Author: وقاص صفدر

  • پاور ہٹنگ کوچ: شاہد آفریدی بول پڑے

    پاور ہٹنگ کوچ: شاہد آفریدی بول پڑے

    بوم بوم سے مشہور جارحانہ بلے باز شاہد خان آفریدی پاکستان کرکٹ کے لیے پاور ہٹنگ کوچ سے متعلق بول پڑے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ ہفتے مردوں کی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے ایک اشتہار شائع کیا تھا۔ بورڈ نے دو نئی پوزیشنیں ہائی پرفارمنس اور پاور ہٹنگ کوچ متعارف کرائیں۔

    پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام جارحانہ کرکٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز کو پورا کرنا ہے۔

    آفریدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاور ہٹنگ کوچ سے متعلق فی الحال ان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم کوئی رابطہ ہوا تو وہ اس متعلق ضرور آگاہ کریں گے۔

    شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پرسکون کرنے کی کوشش کریں گے جو اس وقت تناؤ میں اکثر جارحانہ ہو جاتے ہیں۔

    آفریدی نے کہا کہ میں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کروں گا وہ میدان کے دوران جذباتی ہو جاتے ہیں ان کا ساتھ دینے کی کوشش کروں گا۔

  • ‏’نئے سال کی آمد پر قرآن پڑھیں، اپنا محاسبہ کریں’‏

    ‏’نئے سال کی آمد پر قرآن پڑھیں، اپنا محاسبہ کریں’‏

    معروف مبلغ و عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سالِ نو پر ہمیں اپنا آڈٹ کرنا چاہیےکہ ‏سال کیسا گزارا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا ‏کہ وقت ایسا برتن ہےجس میں ہمارے اعمال جمع ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نئےسال کو شکرانے کے طور پر منانا چاہیے نئےسال کی آمد پر نوافل، قرآن پاک ‏پڑھناچاہیے۔

    مولانا طارق جمیل نے کہا کہ قوم سےگزارش ہےآج کی رات کو گناہوں کی رات نہ بنائیں گزارش ہے ‏نئے سال کی ابتدااپنی ذات کاحساب لے کر کریں۔

    معروف عالم دین نے پروگرام میں نئے سال کے آغاز پر خصوصی دعا بھی کی۔

  • سال 2021 پاکستان کرکٹ کیلیے شاندار رہا، اہم کامیابیاں جانیے

    سال 2021 پاکستان کرکٹ کیلیے شاندار رہا، اہم کامیابیاں جانیے

    کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اننگز اور 176 رنز کے بھاری مارجن سے شکست سے سال 2021 کا آغاز کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم نےکیلنڈر ایئر کا اختتام ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 2 مرتبہ ورلڈچیمپئن بننے والی واحد ٹیم ویسٹ انڈیز کو اسی فارمیٹ میں ہی کلین سوئیپ کرکے کیا۔

    ان دونوں سیریز کے دوران 12 ماہ میں پاکستان نے تین ٹیسٹ سیریز جیتی اور ایک ڈرا کی۔ اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

    مجموعی طور پر پاکستان نے کیلنڈر ایئر 2021 میں کھیلے گئے 9 میں سے 7 ٹیسٹ میچز جیتے۔ اس دوران پاکستان نے ایک سال میں کھیلے گئے 29 میں سے سب سے زیادہ 20 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی جیتے۔ اس کے علاوہ رواں سال کھیلے گئے چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سے پاکستان کو 2 میں کامیابی مل سکی۔

    تاہم رواں سال شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں نقش رہ جانے والی یاد پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سفر رہا، جہاں پاکستان نے پہلی مرتبہ روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کرکے نئی تاریخ رقم کی۔آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے والی قومی کرکٹ ٹیم نے باقی گروپ میچز میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کو 5،5 وکٹوں ، اسکاٹ لینڈ کو 45 رنز اور نمیبیا کو72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

    اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 8 رنز سے فتح بھی رواں سال شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ سال کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 95 رنز سے فتح بھی قومی کرکٹ کے شائقین کی ایک حسین یاد رہی۔

