Author: وقاص صفدر

  • بابراعظم نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا

    بابراعظم نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونے کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دے ‏دیا۔

    میچ کے اختتام پر بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دیں گے تو وہ میچ لے لیں گے کچھ غلطیاں ‏ضرور ہوئیں لیکن مجموعی طور پر ٹیم نے اچھا کھیلا۔

    انہوں نے کہا کہ میتھیوویڈ کا کیچ ہو جاتا تو صورتحال تبدیل ہو سکتی تھی نتیجہ کچھ اور ہوتا کیونکہ نیا بلے باز ‏آتا تو بہت کچھ الگ ہو سکتا تھا۔

    بابراعظم نے کہا کہ ٹیم پر پورا اعتماد ہے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیلے جس کھلاڑی کو جو کام دیا گیا وہ ‏اس نے پورا کیا، پلان پر پورا عمل کیا اتنے بڑے میچ میں کسی بھی وقت ریلکس نہیں ہو سکتے تھے۔

    یواے ای میں پاکستان ٹیم کی بھرپور سپورٹ پر شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر کراؤڈ نے ‏زبردست سپورٹ کیا جس پر ان کا شکرگزار ہوں ہم نے بطور ٹیم انجوائے کیا۔

  • ‏’رضوان میچ سے ایک رات پہلےاسپتال میں تھے‘‏

    ‏’رضوان میچ سے ایک رات پہلےاسپتال میں تھے‘‏

    پاکستان ٹیم کے کوچ میتھیوہیڈن نے بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس کی ‏بیٹنگ دیکھ کر بہت مزہ آیا۔

    آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پاکستانی بیٹنگ پر گفتگو کرتے ہوئے میتھیوہیڈن نے ‏کہا کہ رضوان میچ سے ایک رات پہلےاسپتال میں تھا بابر اعظم کی طرح رضوان فائٹر ہے بہت زبردست کھیلا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نےپلان کےحساب سےبیٹنگ کی پاکستانی ٹیم کےپاس ایک زبردست موقع ہے گرین ‏شرٹس کےساتھ کام کر کےبہت مزہ آ رہا ہے۔

    میتھیوہیڈن نے کہا کہ ورلڈ کپ کےتمام میچوں میں پاکستان نے بہترین بیٹنگ کی ہے بابراعظم اور رضوان کی ‏بیٹنگ قابل تعریف ہے۔

    میڈیکل پینل نے تفصیلی معائنے کے بعد شعیب ملک اور محمد رضوان کو مکمل فٹ قرار دیتے ہوئے انہیں آج کا ‏میچ کھیلنے کی اجازت دی۔ ‏

    گذشتہ روز دونوں کھلاڑیوں نے فلو اور بخار کے باعث ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا، جس کے بعد چہ ‏مگوئیاں شروع ہوگئی تھی کہ شعیب ملک اور محمد رضوان کینگروز کے خلاف سیمی فائنل کا حصہ نہیں ہونگے ‏تاہم دونوں کھلاڑی آج مکمل طور پر فٹ تھے اور انہوں نے آج کے اہم ترین میچ کے لئے اپنی دستیابی کے لئے ‏ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا تھا۔

  • رنز کی مشین بابراعظم نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    رنز کی مشین بابراعظم نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    رنز کی میشن بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیزترین 2500 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

    پاکستانی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھنے والے بابراعظم نے کم ترین اننگز میں 2500 رنز بنانے کا اعزاز ‏حاصل کر لیا۔

    انہوں نے یہ سنگ میل دبئی میں کھیلے جارہے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف عبور ‏کیا۔

    بابراعظم 62 اننگز میں49 کی اوسط سے 2500 رنز بنا کر اس فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ بھارتی بلے ‏باز ویرات کوہلی نے 68 اننگز میں اس سنگ میل کو عبور کیا تھا۔

    آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 78 اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 83 اننگز میں 2500 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

  • پاکستان شاہینز چھا گئے، حریف ٹیم بے بس

    پاکستان شاہینز چھا گئے، حریف ٹیم بے بس

    پاکستان شاہینز نےایک روزہ میچ میں سری لنکا اےکو 6وکٹ سے شکست دے دی۔

    دمبولا میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں شاہینز نے اپنی شاندار کارکردگی کے تسلسل ‏کو برقرار رکھتے ہوئے سری لنکا اے کے خلاف باآسانی کامیابی حاصل کر لی۔

    پاکستان شاہینز نے 102 رنز کا ہدف 22ویں اوور میں 4وکٹ پر حاصل کیا۔ پاکستان شاہینز کے عمیر یوسف 38 رنز ‏بنا کر نمایاں رہے۔ ‏

    شاہینز کی جانب سے عباس آفریدی4، خرم شہزاد 3 اور نسیم شاہ 2 وکٹیں لینےمیں کامیاب رہے جب کہ سری لنکا ‏اے کی جانب کپتان کمیندو مینڈس 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کےدرمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ ہفتے کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔

  • ‏’نیشم نے میچ تبدیل کر دیا‘‏

    ‏’نیشم نے میچ تبدیل کر دیا‘‏

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ جمی نیشم نے جارحانہ بیٹنگ سے میچ تبدیل کر دیا۔

