Author: وقاص صفدر

  • دوسرے ٹیسٹ سے چند گھنٹے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

    دوسرے ٹیسٹ سے چند گھنٹے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

    آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

    آسٹریلوی پیس اٹیک میں شامل اہم فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے بعد کپتان پیٹ کمنز بھی ایڈیلیڈ ‏ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔

    دوسرے میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل پیٹ کمنز کو کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے ساتھ ‏قریبی رابطے پر آئیسولیشن میں جانا پڑ گیا۔

    Australia reel as Cummins out of second Test after Covid contact

    پیٹ کمنز نے ریسٹورنٹ میں جس شخص کے ساتھ کھانا کھایا اس کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر ‏کپتان کو فوری طور پر ہوٹل روم میں آئیسولیشن اختیار کرنا پڑی۔

    کورونا ایس او پیز کے تحت کمنز کو کم از کم ایک ہفتے کے لیے آئیسولیشن میں رہنا ہو گا اور ‏کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں آئیسولیشن ختم کرنے کی اجازت ہو گی۔

    پیٹ کمنز کی عدم دستیابی کی صورت میں اسٹیواسمتھ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

  • جارحانہ بلے باز پی ایس ایل کھیلنے کو بےتاب

    جارحانہ بلے باز پی ایس ایل کھیلنے کو بےتاب

    انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز جیسن روئے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں بھی رنگ جمانے کے ‏لیے تیار ہیں۔

    پی ایس ایل سیون کے لیے فرنچائزز کی ڈرافٹنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کو حاصل ‏کر کے ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    انگلش بلے باز نے منتخب کیے جانے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ جلد ‏ہی وہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    انہوں نے لکھا کہ 2022 میں وہ پی ایس ایل کا حصہ ہونے اور دوبارہ سے رنگ جمانے کے لیے ‏پرُجوش ہیں۔

    جیسن روئے،کولن منرو، ڈیوڈملر، کارلوس بریتھویٹ سمیت بھی یونیورس باس کرس گیل پلاٹینم ‏کیٹگری میں شامل ہیں، ڈرافٹنگ کے لئے پی سی بی نے رائٹ ٹومیچ کارڈ متعارف کرایا ہے،جس کی ‏مدد سے فرنچائز اپنے ریلیز کیےکھلاڑیوں میں سے ایک کو پک کرسکےگی۔

  • کراچی میں زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

    کراچی میں زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ‏ہراس پھیل گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلےکی شدت4.1 ریکارڈ کی گئی۔ ‏زلزلہ پیمہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر ڈیفینس کے شمال میں تھا اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی ‏گئی۔

    گلشن اقبال، گلستان جوہر،گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، اسکیم33، صدر، گلزارہجری، پورٹ قاسم، ‏قائدآباد، کھوکھراپار ملیرم، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    اس سے قبل 21 اگست کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر ‏اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی تھی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا تھا کہ زلزلہ 15کلومیٹر گہرائی میں آیا ‏اور مرکزکراچی سے72کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔

  • گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے والے ساجد خان کی وکٹیں

    گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے والے ساجد خان کی وکٹیں

    گھومتی گیندوں سے بنگلادیش کی گلیاں اڑانے والے نوجوان پاکستانی بولر ساجد خان نے کہا ہے کہ ہم صرف ‏جارحانہ انداز اپنائے میدان میں اترے ہیں امید ہے میچ جیت جائیں گے۔

    ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز اسپنرز کے لیے پچ کو سازگار دیکھتے ہوئے کپتان بابراعظم نے نئی گیند سے ‏ساجدخان اور نعمان علی سے اٹیک کروایا تو اسپنرز کپتان کی توقعات پر پورا اترے۔

