Author: وقاص صفدر

  • ڈونس کیخلاف کامیاب منصوبہ حارث نے بتا دیا

    ڈونس کیخلاف کامیاب منصوبہ حارث نے بتا دیا

    انگلینڈ کے لیام ڈوسن کی قمیتی وکٹ حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹنے والے حارث روف کا کہنا ہے کہ منصوبہ بنا لیا تھا جو کامیاب رہا۔

    انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں میچ کا پانسہ قومی ٹیم کے حق میں پلٹنے والے فاسٹ بولر حارث روف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    انگلینڈ کی ٹیم 167 رنز کے مقابلے میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، حارث روف کے شاندار اوور نے میچ کا نقشہ تبدیل کیا۔

    حارث رؤف نے دو گیندوں پر دو وکٹیں لیکر میچ کا پانسہ پلٹا، اس سے قبل انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر لیام ڈاسن نے محمد حسنین کے اوور میں 25 رنز بٹور کر میچ کو انگلینڈ کی جھولی میں ڈال دیا تھا۔

    میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے حارث روف نے کہا کہ جب حسنین بولنگ کا اوور چل رہا تھا تو ڈوسن کے خلاف منصوبہ بنا لیا تھا آئیڈیا تھا کہ کہاں پر بال کرنی ہے کوشش تھی کہ وکٹ حاصل کروں اور منصوبے کے مطابق بولنگ کی تو کامیابی حاصل ہوئی۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہم نے ہار نہیں مانی تھی یقین تھا کہ کچھ کر سکتے ہیں ڈوسن کی وکٹ لینے کے بعد اعتماد آیا تو اگلی ہی گیند پر دوسری وکٹ مل گئی، دباو ضرور ہوتا ہے لیکن انٹرنیشنل پلیئرز کو اسی پریشر کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ سیکھتے ہیں اپنی کوشش جاری ہے ساتھ ساتھ سیکھ رہا ہوں، شان ٹیٹ نے ریلکس رکھا ہے سری لنکا میں کافی تیاری کی کوشش تھی فٹنس پر کام کروں اور گیم کو سمجھوں۔

  • ’جب اچھا کریں تنقید تب بھی ہوتی ہے‘

    ’جب اچھا کریں تنقید تب بھی ہوتی ہے‘

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا کرتے ہیں تب بھی تنقید ہوتی ہے لیکن ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں ہمارا کام پرفارمنس دینا ہے اور وہ ہم دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

    انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنا کر 200 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کر کے فتح سمیٹنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ذہن میں یہی تھاکہ ہدف حاصل کرسکتےہیں محمدرضوان کو کریڈٹ جاتاہے انہوں نےعمدہ بیٹنگ کی ہم نے جو پلان کیا اسے پر عملدرآمد کیا۔

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم کون ہوتے ہیں کسی کو کچھ کہنے والے، تنقید کرنے والوں کا کام ہے وہ کرتے رہیں جب کارکردگی دکھائیں تب بھی تنقید ہوتی ہے اور جب پرفارمنس نہ ہو تو ہوتی رہتی ہے، کوشش ہوتی ہے اچھی پرفارمنس کریں اور یہی ہمارا کام ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-azam-and-mohammad-rizwan-set-a-new-record/

    کپتان نے کہا کہ صورتحال مشکل ضرور تھی تاہم بعد میں صورحال بہتر ہونے لگی انگلینڈ نےٹوٹل اچھا سیٹ کیا، کیچز ڈراپ ہوئے جس کی وجہ سے بڑا ہدف بن گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فینز ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں اونچ نیچ ہوتی ہے یہ کرکٹ ہے جس میں مداح سپورٹ کرتے ہیں پلیئرز آپس میں بھی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں ہماری کیمسٹری اچھی بن چکی ہے سب جانتے ہیں کہ کیا رول ادا کرنا ہے۔

  • ’کسی بھی پاکستانی وفد کے دورہِ اسرائیل کو مسترد کرتے ہیں‘

    ’کسی بھی پاکستانی وفد کے دورہِ اسرائیل کو مسترد کرتے ہیں‘

    پاکستان سے کسی وفد کے اسرائیل کے دورے کی بازگشت پر دفترخارجہ کا ردعمل آگیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل کا تاثر صریحاً مسترد کرتے ہیں۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ غیرملکی تنظیم نے زیرِبحث دورے کا اہتمام کیا جو پاکستان میں موجود نہیں پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح اور غیرمبہم ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistani-delegation-visited-israel-israeli-media/

