Author: وقاص صفدر

  • عثمان خواجہ شراب سے بچنے کیلیے جشن چھوڑ گئے، ویڈیو وائرل

    عثمان خواجہ شراب سے بچنے کیلیے جشن چھوڑ گئے، ویڈیو وائرل

    آسٹریلیا کے مسلمان ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ جیت کے جشن میں بھی عقیدہ نہیں بھولے۔

    ایشیز سیریز کی فتح کے جشن کے دوران شراب کی بوچھاڑ سے بچنے کیلئے پاکستانی نژاد عثمان ‏خواجہ بچ بچا کر نکل گئے۔

    چند ہی لمحوں بعد کپتان کو اہم کھلاڑی کے اسٹیج سے اتر جانے کا احساس ہوا تو انہوں نے فوری ‏طور ایکشن لیا۔

    گروپ تصویر لیتے وقت آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ساتھی کھلاڑیوں کو مزید شراب کےجشن ‏سےروکا اورعثمان خواجہ کو دوبارہ بلایا۔

    آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے اور صارفین اس مختصر ویڈیو کلپ ‏کو شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • علی حیدر اور اکرام اللہ کی سنچریاں

    علی حیدر اور اکرام اللہ کی سنچریاں

    یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے نیشنل انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سدرن پنجاب نے علی حیدر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بلوچستان کو 127 رنز سے شکست دے دی.

    پہلے بیٹنگ کرتے سدرن پنجاب نے مقررہ تیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے. علی حیدر نے 83 گیندوں پر 15 چوکوں کی بدولت ناٹ آؤٹ 115 رنز بنائے. بابر ارشد نے 44 رنز بنائے. جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 26 اوورز میں 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی. عبدالرحمٰن، طلال احمد اور عبداللہ لطیف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں.

    دوسری طرف کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونوخواہ نے سندھ کو 71 رنز سے ہرادیا. آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے اکرام اللہ نے 69 گیندوں پر 11 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی. عدیل خان 25 اور ذین العابدین 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. کے پی نے مقررہ تیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے. محمد انس اور محمد خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں. جواب میں سندھ کی پوری ٹیم 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی. عبداللہ سینئر نے 31 رنز بنائے. اکبر علی، نوید اور نفیس اختر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

    اُدھر ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 27 رنز سے ہرادیا. 114 رنز کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 86 رنز پر آؤٹ ہوگئی. علی صابر 21 رنز بنا کر نمایاں رہے. محمد صہیب نے 3 اور اختر گل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. ناردرن نے مقررہ تیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے. اسد عبداللہ نے ناٹ آؤٹ 28 اور محمد یوسف نے 25 رنز بنائے. صیار خان نے 3 اور اسد نعیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں.

  • جنوبی افریقا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا

    جنوبی افریقا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا

    نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل جنوبی افریقی ٹیم نے عالمی نمبر ون بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

    کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 212 رنز کا ‏ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز 2-1 سے جیت لی۔

    Image

    دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم 198 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا۔ ‏میزبان ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے اور ‏جیت کے لیے اسے مزید 111 رنز درکار تھے۔

    کھیل کے چوتھے روز کھانے کے وقفے کے بعد میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر ‏کے سیریز اپنے نام کر لی۔ نوجوان بلے باز کیگن پیٹرسن نے 82 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیل کر بھارتی امیدوں ‏پر پانی پھیر دیا۔

    پہلے میچ میں شکست کے بعد تجربہ کار بلے باز ڈی کوک نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو نئے جذبے کے ساتھ ٹیم ‏نے شاندار کم بیک کیا اور مسلسل دو میچوں میں کامیابی حاصل کر کے بھارتی ٹیم کو تاریخ رقم کرنے کا خواب ‏بکھیر دیا۔ ‏

    انڈین ٹیم نے آسٹریلیا اور انگلینڈ میں سیریز جیت رکھی ہیں لیکن جنوبی افریقا میں سیریز جیتنے کے لیے اسے ‏اب مزید انتظار کرنا ہو گا۔

