Author: وقاص صفدر

  • بابراعظم نے کا مشورہ دیا تھا؟ محمد حارث نے بتا دیا

    بابراعظم نے کا مشورہ دیا تھا؟ محمد حارث نے بتا دیا

    جنوبی افریقا کے خلاف 28 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے والے نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کا اپنی پرفارمنس پر بول پڑے۔

    میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے کہا کہ نیٹس میں اچھا کھیل رہا تھا اور وہی اعتماد لے کر میچ میں گیا اور کوشش کی جتنا اچھا ٹیم کے لیے کر سکوں وہ کروں۔

    انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی وکٹ جلدی گری تو پاور پلے کا اچھا استعمال کرنے کی کوشش کی، کپتان نے بھی اعتماد بڑھایا اور اپنا فطری گیم کھیلنے کا مشورہ دیا۔

    حارث نے بتایا کہ بابراعظم نے کہا کہ آپ میں صلاحیت ہے مقابلہ کرنے کی یہ نہیں سوچنا کہ سامنے کونسا بولر ہے یہ ذہن میں نہیں لانا کہ کون بولنگ کروا رہا ہے بس اپنا جو انداز ہے کھیلنے کا اسی کے مطابق کھیلنا ہے۔

    پشاور سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث فخر زمان کے ان فٹ ہونے پر اچانک پاکستانی ٹیم میں شامل ہوئے اور چند گھنٹے بعد انہیں ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا۔

    محمد حارث نے جنوبی افریقہ کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر28 رنز بنائے۔

  • ووٹنگ مشین، ’انتخابی عمل میں جدیدٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا‘

    ووٹنگ مشین، ’انتخابی عمل میں جدیدٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا‘

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ تقدس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔

    الیکشن کمیشن نے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ابتک کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئےفنڈزکی فراہمی سےمتعلق حکومت کوخط لکھاجائے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ای وی ایم، اوورسیز کے ووٹنگ کاتقدس، رازداری اور الیکشن کی ساکھ کاخیال رکھنابھی ضروری ہے انتخابی عمل میں جدیدٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹرز کی سہولت اور اسٹیک ہولڈرز کےاعتماد کو مدنظر رکھنابھی ذمہ داری ہے۔

  • کراچی کےلیے اہم ترین منصوبہ منظور

    کراچی کےلیے اہم ترین منصوبہ منظور

    ایکنک نےکراچی کےلیےاہم ترین کےسی آر منصوبہ منظور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منظور کیا گیا۔

    کراچی سرکلر ریلوے کےلیے 292 ارب کی لاگت منظور کی گئی ہے۔ کےسی آر 44 کلومیٹر طویل منصوبہ ہو گا۔ سرکلرریلوے شہر قائد کےلیے اہم ترین پروجیکٹ ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق ایکنک نے شونترہائیڈرو پروجیکٹ کی منظوری دے دی۔ نیلم ویلی آزادجموں کشمیرمیں منصوبہ قائم کیا جائے گا۔

    منصوبےکی ازسرنو لاگت 220ڈالر کے حساب سے منظورکی گئی ہے۔ شونترہائیڈرو پروجیکٹ سے 48میگا واٹ بجلی بنائی جائےگی۔

  • ’بابر سے غلطی ہوگئی‘ شعیب اختر نے نشاندہی کردی

    ’بابر سے غلطی ہوگئی‘ شعیب اختر نے نشاندہی کردی

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف زبردست میچ کھیلا لیکن بابراعظم سے غلطی ہو گئی انہیں محمد نواز سے آخری اوور نہیں کروانا چاہیے تھا۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر پاک بھارت میچ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی بولرز نے انتہائی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے شاہین آفریدی، حارث روف اور نسیم شاہ نے لاجواب بولنگ کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک بولر کی کمی ہے آسٹریلیا میں قومی ٹیم کو مزید ایک مستند بولر کھلانے کی ضرورت ہے نواز آخری اوور کا بولر نہیں ہے دبئی کے بعد یہاں بھی آخری اوور نواز سے کروایا مجھے لگتا ہے کہ بابر سے غلطی ہو گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز کو کھلانا ہے تو 15ویں اوورز تک اس کا کوٹہ پورا کر دینا چاہیے تاکہ آخری اوورز اپنے مستند اور اہم بولرز سے کروائے جائیں۔

