Author: وقاص صفدر

  • عمران خان سے اظہاریکجہتی کی قرارداد منظور

    عمران خان سے اظہاریکجہتی کی قرارداد منظور

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہاریکجہتی کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

    بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں قرارداد تحریک انصاف کے میاں محمودالرشید نے پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول سیاسی جماعت ہے اور عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کےحقیقی لیڈر ہیں جھوٹےمقدمات درج کرناجمہوری نظام کوڈی ریل کرنے کے مترادف ہے جھوٹےمقدمات کےدرج ہونےسےپاکستان کی جمہوری چہرےکو مسخ کیا گیا۔

    قرارداد پیش ہونے سے پہلے ن لیگ کے ارکان ایوان چھوڑ کر جا چکے تھے۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی عمران خان نےتقریرمیں کہاتمہارےاوپرکیس کرناہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

    بعد ازاً اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روزہ راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • یو اے ای کے نئے پاسپورٹ سے متعلق اہم خبر

    یو اے ای کے نئے پاسپورٹ سے متعلق اہم خبر

    جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ متحدہ عرب امارات کے نئے پاسپورٹ کا اجرا آئندہ ماہ سے شروع ہو جائے گا۔

    حکام کے مطابق یکم سمتبر سے جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ خصوصی سیکورٹی فیچرز کے حامل پاسپورٹ کا اجرا کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے فیڈل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکورٹی نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر معلوماتی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

    مختصر دورانیے کی اس ویڈیو میں پاسپورٹ کے سیکورٹی فیچرز اور خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

    جدید پاسپورٹ سے جعل سازی اور دھوکے دہی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شناخت اور اس کی اصلیت کو جانچنے کا عمل مزید تقویت حاصل کرے گا۔

  • ’یاسین ملک نے بھارتی ڈاکٹرز سے طبی مدد لینے سے انکار کر دیا‘

    ’یاسین ملک نے بھارتی ڈاکٹرز سے طبی مدد لینے سے انکار کر دیا‘

    زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا ہے کہ دنیاجاگ جائے اس سے پہلے ہم پرامن کشمیری رہنما کھو دیں۔

    یاسمین کی حالت سے متعلق انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو تشویشناک حالت میں دہلی کےاسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں انہوں نے بھارتی ڈاکٹرز سے طبی مدد لینے سے انکار کر دیا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ اقوام عالم یاسین ملک کی رہائی کو یقینی بنائے اقوام متحدہ کےادارےیاسین ملک کی رہائی کو بروقت یقینی بنائیں غفلت سےیاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے۔

    کشمیری رہنما کو انجیکشن اور ڈرپس کے ذریعے توانائی فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش نہ کیے جانے کے خلاف احتجاجا بھوک ہڑتال پر ہیں۔

    یاسین ملک کا مطالبہ ہے کہ ربیعہ سعید قتل کیس کے مقدمے میں انھیں عدالت میں خود دلائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

  • فلپائن: گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے ہلاکتیں

    فلپائن: گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے ہلاکتیں

    فلپائن میں گریجویشن تقریب کے دوران فائرنگ میں سابق خاتون میئر سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح کوئزون سٹی میں اٹینیو ڈی منیلا یونیورسٹی میں اس وقت پیش آیا جب گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ کے اعراز میں منعقدہ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    Three dead in graduation shooting at top Philippines university | Reuters

    پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے طلبہ اور ان کے اہل خانہ گریجویشن کی تقریب میں شریک تھے کہ اس دوران نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    پولیس کے مطابق حملے میں جنوبی فلپائن کے ایک قصبے کی سابق میئر سمیت کم از کم تین افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ فائرنگ ہوتے ہی کیمپس میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ مقام تلاش کرتے رہے۔

    Philippines: Three killed in shooting at university graduation ceremony in  Manila | World News – India TV

    ہلاک ہونے والوں میں روستا فروگی شامل تھیں جو جنوبی جزیرہ باسلن کےلیمیتن قصبے کی سابق میئر تھیں۔ مرنے والوں میں اس کا معاون اور یونیورسٹی کا گارڈ بھی شامل ہے۔

  • ایک اور ملک نے روس سے سستا ایندھن خریدنے کا اعلان کر دیا

    ایک اور ملک نے روس سے سستا ایندھن خریدنے کا اعلان کر دیا

    چین، بھارت اور سری لنکا کے بعد ایک اور ملک نے روس سے سستا ایندھن خریدنے کا اعلان کر دیا۔

    لاطینی امریکی ملک برازیل کے صدر جیربولسونارو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک برازیل سے جلد ہی سستا ڈیزل خریدے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ برازیل روس سے انتہائی سستے ڈیزل خریداری کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے اور امکانات یہی ہیں کہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماسکو سے ڈیزل خریدا جائے گا جو کہ زیادہ مناسب قیمت پر ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/is-shahbaz-govt-decides-to-buy-oil-from-russia/

    برکس انفارمیشن پورٹل کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں روس کے صدر اور برازیلی صدر کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت بھی ہوئی ہے جس میں صدر پیوٹن نے جنوبی امریکی ملک کو کھادوں کی مسلسل فراہم کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    برازیل ایک وسیع زرعی ملک ہے جسے سستی کھاد اور ڈیزل کی اشدضرورت ہے اس صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے برازیلی صدر نے ایندھن کی سستی خریداری کے لیے جن تجاویز پر غور کیا ہے اس میں ایک روس سے سستے ڈیزل کی خریداری سب سے اہم ہے۔