  • نمبر ون بلے باز عجیب انداز میں بولڈ، ویڈیو وائرل

    نمبر ون بلے باز عجیب انداز میں بولڈ، ویڈیو وائرل

    ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز لبوشین ایشیز میں عجیب و غریب انداز میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

    ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹر لبوشین انگلش فاسٹ بولر براڈ کی گیند پرعجیب انداز میں بولڈ ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ٹاپ آرڈر لڑکھڑانے پر لبوشین ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کے لیے تیز رفتاری سے رنز بنا کر دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ 52 گیندوں پر 9 چوکے لگا کر بڑی حد تک اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہوئے۔

    اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے لیبوشن نے بولر کا دھیان بھٹکانے کے لیے آف اسٹمپ پر آئے لیکن بلے باز کے ارادے کو بھانپتے ہوئے بولر نے فوری حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند مڈل اسٹمپ پر ڈالی جسے بلے باز سمجھ ہی نہ سکے اور لڑکھڑا گئے۔

    لبوشین کی اس غیرذمہ دارانہ انداز میں وکٹ گنوانے پر ایک جانب انہیں تنقید کا سامنا ہے تو دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین عجیب طریقے سے وکٹ گنوانے والے نمبر ون بلے باز کی حرکت حیران بھی ہیں۔

  • انڈر نائٹین ورلڈکپ کےشیڈول میں تبدیلی

    انڈر نائٹین ورلڈکپ کےشیڈول میں تبدیلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے انڈر نائٹین ورلڈکپ کےشیڈول میں تبدیلی کر دی۔

    آئی سی سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق افغانستان ٹیم کے تاخیر سے ویسٹ انڈیز پہنچنے ‏پر کورونا پروٹولز کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سفر کے لیے ضروری ویزا حاصل کرنے کے بعد افغانستان ٹیم ویسٹ ‏انڈیز پہنچے گی اور اپنی مطلوبہ قرنطینہ مدت سے گزرے گی۔

    افغان ٹیم کی تاخیر سے آمد پر میچز کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ زمبابوے اور پی ‏این جی کامیچ 20 کے بجائے15جنوری کو ہو گا۔ ‏

    پاکستان اور زمبابوے کا میچ 22 کے بجائے17جنوری کو ہو گا جب کہ پاکستان اورپی این جی کا ‏‏15جنوری شیڈول میچ 22 تاریخ کو ہو گا۔

  • مچل اسٹارک پاکستان آ رہے ہیں یا نہیں؟ جانیے

    مچل اسٹارک پاکستان آ رہے ہیں یا نہیں؟ جانیے

    آسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی دورہ پاکستان کے لیے تصدیق نہ کر سکے۔

    مڈل آرڈر بلے باز میکسویل کے بعد مچل اسٹارک بھی دورہِ پاکستان کے لیے حتمی جواب دینے کے ‏بجائے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

    31سالہ فاسٹ بولر نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ وہ رواں سال مارچ اپریل میں ‏شیڈول دورہ پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے پانچویں میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے اسٹارک سے ان کے دورہ ‏پاکستان کی دستیابی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب گول کر دیا۔

    اسٹارک نے کہا کہ میرا خیال ہے تمام کھلاڑیوں کو اس بارے میں سوچنے دیا جائے اس ہفتے کے ‏آخر میں ہمارا میچ ہے جس میں پرفارم کرنا ہے اس کے بعد ہی دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوگا۔

    کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے کھلاڑیوں کو گزشتہ ‏ماہ پاکستان کے دورے کے بارے میں آگاہ کیا تھا اور ایسوسی ایشن کو ہر کھلاڑی کے دورہ ‏پاکستان کی توقع نہیں ہے؟

  • بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد یاسرشاہ کا بڑا اعلان

    بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد یاسرشاہ کا بڑا اعلان

    پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد ‏بڑا اعلان سامنے آگیا۔

    قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا ، جس کے بعد تھانہ شالیمار ‏نے یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا ہے۔