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پالیسی میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں جس پر قومی اتفاق رائےہو پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے پاکستان مسئلہ فلسطین کااقوام متحدہ،او آئی سی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے ایسی فلسطینی ریاست کے حامی ہیں جس کادارالحکومت القدس الشریف ہو آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کاقیام خطے میں امن کےلیے ناگزیر ہے۔

  • پاک انگلینڈ میچز کیلیے ٹریفک پلان جاری

    پاک انگلینڈ میچز کیلیے ٹریفک پلان جاری

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 20 ستمبر 2022 سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے شہریوں کیلئے پارکنگ اور متبادل راستوں کے لیے پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم آنے والےشائقین کیلئے ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پارکنگ کےلئےاصل شناختی کارڈومیچ کاٹکٹ دکھانالازمی ہوگا۔

    Image

    نیشنل کوچنگ سینٹرمیں میڈیاکےلئےخصوصی پارکنگ ایریا بنایا گیا ہے. شائقین اپنی گاڑیاں اورموٹرسائیکل ایکسپو سینٹرمیں پارک کریں گے۔

    Image

    ایکسپو سینٹر سے بذریعہ شٹل سروس شائقین کواسٹیڈیم لےجایاجائےگا۔ لیاقت آبادسےبراستہ حسن اسکوائر فلائی اوورنیشنل اسٹیڈیم روڈبندکی جائےگی۔

    Image

    یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو ٹرننگ کی جانب اسٹیڈیم روڈعام پبلک کیلئے بند ہو گی۔

  • جماعت اسلامی کا میونسپل ٹیکس پر ریفرنڈ کا اعلان

    جماعت اسلامی کا میونسپل ٹیکس پر ریفرنڈ کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی یوٹیلٹی ٹیکس کی وصولی اور جعلی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر لوٹ مار کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، جماعت اسلامی کے تحت 24,23اور 25ستمبر کو شہر بھر میں اس حوالے سے ریفرنڈم کروایا جائے گا

    ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوامی ریفرنڈم کے اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ریفرنڈم کے دوران گھر گھر ملاقاتیں اور سوشل میڈیاکے ذریعے بڑے پیمانے پر عوام سے رابط کریں گے، عوام کے حقوق کے لیے آئینی وقانونی، جمہوری اور سیاسی جدو جہد کریں گے، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کی طرح کے الیکٹرک کی سہولت کار نہیں بلکہ عوام کواس کمپنی کی لوٹ مار سے نجات دلانے کے لیے جدو جہد کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کے شیطانی اتحاد کے خلاف اہل کراچی کی موثر اور توانا آواز ہے، ہم شہر میں انارکی نہیں پھیلانا چاہتے لیکن حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، گلی محلوں سے کچرا اُٹھاتے نہیں اور بجلی کے بلوں میں یوٹیلٹی چارجز لگا دیتے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اور کے الیکٹرک کی ملی بھگت سے ہونے والے فیصلوں سے عوام کے اندر شدید بے چینی و اضطراب پیدا ہو گیا ہے۔ شہریو ں نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنا شروع کر دیا ہے اگر صورتحال یہ ہی رہی تو عوام کو کنٹرول کرنا آسان نہیں رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل ادا نہ کیے جائیں تو کے الیکٹرک والے شہریوں کے کنکشن کاٹنے آجاتے ہیں لیکن کے الیکٹرک خود قومی اداروں کی اربوں روپے کی نا دہندہ ہے لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی بغیر کسی معاہدے کے اسے گیس فراہم کی جاتی ہے، اسے اپنی پیدواری صلاحیت بڑھانے اور پاور پلانٹ فرنس آئل پر چلانے کا پابند نہیں کیا جاتا اور معاہدے کی خلاف ورزی پر اس کا لائسنس منسوخ نہیں کیا جاتا۔

  • خاتون کی چوری مذاق بن گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

    خاتون کی چوری مذاق بن گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

    خاتون کی سڑک سے پودا چرانے کی واردات مذاق بن گئی، محنت کے باوجود کچھ ہاتھ نہ آیا اور الٹا اپنا ہی نقصان کر بیٹھی۔

    سوشل میڈیا پر چوری کے واقعے کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون پودا چراتے ہوئے اسکوٹی سے گر کر زخمی ہو گئی۔

    مختصر دورانیے کی یہ ویڈیو اب تک لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے جسے قریب لگی سیکورٹی کیمروں نے ریکارڈ کیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکوٹی پر سوار خاتون سڑک پر رکھے خوبصورت گملے کو اٹھانے کے لیے جیسے ہی جھکتی ہے تو اس وہ اپنے توازن کھو بیٹھتی ہے۔