    جہاں اس سال نے پاکستان کرکٹ کو کئی خوشگوار یادیں تو وہیں سال 2021 پاکستان کرکٹ کے چند دل توڑنےوالے لمحات بھی ساتھ لایا۔

    پاکستان کو اگست میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا ٹیسٹ میں ایک وکٹ سے شکست ہوئی ، جس کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کیریبین سرزمین میں لگاتار دوسری ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب پورا نہ کرسکی۔

    لیکن اس سال کا سب سے مشکل لمحہ دبئی میں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا گیا سیمی فائنل تھا۔ جب میتھیو ویڈ نے آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی کو لگاتار تین چھکے مار کر آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے فتح دلائی۔

    ون ڈے کرکٹ پر نظر ڈالی جائے تو کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے سال کی دو بہترین اننگز کھیلیں مگر وہ ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔ برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف بابراعظم کی 139 گیندوں پر 158 رنز کی اننگز رائیگاں گئی ۔ فخر زمان کے 155 گیندوں پر 18 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 193 رنز بھی پاکستان کو سنچورین میں فتح دلانے میں ناکام رہے ۔

    اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں اوپنر عابد علی 9 ٹیسٹ میچز میں 695 رنز بنا کر پاکستانی بلے بازوں میں سرفہرست رہے۔ ان کے بعد فواد عالم نے 571، اظہر علی نے 549، محمد رضوان نے 455 اور بابر اعظم نے416 رنز بنا ئے۔ باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی نے 47، حسن علی نے 41، نعمان علی نے 19، ساجد خان نے 18 اور فہیم اشرف نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔

    چھ ون ڈے میچز میں دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بیٹر بابر اعظم 405 رنز کے ساتھ بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست رہے، اس کے بعد فخر زمان (365)، امام الحق (189) اور محمد رضوان (134) کے نام شامل ہیں۔ حارث رؤف 13 وکٹیں لے کراس فارمیٹ کے سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹی ٹونٹی کرکٹ کا یہ سال محمد رضوان کے نام رہا۔ عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبرپر موجود محمد رضوان نے اس سال 29 میچز میں ایک سنچری اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1,326 رنز بنا کر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس دوران انہوں نے سینے میں انفیکشن کی وجہ سے میچ سے قبل 30 گھنٹے ہسپتال میں گزارنے کے باوجود دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کے دوران 52 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسرے نمبر پر آنے والے بابر اعظم نے 939 اور فخر زمان نے 415 رنز بنائے۔

    حارث رؤف اور حسن علی نے 25، 25 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی 23 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمایاں باؤلر رہے۔ شاداب خان نے 20 وکٹیں حاصل کیں۔

    اُدھر قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے کیلنڈر ایئر 2021 میں اپنے 13 ون ڈے میں سے صرف تین جیتے۔ انہوں نے چھ ٹی ٹونٹی میچز میں سے ایک جیتا۔ تاہم انہوں نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ نیوزی لینڈ 2022 اور برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پاتھ ویز کرکٹ کی طرف رخ کیا جائے تو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں افغانستان اور بھارت کی مضبوط ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تاہم ناک آؤٹ مرحلے میں اسے سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 22 رنز سے ہرادیا۔

    دوسری طرف ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے میچز کوویڈ 19 سے متاثر ہوئے۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ کراچی جبکہ دوسرا ابوظہبی میں کھیلا گیا۔ جہاں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے علاوہ پی سی بی نے 10دیگر ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جہاں مجموعی طور پر 267میچز کھیلے گئے۔

  • فخرِ پاکستان بھی بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے

    فخرِ پاکستان بھی بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے

    ایک اور پاکستانی بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے جس کے بعد رواں سیزن میں بی بی ایل کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعداد 4 ہو گئی۔

    فاسٹ بولر حارث روف، محمد حسنین اور شاداب خان کے بعد فخرزمان کا بی بی ایل کی فرنچائز سے معاہدہ ہو گیا ہے۔

