Author: وقاص صفدر

  • شاہین آفریدی نے بازی پلٹ دی، یادگار چھکا

    شاہین آفریدی نے بازی پلٹ دی، یادگار چھکا

    پی ایس ایل 7 کا آخری لیگ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 39 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر نہ صرف ایونٹ کا پہلا میچ برابر کیا بلکہ اپنی شاندار بیٹنگ کو یادگار بنا دیا۔

    شاہین شاہ آفریدی نے دھواں دھار بیٹنگ کرکے ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا۔ قلندرز کے کپتان نے آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔ حیران کن طور پر ٹیل اینڈر شاہین آفریدی نے آخری اوور میں تین چھکے لگا کر پشاور زلمی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ کپتان نے 20 گیندوں پر 39 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آخری لیگ میچ میں پشاور زلمی نے سپر اوور میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے ایک اوور میں چھ رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سپر اوور میں بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز اسکور کیے تھے۔

  • محمد حارث کے ناقابلِ یقین کیچ نے سب کو حیران کر دیا

    محمد حارث کے ناقابلِ یقین کیچ نے سب کو حیران کر دیا

    پشاور زلمی کے نوجوان کھلاڑی محمد حارث نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

    لاہور قلندرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں محمد حارث نے زازئی کے ہاتھوں سے ڈراپ ہونے والے کیچ کو ڈائیو لگا کر پکڑ لیا۔

    ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم لاہور قلندرز کے بلے باز کامران غلام نے ارشداقبال کی گیند پر زوردار شارٹ کھیل کر چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

    فیلڈر زازئی گیند کے نیچے آئے اور انہوں نے کیچ تھامنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکے تاہم اسی اثناء میں نوجوان کرکٹر محمد حارث نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو زمین پر گرنے سے بچا کر کیچ پکڑ لیا۔

    زبردست کیچ پکڑنے پر ساتھی کھلاڑیوں نے محمد حارث کو داد دی اور اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے تالیاں بجا کر شاندار فیلڈنگ پر نوجوان کی حوصلہ افزائی کی۔

  • پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کو کس سے خطرہ؟ مارک وا کا اہم بیان

    پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کو کس سے خطرہ؟ مارک وا کا اہم بیان

    آسٹریلیا کے لیجنڈ کپتان مارک وا نے پاکستانی اسپنرز کے ساتھ ساتھ فاسٹ بولرز کو بھی آسٹریلوی ٹیم کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

    آسٹریلیا 24 سال بعد تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کرنے والی ہے جس کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ دورے کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

    56 سالہ وا نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری اسکور کر رکھی ہے، 1998 میں مارک ٹیلر کے ہمراہ ان کی 117 کی اننگز نے کراچی میں تیسرا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔

    ایک انٹرویو میں وا کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ سوچا کہ پاکستان کی وکٹیں ہندوستانی وکٹوں کی طرح نہیں ہیں وہ ٹوٹتی نہیں ہیں، اور اس پر اتنی دھول نہیں ہوتی، ان پر زیادہ گھاس بھی نہیں لیکن وہ کافی سخت ہیں، اور ساتھ ہی ریورس سوئنگ ہوتی ہے اس لیے اسپنرز کے ساتھ ساتھ فاسٹ بولرز بھی خطرناک ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں پاکستان کے پاس مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق جیسے اسپنرز تھے لیکن میں نے ہمیشہ سوچا کہ تیز گیند باز بھی اتنے ہی خطرناک ہوتے ہیں۔

    مارک وا نے کہا کہ کافی عرصے سے مشاہدے میں آیا کہ ڈیوڈ وارنر فاسٹ بولرز کے خلاف زیادہ اچھا نہیں کھیل پائے ایسے میں شاہین آفریدی ان کے لیے ٹیسٹ کیس ہوگا۔

  • ہارٹ سرجری کے بعد فٹنس: عابد علی کی نئی ویڈیو آگئی

    ہارٹ سرجری کے بعد فٹنس: عابد علی کی نئی ویڈیو آگئی

    پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہارٹ سرجری کے بعد فٹنس کی جانب ایک اور قدم اٹھا لیا۔

