کا استعمال ہی نہ کر سکے

    محمد نواز کو میچ ونر قرار دینے والے کپتان بابراعظم اپنے آل راؤنڈر کا استعمال ہی نہ کر سکے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں شکست کے بعد بابراعظم نے آل راؤنڈر محمد نواز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں میچ ونر قرار دیا جب کہ پوری ٹیم نے تالیاں بجا کر داد دی تھی۔

    لیکن محمد نواز کا عالمی ایونٹ میں سفر عدم اعتماد اور غیریقینی کی صورتحال سے دوچار رہا۔ کپتان نے ان پر بطور بولر بھروسہ نہ کیا اور پورے ٹورنامنٹ میں صرف 9 اوورز ہی کروائے۔

    ایونٹ کے تمام سات میچز کھیلنے والے محمد نواز سے فائنل سمیت تین میچوں میں بولنگ ہی نہیں کروائی گئی جب کہ سوائے بھارت کے انہوں نے کسی ٹیم کے خلاف 4 اوورز کا کوٹہ پورا نہیں کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakvsind-nawaz-is-my-match-winner/

    محمد نواز کی بولنگ کو لے کر کپتان اس قدر تذبذب کا شکار رہے کہ فائنل جیسے اہم میچ میں شاہین آفریدی کا بقیہ اوور بھی پارٹ ٹائم افتخار احمد سے کروایا۔

    بابراعظم نے انگلینڈ، زمبابوے اور بنگلادیش کے خلاف محمد نواز کو نہیں آزمایا جب کہ نیدرلینڈز کے خلاف 2، جنوبی افریقا کے خلاف ایک اور نیوزی لینڈ کے خلاف 2 اوورز پر اکتفا کیا۔