    31 سالہ بلے باز آج رات آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ برسبین ہیٹ کی کارکردگی اس سے مایوس کن رہی ہے اور وہ اب تک 7 میچوں میں سے صرف 2 میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہے۔

    Image

    فخر زمان حال ہی میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے میں مصروف تھے ان کی ٹیم خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 169 رنز سے شکست دے کر فائنل جیتا ہے۔

    پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان سے آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے معاہدے کیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حارث رؤف کے ساتھ ساتھ محمد حسنین بھی بی بی ایل الیون میں انِ ایکشن ‏ہوں گے۔ ‏21سالہ فاسٹ بولر محمد حسنین کا سڈنی تھنڈر سے معاہدہ طے پایا ہے۔

  • سیارے میں زندگی : سائنس دانوں کو بڑی کامیابی مل گئی

    سیارے میں زندگی : سائنس دانوں کو بڑی کامیابی مل گئی

    محققین نے انکشاف کیا ہے کہ سیارے زہرہ کے بادلوں میں زندگی کے آثار ملے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ زہرہ کے بادلوں میں بیکٹیریا کی زندگی کے ثبوت سامنے آنے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ اُسے مزید زندگی کے قابل جگہ بنایا جاسکے۔

    اس حوالے سے کارڈف یونیورسٹی، ایم آئی ٹی اور کیمبرج یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زمین سے چار کروڑ 73 لاکھ کلو میٹر کے فاصلے پر موجود اس سیارے کے بادلوں میں نائیٹروجن اور ہائیڈروجن سے بنی بے رنگ گیس، جس کو امونیا کے نام سے جانا جاتا ہے، ہوسکتی ہے۔

    سیارہ زہرہ – Culturepak.com

    سائنس دانوں نے ایک سیٹ پر کیمیکل عمل دِکھایا کہ اگر سیارے زہرہ پر امونیا موجود ہوگی تو کس طرح کیمیکل ری ایکشن کا تواتر اطراف میں موجود سلفیورک ایسڈ کے قطروں کو نیوٹرل کرتا ہوگا۔

    اس کے نتیجے میں بادلوں کی تیزابیت منفی 11 سے اتر کر صفر پر آ جاتی ہوگی۔ اگرچہ پی ایچ اسکیل پر یہ اب بھی بہت تیزابی صورتحال ہے لیکن یہ ایسی سطح ہوگی جہاں زندگی ممکنہ طور پر باقی رہ سکے گی۔

    کارڈف یونیورسٹی کے اسکول آف فزکس اینڈ آسٹرونومی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر ولیم بینس کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ زمین پر تیزابی ماحول میں زندگی نمو پا سکتی ہے لیکن جتنے تیزابی زہرہ کے بادل ہیں اتنا تیزابی کچھ بھی نہیں۔

    Photon kick-stage

    انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر کوئی چیز بادلوں میں امونیا بنا رہی ہے تو وہ کچھ قطروں کو نیوٹرلائز کرتے ہوئے انہیں ممکنہ طور پر مزید زندگی کے قابل بنائیں گے۔

    ماہرینِ فلکیات اور سائنس دان زہرہ بالائی ایٹماسفیئر پر موجود امونیا کا 1970 کی دہائی سے مطالعہ کر رہے ہیں۔ بالخصوص جب یہ ہمیشہ سے مانا جاتا رہا ہے کہ یہ سیارہ اتنا گرم ہے کہ وہاں زندگی باقی نہیں رہ سکے گی۔

    اب یہ بات کہی جا رہی ہے کہ ممکن ہے وہاں بادلوں میں دنیا میں پائے جانے والے بیکٹیریا جیسی حیاتیات موجود ہوں۔ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ امونیا کی بنیاد بائیولوجیکل ہیں نا کہ قدرتی عوامل جیسے کہ بجلی کا کڑکنا یا آتش فشاں کا پھٹنا۔