    متاثرہ خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ یاسرشاہ کانام غلط بیانی پرایف آئی آرمیں شامل ہوا جبکہ ایس ‏ایچ او تھانہ شالیمار نے بتایا کہ یاسر شاہ کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ، متاثرہ خاتون نے بھی ‏یاسرشاہ کا نام نکالنے کا کہا۔

    بے گناہی ثابت ہونے کے بعد یاسر شاہ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بدنام کرنے والوں کے ‏خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، اہل خانہ، مداحوں اور سپورٹرز کی دعاؤں سے میرے خلاف ‏ہراسگی کا کیس ختم ہو گیا ہے یہ سب ان لوگوں کے اعتماد اور بھروسے کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

    یاسر شاہ نے کہا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں اور جو میری کردار کشی کرے گا اور بدنام ‏کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ پاکستان کی بدنامی ہو گی۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے مایہ ناز اسپنر یاسرشاہ کے قریبی دوست کے خلاف ‏زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ، متاثرہ لڑکی کی خالہ کی جانب سےدرج مقدمےمیں ‏یاسرشاہ پر بھی الزامات عائد ‏کیے تھے۔

    ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کی خالہ کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کے دوست فرحان نے اس سے فون ‏نمبر لیا اور کچھ دن بعد دوستی کا ‏دعوی کرنے لگا، فرحان یاسر شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بھی بات ‏کرواتا تھا،دونوں نے مجھے ‏بھلاپھسلا کر شیشے میں اتارا۔

    متن میں کہا گیا تھا کہ 14 اگست کو جب ٹیوشن جارہی تھی تو فرحان نے اسے ٹیکسی میں بیٹھایا ‏‏او رایف الیون فلیٹ پرلے گیا، فلیٹ پرفرحان نے دست درازی شروع کی ،مزاحمت کرنے پر میرے ‏‏ساتھ گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

  • نسیم شاہ انگلش کلب سے کھیلیں گے

    نسیم شاہ انگلش کلب سے کھیلیں گے

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کا انگلش کرکٹ کلب گلوسٹر شائر سے معاہدہ طے پاگیا۔

    18سالہ نوجوان فاسٹ بولر انٹرنیشنل کلب میں دھوم مچانے کے بعد اب انگلش کاؤنٹی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا ‏لوہا منوانے کو تیار ہیں۔

    گلوسٹر شائر نے نسیم شاہ کو 2022 کے سیزن کے لیے سائن کر لیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ نوجوان بولر انگلش ‏کلب کی جانب سے کھیلیں گے۔

    ویسے تو نسیم شاہ نے پورے سیزن کے لیے گلوسٹر شائر سے معاہدہ کیا ہے جس میں وہ کلب کی جانب سے تمام ‏فارمیٹ کھیلیں گے تاہم نیشنل ڈیوٹی پر وہ قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر ظفر گوہر بھی کلب سے معاہدہ کر چکے ہیں۔ وہ پہلے بھی اسی کلب ‏کی جانب سے 2021 کا سیزن کھیل چکے ہیں۔

  • نیشنل انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس 14 جنوری سے شروع ہوں گے

    نیشنل انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس 14 جنوری سے شروع ہوں گے

    قومی انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹس14 جنوری بروز جمعہ سے بالترتیب کراچی اور ملتان میں شروع ہوں گے۔دونوں ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 270 نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔

    قومی انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ پینتالیس اوورز پر مشتمل ہوگا۔ ملتان میں شیڈول یہ ٹورنامنٹ 14 سے 25 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے میچز پانچ مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ جہاں تمام چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مجموعی طور پر بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    اسی طرح قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ پچیس اوورز پر مشتمل ہوگا۔ کراچی میں شیڈول اس ٹورنامنٹ میں چھ مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 14 سے 24 جنوری تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ کراچی کے تین مختلف وینیوز پر کھیلا جائے گا۔