    ساجد خان نے صرف 9 اوورز میں 5 وکٹیں حاصل کر کے سب کو حیران کیا یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ ‏کرکٹ کی کسی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    ان کی جادوئی گیندیں بلے باز سمجھ ہی نہ پائے اور کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے 76 رنز پر 7 وکٹیں گنوائیں ‏جس میں سے 6 ساجد خان نے حاصل کیں۔

    https://www.youtube.com/watch?v=PUHd0qdLTw8

    اپنی عمدہ کارکردگی کے حوالے سے ساجد خان نے کہا کہ آج پچ سے بہت مدد مل رہی تھی کپتان بابر اعظم نے ‏کہا ہے کہ صرف جیت کے لیے جانا ہے چٹاگانگ کے میچ میں چار وکٹوں سے اعتماد ملا ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نعمان علی سینئر ہیں، وہ باؤلنگ کے ساتھ مشورے بھی دیتے ہیں کوشش یہی ہے کہ میزبان ٹیم ‏کو دونوں اننگز میں آؤٹ کرلیں ہم صرف جارحانہ انداز اپنائے میدان میں اترے ہیں اچھی پوزیشن میں ہیں، امید ‏ہے میچ جیتیں گے۔

  • پاکستانی فاسٹ بولر بگ بیش میں دھوم مچانے کو تیار، معاہدہ ہو گیا

    پاکستانی فاسٹ بولر بگ بیش میں دھوم مچانے کو تیار، معاہدہ ہو گیا

    پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف ایک بار پھر بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے۔

    حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبرن اسٹارز سے معاہدہ کر لیا ہے اور وہ مسلسل تیسرے سیزن میں ان ‏کی نمائندگی کریں گے۔

    میلبرن اسٹارز نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 28 سالہ حارث رؤف 27 دسمبر کو بی بی ایل الیون ‏کا پہلا میچ برسبین ہیٹ کے خلاف کھیلیں گے اور سیزن کے آخر تک وہ ٹیم کو دستیاب رہیں گے۔

    حارث رؤف 2019 سے اسٹارز کے لیے اہم رہے ہیں انہوں نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (‏MCG‏) میں ایک یادگار ہیٹ ٹرک ‏سمیت 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں۔

    فاسٹ بولر نے دونوں فارمیٹس میں 2020 میں بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کے بعد پاکستان کے لیے 8 ایک روزہ اور 32 ‏ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔

  • رمیز راجا کا تماشائیوں کے نام اہم پیغام

    رمیز راجا کا تماشائیوں کے نام اہم پیغام

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے تماشائیوں سے کہا ہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسینیشن ‏لازمی ہے۔

    تماشائیوں کے نام پیغام میں رمیز راجا نے کہا کہ نوجوانو! اگر آپ ویکسی نیٹڈ ہیں تو میچز دیکھنےضرور آئیں ‏ویسٹ انڈیزکےخلاف میچزمیں اسٹیڈیم میں فل ہاؤس کی اجازت ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کی سیریز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنےکی اجازت ‏ہوگی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ہدایت نامہ جاری ہوا ‏ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 12سال سے زائد العمر تماشائی کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ تماشائیوں اور آرگنائزر کیلئے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ‏ٹکٹ اور دعوت نامہ کوروناویکسین سرٹیفکیٹ دیکھ کر جاری کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں ٹی20 اور ون ڈے سیریز 13سے22 دسمبر تک ہوگی، میچز نیشنل ‏اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں۔ پی ایس ایل7میں تماشائیوں کے حوالے سے فیصلہ دسمبر کے تیسرے ہفتے ہوگا۔

  • کراچی کنگز کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہو گیا

    کراچی کنگز کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہو گیا

    پی ایس ایل کی سب سےمقبول اور متحرک فرنچائز کراچی کنگز نے سیزن سیون کیلئےانگلینڈکےسابق کرکٹر ‏پیٹرمورس کو نیاہیڈکوچ مقرر کر دیا۔

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر پیٹرمورس کراچی کنگز کے ہیڈکوچ مقرر کر دیے گئے۔ پیٹرمورس 2 مرتبہ انگلش ٹیم کے ‏کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

    مورس کومختلف کاؤنٹی ٹیموں کی کوچنگ کا تجربہ بھی حاصل ہے انہوں نے بطور ہیڈکوچ ناٹنگھم کو 2020 کا ‏چیمپئن بھی بنوایا۔