    صحت یاب ہونے پر عابد علی نے فٹنس مکمل کرنے کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے تیزی سے دوڑنا شروع کر دیا ہے۔

    وہ گزشتہ سال دسمبر میں عارضہ قلب میں مبتلا ہو کر تیزی سے اپنی فٹنس بحالی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ماہر ڈاکٹرز اور اسٹاف کی زیرنگرانی انہیں بتدریج فٹنس کے مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔

    عابد علی ہلکی پلکی ورزش کے ساتھ اب پوری طرح رننگ بھی کر رہے ہیں اپنی مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد وہ پھر سے بیٹ پکڑنے کے قابل ہوں گے تو ان کی ٹریننگ شروع کی جائے گی۔

    بلے باز آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کا حصہ نہیں ہیں تاہم وہ ٹیم میں جلد واپسی کے لیے پرُامید ہیں۔

    عابد علی نے میدان میں دوڑنے کی تازہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ الحمداللہ فٹنس حاصل کرنے کی جانب ایک اور پیش قدمی کی ہے، ہارٹ سرجری کے بعد اب بھرپور انداز میں رننگ کر رہا ہوں اور جلد ہی بیٹ پکڑنے کے قابل ہوں گا۔

    بلے باز نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے دعاؤں میں یاد رکھا۔

  • ملتان سلطانز نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    ملتان سلطانز نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں ملتان سلطانز نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    پی ایس ایل سیزن 7 میں سب سے زیادہ فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی ملتان سلطانز لیگ کے تمام سیزن میں 9 گروپ میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    ملتان نے اسلام آباد کو باآسانی شکست دے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس تھا جس نے گزشتہ سیزن میں 8 لیگ میچز جیت کر سرفہرست رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    ایونٹ میں آج آخری لیگ میچ کھیلا جائےگا، جہاں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ٹاپ ٹو میں فنش کرنے کی جنگ لڑیں گی، میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

    فائنل فور کے لیے ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں، ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

    لاہور قلندرز 9 میچز میں 12 پوائنٹس ہیں آج پشاور زلمی کے خلاف فتح کی صورت میں وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آجائیں گے جبکہ پشاور زلمی کے 10 پوائنٹس ہیں آج کی فتح کی صورت پر اس کے 12 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل تیسرےسال فائنل فور میں جگہ نہ بناسکی، جبکہ کراچی کنگز پہلی بارپلے آف مرحلے میں داخل نہ ہوسکی، اتوار کو ہونے والے میچوں میں کوئٹہ اور ملتان نےکامیابی سمیٹی۔

    فائنل فور کے میچز کا مرحلہ 23 فروری سے شروع ہوگا،22 فروری کو پی ایس ایل میں چھٹی کا دن ہوگا۔

  • ملتان سلطانز نے تاریخ رقم کر دی

    ملتان سلطانز نے تاریخ رقم کر دی

    پاکستان سپر لیگ 7 میں پہلے نمبر پر موجود ملتان سلطانز نے تاریخ رقم کر دی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں آٹھویں کامیابی حاصل کرلی ہے۔یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے۔

    سلطانز سے شکست، کوئٹہ کا ایونٹ میں‌ رہنا مشکل ہوگیا

    سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا ٹوٹل بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

    فاتح ٹیم کےکپتان محمد رضوان سمیت ان فارم ٹاپ آرڈرزرائیلی روسو اور شان مسعود نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکےاس ایڈیشن کا پہلا جبکہ لیگ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ اسکور کیا۔

    سلطانز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے جو دوسرا بڑا ٹوٹل ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف 2021 میں 247 رنز کا سب سے بڑا مجموعہ بنایا تھا۔

  • پی ایس ایل کا اہم ‘ہتھیار’ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کا امکان

    پی ایس ایل کا اہم ‘ہتھیار’ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کا امکان

    پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں دھواں دھار بیٹنگ کرنے والے ٹم ڈیوڈ کو انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی کا موقع ملنے کا امکان ہے۔

    سنگاپور میں پیدا ہونے والے ٹم ڈیوڈ کو ممکنہ طور پر دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم میں منتخب کیا جا سکتا ہے۔

    دی ایج کے مطابق ڈیوڈ ٹی 20 میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد آسٹریلوی سلیکٹرز کے لیے مرکزِ نگاہ بنے ہوئے ہیں وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے 205.26 کے اسٹرائیک ریٹ سے 234 رنز بنا چکے ہیں۔

    Tim David among contenders to be picked for Pakistan tour

    آسٹریلوی وائٹ بال کے کپتان ایرون فنچ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ڈیوڈ قومی دلچسپی کا کھلاڑی بن گیا ہے اور اسے پاکستان کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے جہاں آسٹریلیا 29 مارچ سے 5 اپریل تک تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔

    فنچ نے کہا کہ اگر ڈیوڈ پاکستان کے دورے کے وائٹ بال کے لیے اپنے پہلے آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل نہ ہو پائے تب بھی اکتوبر میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے ان کے لیے گرین اور گولڈ میں ڈیبیو کرنے کے مزید مواقع ہوں گے۔

  • انگلش کھلاڑیوں کو آئی پی ایل نہ کھیلنے کا مشورہ

    انگلش کھلاڑیوں کو آئی پی ایل نہ کھیلنے کا مشورہ

    پاکستان کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ کو ٹیسٹ ٹیم کی بہتری کے لیے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

    جنوبی افریقا اور سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کرنے والے مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو اپنی ٹیسٹ ٹیم بہتر کرنی ہے تو اسے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے سے روکنا ہوگا۔

    تجربہ کار کوچ نے ‘دی ٹائمز’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا نے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز نہیں بنائے لیکن اس کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کو قصوروار ہرگز نہیں قرار دیا جا سکتا، الزام لگانا اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ ٹیسٹ میں رنز بنانا۔

    England must stop players from playing in IPL to improve Test side, says Arthur

    گزشتہ سال کے آخر میں سری لنکن کوچنگ سے دستبردرای کے بعد انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ہیڈکوچ بننے پر مکی آرتھر نے کہا کہ اتنے عرصے سے کاؤنٹی کرکٹ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہی ہے مجھے نہیں لگتا کہ سسٹم میں کوئی مسئلہ ہے ہاں اگر آپ کو مضبوط سیزن شروع کرنا ہے تو بدقسمتی سے آپ کو کھلاڑیوں کو آئی پی ایل جانے سے روکنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ایشیزسیریز انگلینڈ کیلئے ڈراونا خواب ثابت ہوئی، آغاز سے شکستوں کا سامنا کرنے والی انگلش ٹیم کا اختتام بھی ہار سے ہوا اور اسے پانچ میچوں ‏کی سیریز میں 4-0 کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

  • دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے 4 کھلاڑیوں کو اسٹینڈبائی پر رکھ دیا

    دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے 4 کھلاڑیوں کو اسٹینڈبائی پر رکھ دیا

    آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کے بعد 4 کھلاڑیوں کو اسٹینڈبائی کے طور پر نامزد کر دیا۔

    آسٹریلیا کے قومی سلیکشن پینل کے سربراہ جارج بیلی نے پاکستان کے خلاف 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے چار کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی لسٹ میں شامل کیا ہے۔

    بیلی نے کہا ہے کہ بیٹنگ میں میٹ رینشا اور نک میڈنسن جب کہ باؤلنگ میں شان ایبٹ اور مارک سٹیکیٹی کو اسٹینڈ بائی کے طور پر رکھا گیا ہے۔

    رینشا اور میڈنسن پہلے ہی ٹیسٹ کھیل چکے ہیں البتہ گیند باز، شان ایبٹ اور مارک سٹیکیٹی نے ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔

    May be an image of text that says "QANTAS SQUAD PAKISTAN TOUR 2022 ASHTON AGAR [C] PAT CUMMINS USMAN KHAWAJA MARNUS LABUSCHAGNE SCOTT BOLAND NATHAN LYON ALEX CAREY MITCHELL MARSH CAMERON GREEN MICHAEL NESER MARCUS HARRIS STEVE SMITH (VC] JOSH HAZLEWOOD MITCHELL STARC TRAVIS HEAD MITCHELL SWEPSON JOSH INGLIS DAVIO WARNER #MADEOFAUSTRALIA"

    جارج بیلی کا کہنا ہے کہ اسٹینڈ بائی پر کھلاڑیوں کو رکھنے کا مقصد طویل ٹور کے دوران کوویڈ کے خطرات، فٹنس، انجری یا کسی بھی طرح کی صورتحال پر قابو پانا ہے۔

    آسٹریلیا کی ٹیم اگلے ماہ تقریباً25سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

    پہلا ٹیسٹ میچ 4مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ12مارچ سے کراچی میں اور تیسرا ٹیسٹ 21مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔

    آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں ایشٹن آگر، اسکاٹ بولانڈ، الیکس کرے، کمیرون گرین، مارکس ہیرس، جاش ہیزل وڈ ٹریوس ہیڈ، جاش انگلس شامل ہیں۔

  • افغان اسکواڈ کا لندن سے واپس نہ آنے کا فیصلہ

    افغان اسکواڈ کا لندن سے واپس نہ آنے کا فیصلہ

    ورلڈکپ انڈر 19 اسکواڈ میں شامل 4 افغان ممبرز نے وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لندن میں ہی اپنے قیام کو بڑھا لیا ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کریبیئن میں ورلڈکپ کے اختتام پر افغان اسکواڈ نے وطن واپسی کے لیے اڑان بھری تو ٹرانزٹ ویزے پر ہیتھرو ایئرپورٹ پر آنے کے بعد ان میں سے کچھ ارکان وطن نہیں لوٹے۔

    افغان اسکواڈ نے ہفتے کے روز کریبیئن سے برطانیہ کے لیے پرواز کی اور اتوار کی صبح ان کا طیارہ ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچا جہاں سے اسکواڈ نے براستہ دبئی کابل روانہ ہونا تھا۔

    لیکن چار ممبر ایسے ہیں جنہوں نے واپسی کے لیے اڑان نہیں بھری اور تاحال لندن میں موجود ہیں جن کے ٹرانزٹ ویزے کی میعاد منگل کو ختم ہو جائے گی۔ برطانوی قانون کے مطابق کوئی بھی مسافر ٹرانزٹ ویزے پر 48 گھنٹے تک ہی ملک میں قیام کر سکتا ہے۔

    ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ واپس نہ آنے والوں میں کوچنگ اسٹافگ کے ساتھ کھلاڑی بھی شامل ہے جو ممکنہ طور پر سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس ویزے کی میعاد ختم ہونے کی صورت میں قیام کا کوئی قانونی جواز باقی نہیں رہے گا۔

    Four Members Of Afghanistan U19 World Cup Squad Head To UK, Urged To Travel Back Home

    افغان کرکٹ بورڈ نے اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی ہے۔
    افغانستان کے سابق کھلاڑی رئیس احمد زئی جو ورلڈ کپ کے دوران ہیڈ کوچ تھےان کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ چاروں ارکان اپنے فیصلے پر "نظرثانی” کریں گے اور اپنے وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

    احمد زئی نے کہا کہ انہوں نے ان چاروں کو پیغامات بھیجے جو انہیں موصول ہوئے ہیں لیکن کوئی ردعمل نہیں دیا۔ ان سے کہا کہ افغانستان کو ان کی ضرورت ہے کھیل اور کرکٹ نے افغانستان کے لیے بہت کچھ کیا ہے ورلڈ کپ کے دوران ہمیں جو سپورٹ ملی وہ حیرت انگیز اور ناقابل یقین تھی بعض اوقات جب آپ اپنے ملک کے لیے کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