Author: وقاص صفدر

  • یواےای: پرائیویٹ سیکٹر کیلیے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان

    یواےای: پرائیویٹ سیکٹر کیلیے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کے بعد پرائیویٹ سیکٹر کے لیے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

    انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے یوم عرفات اور عید الاضحیٰ کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

    عید کی چھٹی جمعرات 5 جون سے ہو گی اور اتوار 8 جون تک جاری رہے گی۔ پیر 9 جون کو معمول کے اوقات کار دوبارہ شروع ہوں گے۔

    سرکاری ملازمین

    وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل نے اس سال عید الاضحیٰ پر 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ تعطیلات 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک ہوں گی یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک سرکاری دفاتر میں تعطیل ہوگی۔

    سرکاری دفاتر میں پیر 9 جون سے معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ قطر کی جانب سے پہلے ہی ملک میں 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    سعودی عرب

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون کو ادا کیا جائے گا اور عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

    اس سے قبل بنگلادیش کی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 10 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

  • نیپرا کا 40روپے فی یونٹ بجلی کا فیصلہ کراچی دشمنی ہے، جماعت اسلامی

    نیپرا کا 40روپے فی یونٹ بجلی کا فیصلہ کراچی دشمنی ہے، جماعت اسلامی

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کےالیکٹرک سے متعلق فیصلے پر نیپرا کے چیئرمین کو خط لکھ دیا۔

    خط میں منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ کے-الیکٹرک کی ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم ہے،کراچی دشمن نیپرا کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، نیپرا کا کے-الیکٹرک کو ریکوری نقصانات صارفین کے بلوں میں شامل کرنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے۔

    منعم ظفر خان نے کہا کہ  کراچی والوں کو 40 روپے فی یونٹ بجلی جب کہ باقی ملک کا ٹیرف صرف 35 روپے ہے، نیپرا کا دہرا معیار اور متعصبانہ فیصلہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیپرا کا کراچی دشمن فیصلہ کسی صورت قبول نہیں، کے-الیکٹرک کو ملک بھر سے مہنگا ٹیرف دے دیا گیا، کے-الیکٹرک بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں اور نیپرا کراچی کے صارفین کا تحفظ کرنے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر نیپرا اور حکومت مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے اسکواڈ کو جوائن کرنا شروع کر دیا

    پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے اسکواڈ کو جوائن کرنا شروع کر دیا

    پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے ایونٹ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑی جمع ہونا شروع ہو گئے۔

    دنیا کی بترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے جس کے لیے  کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے اسکواڈ کو جوائن کرنا شروع کر دیا ہے۔

    عباس آفریدی، ریاض اللہ، فواد علی اور حسن علی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ عامر جمال، زاہدمحمود، عرفات منہاس نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

    May be an image of 4 people, beard, people smiling, suit, wrist watch and text

    مرزا مامون اور عمیربن یوسف نے بھی رپورٹ کر دیا ہے جب کہ ہیڈکوچ روی بوپارا بھی آج رات کراچی پہنچیں گے۔ فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ صبح کی فلائٹ سےکراچی پہنچیں گے۔ کراچی کنگز کاٹریننگ کیمپ کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگےگا۔

    ٹیم کی نئی کٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس موقع پر کراچی کنگز کے آفیشل انسٹا گرام سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جیبلی (Ghibli) اسٹائل کے رنگ میں رنگے کھلاڑیوں کی دلکش تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

    ان تصاویر میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سمیت نامور کھلاڑیوں کین ولیمسن، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی اور دیگر کو مختلف ایکشن میں دکھایا گیا ہے۔

  • پی ایس ایل 10 کیلیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

    پی ایس ایل 10 کیلیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

    پاکستان کے بڑے کھیلوں کے ایونٹ پی ایس ایل کے نئے سیزن کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہو گی جو کہ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گی۔

    7اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرزپر بھی ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔

     پی ایس ایل میچز کراچی، لاہور، ملتان، راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جب کہ ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک دستیاب ہوں گے۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز جمعہ، 11 اپریل 2025 کو ہوگا، جبکہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ ہفتہ، 12 اپریل 2025 کو اپنے ہوم گراؤنڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

    شائقین کو ایک شاندار کرکٹ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔

  • امریکا میں حماس کا حامی پروفیسر گرفتار

    امریکا میں حماس کا حامی پروفیسر گرفتار

    حماس کے حامی بھارتی پروفیسر کو امریکا میں گرفتار کر لیا اور انہیں جلد ہی ملک بدر کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہندوستانی محقق کو امیگریشن افسران نے گرفتار کر لیا ہے اور ان کے وکیل کے مطابق انہیں ملک بدری کا سامنا ہے۔

    بدر خان سوری جو ایک پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو ہیں انہیں پیر کی رات ورجینیا میں ان کے گھر کے باہر "نقاب پوش ایجنٹوں” نے گرفتار کیا۔

    محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کی اسسٹنٹ سیکریٹری ٹریسیا میک لافلن نے کہا کہ بدر خان سوری کو سوشل میڈیا پر حماس کا پروپیگنڈہ پھیلانے کے جرم میں ملک بدری کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

    میک لافلن نے X پر کہا کہ سوری کے ایک معروف یا مشتبہ دہشت گرد سے قریبی روابط ہیں، جو حماس کا سینئر مشیر ہے۔

    سیکرٹری آف اسٹیٹ نے 15 مارچ 2025 کو ایک عزم جاری کیا کہ سوری کی ریاستہائے متحدہ میں سرگرمیوں اور موجودگی پر انہیں INA سیکشن 237(a)(4)(C)(i) کے تحت ڈی پورٹ کیا جائے۔

    میک لافلن نے سوری اور حماس کے درمیان تعلقات کے اپنے دعوے کا ثبوت فراہم نہیں کیا۔

    محمود خلیل

    https://urdu.arynews.tv/us-court-mehmood-khalil/

    امریکا کی عدالت میں محمود خلیل کی ملک بدری روکنے کو چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم دیا تھا جسے عدالت نے روک دیا تھا، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عدالتی حکم کو چیلنج کیا گیا جسے آج مسترد کردیا گیا۔

    جج جیسی فرمین نے کہا کہ فلسطینی حقوق کے علمبردار کی ملک بدری کی کوشش غیرمعمولی ہے، خلیل کی درخواست کے خلاف عدالتی نظرثانی کی قانونی درخواست کو آگے بڑھنا چاہیے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ خلیل کی دلیل ہے کہ ملک بدری کی کوشش آزادی اظہار پر کی جارہی ہے۔

    جج جیسی فرمین نے کہا کہ امریکی آئین تمام شہروں کو مکمل آزادی اظہار کی اجازت دیتا ہے، کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ اور قانونی مستقل رہائشی محمود خلیل کو ملک بدر کیا جارہا ہے۔

    محمود خلیل نے امریکا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں کی قیادت کی تھی۔

  • سابق بھارتی کرکٹر بھی صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بول پڑے

    سابق بھارتی کرکٹر بھی صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بول پڑے

    سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا بھی قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ سنچری کے گنُ گانے لگے۔

    فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 182 رنز کے تعاقب میں معاذ صداقت کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا شاندار آغاز کیا، صداقت نے محتاط انداز میں کھیلا تو صاحبزادہ فرحان جارحانہ انداز میں دکھائی دیے اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف چھکے اور چوکے لگائے۔

    تاہم فراحان کے تابڑ توڑ حملے کوئی نہیں روک سکا کیونکہ اس نے صرف 56 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کر کے پشاور کو ایک کمانڈنگ پوزیشن میں ڈال دیا۔

    دائیں ہاتھ کے بلے باز 59 گیندوں پر 114 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے کیونکہ پشاور نے ہدف 18.4 اوورز میں ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    جارحانہ سنچری اسکور کر کے انہوں نے نہ صرف پاکستانی کرکٹرز بلکہ بھارتی کھلاڑیوں کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے جو اب ان کی ٹیم میں عدم شمولیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

    آکاش چوپڑا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں صاحبزادہ فرحان کی اننگز کی کھُل کر تعریف کی اور مشکلات کی شکار پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کی اسکیم بنانے پر سوال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کیا زبردست بیٹنگ کی اور 114 رنز بنائے، کیا ایسے بلے باز کو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہونے کی کوئی اسکیم نہیں ہے؟

  • کھلاڑیوں کیلیے خوشخبری! محسن نقوی ڈومیسٹک کرکٹرز کی آواز بن گئے

    کھلاڑیوں کیلیے خوشخبری! محسن نقوی ڈومیسٹک کرکٹرز کی آواز بن گئے

    چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ڈومیسٹک کرکٹرز کی آواز بن گئے۔

    ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم ہونے کا نوٹس لیا ہے۔

    انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا ہے۔ چئیرمین نے کرکٹرز کے معاوضے کم کرنے سے منع کردیا۔

    چیئرمین کی ہدایت پر تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے آٹھ میچوں کے لیے شائقین کو مفت انٹری ملے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو 14 سے 27 مارچ تک ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے آٹھ میچوں کے لیے شائقین کے لیے مفت داخلہ کا اعلان کیا ہے۔

    کرکٹ بورڈ کے مطابق شائقین اقبال اسٹیڈیم میں 14 سے 20 مارچ تک شیڈول میچز کے لیے بلا معاوضہ ایکشن دیکھ سکتے ہیں تاہم 21 سے 27 مارچ تک ہونے والے میچز بشمول کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹوں کی تفصیلات وقت پر شیئر کی جائیں گی۔

