Author: وقاص صفدر

  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع خیبر کے کئی علاقوں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے ‏محسوس کیے گئے ہیں۔

    زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی اور مرکز ساؤتھ ایسٹرین افغانستان ‏تھا۔

    زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ‏ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع ‏نہیں ملی ہے۔

    اس سے قبل 7 دسمبر کو ملک کے بالائی علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ‏محسوس کئے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.4 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کی زیر زمین گہرائی145 کلومیٹر جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

  • عالمی ریکارڈ بنانے والے بولر اگلے میچ سے باہر

    عالمی ریکارڈ بنانے والے بولر اگلے میچ سے باہر

    ٹیسٹ کی ایک اننگز میں دس اور میچ میں چودہ وکٹیں لینے والے کیوی اسپنر اگلے ٹیسٹ سے باہر ‏ہو گئے۔

    بھارت کیخلاف ریکارڈ ساز کارکردگی دکھانے والے اعجاز پٹیل کو بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ‏نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

    بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کیوی ٹیم میں کسی اسپیشلسٹ اسپنر کو منتخب نہیں کیا۔ ‏کین ولیمسن بھی کہنی کی انجری کےباعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ ٹیم کی ‏قیادت ٹام لیتھم کریں گے۔

    Image

    ڈراپ کیے جانے پر اعجاز پٹیل نے افسوس کا اظہار کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ منتخب نہ کیے ‏جانے کے اصل وجوہات کو سمجھ سکتے ہیں۔

  • امریکا نے کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

    امریکا نے کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

    امریکی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ پلیئنگ نیشن آئرلینڈ کو ہرا کر تاریخ بنا ڈالی۔

    امریکی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کر کے عمدہ آغاز کیا ہے۔فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ‏امریکا نے آئرلینڈ کو چھبیس رنز سے ہرادیا۔

    آئی سی سی کی فل ممبر آئرلینڈ اور امریکی ٹیم کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا گیا، ‏میزبان ٹیم نےپہلے کھیل کرایک سو اٹھاسی رنز اسکور کیے۔

    Image

    ہدف کےتعاقب میں آئرش ٹیم چھے وکٹ پر ایک سو باسٹھ رنز بناسکی۔ پینسٹھ رنز بنانےوالے ‏گجانند سنگھ میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • ایشیا کپ میں‌ پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    ایشیا کپ میں‌ پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    اے سی سی مینز انڈر19 ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے فاسٹ باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔ 7 اوورز میں 9 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر اویس علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے 53 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔معاذ صداقت 14 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ وکٹ کیپر حسیب اللہ 11 رنز بناکر دوسرے ٹاپ اسکورر رہے۔عبدالواحد بنگلزئی 9، محمد شہزاد اور قاسم اکرم صفر، صفرجبکہ عرفان نیازی 4 اور رضوان محمود 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    افغانستان کے نور احمد نے 3 جبکہ بلال سمیع نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    Image

    اس سے قبل افغانستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو احمد خان، اویس علی اور ذیشان ضمیر کی تباہ کن فاسٹ باؤلنگ کی بدولت افغان ٹیم 23.1 اوورز میں 52 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    احمد خان نے6 اوورز میں 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ اس دوران انہوں نے 2 میڈن اوورز بھی پھینکے۔ اویس علی نے 9 جبکہ ذیشان ضمیر نے 12 رنز دے کر 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے واحد بیٹر نانگیالیا 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

  • پاکستان کی ویسٹ انڈیز سے ایک اور سیریز طے

    پاکستان کی ویسٹ انڈیز سے ایک اور سیریز طے

    پاکستان سال 2023 کے آغاز پر ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2023 سے ‏پہلے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

    اس سے پہلے ویسٹ انڈیز آئی سی سی مینز ون ڈے سپر لیگ کے میچز مکمل کرنے جون 2022 ‏میں بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیو کو پاکستان ‏میں کورونا نہیں لگا اگر مہمان کھلاڑیوں کو قرنطینہ کرواتے ہوئے سیریز کا انعقاد مشکل تھا۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے مٹی بھی منگوا رہے ہیں اور پچز بھی منگوا رہے ہیں، کوشش ‏ہے کہ 40 ہائبرڈ پچز کلب میں بچھائیں۔ کراچی میں تماشائیوں کی طرف سے ردعمل مایوس کن رہا، ‏پارکنگ اور دیگر مشکلات کی وجہ سے تماشائیوں کی آمد کم رہی۔

  • شعیب ملک نے تاریخ رقم کرنے والے اپنے بھتیجے کو ‘تھپکی’ دیدی

    شعیب ملک نے تاریخ رقم کرنے والے اپنے بھتیجے کو ‘تھپکی’ دیدی

    پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے والے ‏اپنے بھتیجے محمد ہریرہ کو ‘تھپکی’ دے دی۔

    محمد ہریرہ نے اپنے پہلے فرسٹ کلاس ‏سیزن میں بلوچستان کے خلاف جاری قائد اعظم ٹرافی میں ‏ٹرپل سنچری بنا کر تاریخ رقم کی۔