  • سیاسی جماعتوں کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا

    سیاسی جماعتوں کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو مسترد کر دیا۔

    الیکشن کمشنرپنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن تمام شکایات پر بروقت کارروائی کر رہا ہے پی ٹی آئی کی جمع کرائی گئی ہرشکایت کاتحریری جواب دے دیا گیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی شکایت کا تحریری جواب وصول کرا دیا ہے جب کہ پی ٹی آئی امیدوار شبیرگجر کی درخواست پربھی تحریری جواب دیدیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مہر شرافت گرفتاری کیس پرسی سی پی او سے رپورٹ طلب کی ہے الیکشن کمیشن فرائض غیرجانبداری سے سرانجام دے رہا ہے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا’ روشن گھرانا پروگرام’ معطل کر دیا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر بجٹ میں رکھا تھا تو الگ سے اعلان اور پریس کانفرنس کی کیا ضرورت تھی؟، وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ مخصوص حلقے کیلئےاعلان ،متعلقہ ووٹر کو راغب کریں تو خلاف ورزی ہوگی۔

  • حج مقامات پر اونٹوں کے داخلے پر پابندی

    حج مقامات پر اونٹوں کے داخلے پر پابندی

    ریاض: سعودی حکومت نے احتیاطی تدابیر کے تحت حج مقامات پر اونٹوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

    عرب میڈیا کے مطابق یہ پابندی سعودی وزارت ماحولیات و پانی وزراعت کی جانب سے عائد کی گئی ہے جس پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

    حج سیزن کے دوران منی، مزدلفہ اور عرفات میں اونٹوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ یہ پابندی جانوروں سے انسانوں میں وائرس منتقلی روکنے کیلئے لگائی گئی ہے۔

    وزارت ماحولیات و پانی وزراعت مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر انجینئر سعید الغامدی کا کہنا ہے کہ اونٹوں میں تنفس کی بیماری کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ اقدام اٹھا گیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ جانوروں کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز تعینات کر دیے گئے ہیں جو جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے آنے والے جانوروں کے معائنے پر مامور ہوں گے۔

  • عمانی مفتی اعظم نے بھارت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

    عمانی مفتی اعظم نے بھارت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

    بھارتی انتہاپسندجماعت بی جےپی کے رہنما بےلگام ہو گئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ بیان پر مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    عرب ممالک میں نوپورشرما اور بھارت کےخلاف شدید احتجاج جاری ہے اور مختلف عرب ممالک نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔

    عمان کےمفتی اعظم نے بھارت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بڑی تعداد میں فالوروز رکھنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مفتی اعظم نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

    کویت میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تصاویر کوڑا دان پر لگادی گئی ہیں جب کہ بی جےپی نےعرب ممالک کےاحتجاج کے بعد نوپورشرما کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

  • ریال کے نئے ریٹ کیا ہیں؟ جانیے

    ریال کے نئے ریٹ کیا ہیں؟ جانیے

    سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن مراکز کے مطابق اتوار 15 مئی 2022 کو سعودی ریال کا ‏ریٹ کیا ہے؟

    پاکستان، انڈیا اور بنگلا دیش رقم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور فیس کیا ‏‏‏ہوگی اور ‏ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) کتنا ہوگا اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

    فوری(بینک الجزیرہ):49روپے 75 پیسے، فیس:10 ریال
    ایس ٹی سی پے :50روپے 75 پیسے، فیس:17.25 ریال
    تحویل الراجحی(الراجحی بینک):50 روپے 20 پیسے، فیس :10 ریال
    ویسٹرن یونین: 50 روپے 90 پیسے: فیس 23 ریال
    منی گرام:50 روپے 96 پیسے، فیس :23 ریال
    ٹیلی منی(اے این بی):49 روپے 90 پیسے، فیس :15 ریال

     

  • جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات

    جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفتیشی حکام کے مطابق خاتون کی شناخت شیری بلوچ کے نام سےکرلی گئی ہے جو دوسرے صوبے سے زولوجی میں ایم ایس کرچکی ہے۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور زولوجی ڈیپارٹمنٹ سے ایم فل کر رہی تھی خاتون حملہ آور کا شوہر بھی ڈاکٹر ہے خاتون حملہ آور 6 ماہ سےکراچی میں رہائش پذیرتھی۔

    https://urdu.arynews.tv/blast-in-karachi-university-van-5-died/

    دوسری جانب جامعہ کراچی خودکش بم دھماکےسےمتعلق رپورٹ پولیس چیف کوارسال کر دی گئی ہے۔ خودکش دھماکےسےمتعلق رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سےبھیجی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق وین کو دوپہر01:55 پر انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی میں نشانہ بنایا گیا دھماکےمیں 3چینی شہری اورپاکستانی ڈرائیورخالدنوازجان سےگئے جب کہ ایک غیرملکی، 2رینجرز اہلکاروں سمیت5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عینی شاہدین اور تکنیکی شواہد سے واقعہ خودکش دھماکامعلوم ہوتاہے۔