Author: وقاص صفدر

  • بنگلادیشی کپتان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    بنگلادیشی کپتان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    بنگلادیش کے نامور آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محموداللہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر ‏دیا۔

     

    https://twitter.com/Mahmudullah30/status/1463509331416997888?s=20

    ‏2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 35 سالہ کرکٹر نے 50 میچوں میں 33.49 کی اوسط سے 2914 رنز بنائے جس ‏میں 5 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں شامل ہیں اور انہوں نے43 وکٹیں حاصل کیں۔

    محموداللہ نے 6 ٹیسٹ میں بنگلا دیش کی کپتانی بھی کی۔ انہوں نے اپنا 50 واں ٹیسٹ اس سال کے شروع میں ‏زمبابوے کے خلاف ہرارے اسپورٹس کلب میں جولائی میں کھیلا تھا۔

    آل راؤنڈر کے لیے یہ ایک اہم موقع تھا کیونکہ انہوں نے پہلی اننگز میں 150* رنز بنا کر بنگلا دیش کو زمبابوے ‏کے خلاف 220 رنز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    محموداللہ نے ڈیبیو اور آخری ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل ‏کیا تھا۔

    ایک بیان میں محمود اللہ نے کہا "ایسے فارمیٹ کو چھوڑنا جس کا میں اتنے عرصے سے حصہ رہا ہوں، آسان نہیں ‏ہے میں نے ہمیشہ بلندی پر جانے کا سوچا تھا اور مجھے یقین ہے کہ یہ میرے ٹیسٹ کیریئر کو ختم کرنے کا ‏صحیح وقت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے پر میری حمایت کرنے پر بی سی بی کے صدر کا شکریہ ادا کرنا ‏چاہتا ہوں میں اپنے ساتھیوں اور معاون عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ‏اور میری صلاحیتوں پر یقین کیا۔

  • پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیش کو بڑا دھچکا

    پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیش کو بڑا دھچکا

    پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیش کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے والے ‏مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن چٹاگانگ ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

    ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے شکیب الحسن تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے اور اب ‏امکان یہی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد وہ پاکستان کے خلاف پوری ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ‏ہوں گے۔

    بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شکیب الحسن کو شامل کیا تھا تاہم ان کی فائنل ‏الیون میں شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔

    اب بنگلادیشی بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آل راؤنڈر انجری سے چھٹکارا نہیں پا سکے اور ڈاکٹرز نے انہیں طویل ‏عرصہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    Image

    چیف سلیکٹر منہاج العابدین کا کہنا ہے کہ شکیب کو صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے جس کا ‏مطلب یہ ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے مکمل طور پر باہر ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ ‏ٹیم کی قیادت مومن الحق کریں گے، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ ہونے والے مشفیق الرحیم بھی ٹیم ‏میں شامل کئے گئے ہیں۔

  • پاکستانی فاسٹ بولر کورونا سے صحتیاب، میچ کھیلنے کو تیار

    پاکستانی فاسٹ بولر کورونا سے صحتیاب، میچ کھیلنے کو تیار

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد ایک بار پھر ایکشن میں نظر ‏آئے کو تیار ہیں۔

    اسپیڈاسٹار محمد عامر نے چندروز قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا تھا اور اب وہ ‏وبا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد آئیسولیشن ختم کر چکے ہیں۔

    محمد عامر ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کو تیار ہیں وہ ٹی ٹین لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت ‏کریں گے۔

    ٹی ٹین کی فرنچائز بنگال ٹائیگرز نے محمد عامر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عبارت میں لکھا کہ بولر یہ پہلا ‏ٹریننگ سیشن ہے۔

    مایہ ناز بولر لیگ کے بقیہ 5 میچز میں بنگال ٹائیگرز کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہیں اس لیگ کے اختتام کے ‏بعد وہ لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہو جائیں گے۔

  • بنگلادیش کیخلاف تاریخی فتح پر بابراعظم کا اہم بیان

    بنگلادیش کیخلاف تاریخی فتح پر بابراعظم کا اہم بیان

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بنگلادیش کے خلاف شاندار فتح کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کارکردگی ‏کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے۔