    راولپنڈی ایکسپریس نے پاک بھارت میچ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ میں کوئی لڑائی نہیں ہوئی جو کہ بہت اچھا ہے اور اچھی کرکٹ ہوئی جس سے نوجوان سیکھیں گے۔

    اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شکست کے بعد بھی مورال بلند رکھنا ہو گا کیونکہ بھارت ایک جیت سے ورلڈکپ نہیں جیت گیا اور ایک شکست سے پاکستان کے لیے ورلڈکپ ختم نہیں ہوا۔

  • نوبال پر کھلاڑی نے انوکھی تجویز پیش کر دی، سب حیران

    نوبال پر کھلاڑی نے انوکھی تجویز پیش کر دی، سب حیران

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کے خلاف بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو آخری اوور میں ملنے والی نو بال کے فیصلے پر طوفان برپا ہو گیا۔

    سوشل میڈیا پر نوبال کے معاملے اور فری ہٹ پر کوہلی کی گلیاں اڑنے کے بعد تین رنز دیے جانے پر تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔

    ان تنازعات کے حق اور مخالفت میں دلائل کے ساتھ ساتھ قوانین کو پیش کیا جارہا ہے ایسے میں نیوزی لینڈ کے آل راونڈر جمی نیشم نے انوکھی تجویز پیش کر دی ہے۔

    کیوی کھلاڑی نے تجویز پیش کی ہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کی ویسٹ ہائٹ کی پیمائش کروا لی جائے تاکہ بعد میں پوچھنے پر آسانی سے پتہ لگایا جاسکے کہ گیند مقررہ نشان سے نیچے تھی یا اوپر۔

    سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ نے بھی پاک بھارت میچ کے آخری اوور میں ہونے والی امپائرنگ اور فیصلوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔

    میں بریڈ ہوگ نے محمد نواز کی اس گیند کی تصویر لگائی جس پر ویرات کوہلی نے چھکا لگایا اور امپائر نے نو بال قرار دی۔

    ہوگ نے سوال اٹھایا کہ اس نوبال پر ریویو کیوں نہیں لیا گیا؟ پھر یہ یڈیڈ بال کیسے نہیں ہو سکتی جس فری ہٹ پر کوہلی بولڈ ہوئے؟

  • نوبال اور ڈیڈ بال؟

    نوبال اور ڈیڈ بال؟

    سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ نے بھی پاک بھارت میچ کے آخری اوور میں ہونے والی امپائرنگ اور فیصلوں پر سوالات اٹھا دیے۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں بریڈ ہوگ نے محمد نواز کی اس گیند کی تصویر لگائی جس پر ویرات کوہلی نے چھکا لگایا اور امپائر نے نو بال قرار دی۔

    ہوگ نے سوال اٹھایا کہ اس نوبال پر ریویو کیوں نہیں لیا گیا؟ پھر یہ یڈیڈ بال کیسے نہیں ہو سکتی جس فری ہٹ پر کوہلی بولڈ ہوئے؟

    ایک اور ٹوئٹ میں بریڈ ہوگ کا کہنا تھا کہ آخری اوور کے تمام تر تنازعات کے باوجود ہم نے کوہلی کی شاندار بیٹنگ کا مشاہدہ کیا ہے۔

    انہوں نے دونوں ٹیموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کھلاڑیوں نے میچ سے قبل بہت زیادہ ہنگامہ نہیں کیا اور اچھے انداز میں کرکٹ کھیلی، شائقین ایسے ہی مزید میچوں سے محظوظ ہونا چاہتے ہیں۔

  • ضمنی انتخابات: پی پی 209 خانیوال سے تحریک انصاف کامیاب

    ضمنی انتخابات: پی پی 209 خانیوال سے تحریک انصاف کامیاب

    قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک اور قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ این اے 31 پشاور، این اے 239 کراچی اور این اے 22 مردان کے بعد عمران خان نے این اے 24 چارسدہ سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    پنجاب کی تین صوبائی اسمبلیوں کی نشست کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ پی پی 209 خانیوال سے پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ہے۔