    انگلینڈ کو سیمی فائنل میں ہرا کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے پر کیوی کپتان نے کہا کہ ‏مچل نے شاندار بلے بازی کی وہ پہلے ٹاپ آرڈر میں خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے تھے لیکن آج ‏انہوں نے زبردست باری کھیلی۔

    کین ولیمسن نے کہا کہ ان پچز پر ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہوتا ہے ٹی ٹوئنٹی میں غلطیوں کی گنجائش کم ‏ہوتی ہے چھوٹی باؤنڈری اور پچ کی صورتحال پر میچ کا انحصار ہوتا ہے نیشم نے جارحانہ انداز اپنایا اور گیم کا ‏مومینٹم تبدیل کر دیا بالآخر یہی فیصلے کن ثابت ہوا۔

    ‏’کوئی غلطی نہیں کی، نیوزی لینڈ نے اچھا کھیلا‘‏

    فائنل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایونٹ تمام ہی میچز دیکھے ہیں مستقبل میں درپیش چیلنجز کو ‏جانتے ہیں اور آج سے ہماری پوری توجہ اسی پر ہو گی۔

    انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ 18 ویں اوورز تک ہم میچ میں تھے ایسی کوئی غلطی نہیں کی جس ‏کی وجہ سے میچ ہارے۔

    انہوں نے کہا کہ کین ولیمسن اور ان کی ٹیم کو پورا کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور آج ہمیں ‏پیچھے چھوڑا، ہم نے جو کیا اس میں سے کسی چیز کو بھی غلط نہیں کہہ سکتے۔

  • ٹیم میں تبدیلی؟ رمیز راجا کا قیمتی مشورہ

    ٹیم میں تبدیلی؟ رمیز راجا کا قیمتی مشورہ

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم ‏کا حوصلہ بڑھایا۔

    بڑے مقابلے سے قبل گرین شرٹس کے نام چیئرمین پی سی بی نے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ‏آسٹریلیا کو زیر کرنے کے لیے قیمتی مشورے بھی دیے۔

    رمیز راجا نے کہا کہ اعتماد سے کھیلیں پوری قوم آپ کےساتھ ہے، تبدیلی کی بھی ضرورت نہیں، قومی ٹیم نے ‏غیرمستقل مزاجی کا ٹیک ہٹادیا اب کوئی بھی کھلاڑی شکست کے خوف سے نہیں ڈر رہا۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ جیت اور ہار انسان کے ہاتھ میں نہیں مگر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے سے قبل ٹیم کا اعتماد بلند ہے. اچھی کرکٹ کھیلیں، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے. وہ بہت اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں. کوئی بھی کھلاڑی شکست کے خوف سے نہیں ڈر رہا اور اسی برانڈ کی کرکٹ ہمیں کھیلنی ہے.

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹاس جیتا تو آسٹریلیا کو بیٹنگ کہ دعوت ‏دے کیونکہ کینگروز اسپنرز میں ‏پھنستے ہیں، قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی سب سے اہم ہے اگر 3 سے 4 اوورز میں ‏کوئی وکٹ نہ گری تو آسٹریلیا ‏ہاتھ کھڑے کر دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بابراعظم اور محمدرضوان پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جلد وکٹ نہیں دینی آرام سے اپنا گیم ‏‏کھیلنا ہے بیٹنگ لائن متوازی ہے مڈل آرڈر بلے باز بھی اچھے ہیں اور پھر پاور ہٹرز ہیں۔

    شعیب اختر نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم حملہ کرتی ہے دباؤ میں لاتی ہے لیکن قومی پلیئرز کو گھبرانا نہیں ہے بالکل ‏‏محسوس نہیں ہونے نہیں دینا کہ حریف کون ہے، دباؤ میں نہیں آنا یہ نہ ہو کہ اچانک آپ بکھر جائیں جیسے ‏‏‏1999 کے ورلڈکپ میں ہوا تھا ایسی غلطی نہیں کرنی۔‎ ‎

  • پاکستان کرکٹ کیلیے زبردست خوشخبری آ گئی

    پاکستان کرکٹ کیلیے زبردست خوشخبری آ گئی

    پاکستان کرکٹ کے لیے زبردست خوشخبری ہے کہ انگلینڈ بورڈ نے 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی حامی بھر ‏لی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے حکام نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پاکستان ‏کرکٹ بورڈ زمیزراجا سے ملاقات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ انگلینڈ اگلے سال پاکستان سے 2 اضافی ٹی ‏ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔

    آئندہ سال ٹی 20ورلڈکپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ 7 ٹی20میچز کھیلیں گے اور ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ ٹیم 3 ‏ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئےگے۔

    چیف ایگزیکٹوٹام ہیرسن نے کہا کہ انگلش بورڈ پی سی بی کےساتھ شاندار تعلقات کا خواہاں ہے۔

    اس موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ انگلینڈ کا 2 اضافی ٹی20 میچز کھیلنا خوش آئندہے یہ ‏شائقین کرکٹ کےلیے بہترین خبر ہے۔

