Author: وقاص صفدر

  • بابراعظم نے کوہلی اور شرما کا ریکارڈ برابر کر دیا

    بابراعظم نے کوہلی اور شرما کا ریکارڈ برابر کر دیا

    رنز کی مشین بابراعظم نے بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف بابراعظم نے فتح گر اننگز کھیلی اور ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں اپنی 28ویں نصف سنچری اسکور کی۔

    اس کے ساتھ ہی وہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کے برابر آگئے ہیں جنہوں نے اب تک اس سنگ میل تک پہنچے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-tri-series-pakistan-defeated-new-zealand/

    قابل ذکر بات یہ بھی ہے ان 28 نصف سنچریوں میں سے 12 ففٹیز ایسی ہیں جو بابراعظم نے ہدف کے تعاقب میں اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں 12 ففٹیز بنانے والے بلے بازوں میں بابراعظم اور روہت شرما برابر ہیں جب کہ کوہلی اور آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اس لسٹ میں آگے ہیں۔

  • کیا شاہین ورلڈکپ کھیلنے کو تیار ہیں؟ رمیز راجا کا اہم بیان

    کیا شاہین ورلڈکپ کھیلنے کو تیار ہیں؟ رمیز راجا کا اہم بیان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی فٹ ہو گئے ہیں اور وہ ورلڈکپ میں شامل ہوں گے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مقامی نیوز چینل سے گفتگو میں چیئرمین رمیز راجا نے تصدیق کی ہے کہ شاہین آفریدی 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    چیئرمین نے کہا کہ میں نے دو دن پہلے شاہین آفریدی سے بات کی تھی ان کی فٹنس سے متعلق بہترین پیشرفت ہوئی ہے اور ڈاکٹروں نے مجھے اس کی ویڈیوز بھیجی ہیں وہ اب 90 فیصد پر ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں۔

    رمیز راجا نے کہا کہ گھٹنے کی انجری تکنیکی ہے اور حساس ہے لہٰذا ہماری رائے تھی کہ جب تک شاہین آفریدی 110 فیصد تک فٹ نہیں ہوتے ہم انہیں خطرے میں نہیں ڈالیں گے جب میں نے ان سے بات کی تو اس نے کہا کہ وہ پہلے ہی 110 فیصد پر ہیں۔

    گھٹنے کی انجری کے شکار فخر زمان سے متعلق چیئرمین کا کہنا تھا کہ فخر بھی صحت یاب ہو رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اگر وہ اپنی فٹنس دوبارہ حاصل کر لیتے ہیں تو وہ بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔

  • ’ہم کسی کو جوابدہ نہیں صرف اپنا کام کرتے ہیں‘

    ’ہم کسی کو جوابدہ نہیں صرف اپنا کام کرتے ہیں‘

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو جوابدہ نہیں صرف کرکٹ کھیلتےہیں جو ہمارا کام ہے۔

    کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ جو سوال کرتے ہیں اگر وہ پاکستان کے لیے سوچتے ہیں تو ہم انہیں سلیوٹ کرتے ہیں ان کے دلوں میں بھی پاکستان کے لیے درد ہے۔

    محمد رضوان نے کہا کہ منیجمنٹ اور کھلاڑی ٹیم کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں کافی حد تک خامیوں پر قابو پاچکے ہیں یہ نہیں کہتے کہ ہم میں کمی نہیں ہم بھی انسان ہیں لیکن بڑی حد نے خامیوں پر قابو پالیا ہے۔

    علاوہ ازیں کپتان بابراعظم نے بنگلادیش کے خلاف کامیابی کو ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب کہ محمد نواز نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کھیلی جا رہی سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

  • ’ٹرانسجینڈر کو میڈیکل بورڈ سرٹیفکیٹ دے‘

    ’ٹرانسجینڈر کو میڈیکل بورڈ سرٹیفکیٹ دے‘

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ ٹرانسجینڈر سرٹیفکیٹ دے۔

    لاہور میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ٹرانس جینڈرایکٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہےڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنایا جائےجو اس پرسرٹیفکیٹ دے اگر اس ایکٹ کو حکومت نے ختم نہیں کیا تو اسلام آباد اتنا دور نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نادرا کے مطابق خواجہ سرا کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ نہیں خواجہ سراؤں کو روزگار دیاجائے اگر آپ میں ہمدردی ہے خواجہ سراؤں کو گھر دیئےجائیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ امریکہ میں ٹرانسجینڈرکےحوالےسےقانون ہے پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی نےملکر قانون پاس کیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل کاواضح موقف ہےیہ بل شریعت کیخلاف ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا پی ڈی ایم میں مذہبی جماعتیں بھی شامل ہیں پی ڈی ایم قانون تبدیلی ورنہ پاکستان بچانےکیلئےلانگ مارچ کرسکتےہیں ہمارےجلسےکو وارننگ سمجھ کر حکومت ایکٹ میں ترمیم کرےگی۔

  • حکومت کا بڑا فیصلہ، ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کر دیے

    حکومت کا بڑا فیصلہ، ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کر دیے

    حکومت نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    سابقہ دورحکومت میں ادارہ جاتی کھیلوں پر پابندی لگائی گئی تھی جب کہ نئی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب کےدوران ادارہ جاتی کھیلوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

    ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا نوٹیفکیشن بین الصوبائی رابطےکی وزارت نےجاری کیا ہے۔ حکومت نےاداروں کو اسپورٹس آپریشن بحال کرنےکیلئےخط لکھ دیا ہے۔

    گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسٹرکچر اور تبدیلیوں سے متعلق سوال کیا اور انہیں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی سے متعلق فیصلہ یاد دلایا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تھا مجھے یاد ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا اعلان کیا تھا اس پر کام جاری ہے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کےحوالے سے ہم مشاورت کیساتھ فیصلہ کریں گے۔

  • ویمنز ایشیاکپ میں پاکستان کو اپ سیٹ شکست

    ویمنز ایشیاکپ میں پاکستان کو اپ سیٹ شکست

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں اپ سیٹ ہو گیا۔ تھائی لینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی۔

    تھائی لینڈ نے ایک سو سترہ رنزکا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل پورا کیا۔ چنتھم نے اکیاون گیندوں پر اکسٹھ رنزکی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

    گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر ایک سوسولہ رنز بنائے تھے۔ قومی ٹیم کی ایونٹ میں یہ پہلی شکست ہے۔

    اس سے قبل پاکستان نے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ایونٹ میں پاکستان کا اگلا مقابلہ کل روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

    Image

  • وزیراعظم نے رمیز راجا کو نہ ہٹانے کی وجہ بتا دی

    وزیراعظم نے رمیز راجا کو نہ ہٹانے کی وجہ بتا دی

    وزیراعظم میاں شہبازشریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کو عہدے سے نہ ہٹانے کی وجہ بتا دی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسٹرکچر اور تبدیلیوں سے متعلق سوال کیا اور انہیں ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی سے متعلق فیصلہ یاد دلایا۔

    وزیراعظم نے رمیز راجا کو نہ ہٹانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ رمیز راجا 5 سے 6 ماہ قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ مقرر ہوئے تھے یہ مناسب نہیں تھا کہ انہیں ہٹایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ رمیز راجا نئے نئے آئے تھےانہیں موقع ملنا چاہئے تھا کہ کارکردگی دکھاتے، مجھے یاد ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا اعلان کیا تھا اس پر کام جاری ہے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کےحوالے سے ہم مشاورت کیساتھ فیصلہ کریں گے۔

  • سہ فریقی سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی

    سہ فریقی سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی

    کرائسٹ چرچ: پاکستان، بنگلا دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی T20I سیریز کی شاندار ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

    تینوں ٹیمیں 7 سے 14 اکتوبر تک ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

    ٹرائنگولر سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی میں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور بنگلہ دیش کے نور الحسن نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    ٹرافی کی نقاب کشائی کی تصاویر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔

    سہ فریقی سیریز کا افتتاحی میچ جمعہ کو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچ ہیگلے اوول میں کھیلے جائیں گے۔

  • ’انگلینڈ بہتر ٹیم ثابت ہوئی ٹرافی کی حقدار تھی‘

    ’انگلینڈ بہتر ٹیم ثابت ہوئی ٹرافی کی حقدار تھی‘

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ بہتر ٹیم ثابت ہوئی ٹرافی کی حقدار تھی۔

    پاک انگلینڈ سیریز کے اختتام پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 17 سال بعد انگلینڈ کی میزبانی کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے انگلینڈکیخلاف سیریز سے پاکستان ٹیم کو تجربہ حاصل ہوا۔

    انگلش کپتان معین علی نے پی سی بی اور تماشائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ زبردست سیریز رہی۔

    فائنل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ابتدا سے ہی شاندار کرکٹ کھیلی ہے بلے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم شاہین شاہ آفریدی کو بہت مس کر رہی ہے آج کی ناکامی سے بہت کچھ سامنے آیا ہے جس پر بھرپور توجہ دیں گے۔

  • ’شاہین آفریدی کو بہت مسِ کر رہے ہیں‘

    ’شاہین آفریدی کو بہت مسِ کر رہے ہیں‘

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم شاہین شاہ آفریدی کو بہت مس کر رہی ہے آج کی ناکامی سے بہت کچھ سامنے آیا ہے جس پر بھرپور توجہ دیں گے۔

    انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جلدی وکٹیں گرنے سے ٹیم پر پریشر آگیا جو خامیاں نظر آئی ہیں اس پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ معیار کے مطابق نہیں تھی اہم بلے بازوں کے کیچ چھوڑیں گے تو مسائل ہوں گے ہم نے کیچ چھوڑے تو دوسری ٹیم کو فائدہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو مس کر رہے ہیں تاہم بولنگ مضبوط ہے اور دن بہ دن بہتری آتی جارہی ہے حارث روف خود کو سینئر بولر کے طور پر منوارہے ہیں وہ کپتان کی توقعات پر پورا اترتے ہیں جو قابل اطمینان بات ہے۔

    شائقین کرکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسی سیریز کو مس کر رہا تھا کراوڈ اور فینز نے زبردست سپورٹ کیا۔