    ان ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 40 کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا۔ماہوار وظیفہ حاصل کرنے والے ان کھلاڑیوں کو تعلیمی اسکالرشپ بھی دیا جائے گا۔

    ان تمام کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں رہائش دی جائے گی، جہاں انہیں غیرملکی کوچزکی زیرنگرانی تربیت دی جائے گی۔

    اسکواڈز:
    قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ:

    بلوچستان: ابوبکر، عدنان احمد، احسن اللہ، عاصم الرحمان، فائق علی، حمزہ خان، اکرام اللہ، خان ولی، ملک اویس، محمد آصف، محمد داؤد، محمد عرفان، محمد سلیمان، سلیم جان، طفیل احمد

    سینٹرل پنجاب: ارحم دانش، اسد نعیم، اویس زبیر، فصیح توصیف، حسن اشرف، حسنین عباس، محمد علی صابر، محمد عیسیٰ بلوچ، ریان ارشد، ساجد میر، سرمد نواز، صیار خان، تاج محمد، عبید اللہ، زریان علی

    خیبرپختونخوا: عبداللہ، عدنان خان، اکبر علی، عطا اللہ، اکرام اللہ، محمد سہیل، محمد عدیل خان، محمد طلحہ، نفیس اختر، نوید، رضوان علی، سعید آفریدی، شہزاد احمد، شعیب، زین العابدین

    ناردرن: عبدالاحد، عبدالمنیم، ابوبکر منہاس، اختر گل، بلال بشیر، محمد اسد عبداللہ، محمد اسماعیل رانجھا، محمد یوسف، ملک محمد خضر، محمد منیب، محمد موسیٰ حسن، محمد صہیب، محمد زوہیب عباس، سعد عبریز عباسی، سالار نذیر

    سندھ: عبدالحئی، عبدالوہاب، عبداللہ (سینئر)، عدنان نواز، احسن خان، علی شیر، غلام احمد، حماد عالم، کفایت اللہ، محمد عبداللہ جاوید، محمد انس، محمد اذان، محمد خان، شیخ انتظار، سید محتشم

    سدرن پنجاب: عبداللہ لطیف، عبدالرحمٰن، علی حیدر، فیضان ریاست، حسنین ساجد، حیات خان، محمد عبداللہ، محمد بابر ارشد، محمد حذیفہ، محمد قاسم احمد، محمد عثمان، معاذ احمد، محسن ملک، محمد عمر، طلال احمد خان

    قومی انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ:

    بلوچستان بلیوز: عبدالصبور، انور شاہ، بختیار خان، گوہر خان، حفیظ اللہ، انعام اللہ، مبشر شاہ، محمد عادل، محمد علی، محمد اسفند، مشرف حسین، سمیر احمد، سید یاسر شاہ، طلحہ شاکر، زوہیب خان

    بلوچستان وائٹس: ارسلان خان، اورنگزیب، ایاز گل، عشرت العباد، فیصل رزاق، عمران صادق، محمد شاہد، محمد عمر، مزمل علی، شہریار احمد، سراج احمد، سید وقاص احمد، عمیر احمد، عثمان غنی، ذاکر شاہ

    سینٹرل پنجاب بلیوز: علی حمزہ، علی رضا، اریب عارف، فراز احمد، فرحان یوسف، غلام حیدر، حمزہ ظہور، حنین عامر، محمد حماد آصف، محسن علی، مومن قمر، محمد صائم، محمد عثمان، عبید شاہد، رانا محمد سرفراز طارق

    سینٹرل پنجاب وائٹس: عالیان سلیمان، ابو سفیان، احمد یار خان، علی حسن بلوچ، علی حسن، علی رضا، ارسلان ، دانش سعید، فہام الحق، کیف علی، محمد طیب، محمد طیب عارف، محمد یاسین بلال نعمان علی، شہباز جاوید

