Author: وقاص صفدر

  • سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے متعلق اہم اعلان

    سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے متعلق اہم اعلان

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبےمیں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں مزید 2دن کھولنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کےپی محمود خان سےسی این جی ایسوسی ایشن کےوفد نے ملاقات کی جس میں اسٹیشنز کھلے رکھنے کے اوقات کار اور دنوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ نے 15 دن بعد سی این جی اسٹیشنز کو 24گھنٹے اور ہفتے میں مزید 2 روز کھولنے کا اعلان کر دیا۔ فی الوقت سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں صرف 3دن کھلے ہوتے تھے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنزکی بندش سے صارفین کی مشکلات کا احساس ہے سی این جی صنعت سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے حکومت ہرشعبےمیں عوام کو ریلیف دینے کیلئےاقدامات کررہی ہے۔

    سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سے ریلیف پر وزیر اعلیٰ محمود خان کے اقدامات پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔

  • پاکستان کے اہم فاسٹ بولر کورونا کا شکار

    پاکستان کے اہم فاسٹ بولر کورونا کا شکار

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے قبل پاکستانی بولنگ اٹیک کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

    پیش بیٹری کے اہم ہتھیار حارث رؤٖف کورونا وائرس کا شکار ہو کر آئیسولیشن میں چلے گئے۔ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے حارث رؤف ہو سرپرائز فیکٹر کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

    4مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دیا ہے۔ پنڈی پہنچنے پر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو حارؤف کا نتیجہ مثبت آیا جس پر انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

    آسٹریلیاکیخلاف تاریخی سیریز کیلئے پنڈی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی بھرپور تیاریاں جاری ہے، سیریزمیں کامیابی پاکستان کو رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں لے آئے گی جبکہ ناکامی آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے محروم کردے گی۔

    دوسری جانب این سی او سی نے پاک آسٹریلیا میچز میں100فیصد شائقین کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ، این سی او سی کی جانب سے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیاگیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 100فیصد شائقین پاک آسٹریلیا کرکٹ میچز اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے، اس حوالے سے این سی او سی نے وفاق اور صوبوں پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

  • روہت شرما نے حفیظ اور ملک سے ریکارڈ چھین لیا

    روہت شرما نے حفیظ اور ملک سے ریکارڈ چھین لیا

    بھارتی ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما نے پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    روہت شرما نے یہ سنگ میل سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں عبور کیا جو ان کے کیریئر کا 125 واں میچ ہے۔

    اس سے قبل سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کا ریکارڈ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کے پاس تھا جنہوں نے 124 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد حفیظ 119 ٹی ٹوئنٹی میچوں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی بڑے ایونٹس کا حصہ بھی بنے۔

    کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں کا تعلق بھارت سے ہی ہے۔ سچن ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ میچ اور 463 ون ڈے کھیلنے والے واحد پلیئر ہیں۔

  • پاکستان سے سیریز: فواد احمد کو اہم عہدہ مل گیا

    پاکستان سے سیریز: فواد احمد کو اہم عہدہ مل گیا

    پاکستان میں پیدا ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کو پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے لیے اسپن کنسٹلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

    دی ایج اور سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد احمد آسٹریلوی بلے بازوں کی مدد کریں گے کیونکہ وہ 24 سال میں پہلی بار ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    فواد احمد نے حال ہی میں راشد خان کے متبادل کے طور پر لاہور قلندرز کے حصہ بنتے ہوئے 26 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    لیگ اسپنر ایل پی ایس ایل فائنل کے بعد آسٹریلیا کے بائیو سیکیو بلبل بن جائیں گے پی ایس ایل سیزن 7 کا فائنل آج قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم چوبیس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا۔

    پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے شیڈول ہے جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوگا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

  • آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا

    آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا

    پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا انجری کا شکار آل راؤنڈر فہیم اشرف فٹنس مسائل کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے فہیم اشرف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی غیرموجودگی میں متبادل کھلاڑیو کو شامل کیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے فی الحال فہیم اشرف کے متبادل کا اعلان نہیں کیا تاہم جلد ہی دوسرے کھلاڑی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم چوبیس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا۔

    پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے شیڈول ہے جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوگا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

  • میچ سے قبل اسلام آباد کیلیے اچھی خبریں آگئیں

    میچ سے قبل اسلام آباد کیلیے اچھی خبریں آگئیں

    فٹنس مسائل سے دوچار اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اچھی خبر ہے کہ کپتان شاداب خان نے انجری سے چھٹکارا پا لیا ہے۔

    پی ایس ایل 7 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر میچ کھیلا جائے گا، میچ شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

    آج کا میچ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کا میچ لاہور قلندرز کیساتھ جمعہ کے روز ہوگا۔

    Image

    انجری مسائل سےدوچار اسلام آباد یونائیٹڈ میں کپتان شاداب خان اورایلیکس ہیلز کی واپسی ہوگی جبکہ ول جیکس کی شمولیت بھی کمبی نیشن کو مضبوط بنائے گی۔