  • ’بلوچستان میں آپریشن ہو رہا ہے، پاک فوج دہشتگردوں سے نبردآزما ہے‘

    ’بلوچستان میں آپریشن ہو رہا ہے، پاک فوج دہشتگردوں سے نبردآزما ہے‘

    وزیر اعظم کے سیاسی مشیر راناثنااللہ نے جعفر ایکسپریس حملے سے متعلق کہا ہے کہ بلوچستان میں ابھی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ہو رہا ہے اور وہی ہونا چاہیے وفاقی وزیر داخلہ کو موقع پر بھیج بھی دیا جاتا تو وہ وہاں کیا کرتے؟ سیاسی اور عسکری قیادت معاملے سے لمحہ بہ لمحہ باخبر ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان کے دشمنوں سے پاک فوج نبردآزما ہے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے آپریشن مکمل ہونے کے بعد تفصیلات سےآگاہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ موقع پر آپریشن ہو رہا ہے اور وہی ہونا چاہیے آپریشن مکمل ہونے کے بعد ساری میٹنگز ہوں گی اور ہونی چاہئیں، بلوچستان کے مسئلے پر حکومت کام کر رہی  ہے قبل ازوقت کوئی بات نہیں کہنا چاہتا جس سےآپریشن متاثر ہو، آپریشن ہو رہا ہے کسی بھی قسم کی بیان بازی سےگریز کرنا چاہیے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سےکوئی بات نہیں ہونی چاہیے جو دہشت گردوں کی مذمت نہیں کرتے ان سے بات نہیں ہونی چاہیے، بلوچستان میں جو آئین و قانون کو مانتے ہیں ان سے بات ہونی چاہیے۔

    سیاسی مشیر نے واضح کیا کہ اخترمینگل سمیت سب کیساتھ بات ہونی چاہیے اگر کوئی چلا گیا ہے تو ان کو مناکر واپس لانا چاہیے اختر مینگل ہمارےبھائی ہیں آئین کوتسلیم کرتے ہیں ان سے بات ہونی چاہیے۔

  • انجکشن سے مریضوں کی اموات ، میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام کا اہم بیان آگیا

    انجکشن سے مریضوں کی اموات ، میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام کا اہم بیان آگیا

    لاہور: میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام کا کہنا ہے کہ انجکشن کی تیسری ڈوز کے بعد ری ایکشن کے کیسز سامنے آئے، سولہ میں سے دو مریضوں کا انتقال ہوا، چودہ کی طبعیت بہتر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میواسپتال لاہور میں انجکشن سے مریضوں کی اموات پر ایم ایس ڈاکٹر احتشام کی جانب سے کہا گیا کہ مذکورہ انجکشن کابیج میو اسپتال سے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ انجکشنز کی خریداری اسپتال کی جانب سے نہیں کی گئی، انجکشنز کی خریداری ڈی جی ہیلتھ آفس کی جانب سےکی گئی۔

    ڈاکٹراحتشام نے کہا کہ ڈی جی ہیلتھ آفس سےدیگر اسپتالوں کو بھی انجکشن سپلائی ہوئے، میو اسپتال کےعلاوہ مزید 4 اسپتالوں کو بھی انجکشن ملے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انجکشن کی تیسری ڈوز کے بعد ری ایکشن کے کیسز سامنے آئے، سولہ میں سے دو مریضوں کا انتقال ہوا، چودہ کی طبعیت بہتر ہے

    مزید پڑھیں : میو اسپتال لاہور میں اینٹی بیکٹریل انجکشن سے 2 مریض جاں بحق

    یاد رہے اینٹی بیکٹریل انجکشن لگنے سے جاں بحق مریضوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ اٹھارہ مریض متاثر ہوئے تھے، تمام متاثرہ مریض گھڑی وارڈ میں زیر علاج تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکریٹری ہیلتھ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے دس ماہ پہلے خانیوال میں بھی یہی انجکشن لگنے سے بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔

  • امریکا کا حماس سے ملاقات کے بعد اہم بیان

    امریکا کا حماس سے ملاقات کے بعد اہم بیان

    امریکی ایلچی بوہلر کا کہنا ہے کہ امریکا اور حماس کی ملاقات ’بہت مددگار‘ رہی۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر کا کہنا ہے کہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ براہ راست امریکی ملاقاتیں انتہائی "مددگار” تھیں۔

    انہوں نے فلسطینی گروپ کے ساتھ اضافی ملاقاتوں کو مسترد نہیں کیا۔

    بوہلر نے سی این این کے اسٹیٹ آف دی یونین پروگرام کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ "غزہ پر ہفتوں کے اندر کچھ ہو سکتا ہے تاہم  اس نے تفصیل نہیں بتائی۔

    حماس کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکی حکام کے ساتھ براہِ راست بات ہوئی ہے۔

    حماس کے عہدے دار کے مطابق امریکی حکام سے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، حماس اور مختلف امریکی مواصلاتی چینلز کے درمیان متعدد بار بات ہوئی ہے۔

    عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں دوحہ میں حماس اور امریکی حکام کے درمیان 2 براہِ راست ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

    اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے خفیہ مذاکرات کر رہا ہے۔

    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی دوحہ میں حماس سے براہِ راست مذاکرات ہوئے ہیں۔