Author: وقاص صفدر

  • پلیئر آف دی منتھ کون؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

    پلیئر آف دی منتھ کون؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ماہ دسمبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا۔

    بھارت کے دسمبر 2021 میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے آف ‏اسپنر اعجاز پٹیل نے ایوراڈ جیت لیا۔

    اعجاز پٹیل ایک اننگز میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر قرار پائے تھے۔

    پٹیل ممبئی ٹیسٹ میں بھارت کے دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے، اس سے قبل انگلینڈ کے جم ‏لیکر اور بھارت کے انیل کمبلے نے اننگز میں دس وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں بھارت کے ماینگ اگروال اور آسٹریلیا کے فاسٹ ‏بولر مچل اسٹارک شامل تھے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=OYrU4ZjyFPI&feature=emb_title

  • بگ بیش: ایک اور پاکستانی کھلاڑی کورونا پابندیوں کا شکار

    بگ بیش: ایک اور پاکستانی کھلاڑی کورونا پابندیوں کا شکار

    ایک اور پاکستانی پلیئر کے سامنے سفری پابندی آڑے آگئی۔ کورونا ایس او پیز کی باعث بگ بیش لیگ میں حسنین کے بعد فخرزمان بھی اگلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

    بائیں ہاتھ کے بلے باز کو سرحدی پابندیوں کی وجہ سے برسبین ہیٹ کے سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے لیکن وہ اگلے میچ میں دوبارہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    پابندی کی وجہ سے فخر زمان ہوبارٹ ہوریکنز کے خلاف آج میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    BBL Update: Fakhar Zaman to miss next game, Hasnain back in Thunders' squad

    بریسبین ہیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے بین الاقوامی کرکٹر فخر زمان ریاستی حکومت کی سفری پابندیوں کی وجہ سے آج میچ سے محروم رہیں گے کیونکہ ان کی آسٹریلیا آمد کو 14 دن کا عرصہ نہیں گزرا لہذا وہ میلبرن سے کوئز لینڈ کا سفر نہیں کر پائیں گے۔

    بگ بیش میں تاریخ رقم کرنے والے حسنین کو ‘پابندیوں نے جکڑ’ لیا

    اس کے علاوہ محمد حسنین جو گزشتہ میچ میں سرحدی پابندیوں کی وجہ سے اسکواڈ کا حصے نہیں تھے آج رینیگیڈز کے خلاف تھنڈر کی جانب سے پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

  • ایشیز میں ڈرامائی سین، بین اسٹوکس کی قسمت جاگ اٹھی، ویڈیو دیکھیں

    ایشیز میں ڈرامائی سین، بین اسٹوکس کی قسمت جاگ اٹھی، ویڈیو دیکھیں

    قسمت کی دیوی بین اسٹوکس پر مہربان، گیند وکٹ پر لگنے کے باوجود ناٹ آؤٹ رہے۔

    کرکٹ بائی چانس! لیکن اب سائنسی دور میں ٹیکنالوجی نے فیصلوں کو آسان بنا دیا۔ ایسا ہی ایک ڈرامائی سین ‏ایشیز میں بین اسٹوکس کے ساتھ پیش آیا جس میں ٹیکنالوجی نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ انگلش بلے باز بین اسٹوکس پر اس وقت قسمت مہربان ہو گئی جب فیلڈ امپائر نے بلے باز کو آؤٹ ‏قرار دیا تو اس فیصلے کو چیلنج کر دیا گیا۔

    ریویو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیند وکٹ پر لگنے کے باوجود بیلز نہیں گرتی جس پر فیلڈ امپائر کے فیصلے کو ‏تبدیل کر کے بلے باز کو ناٹ آؤٹ قرار دیا جاتا ہے۔

    میدان میں لگی بڑی اسکرین پر یہ منظر دیکھ کر بلے باز اپنے قسمت پر رشک کر اٹھے اور ان کی خوشی دیدنی ‏تھی۔

  • جیمز اینڈرسن نے منفرد اعزاز حاصل کر لیا

    جیمز اینڈرسن نے منفرد اعزاز حاصل کر لیا

    دلکش ایکشن کے ساتھ بولنگ پر مہارت رکھنے والے تجربہ کار بولر جیمز اینڈرسن نے منفرد اعزاز اپنے نام کر ‏لیے۔