    کراچی کےاسٹیٹ بینک گراونڈ پر ناردرن کے اوپنر ہریرہ نے بلوچستان کے خلاف ٹرپل سنچری ‏داغی۔ ہریرا ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹرپل سنچری کرنے والے دوسرے کم عمر بیٹر ہیں۔ جاوید ‏میانداد نے ‏صرف سترہ سال کی عمر میں ٹرپل سنچری اسکور کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    شاندار کارکردگی پر شعیب ملک نے بھتیجے کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ‏تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    شعیب ملک نے کہا کہ ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر ترین پاکستانی بلے باز محمد ‏ہریرہ پر فخر ہے، ابھی تم نے لمبا سفر طے کرنا ہے اسی طرح سخت محنت کرتے رہو اور آگے ‏بڑھتے رہو۔

  • قائداعظم ٹرافی: فائنل میں پہنچنے والی ٹیم پر جرمانہ عائد

    قائداعظم ٹرافی: فائنل میں پہنچنے والی ٹیم پر جرمانہ عائد

    قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں بلوچستان کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث ناردرن پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے.

    اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے مقررہ وقت سے 6 اوورز کم کیے.

    پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22 کے تحت ناردرن کی پلیئنگ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر 72 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے.

    ناردرن کے کپتان نعمان علی نے جرمانے سے متعلق میچ ریفری ندیم ارشد کے فیصلے کو قبول کیا ہے.

    واضح رہے فائنل راؤنڈ کے تیسرے دن ناردرن نے بلوچستان کو اننگز اور 170 رنز سے شکست دے کر قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

  • شاہین آفریدی نے رضوان کو بابر سے بہتر کپتان قرار دیدیا

    شاہین آفریدی نے رضوان کو بابر سے بہتر کپتان قرار دیدیا

    پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بابراعظم سے بہتر کپتان قرار دے دیا۔

    لاہور قلندرز کے نئے کپتان کیلیے منعقدہ پریس کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ثمین رانا نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی قیادت پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔

    اس موقع پر شاہین آفریدی نے مختصر گفتگو کی اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے۔ کپتانی ملنے پر صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ وہ کس کو بہتر کپتان سمجھتے ہیں۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ بیٹر ہیں اور وہ نمبر ون بلے باز بھی ہیں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم ان کی قیادت میں نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے محمد رضوان کی شخصیت پسند ہے۔ میں نے خیبرپختونخوا کی طرف سے ان کے ساتھ ڈومیسٹک مقابلے کھیلنا شروع کیے اور میں نے انہیں بہترین کپتان پایا چونکہ بابر نے قومی ٹیم کے ساتھ شاندار کام کیا ہے، میں اسے دوسرے نمبر پر رکھوں گا۔

  • حارث رؤف کے بعد ایک اور فاسٹ بولر بگ بیش کا حصہ بن گئے

    حارث رؤف کے بعد ایک اور فاسٹ بولر بگ بیش کا حصہ بن گئے

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر محمد حسنین بھی بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے۔

    ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حارث رؤف کے ساتھ ساتھ محمد حسنین بھی بی بی ایل الیون میں انِ ایکشن ‏ہوں گے۔ ‏21سالہ فاسٹ بولر کا سڈنی تھنڈر سے معاہدہ طے پا گیا ہے اور امکان یہی ہے کہ وہ 26 دسمبر کو ‏رواں سیزن میں ڈیبیو کریں گے۔

    نوجوان بولر کی شمولیت سے تھنڈر کا بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ تھنڈر اسکواڈ میں ‏پہلے ہی معیاری فاسٹ بولرز ڈینیئل سامس، بین کٹنگ، ثاقب محمود، کرس ٹریمین، ناتھن میک ‏اینڈریو، گروندر سندھو، اور برینڈن ڈوگیٹ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبرن اسٹارز سے معاہدہ کر لیا ہے اور وہ ‏مسلسل تیسرے سیزن میں ان ‏کی نمائندگی کریں گے۔

    میلبرن اسٹارز نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 28 سالہ حارث رؤف 27 دسمبر کو ‏بی بی ایل الیون ‏کا پہلا میچ برسبین ہیٹ کے خلاف کھیلیں گے اور سیزن کے آخر تک وہ ٹیم کو ‏دستیاب رہیں گے۔

  • ‏’نوجوان کھلاڑیوں کو محمد رضوان سے سیکھنا چاہیے‘‏

    ‏’نوجوان کھلاڑیوں کو محمد رضوان سے سیکھنا چاہیے‘‏

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز کی شاندار کارکردگی کی تعریف ‏کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو محمد رضوان سے سیکھنا چاہیے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے پر بابراعظم نے کہا کہ پلان یہی ‏تھاکہ صورتحال کودیکھ کربیٹنگ کرنی ہے تمام لڑکوں نےتینوں میچزمیں شاندار پرفارمنس دی۔

    بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ ٹیم ورک کانتیجہ ہے ورلڈکپ کوذہن میں رکھ ‏کر تیاریاں کر رہےہیں نوجوان کھلاڑیوں کو محمدرضوان سےسیکھناچاہیے۔

    محمدرضوان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں 87 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی ‏میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔

    سیریز میں مجموعی طور پر 203 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہنے پر محمدرضوان کو سیریز کا بہترین ‏کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