    ایم آئی ٹی سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی شریک مصنف پروفیسر سارا سیگر کا کہنا تھا کہ امونیا کو سیارے زہرہ پر نہیں ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہائیڈروجن جڑی ہے اور وہاں پر بہت تھوڑی ہائیڈروجن ہے۔ کوئی بھی گیس جو اپنے اطراف کے ماحول سے مطابقت نہ رکھتی ہو اس کے متعلق خود بخود یہ شک جاتا ہے کہ اُسے کسی زندگی نے بنایا ہے۔

  • غیرملکیوں کی آمد سے متعلق عمان کے اہم فیصلے

    غیرملکیوں کی آمد سے متعلق عمان کے اہم فیصلے

    سلطنت عمان نے غیرملکیوں کے داخلے کے لیے کورونا ویکسین کی دوخوراکیں لازمی قرار دے ‏دیں۔

    کمیٹی نے تازہ ترین اعداد و شمار کی روشنی میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ‏COVID-19‎‏ ‏کی وبائی صورتحال کا مطالعہ کیا جو سلطنت عمان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں تصدیق شدہ ‏لیب کیسز کی صورت میں سامنے آرہا ہیں۔

    کمیٹی نے متعلقہ حکام کی طرف سے توثیق کی گئی احتیاطی تدابیر کے ساتھ عدم پابندی کے ‏واقعات کا نوٹس لیا۔ اجلاس میں کمیٹی نے صورتحال کے تجزیے کے بعد چند اہم فیصلے کیے ہیں ‏جن کا اطلاق 31 جنوری 2022 تک ہو گا۔

    سب سے پہلے تمام چیک پوائنٹس (داخلوں کے راستے) سے سلطنت آنے والے غیرملکیوں کے لیے ‏کورونا ویکسین کی دوخوراکوں کی شرط کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 18 سال سے زائد عمر کے غیر ‏عمانی افراد پر یہ شرط عائد ہو گی۔

    دوم یہ کہ عمان میں داخلے کی اجازت صرف ان آنے والے مسافروں کے لیے ہے جو زیادہ سے ‏زیادہ 72 گھنٹوں کے اندر جاری کردہ پی سی آر ٹیسٹ منفی دکھائیں گے۔

    تیسرا یہ کہ کمیٹی نے اس فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے جس کے تحت جنوبی افریقہ، نمیبیا، ‏بوٹسوانا، زمبابوے، لیسوتھو، ایسواتینی اور موزمبیق سے آنے والوں کے داخلے پر پابندی عائد تھی۔

  • بھارت کیخلاف کیا منصوبہ بنایا؟ فاسٹ بولر کا انکشاف

    بھارت کیخلاف کیا منصوبہ بنایا؟ فاسٹ بولر کا انکشاف

    انڈر19 ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف 5 وکٹیں لینے والے نوجوان فاسٹ بولر ذیشان ضمیر نے کہا ‏ہے کہ انہوں نے روایتی حریف کے خلاف 5 وکٹیں لینے کا منصوبہ بنایا تھا۔

    انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست ‏دی۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 238 رہز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل ‏کرلیا۔

    I had planned to take fifer against India in U19 Asia Cup: Zeeshan Zameer

    محمد شہزاد نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عرفان خان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، احمد خان، ‏‏29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، رضوان محمود نے بھی 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

    فاسٹ بولر ذیشان ضمیر نے 60 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کر کے بھارتی ٹیم کو بڑے ٹوٹل سے ‏روکے رکھا۔

    Image

    میچ کے بعد گفتگو میں نوجوان بولر نے بتایا کہ میچ سے قبل ہی انہوں نے بھارت کے خلاف 5 ‏وکٹیں لینے کا منصوبہ بنایا تھا اور الحمداللہ اپنے ہدف میں کامیابی ملی۔

    نوجوان بولر نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے روایتی ‏حریف کے خلاف فتح سے ہمکنار کیا۔

  • شعیب ملک کا نیا ریکارڈ، بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ خالی

    شعیب ملک کا نیا ریکارڈ، بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ خالی

    پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کا ریکارڈ اپنے نام ‏کرنے کے قریب پہنچ گئے۔

    لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے فائنل معرکے میں شعیب ملک کی ٹیم جافنا کنگز نے گال گلیڈی ‏ایٹرز کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

    اس کامیابی کے بعد شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی ٹائٹلز کی تعداد 14 ہو گئی ہے اور وہ سب سے ‏زیادہ ٹائٹلز والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے ڈیون براؤ 16 اور کیرون پولارڈ 15 ٹائٹلز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جب کہ بھارت کے ‏روہت شرمان 10 ٹائٹلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

    شعیب ملک آئندہ جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیون کی ٹیم پشاور زلمی کا حصہ ‏ہیں جو کہ ایک بار پھر ٹائٹل اٹھانے کے لیے پرُجوش ہے۔

  • پاکستانی سپراسٹارز پھر سے کھیلنے کو تیار

    پاکستانی سپراسٹارز پھر سے کھیلنے کو تیار

    پاکستان کے سابق اسٹار پلیئرز آئندہ ماہ ہونے والی لیجنڈ لیگ میں بھرپور رنگ جمائیں گے۔

    دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر اور تیز ترین سنچری بنانے والے دو پاکستانی سپر اسٹار لیجنڈ لیگ کا حصہ بن گئے۔

    بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے شعیب اختر اور بولرز کے چھکے چھڑانے والے شاہد خان آفریدی عمان میں ہونے والی لیجنڈ لیگ میں شامل ہو چکے ہیں۔

    یہ سپراسٹارز دیگر پاکستانی کھلاڑیوں بشمول اظہر محمود، مصباح الحق، محمد حفیظ، محمد یوسف، عمر گل اور یونس خان کے ساتھ مل کر 11 رکنی ٹیم تشکیل دیں گے جسے ایشیا لائنز ٹیم کہا جاتا ہے۔

    ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سنتھ جے سوریا، متھیا مرلی دھرن، چمندا واس، رومیش کالوویتھرانا، تلکارتنے دلشان، اپل تھرنگا اور اصغر افغان شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ عمان نے حال ہی میں آئی سی سی ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کی مشترکہ میزبانی کی تھی جس کے بعد خلیجی ملک نے کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔

  • حارث اور حسنین کے بعد ایک اور پاکستانی بگ بیش کا حصہ بن گئے

    حارث اور حسنین کے بعد ایک اور پاکستانی بگ بیش کا حصہ بن گئے

    فاسٹ بولر حارث رؤف اور محمد حسنین کے بعد ایک اور پاکستانی بولر بگ بیش لیگ سیزن الیون کا حصہ بن گئے۔

    پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان سے آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے معاہدے کرلیا۔

    سڈنی سکسرز کے مطابق شاداب خان بی بی ایل کے باقی میچوں کے اختتام تک ٹیم کا حصہ رہیں گے اس سے قبل شاداب خان دو ہزار سترہ میں بھی بی بی ایل کھیل چکے ہیں۔

    سکسرز کے ہیڈ کوچ گریگ شپرڈ شاداب کے ساتھ کام کرنے کے امکان پر پرجوش تھے، انہوں نے کہا ہم کھیل کے تینوں پہلوؤں میں شاداب کی مہارت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور آنے والے میچوں میں اسے موقع ملنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔

    ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حارث رؤف کے ساتھ ساتھ محمد حسنین بھی بی بی ایل الیون میں انِ ایکشن ‏ہوں گے۔ ‏21سالہ فاسٹ بولر کا سڈنی تھنڈر سے معاہدہ طے پا گیا ہے اور امکان یہی ہے کہ وہ 26 دسمبر کو ‏رواں سیزن میں ڈیبیو کریں گے۔

    نوجوان بولر کی شمولیت سے تھنڈر کا بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ تھنڈر اسکواڈ میں ‏پہلے ہی معیاری فاسٹ بولرز ڈینیئل سامس، بین کٹنگ، ثاقب محمود، کرس ٹریمین، ناتھن میک ‏اینڈریو، گروندر سندھو، اور برینڈن ڈوگیٹ شامل ہیں۔