  • شین وارن کو دورہ پاکستان یاد آگیا

    شین وارن کو دورہ پاکستان یاد آگیا

    لیجنڈری اسپنر شین وارن نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے آئندہ سال پاکستان کے دورہ کی تصدیق کی خبر کا شین وارن نے پرُجوش انداز میں ‏خیرمقدم کیا ہے۔

    انہوں نے دورہ پاکستان کو زبردست خبر قرار دیتے ہوئے اپنے دورہ پاکستان کو یاد کیا ہے۔

    ٹوئٹر پر جاری مختصر ردعمل میں شین وارن نے لکھا کہ یہ زبردست خبر ہے میں نے 90 کے اوائل اور وسط میں ‏دورہ پاکستان کو بہت انجوائے کیا تھا۔ ‏

    گذشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، دورے میں 3‏ ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی 20 میچ شامل ہیں، آسٹریلوی ٹیم سنہ 1998 کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو پاکستان جانے میں تحفظات ہوسکتے ہیں، ‏اسی بنا پر ‏آسٹریلوی ٹیم کمزور کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

    ٹم پین کا کہنا تھا کہ ہر چیز درست پائی تو پاکستان میں کھیل کے فروغ کاحصہ بننا چاہیں گے، اگر ‘پاکستان گیا ‏‏تو اچھا ہو گا’ نہیں تو اپنے ملک میں کرکٹ کھیلوں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں کینگروز قائد کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا، ابھی ہاں یا نہ ‏‏کے بیچ نہیں رہوں گا۔

  • آسٹریلیا کو قابو کیسے کریں؟ شعیب اختر کے قیمتی مشورے

    آسٹریلیا کو قابو کیسے کریں؟ شعیب اختر کے قیمتی مشورے

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ورلڈکپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو زیر کرنے کے لیے قومی ٹیم کو قیمتی ‏مشورے دے دیے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان ٹیم 1999 ورلڈکپ کو نہ دہرائے وہ ‏نہ ہو جو اس وقت کے عالمی کپ میں ہوا کہ پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلنے کے بعد فائنل میں بکھر گئے۔

    شعیب اختر نے کہا کہ ٹیم کو بالکل نہیں گھبرانا، دباؤ میں نہیں آنا یہ نہیں سوچنا کے سامنے حریف کون ہے بس ‏اپنا نارمل گیم کھیلنا ہے جو وہ ایونٹ میں کھیلتے آرہے ہیں۔

    سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ پاکستان ٹاس جیتا تو آسٹریلیا کو بیٹنگ کہ دعوت دے کیونکہ کینگروز اسپنرز میں ‏پھنستے ہیں، قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی سب سے اہم ہے اگر 3 سے 4 اوورز میں کوئی وکٹ نہ گری تو آسٹریلیا ‏ہاتھ کھڑے کر دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بابراعظم اور محمدرضوان پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جلد وکٹ نہیں دینی آرام سے اپنا گیم ‏کھیلنا ہے بیٹنگ لائن متوازی ہے مڈل آرڈر بلے باز بھی اچھے ہیں اور پھر پاور ہٹرز ہیں۔

    شعیب اختر نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم حملہ کرتی ہے دباؤ میں لاتی ہے لیکن قومی پلیئرز کو گھبرانا نہیں ہے بالکل ‏محسوس نہیں ہونے نہیں دینا کہ حریف کون ہے، دباؤ میں نہیں آنا یہ نہ ہو کہ اچانک آپ بکھر جائیں جیسے ‏‏1999 کے ورلڈکپ میں ہوا تھا ایسی غلطی نہیں کرنی۔

  • ‏’پاکستان ورلڈکپ کیلیے فیورٹ ہے‘‏

    ‏’پاکستان ورلڈکپ کیلیے فیورٹ ہے‘‏

    آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈیوڈ ہسی نے پاکستان کو ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے فیورٹ قرار دے دیا۔

    ایک انٹرویو میں ڈیوڈ ہسی نے پاکستان کو آسٹریلیا سے زیادہ خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینگروز کو ‏گرین شرٹس کے تمام خطرات سے آگاہ رہنا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بولنگ اور بیٹنگ کے اعتبار سے ایک بہترین متوازی ٹیم ہے، بلے بازوں میں بابراعظم، ‏محمدرضوان، شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے بلے باز ہیں تو بولنگ میں پیسر کے ساتھ ساتھ عمدہ اسپنرز بھی ‏ہیں۔

    'Chock full of talent' Pakistan favourites for T20 World Cup: Hussey

    ڈیوڈ ہسی نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی صورت میں گرین شرٹس کا پیس اٹیک بہترین یونٹ ہے اور ‏پھر لاجواب اسپنرز ان کے پاس ہیں جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں آؤٹ کلاس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    سابق بلے باز نے پاکستان کو ورلڈکپ کے لیے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو تمام خطرات کو پیش نظر ‏رکھنا ہوگا، آسٹریلیا کو کمزور نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ ورلڈ کپ میں ہمیشہ قابل حریف رہے ہیں۔