    بنگلادیشی سرزمین پر ہوم ٹیم کو وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کرنے والی گرین شرٹس کے کپتان نے کہا کہ ہر ‏کھلاڑی نے اپنے حصے کا کام کیا سب نے محنت کی اور اس فتح کا کریڈٹ بھی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے اپنی غلطیوں کو نہ دہرائیں ہماری فیلڈنگ میں بہت بہتری آئی ہے اور مڈل آرڈر ‏بھی میچ جتوا رہا ہے بنگلادیش کیخلاف شاندارفتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

    بنگلا دیشی کپتان کی چال بازی، منہ کی کھانا پڑ گئی

    کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اسی اعتماد کےساتھ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے اور کامیابی کے ‏تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    گرین شرٹس کے کپتان نے تماشائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹ کرنے پر فینز کا بہتر شکریہ۔

    شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو تینوں میچ میں کلین سوئپ کیا، قومی ٹیم نے میزبان کھلاڑیوں کو سیریز میں دھوم ‏چٹا دی۔ بنگلادیش پہلی بار ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے ہارا۔

  • ڈھاکا پہنچنے والے قومی اسکواڈ کی کورونا رپورٹس آ گئیں

    ڈھاکا پہنچنے والے قومی اسکواڈ کی کورونا رپورٹس آ گئیں

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام 14 کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈھاکا پہنچنے والے قومی اسکواڈ میں شامل 14 کھلاڑیوں ‏کی کورونا رپورٹس منفی آئی ہیں۔

    یہ تمام کھلاڑی گزشتہ روز لاہور سے ڈھاکہ پہنچے تھے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میزبان ٹیم کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ‏کھیلنے کل چٹاگانگ روانہ ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کھلاڑیوں کی روانگی کی تصویر شیئر کی جس میں اوپننگ بیٹر امام الحق، ‏بیٹر اظہر علی اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان ڈھاکا پہنچنے کے بعد ایک روز آئسولیشن میں رہیں گے اور آئسولیشن مکمل کرنے ‏کے بعد اسکواڈ کے دیگر ارکان کو جوائن کریں گے۔

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے ‏چٹاگانگ میں شروع ہو گا، سیریز کا دوسرا میچ ڈھاکہ میں چار دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

  • ‏’میتھیوہیڈن آج خاص اعلان کرنے کر رہے ہیں‘‏

    ‏’میتھیوہیڈن آج خاص اعلان کرنے کر رہے ہیں‘‏

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیوہیڈن آج رات خاص اعلان کرنے جارہے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد میتھیوہیڈن اپنے وطن لوٹے جہاں وہ قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے پاکستان کے ‏ساتھ دورہ بنگلادیش پر نہ جا سکے۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں میتھیوہیڈن نے لکھا کہ وہ آج رات کچھ دلچسپ اعلان کرنے جا رہے ہیں کیا آپ اندازہ لگا ‏سکتے ہیں وہ کیا ہو گا؟

    اس ٹوئٹ کے بعد ہیڈن نے اپنے فالورز کو مخمصے میں ڈال دیا ہے اور ان کے ذہنوں میں سوالات جنم لے رہے ‏ہیں۔

    اس سے قبل انہوں نے اردو میں پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرا دل ڈھاکا میں موجود تمام کھلاڑیوں اور ‏اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔

    میتھیو ہیڈن نے مزید لکھا کہ ’میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، شاباش لڑکوں! چھا جاؤ، ‏پاکستان زندہ باد۔

  • میچ میں حادثہ؛ کیریئر کے پہلے ہی دن کھلاڑی اسپتال منتقل

    میچ میں حادثہ؛ کیریئر کے پہلے ہی دن کھلاڑی اسپتال منتقل

    ویسٹ انڈیز کے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی جیرمی سولوزانو کو ہیلٹ پر زور دار گیند لگنے کی وجہ سے اسپتال ‏منتقل کر دیا گیا۔

    دورہ سری لنکا کے دوران گال ٹیسٹ کے پہلے روز ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آ گیا، فیلڈنگ کے ‏دوران بلے باز نے زوردار شاٹ کھیلی تو گیند قریب کھڑے فیلڈر کے ہیلمٹ پر جا لگی جس سے وہ زمین پر گرِ ‏پڑے۔