    ‏39 سالہ بولر نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایشیز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے ‏میدان میں قدم رکھا تو یہ ان کا 169 واں ٹیسٹ تھا۔

    زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے اعتبار سے انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتانوں رکی پونٹنگ اور سٹیو وا کو پیچھے ‏چھوڑ دیا جنہوں نے 168 ٹیسٹ کھیلے تھے۔

    ماسٹر بلاسٹر کہلانے والے بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ میچز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

    May be an image of 1 person and text that says "WISDEN WISDEN.COM P ኢOSRIE 613 cinch Mark Puttick @GryllidaeC 2003, 2004, 2005, 2006, 2007, 2008, 2009, 2010, 2011, 2012, 2013, 2014, 2015, 2016, 2017, 2018, 2019, 2020, 2021, 2022 James Anderson has taken wickets in Tests starting in 20 different years: the most for any bowler in men's Tests."

    انگلش بولر اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بھی ہیں انہوں نے طویل ‏فارمیٹ میں اب تک 640 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے واحد بولر ہیں جنہوں نے مسلسل 20 ویں سال وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ‏‏2003 سے 2022 تک ٹیسٹ میں وکٹیں لینے والے واحد بولر کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

  • بگ بیش میں تاریخ رقم کرنے والے حسنین کو ‘پابندیوں نے جکڑ’ لیا

    بگ بیش میں تاریخ رقم کرنے والے حسنین کو ‘پابندیوں نے جکڑ’ لیا

    بگ بیش لیگ کے ڈیبیو میچ کے پہلے اوور میں 3 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی ‏اسپیڈ اسٹار محمد حسنین ایونٹ کا اگلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

    اپنی شاندار بولنگ سے دھوم مچانے والے 21 سالہ پیسر کے سامنے کورونا پابندیاں آ گئیں، وہ ‏کوئزلینڈ میں ایس او پیز کی وجہ سے ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    ایڈیلیڈ اسٹرئیکرز کے خلاف حسنین نے پہلے اوور میں تین وکٹیں اڑادیں اور چار اوور میں انیس رنز ‏‏دیئے تین شکار کیے۔

    نوجوان فاسٹ بولر بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب وہ کل پرتھ ‏اسکاچرز کے خلاف سفری پابندیوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    حسنین نے بگ بیش میں تباہی مچا دی، ویڈیو دیکھیں

    اس حوالے سے تھنڈرز کا کہنا ہے کہ نوجوان بولر وقفے کے بعد ہفتے کے آخر میں ملیبرن کے ‏مقام پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

  • بابراعظم پھر کوہلی سے آگے نکل گئے

    بابراعظم پھر کوہلی سے آگے نکل گئے

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ویراٹ کوہلی سے آگے نکل گئے۔

    بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ ‏جاری کر دی جس میں بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے۔

    بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی مسلسل تنزلی کا شکار ہیں اور وہ ساتویں سے نویں نمبر پر چلے گئے ‏ہیں۔

    آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہےجب کہ بولرز کی رینکنگ میں بھی آسٹریلوی ‏بولر پیٹ کمنز کی حکمرانی قائم ہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی تیسری پوزیشن پرموجود ‏ہیں۔

    واضح رہے کہ ماونٹ منگنوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز نے میزبان ٹیم ‏کے خلاف 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی،اسی تاریخی فتح کے ساتھ بنگال ٹائیگرز نیوزی لینڈ میں ‏پہلی مرتبہ اور ہوم گراؤنڈ سے باہر چھٹی مرتبہ کوئی ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

  • رضوان کو کس نے بلے باز کے طور پر متعارف کروایا؟ نام سامنے آگیا

    رضوان کو کس نے بلے باز کے طور پر متعارف کروایا؟ نام سامنے آگیا

    آئی سی سی اور پی سی بی ایوارڈز کے لیے نامزد محمد رضوان نے ریٹائرمنٹ لینے والے ‏محمد حفیظ کے ساتھ گزرے وقت کی یادوں کو شیئر کیا ہے۔

    حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر محمد رضوان نے تصویر کے ساتھ خوبصورت پیغام لکھا جس میں ماضی کی ‏یادوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

    رضوان نے لکھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ کس طرح سوئی ناردرن گیس کی ٹیم منیجر سے حفیظ ‏نے بات کر کے مجھے بطور مستند بلے باز کے طور پر کھیلانے کہا اور انہیں کیسا اتنا یقین تھا کہ ‏میں پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔

    محمد رضوان نے لکھا کہ حفیظ کی جانب سے ملنے والا پیار، سپورٹ اور ان سے جو سیکھا وہ ‏ناقابل بیان ہے۔

    محمد حفیظ نے گزشتہ روز کرکٹ کی دنیا کو الوادع کہا، جس کے بعد سے مداحوں اور ساتھی ‏کھلاڑیوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے، تاہم سابق کپتان شاہد ‏آفریدی نے ایک قابل تشویش امر کی طرف اشارہ کر دیا ہے۔

    جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور کرکٹر آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں محمد حفیظ کا ‏ریٹائرمنٹ کا اعلان سن رہا تھا، ان کے رویے سے واضح محسوس ہو رہا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم ‏کے لیے ابھی مزید کھیلنا چاہتے ہیں۔

    سابق کپتان نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے ‏میں کمی پر بات کرتا رہا ہوں، جہاں تک میرا خیال ہے یہی محمد حفیظ کے ساتھ ہوا۔

  • سرفراز کا لہجہ سخت، ناقدین کو خبردار کر دیا

    سرفراز کا لہجہ سخت، ناقدین کو خبردار کر دیا

    نرم مزاج اور دھیمے لہجے کے مالک سابق کپتان سرفراز احمد نے ناقدین کو خبردار کر دیا۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ سابق کرکٹر توصیف احمد کو ‏کوئی جواب نہیں دوں گا یہ بھی تو سلیکشن کمیٹی میں شامل تھے اگر میں نے بولنا شروع کیا تو ‏کئی لوگوں کو مشکلات پیش آئیں گی۔

    ٹیم سے باہر سرفراز احمد نے پی ایس ایل کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ‏میرے لیے ایک امید ہے کوشش ہوگی اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ بناؤ۔

    پروفیسر کی ریٹائرمنٹ پر سرفراز احمد نے کہا کہ محمدحفیظ کےساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے ‏محمد حفیظ کی کمی محسوس کریں گے حفیظ نے جس انداز میں کرکٹ کھیلی وہ شاندار تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی مشکل وقت میں ٹیم کیلئے پرفارمنس دیتے رہے ہیں۔

  • حارث رؤف کے ناقابل یقین کیچ نے حیران کر دیا، ویڈیو دیکھیں

    حارث رؤف کے ناقابل یقین کیچ نے حیران کر دیا، ویڈیو دیکھیں

    پاکستان کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران ‏کر دیا۔

    آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں پاکستانی اسٹارز خوب دھوم مچا رہے ہیں، حارث رؤف، محمد حسنین ‏اور شاداب خان کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

    جارحانہ بلے باز فخرزمان بھی بگ بیش الیون کا حصہ بن چکے ہیں۔

    میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلنے والے حارث رؤف کا باؤنڈری پر شاندار کیچ ایونٹ کے یادگار ‏لمحات میں شامل ہو گیا۔

    رینیگیڈز کے اوپنر ایرون فنچ نے زور دار چھکا لگانے کی کوشش کی جسے باؤنڈری پر کھڑے حارث ‏رؤف نے ناکام بنا دیا۔ ‏

    حسنین نے بگ بیش میں تباہی مچا دی، ویڈیو دیکھیں

    انہوں نے چھکا روک کر نہ صرف قیمتی رنز بچائے بلکہ ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر ‏دیا۔

  • حسنین نے بگ بیش میں تباہی مچا دی، ویڈیو دیکھیں

    حسنین نے بگ بیش میں تباہی مچا دی، ویڈیو دیکھیں

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں دھوم مچا دی۔

    بگ بیش لیگ میں محمد حسنین نے شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے صرف چھ گیندوں میں حریف ٹیم کا ‏ٹاپ آرڈر تہس نحہس کر دیا۔

    ایڈیلیڈ اسٹرئیکرز کے خلاف حسنین نے پہلے اوور میں تین وکٹیں اڑادیں اور چار اوور میں انیس رنز ‏دیئے تین شکار کیے۔

    نوجوان فاسٹ بولر بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

    آسٹریلوے بلے باز عثمان خواجہ سمیت موجودہ و سابق پلیئرز محمد حسنین کی شاندار بولنگ کی ‏تعریف کر رہے ہیں۔