    اچانک ہی ریس پر ہاتھ لگنے سے اسکوٹی آگے چلتی ہے جسے قابو کرنا رائیڈر کے لیے ناممکن ہو جاتا ہے اور وہ اسکوٹی سمیت سڑک پر ہی گر جاتی ہے۔

  • راشن کے بہانے سیلاب زدہ لڑکی سے زیادتی

    راشن کے بہانے سیلاب زدہ لڑکی سے زیادتی

    انسانیت، احساس اور شرافت کی موت، سانگھڑ میں سیلاب زدہ لڑکی کو راشن کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    متاثرہ لڑکی بھاگ ونتی کا کہنا ہے کہ رکشے والے نے کہا چلو تمہیں راشن دلاتا ہوں اور گھر لےجا کر نشہ آور چیز کھلا دی اور دو دن تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
    ل
    ڑکی نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ راشن تو نہ ملا عزت بھی چلی گئی.

    ڈی آئی جی نواب شاہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے سے متعلق پتہ چلا تو ملزم کی نشاندہی کر لی ہے ملزم کانام گل شیرماچھی ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا ہے۔
    ڈ
    ی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں ملزم رکشہ وغیرہ چلاتا ہے ملزم کومتاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے جب لپ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل دوبارہ کرایا جا رہا ہے۔

  • ریڈ کراس کا سیلاب زدگان کیلئے بڑی امداد کا اعلان

    ریڈ کراس کا سیلاب زدگان کیلئے بڑی امداد کا اعلان

    لاہور: انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس نےسیلاب زدگان کیلئے بڑی امداد کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے امداد آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ عالمی مالیاتی اداروں اور تنظیموں کی جانب سے تعاون کے اعلان کے بعد آئی ایف آر سی نے5 ارب 72کروڑ کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

    آئی ایف آرسی نےفوری طور پر سیلاب زدگان کیلئے20کروڑ روپے امداد دیدی ہے۔آئی ایف آر سی کی امداد کے اعلان پر چیئرمین ہلال احمرپاکستان ابرارالحق نے شکریہ ادا کیا ہے۔ سیلاب زدگان کےلیے اعلان کردہ بقیہ رقم جلدمنتقل ہوجائےگی۔

    دوسری جانب یواےای سے امدادی سامان لےکر پہلا جہاز راولپنڈی پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، خوراک، دوائیں اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔
    یواےای سے چند دن میں امدادی سامان لےکرمزید15طیارےپاکستان پہنچیں گے۔

  • قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر نے ٹیم کو جوائن کر لیا

    قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر نے ٹیم کو جوائن کر لیا

    قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر حسن علی نے دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کر لیا۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم کے انجرڈ ہونے کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کو ایشیا کپ میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر حسن علی نے دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ محمد وسیم جونیئر دبئی میں اسکواڈ کے ہمراہ رہ کر اپنا ری ہیب کریں گے۔

    حسن علی کی ٹیم میں شمولیت پر سابق کرکٹرز کی جانب سے آواز اٹھائی جارہی ہے۔

    سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کہا کہ ’حسن علی تو انجرڈ تھے پھر انہیں کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میر حمزہ کو ڈومیسٹک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہیں یہ ساتھ ہی لے کر نہیں گئے۔

  • چینی کی اضافی پیداوار فوری برآمد کرنے کا مطالبہ

    چینی کی اضافی پیداوار فوری برآمد کرنے کا مطالبہ

    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی کی اضافی پیداوار فوری برآمد کرنےکا مطالبہ کر دیا۔

    شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ کرشنگ سیزن میں شوگرملوں نے ریکارڈ80 لاکھ ٹن چینی بنائی، 60 لاکھ ٹن ملکی کھپت کے بعد 20 لاکھ ٹن چینی اضافی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت 13 لاکھ ٹن اضافی چینی برآمدکرنےکی اجازت دے برآمد ہونے سے چینی کی قیمت نہیں بڑھےگی۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ارب ڈالر مالیت کی چینی گوداموں میں پڑی ہے چینی کی برآمدات سے پاکستان سالانہ ایک ارب ڈالر کما سکتا ہے رواں سال گنے کی کاشت 10 فیصد زیادہ ہوئی ہے اور حالیہ بارشوں کی وجہ سےگنے کی بہتر پیداوار کا امکان ہے۔