    فیلڈر کی تکلیف کو دیکھتے ہی دیگر کھلاڑی مدد کو پہنچے اور ہیلمٹ اتارا، اس دوران فزیو بھی میدان میں آئے ‏اور ابتدائی معائنے کے بعد سولوزانو کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    سولوزانو کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور بعدازاں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے ‏گئے۔ ویسٹ انڈین بورڈ نے ٹوئٹر پر کھلاڑی کی صحت سے متعلق بتایا ہے کہ کوئی فریکچر نہیں ہوا تاہم انہیں ‏آج رات اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

  • بھارتی زمین پر گپٹل نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    بھارتی زمین پر گپٹل نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    نیوزی لینڈ کے جارحانہ اوپنر مارٹن گپٹل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بے تاج بادشاہ بن گئے۔

    دائیں ہاتھ کے بلے باز گپٹل نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ‏ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    گپٹل نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھارتی سرزمین پر بھارت کے خلاف ہی توڑا، وہ 3248 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کے ‏ٹاپ اسکورر بن گئے۔

    مایہ ناز بلے باز نے یہ ریکارڈ 111 میچز کی 107 اننگز میں بنایا جس میں 2 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں شامل ‏ہیں۔ ‏

    Image

    اس فہرست میں ویرات کوہلی 3227 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں تاہم وہ اب تک مختصر فارمیٹ میں کوئی ‏سنچری نہیں بنا سکے۔

    بھارتی اوپنر روہت شرما 3086 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کے بابراعظم 2514 ‏رنز کے ساتھ ساتویں اور شعیب ملک نویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 2435 رنز بنا رکھے ہیں۔

  • ‏’آج قومی بلے بازوں کا امتحان تھا‘‏

    ‏’آج قومی بلے بازوں کا امتحان تھا‘‏

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ مشکل پچ پر قومی کھلاڑیوں کا آج امتحان تھا جس میں ‏وہ کامیاب رہے۔

    بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ‏بیٹنگ کے لیے پچ مشکل تھی جو کہ قومی بلے بازوں کے لیے ایک امتحان تھا۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں رمیز راجا نے لکھا کہ جب آپ پیچھے سے جیت کر آرہے ہوں تو مشکل لمحات بھی آپ کو ‏آسان لگتے ہیں، اعتماد آپ کا بہترین دوست ہے لیکن یہ اس وقت تک دوستی رہتی ہے جب آپ جیت رہے ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زبردست کھیلا، پاکستان زندہ باد!‏

    پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا، ‏پاکستان نے 128 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر پورا کیا۔

    فخر زمان اور خوشدل شاہ نے 5 ویں وکٹ پر 56 رنز کی شراکت بنائی، فخر زمان نے 30 خوشدل شاہ نے 34 رنز ‏بنائے۔

    اختتامی اوورز میں شاداب خان اور محمد نواز کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم کو فتح نصیب ہوئی، ‏شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 رنز بنائے، جب کہ محمد نواز نے 8 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیے۔

  • پرچم کیوں لگایا؟ بنگلادیشی وزیر نے پاکستان کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کر دیا

    پرچم کیوں لگایا؟ بنگلادیشی وزیر نے پاکستان کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کر دیا

    نیٹ پریکٹس کےدوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے قومی جھنڈا لگانے سے بنگلادیشی فینز سوشل میڈیا پر ناراضی کا ‏اظہار کر رہے ہیں لیکن بنگلادیش کے وزیراطلاعات نے تو پاکستان ٹیم کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔

    وزیراطلاعات مراد حسن کا کہنا ہے کہ پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی پرچم لہرائے جانے والی ٹیم کو قبول ‏نہیں کرسکتےخاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب ہم آزادی کی پچاسویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کو جھنڈے سمیت بنگلادیش سے واپس بھیج دو، پاکستانی جھنڈا دیکھ کر ہمارے دل ‏دہل جاتے ہیں ان کو سیشن کےدوران جھنڈے کی ضرورت ہی کیوں ہے؟ یہ آخر ڈرامہ ہے یا فسانہ؟

    Image

    پاکستان کے عبوری ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں قومی کھلاڑیوں کا جذبہ بڑھانے کے لیے ‏سبزہلالی پرچم کے ساتھ پریکٹس کروائی تاکہ قومی جھنڈا دیکھ کر کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ پیدا ہو۔

    اس مشق کو دہراتے ہوئے قومی ٹیم نے شیرِبنگلااسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے دوران قومی پرچم لگایا جو کہ ‏بنگلادیشی فینز کو ہضم نہیں ہو رہا۔