    خیبرپختونخوا بلیوز: عبدالرحیم، عبدالرحمٰن، احمد حسین، اسفندیار، حمزہ اظہار، لقمان خان، محمد عمیر خان، میاں یوسف شاہ، محمد علی، شاہ زیب خان، اسامہ خان، عثمان خان، زین شاہ، زبیر احمد، ذوالقرنین

    خیبر پختونخوا وائٹس: آبیل خان، عادل وحید، الہام خان، خبیب خلیل، محمد اویس، محمد شایان، محمد انصار اللہ، محمد شعیب، محمد ہارون، محمد عمر، محمد زبیر، نوید الحسن، ریاض اللہ، شایان، اسامہ بنگش

    ناردرن بلیوز: عباس حسنین، ابوؤ زر، بلال احمد، حسن اعجاز، محمد حسن خان، محمد ولید اقبال، محمد زین جمیل، محمد ارشد، محمد عاصم کمال، محمد بلال، محمد نبیل، مرتضیٰ رحمان، راجہ حمزہ وحید، شمیر علی، سید علی مہدی

    ناردرن وائٹس: عبداللہ، علی اشفاق، عرش زمان، ارسلان علی، اویس امین، آذان کبیر، حسنین ندیم، ارشاد احمد، محمد عمار یاسر، محمد عبداللہ ساجد، محمد احمد، محمد عصمت اللہ، شہباز خان حرا، شاہمیر نثار، یزدان عباس رضوی

    سندھ بلیوز: عبدالہادی، عبدالمعیز، احمد محی الدین، فرحان زمان، حمید کریم، حذیفہ احسن، ایم طلحہ خانجی، معاذ زاہد، موسیٰ آزاد، نوید احمد خان، سعد بیگ، سعد محبوب، سیف اللہ خان، سفیان عثمانی، یحییٰ شاہ

    سندھ وائٹس: عبدالرحمٰن خان، ہارون ارشد، ہمزہ قریشی، محمد دانش، محمد احمد، معاذ شاہ، مصعب احمد، نعمان علی، اویس رحم شاہ، سجام محمد، شہزاد خان، شاہ زیب علی، شیراز خان، سید ریحان علی شاہ، واجد علی

    سدرن پنجاب بلیوز: حسیب جاوید، انعام اللہ، محمد عبداللہ، محمد عاقب ارشد، محمد جان شیر، محمد ثاقب، محمد احمد، راجہ شہروز، رانا عدیل مشتاق، سمیر احمد منہاس، سمیر اختر، شہزاد احمد، سلیمان احمد ، ولید رضا، زین ارشد

    سدرن پنجاب وائٹس: عبدالرسول، عبداللہ توقیر، علی حسنین بادشاہ، بلال خان، فہد کاشف، حسیب احمد، محمد فرحان، محمد حامد، محمد نعمان آصف، محمد عمیر، رانا حسیب ناظم، راؤ کلیم حیدر، شہاز سعید ، صہیب اکرم، طحہٰ شبیر

  • وہاب ریاض کی ‘چنے بیچنے’ کی ویڈیو وائرل

    وہاب ریاض کی ‘چنے بیچنے’ کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر وہاب ریاض ‘چنے والے چاچا’ بن گئے۔

    تیز رفتار باؤنسرز سے بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت اور سچی کھری باتیں کر کے ناقدین کی بولتی بند ‏کروانے والے وہاب ریاض کی خوشگوار موڈ کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

    فاسٹ بولر نے ٹوئٹر پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ چنے بیچ کر بچن کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔

    مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاب ریاض سڑک کنارے ریڑھی پر چنے بیچ رہے ہیں اور ساتھ ہی عبارت ‏میں لکھا کہ’آپ کا چنے والا چاچا’۔۔ اپنے آرڈرز بھیجیں کیا بناؤں اور کتنے کا بناؤں؟

    مسکراتے ہوئے وہاب ریاض نے لکھا کہ اس طرح کا تھوڑا وقت گزارنے سے بچپن کی یاد تازہ ہو گئی۔

    وہاب ریاض کے خوشگوار لمحات کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں اور صارفین اپنے اپنے انداز میں ‏ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