    اطلاعات یہی ہیں کہ انجری کے باعث گزشتہ تین میچ نہ کھیلنے والے شاداب خان کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے اور وہ آج ٹیم کی قیادت کے لیے دستیاب ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے جارحانہ بلے باز کولن منرو اور حسن علی بھی فٹ ہو گئے ہیں تاہم ان کی ٹیم میں شمولیت میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے۔

  • پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلیاں، اہم کھلاڑی باہر

    پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلیاں، اہم کھلاڑی باہر

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    آل راؤنڈر محمد نواز پاؤں کی انجری کا شکار ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ سرفراز احمد اور نسیم شاہ ٹریولنگ ریزرو کی حیثیت سے اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گے۔ یہ دونوں کھلاڑی صرف کسی انجری کی صورت میں ہی اسکواڈ میں شامل کیے جاسکیں گے۔

    محمد حارث کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ہےتاہم وہ کامران غلام، محمدعباس اور یاسر شاہ کے ہمراہ پاکستان کپ میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کپ کا آغاز 2 مارچ کو ہوگا۔

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل وہ کھلاڑی جو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں ہیں وہ آج رات کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ تین روزہ آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد یہ تمام کھلاڑی 27 فروری سے ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

    پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے میں شریک ٹیسٹ پلیئرز 28 فروری کو اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ یہ تمام کھلاڑی یکم مارچ سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گے۔

  • رضوان اور شان نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

    رضوان اور شان نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

    پاکستان سپر لیگ 7 میں سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    پی ایس ایل کے کسی بھی ایونٹ میں سب سے زیادہ کامیابیاں سمیٹنے کا اعزاز رکھنے والی ملتان سلطانز کی جیت میں اوپننگ جوڑی نے کلیدی کردار ادا کیا۔

    کپتان محمد رضوان اور شان مسعود پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے پورے ٹورنامنٹ میں 3 بار سنچری اسٹینڈ فراہم کیا جب کہ ایک بار 98 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا۔

    اوپنرز نے پہلی وکٹ پر 65 کی اوسط سے رنز بنائے جو کہ کسی بھی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کے اعتبار سے سب سے زیادہ اسکور ہے۔

    دائیں اور بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کی جوڑی بولرز کے لیے خطرناک ثابت ہوئی ہے جس نے پہلی وکٹ پر ریکارڈ رنز کے انبار لگائے ہیں۔

    پی ایس ایل سیون کے پلے آف مرحلے کا پہلا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں پہلے کوالیفائر میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا، میچ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

    ایونٹ میں آج کے میچ میں جو جیتے گا وہ ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گا جبکہ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک چانس اور ہوگا، آج شکست کھانے والی ٹیم پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ کی ونر ٹیم کے ساتھ میچ کھیلے گی۔

  • ورلڈکپ: یواےای نے تاریخ رقم کر دی

    ورلڈکپ: یواےای نے تاریخ رقم کر دی

    متحدہ عرب امارات نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ آئرلینڈ نے بھی میگا ایونٹ کے لیے ٹکٹ بک کروا لی۔

    متحدہ عرب امارات نے مسقط میں نیپال کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے رسائی حاصل کی ہے۔

    کپتان احمد رضا کی شاندار کارکردگی کی بدولت کوالیفائنگ ایونٹ کے سیمی فائنل میں امارات نے نیپال کو 68 رنز سے شکست دی۔

    یو اے ای کی نیشنل ٹیم سات سالوں میں پہلی بار اور تاریخ میں صرف چوتھی بار عالمی سطح پر نمائندگی کرے گی۔ انہوں نے 1996 اور 2015 میں 50 اوور کا ورلڈ کپ کھیلا تھا جب کہ 2014 میں پہلے بار 20 اوور کے فارمیٹ میں رسائی حاصل کی تھی۔

    دوسری جانب آئرلینڈ نے ہوم ٹیم عمان کا شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جگہ پکی کر لی ہے۔

  • پی ایس ایل 7: پلے آف کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر

    پی ایس ایل 7: پلے آف کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے 23 سے 25 فروری تک کھیلے جانے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے کے لیے میچ ریفریز اور امپائرز کا تقرر کردیا ہے۔

    23 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے کوالیفائر میں میچ ریفری کی ذمہ داری روشن ماہنامہ ادا کریں گے۔ اس دوران علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائرز جبکہ مائیکل گف اور احسن رضا بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔

    ٹورنامنٹ کا پہلا ایلیمنٹر 24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں ریفری کی ذمہ داریاں آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے کے سپرد کی گئی ہیں۔ علیم ڈار اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔

    25 فروری کو شیڈول ایلیمنٹر ٹو کے لیے روشن ماہنامہ کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ علیم ڈار اور آصف یعقوب بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔

    ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر بعد میں کیا جائے گا۔