    تحریک انصاف کے فیصل خان نیازی 71 ہزار 586 ووٹ لے کر پہلے اور ن لیگ کے چوہدری ضیاالرحمان 57 ہزار 864 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن نے سخت مقابلے کے بعد کامایبی حاصل کی ہے۔ ن لیگ کے افتخار احمد بھنگو 40 ہزار 829 ووٹ لے کر کامیابی قرار پائے ہیں۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے محمد ابوبکر نے 37 ہزار 712 ووٹ حاصل کیے۔

  • این اے157: پیپلز پارٹی کی کامیابی پر یوسف رضا گیلانی کا بیان آگیا

    این اے157: پیپلز پارٹی کی کامیابی پر یوسف رضا گیلانی کا بیان آگیا

    ملتان کے حلقہ این اے 157 پر بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی کامیابی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں اور پی پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہماری ٹیم نےانتخابی مہم کی بھرپور نگرانی کی۔

    اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان کےبیانیےکامطلب ملک کوغیرمستحکم کرناتھا عمران خان کا مقصد تھا ملک کو دنیا میں تنہا کرنا معلوم نہیں عمران خان کتنی سیٹیں ہاریں گے جنوبی پنجاب کےعوام نےعمران خان کا بیانیہ مستردکردیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف ملک میں افراتفری مچانا تھا ہماری نظریات کی جنگ تھی،خاندان کی نہیں پی ڈی ایم کابیانیہ جمہوریت،قانون کی بالادستی،اصولوں پرمبنی تھا۔

    یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کامستقبل بہت روشن دیکھ رہاہوں پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے بہت کام کیاہے پی ٹی آئی والے دھرنا کرنا چاہتے ہیں تو کریں ملک میں افراتفری مچانےکی ہرگزاجازت نہیں دی جائےگی۔

  • سندھ کابینہ کا فلم  پر سینسرشپ فیس لگانے کی منظوری  دینے سے انکار

    سندھ کابینہ کا فلم پر سینسرشپ فیس لگانے کی منظوری دینے سے انکار

    سندھ کابینہ نے فلم پر سینسرشپ فیس لگانےکی منظوری دینے سے انکار کر دیا.

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم فلم انڈسٹری کو ترقی دینا چاہتے ہیں ہمیں زیادہ سے زیادہ فلمیں بنانے اور سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔

    وزیراعلیٰ نے چیئرمین سندھ بورڈ آف فلم سینسر خالدبن شاہین کے کنٹریکٹ کو 3 سال بڑھانےکی منظوری دے دی۔

    حکومتِ سندھ نے پرندوں کی افزائش کے پیشِ نظر صوبے بھر میں ان کے شکار پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ پرندے معصوم ہیں اور سیلاب میں کافی مر گئے ہیں، ان کی افزائش کے پیشِ نظر شکار پر پابندی عائد کی۔

    کابینہ نے سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن، پریزرویشن اینڈ مینجمنٹ رولز 2022 کی منظوری دے دی۔

  • ایرون فنچ نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

    ایرون فنچ نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

    حال ہی میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ نے پرتھ میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    35 سالہ کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میں 3000 رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرنے والے چھٹے بلے باز بن گئے۔ ان سب میں وہ سب سے کم گیندیں کھیل کر تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

    3000 رنز بنانے والے دیگر کھلاڑیوں میں بھارتی بیٹنگ جوڑی روہت شرما (3737) اور ویرات کوہلی (3712)، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل (3497)، پاکستان کے کامیاب ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم (3140) اور آخر میں آئرش کے پال اسٹرلنگ (3011) شامل ہیں۔

    Image

    دوسری جانب، فنچ اننگز کے لحاظ سے یہ سنگ میل حاصل کرنے والے دوسرے تیز ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 98 اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی 81 اننگز میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