    پیٹرمورس کا کہنا ہے کہ کراچی کنگزفیملی کا حصہ بننے پر بےحدپرجوش ہوں، پی ایس ایل دنیا کے بہترین ‏ٹورنامنٹس میں سےایک ہے یہاں کی ثقافت اور لوگوں کاجذبہ قابل تعریف ہے پوری کوشش ہوگی کراچی کنگز کو ‏ٹرافی دوبارہ جتواؤں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن سیون کے لیے بابر اعظم کو کراچی کنگز کا کپتان مقرر کیا ہے۔ ‏کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ بابر اعطم 6 سال سے کراچی کنگز کا حصہ ہیں، وہ پہلے دن ‏سے کراچی کنگز کا دل اور جان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ کامیاب سیزن میں عماد وسیم نے کراچی کنگز کی کپتانی کی، بابر اعطم اب کراچی کنگز ‏کو بلندیوں پر پہنچائیں گے۔

  • شاہین آفریدی نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

    شاہین آفریدی نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

    بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد شاہین آفریدی ٹیسٹ کرکٹ کے بھی بہترین بولر بن گئے انہوں نے رواں سال ٹیسٹ ‏کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنا لیا۔

    بنگلادیش کے خلاف کھیل کے تیسرے روز شاہین آفریدی نے اس سال کی 42 ویں وکٹ حاصل کی اور بھارتی اسپنر ‏ایشون سے آگے نکل گئے۔

    ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں 41 وکٹوں کے ساتھ ایشون دوسرے اور پاکستان کے ‏حسن علی 38 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    تیسرے دن کھیل کے اختتام پر شاہین آفریدی نے کہا کہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے ‏پر خوشی ہے اپنی سو فیصد کارکردگی دینے کی جدوجہد کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ پارٹنرشپ میں باؤلنگ کروں ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی کے ساتھ ‏اچھی پارٹنرشپ لگی ہوئی ہے ہم رنز روکنے اور وکٹیں حاصل کرنے کی پارٹنرشپ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

  • ‏’حسن علی کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی ہوئی ہے‘‏

    ‏’حسن علی کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی ہوئی ہے‘‏

    پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو دوسری اننگز میں 200 ‏رنز تک آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    تیسرے دن کھیل کے اختتام پر شاہین آفریدی نے کہا کہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے ‏پر خوشی ہے اپنی سو فیصد کارکردگی دینے کی جدوجہد کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ پارٹنرشپ میں باؤلنگ کروں ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی کے ساتھ ‏اچھی پارٹنرشپ لگی ہوئی ہے ہم رنز روکنے اور وکٹیں حاصل کرنے کی پارٹنرشپ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    پچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وکٹ سلو ہے میچ کے چوتھے روز اسپنرز کو فائدہ ہوگا پرامید ہیں کہ میزبان ‏ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں۔

    دوسری جانب سنچری بنانے والے بلے باز عابد علی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے بہت اچھی ‏باؤلنگ کی بنگلا دیش کو جلد آؤٹ کرکے ہدف عبور کرنا ٹارگٹ ہوگا۔

  • باؤلنگ کنسلٹنٹ کل ٹیم سے کیوں الگ ہو جائیں گے؟

    باؤلنگ کنسلٹنٹ کل ٹیم سے کیوں الگ ہو جائیں گے؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر کل اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

    کوویڈ 19 وائرس کے باعث فلائیٹ آپریشن کی بندش کی وجہ سے ویرنن فیلنڈر اب جلد جنوبی افریقا روانہ ہورہے ‏ہیں۔

    ویرنن فیلنڈر پیر اور منگل کی درمیانی شب بنگلہ دیش سے جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے ابتدائی طور پر ویرنن ‏فیلنڈر نے پہلے ٹیسٹ کے بعد یکم دسمبر کو ڈھاکہ سے کیپ ٹاؤن روانہ ہونا تھا۔

    میچ کے تیسرے روز بھی مقررہ اوورز مکمل نہ ہونے کی وجہ سے میچ کا چوتھا روز پیر کی صبح 9:57 (بنگلا ‏دیش ٹائم) پر شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں شاہینوں نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے پہلی اننگز میں خسارے میں جانے کے ‏بعد دوسری اننگز میں بنگلادیش کے ٹاپ آرڈر کو پویلین لوٹا دیا۔

    میزبان ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز 44 رنز کی برتری کے ساتھ کیا لیکن حریف بلےباز بھی حسن اور شاہین کے وار ‏‏سے نہ بچ سکے، بنگلادیش کے 4 کھلاڑی صرف 25 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